لیک کینائینم Lac Caninum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
لیک کینائینم
525
129
لیک کینا ئینم
LACCANINUM
لیک کینا ئینم کتیا کے دودھ سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔اسی وجہ سے اکثر لوگ اس
سے کراہت محسوس کرتے ہیں اور ہاتھ لگانے سے بھی اجتناب کرتے ہیں حالانکہ بعض دوائیں مثلاً
سورائیم اور تعلیم وغیرہ کتیا کے دودھ سے بھی زیادہ مکروہ اور خطرناک مواد سے تیار کی جاتی ہیں۔کتیا کا دودھ اگر ہومیو پیتھک طاقت میں دیا جائے تو اصل سے بالکل برعکس ہو جاتا ہے اور ایک
پاک صاف اور شفاف دوا بن جاتا ہے۔اس لئے اس کے استعمال سے گھبرانا نہیں چاہئے۔پہلے پہل ڈاکٹر رائزنگ (Dr۔Reisig) اور ڈاکٹر بیئرڈس (Dr۔Bayard's) نے اس
دوا کی آزمائش کی اور کئی بیماریوں میں اسے بہت مفید پایا۔ان دونوں کی وفات کے بعد ڈاکٹر ڈائر
(Dr۔Dyer) نے اس دوا کو از سر نو رواج دیا جس کے بعد ڈاکٹر کینٹ نے اسے بہت شہرت دی
اور بہت وسیع پیمانہ پر اسے بعض بیماریوں کے علاج میں کامیابی سے استعمال کیا۔اس دوا کی سب
سے بڑی علامت اعصابی بے چینی اور اعصابی انتشار ہے۔اعصاب اچھلنے لگتے ہیں۔کتوں
میں یہ علامت پائی جاتی ہے کہ یہ فرضی چیزوں پر اچھلتے ہیں اور فضا میں بھونکتے ہیں۔اسی وجہ سے
اکثر افسانہ نگاروں نے اپنی کہانیوں میں یہ لکھا ہے کہ کتوں کو جن بھوت اور روحیں نظر آتی ہیں۔ان ڈاکٹروں کو اس پس منظر کا علم نہیں تھا لیکن جب کتیا کے دودھ کی ہو میو پیتھک پوٹینسی بنائی گئی تو
پتہ چلا کہ اس میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ اگر انسان پر اس کی آزمائش کی جائے تو اسے فضا
میں فرضی چیزیں دکھائی دینے لگتی ہیں اور وہ محسوس کرتا ہے کہ یہ چیزیں ابھر کر ایک وجود بن کر مجھے
نقصان پہنچائیں گی۔یہ بات کتے کے مزاج میں داخل ہے اور اس کے دودھ کے ذریعہ
لیک کینا ئینم
526
انسانی دماغ میں بیماریاں بن کر ابھرتی ہے۔اگر بیماریاں پہلے سے موجود ہوں تو اس دودھ کی
ہومیو پیتھک دوائی میں ان کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔اس دوا میں اعصابی علامات بہت نمایاں ہوتی ہیں۔غدودوں پر بھی یہ اثر انداز ہوتی
ہے۔بڑھے ہوئے غدودوں کو ٹھیک کر دیتی ہے۔اگر غدودوں میں زخم ہو جائیں تو ان کی سطح
بہت چمکدار ہو جاتی ہے۔ایسی چمک پائی جاتی ہے جو نظر کو بری لگتی ہے۔تناؤ بھی ہوتا ہے۔لیک کینا ئینم ایسے زخموں کو ٹھیک کر دیتی ہے۔لیک کینا ئینم میں جلد کی شدید زود حسی پائی جاتی ہے۔عموماً عورتوں میں یہ زود حسی
نمایاں ہوتی ہے اور وہ پانچوں انگلیاں پھیلا کر رکھتی ہیں۔اگر اتفاقا ایک انگلی دوسرے سے لگ
جائے تو چلا اٹھتی ہیں۔کپڑے کا ہلکا سالمس بھی برداشت نہیں کر سکتیں۔لیکیس میں بھی یہ
زود سی پائی جاتی ہے اور بعض دفعہ یہ دونوں ایک دوسرے کی متبادل دوائیں بن جاتی ہیں۔لیکیس اور لیک کینا ئینم میں ایک اور مشترک بات یہ ہے کہ دونوں کے مریضوں کے
احساسات بہت تیز ہو جاتے ہیں اور وہ خیالی چیزوں سے بھی خوف کھانے لگتے ہیں۔اس قسم کی
علامات ملنے کے باوجود دونوں میں فرق بھی نمایاں ہیں۔لیک کینا ئینم کا مریض اکیلا نہیں رہ سکتا
جبکہ لیکیسس کا مریض تنہائی چاہتا ہے۔لیکیس کی تکلیفیں نیند کے بعد بڑھتی ہیں اور بائیں
طرف سے دائیں طرف حرکت کرتی ہیں۔ذہنی اور نفسیاتی بیماریاں :۔لیک کینائینم میں ایک اور بات نمایاں ہے کہ اس کا
مریض چلتا ہے تو محسوس کرتا ہے کہ وہ فضا میں تیر رہا ہے۔وہ یہ خیال کرتا ہے کہ وہ جو کچھ کہہ رہا
ہے وہ جھوٹ ہے۔وہ اپنے آپ کو جھوٹا سمجھتا ہے۔لیک کینا ئینم کی ایک علامت جو کسی اور دوا
میں نہیں ہے وہ یہ ہے کہ اس کا مریض سمجھتا ہے کہ اس کے منہ پر دوسرے کی ناک لگی ہوئی ہے یا
یہ کہ اس کا جسم کسی اور کا جسم ہے اور اس کی بجائے کوئی اور بات کر رہا ہے۔لیک کینا ئینم جوڑوں کے درد میں بھی مفید ہے۔سارے بدن کے عضلات میں
