کرئیوزوٹم Kreosotum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کر نیوزوٹ
521
128
کر ئیوز وشم
KREOSOTUM
کر ئیوزوٹ کا مزاج رکھنے والے مریضوں میں تین علامات نمایاں طور پر پائی جاتی
ہیں۔اول یہ کہ ان کے تمام اخراجات کاٹنے ، جلانے اور چیھنے والے ہوتے ہیں جن سے
خراش پیدا ہوتی ہے۔دوم، تمام جسم میں دھڑکن پائی جاتی ہے جو کیکٹس کی طرح شدید ہوتی ہے
لیکن شیخ اور درد کا فقدان ہوتا ہے۔تیسری خاص علامت سیلان خون ہے۔ذرا سے دباؤ سے
خون جاری ہو جاتا ہے۔آنکھ میں ورم ہو تو معالج کے ہاتھ لگا کر دیکھنے سے بھی خون نکل آتا ہے۔رحم میں ایسی کیفیت پیدا ہو تو ایسی عورتوں
کو مسلسل خون آنے کی شکایت ہو جاتی ہے۔حیض کے ایام
گزرنے کے باوجود بھی خون جاری رہتا ہے۔ذراسی سوئی چبھ جائے تو خون کی بوندیں ٹپکنے لگتی
ہیں۔بعض دفعہ آنسوؤں میں بھی خون کی آمیزش ہوتی ہے۔چھوٹی چھوٹی وجوہات سے خون کا
جاری ہونا اور جسم کے کسی بھی حصہ سے خون جاری ہونے کا رجحان کر ئیوزوٹ کی خاص علامت
ہے۔مسوڑھے بھی ڈھیلے پڑ کر دانتوں کو چھوڑنے لگتے ہیں۔ہاتھ سے دانت صاف کرنے پر
بھی خون نکل آتا ہے۔عام طور پر سرخ خون بہتا ہے لیکن درمیان میں سیاہ خون کا سیلان بھی
شروع ہو جاتا ہے۔منہ کے کنارے چھل جاتے ہیں۔خشک اور چھلے ہوئے ہونٹ اس کی خاص
علامت ہیں۔ناک کے کنارے بھی چھلے ہوئے اور زخمی ہوتے ہیں۔عموماً بگڑے ہوئے نزلہ میں
یہ علامت ملتی ہے لیکن کر نیوزوٹ میں یہ علامت مستقلاً پائی جاتی ہے۔اکثر مخارج سے خون بہتا
رہتا ہے۔ناک ، آنکھ ، گردوں اور رحم سے خون بہنا اس دوا کا خاص مزاج ہے۔کر ئوزوٹ میں مزاج کی تیزی اور جلد غصہ آ جانا کیمومیلا سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔

کر نیوزوٹ
522
لیکن کیمومیلا کا مزاج ہی غصہ والا ہوتا ہے جبکہ کر ئوزوٹ میں یہ کیفیت عارضی ہوتی ہے۔بیماری کی
شدت سے مریض چڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے طبیعت میں کیمومیلا کی علامات پیدا ہو جاتی ہیں۔کیمومیلا کا مریض تندرست ہو یا بیمار، ہر حال میں غصے والا ہی رہے گا اور اس کے مزاج میں بدخلقی
اس کی سرشت بن جاتی ہے۔کر ئوزوٹ میں خون کے اخراج کی وجہ سے ماؤف حصہ چھل جاتا ہے اور جلن ہوتی
ہے۔اگر اس کے اخراجات سیاہی مائل ہوں تو ان میں بد بو بھی پائی جاتی ہے۔کر ئیوز وٹ رات کو
بچوں کے پیشاب نکل جانے کی بہترین دوا ہے۔اس میں یکا یک پیشاب کی حاجت اتنی شدید
ہوتی ہے کہ پیشاب کرنے کی جگہ تک بھی نہیں پہنچ پاتے۔اگر اس دوا کو کچھ عرصہ استعمال کیا جائے تو
رفتہ رفتہ پیشاب کی حاجت کی تیزی میں کمی آجاتی ہے اور پیشاب کو روکنے کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔معدے میں بھی تیزابیت، قے اور متلی کا رجحان ملتا ہے۔قے کا مواد گلے میں جلن اور خراش
پیدا کرتا ہے۔منہ کا ذائقہ خصوصاً پانی پینے کے بعد کڑوا معلوم ہوتا ہے۔معدے میں درد جسے کچھ
کھانے سے آرام ہو مگر کھانے کے بعد قے ہو جاتی ہو۔گرم غذا سے مریض بہتر محسوس کرتا ہے جبکہ
ٹھنڈی غذا سے بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔معدے میں کھچاؤ اور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔کینسر کے رجحان والے مریض میں بھی کر ئوزوٹ مفید ہے خصوصاً معدے کے کینسر
کے آغاز میں کو نم کے ساتھ ملا کر دی جائے تو فائدہ پہنچاتی ہے۔بیماری کی پوری علامتیں ظاہر ہونے
سے پہلے ہی اگر کر ئوزوٹ کی علامتیں نظر آئیں تو فوراً شروع کروا دینی چاہئے ورنہ اگر یہ کینسر ایک
دفعہ شروع ہو جائے تو اسے سنبھالنانا ممکن ہوتا ہے۔مناسب علاج مریض کو صرف آرام تو پہنچا سکتا
ہے مکمل شفا نہیں بخشا۔زندگی کو سہولت سے اپنی آخری مقررہ اجل“ تک بڑھانے کی ایک کوشش
ہوتی ہے۔یہ محاورہ میں نے عمداً استعمال کیا ہے کیونکہ عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ زندگی کے کچھ سال
بڑھائے جاسکتے ہیں۔سال تو نہیں بڑھ سکتے لیکن اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ انتہائی مدت سے زندگی کے
جو سال کم ہو رہے ہیں ان کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔بیماری اور شفا کا یہی فلسفہ ہے۔گویا صحیح

کر نیوزوٹ
523
علاج سے مقررہ مدت تک عمر لمبی کی جاسکتی ہے۔بیماری عمر کوکم کردیتی ہے اور صحت عمر کو مقررہ عمر تک
لے جانے میں مدد کرتی ہے۔کر ئیوزوٹ گرمیوں کے اسہال میں بھی کام آتی ہے کیونکہ سخت گرم موسم میں جو اسہال
شروع ہو جائیں ان میں بسا اوقات کر ئیوزوٹ کی علامتیں پائی جاتی ہیں۔اسی طرح یہ دوا یا بیٹس
کے مریض کو بھی مکمل شفا بخشتے کی طاقت رکھتی ہے۔بچوں کے دانت نکالنے کے زمانے میں اگر
بوسیدہ اور کالے رنگ کے دانت نکلیں اور دانتوں کو نکلتے ہی کیڑا لگ جائے اور مسوڑھے سیاہی مائل
ہوں تو کر نیوزوٹ اکسیر ثابت ہوتی ہے۔کر ئوزوٹ میں زبان پر سفیدی مائل نہ جم جاتی ہے۔ہونٹ سرخ جن میں خون بہنے کا رجحان ہوتا ہے۔منہ کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔کھلی ہوا، سردی کے
موسم ٹھنڈے پانی اور نہانے سے اور لیٹنے سے تکلیفیں بڑھتی ہیں جبکہ گرمی سے عموماً تکلیف کم ہو
جاتی ہے سوائے اس کے کہ سخت گرمی کے اثر سے اسہال شروع ہو جائیں۔دافع اثر دوائیں نکس وامیکا
طاقت
30 سے 1000 تک

آج 10 میں سے 10 باقی