درد ہوتا ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا رہتا ہے۔اچھل اچھل کر جگہیں بدلتا ہے
527
لیک کینا ئینم
اور سردی سے آرام پاتا ہے۔لیڈم اور پلسٹیلا میں بھی خصوصیت سے یہ علامت پائی جاتی ہے۔پلسٹیلا کا عمومی مزاج گرم ہے لیکن لیڈم کا مزاج گرم نہیں ہے البتہ وجع المفاصل کو ٹھنڈی ٹکور سے
آرام آتا ہے یہاں تک کہ بعض مریض پانی میں برف کی ٹکڑیاں ڈال کر اس میں اپنے پاؤں
رکھتے ہیں۔لیڈم میں جوڑوں کی دردیں اکثر نیچے سے شروع ہو کر اوپر کی طرف حرکت کرتی ہیں۔لیک کینا ئینم میں روشنی اور شور سے زود سی پائی جاتی ہے۔پڑھتے ہوئے آنکھوں کے
سامنے ہلکی سی دھند آ جاتی ہے۔آواز میں دور سے آتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔قریب کی آواز میں
بھی دور ہوتی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔یہ علامت کسی اور دو امیں نہیں پائی جاتی۔لیک کینائینم ڈفتھیر یا یعنی خناق کی بہترین دواؤں میں سے ایک ہے۔خصوصاً اگر
گلے میں دردیں ایک طرف کے ٹانسلز سے دوسری طرف اور پھر دوسرے ٹانسلز سے پہلے ٹانسلز کی
طرف بار بار کودتی رہیں۔کسی زمانے میں خناق بہت عام بیماری تھی اور اس کا علاج بہت مشکل تھا
لیکن اب اس کا مدافعتی ٹیکہ ایجاد ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اس بیماری پر قابو پالیا گیا ہے۔لیکن
تیسری دنیا کے غریب ممالک میں ابھی بھی یہ بیماری موجود ہے۔یہ بہت خطرناک بیماری ہے اس
میں بیماری کا زہریلا مادہ سرمئی رنگ کے مواد کی صورت میں گلے میں جم جاتا ہے اور تہہ بہ تہہ موٹا
ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ سانس کی نالی کو بند کر دیتا ہے۔سانس لینے میں سخت دقت ہوتی ہے
اور کھانا پینا تو تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔خناق کی بہترین ہومیو پیتھک دوا اسی بیماری کے مادے
سے تیار کی گئی ہے جس کا نام دفتھیر بینم (Diphtherinum) ہے۔دوسو طاقت سے شروع ہوکر
آہستہ آہستہ طاقت بڑھانی چاہئے۔اس کی تفصیل کے لئے ڈفتھیرینم کے باب کا مطالعہ کریں۔اگر خناق کی علامت یہ ہو کہ ایک طرف سے تکلیف اچھل کر دوسری طرف جائے اور پھر واپس
آ جائے تو ایسی صورت میں لیک کینا ئینم چوٹی کی دوا ہے۔بسا اوقات خناق کے زہر سے گلے میں
مستقل فالج کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے یعنی خناق ٹھیک بھی ہو جائے لیکن فالج رہ جائے تو
لیک کینا ئینم بہت فائدہ مند ہے۔اگر نزلہ، زکام کے بعد یا خناق کے امراض کے ٹھیک
528
لیک کینا ئینم
ہونے کے بعد دل کی تکلیف ہو جائے تو سب سے پہلے سپائی جیل یا ذہن میں آنی چاہئے۔اس
سے تکلیف وہیں رک جاتی ہے اور آگے نہیں بڑھتی۔بعض مریضوں کو کھانے کی نالی میں فالج
ہو جاتا ہے اور وہ کوئی ٹھوس چیز نگل نہیں سکتے۔بعض بچوں میں فالجی کیفیت تو نہیں ہوتی لیکن اس
نظام میں کمزوری کی وجہ سے ٹھوس چیزیں نگلنے کی طاقت ہی نہیں رہتی۔اس علامت میں
لیک کینا ئینم بہت مفید ہے مگر اس کا تعلق صرف عضلات کے فالج سے ہے دوسری کمزور یوں
سے نہیں۔لیک کینا ئینم کا عورتوں کی بیماریوں سے بھی تعلق ہے۔رحم اور بیضہ الرحم میں دونوں
طرف درد ہوتا ہے۔حیض کھل کر جاری ہونے سے مریض کی تمام نسوانی تکلیفیں دور ہو جاتی
ہیں۔اس لحاظ سے اس کا مزاج سمی سی فیو جا سے بالکل مختلف ہے۔سمی سی فیو جا میں حیض کھل کر
جاری ہو تو تکلیفیں بھی بڑھ جاتی ہیں لیکن لیک کینا ئینم میں رحم کی وہ تکلیفیں شامل ہیں جو سارا
مہینہ جاری رہیں اور کھل کر حیض جاری ہونے پر بالکل ختم ہو جائیں۔گلے کی خرابی حیض کے
ساتھ شروع ہوتی ہے اور حیض ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی ہے۔یہ لیک کینائینم کی
امتیازی علامت ہے جو ذہن نشین رہنی چاہئے۔دنیا کے کسی اور طبی نظام میں ایسی علامتوں پر غور
نہیں کیا جاتا بلکہ ان کے نزدیک تو یہ فرضی اور بے معنی باتیں ہیں۔ہومیو پیتھی میں اس قسم کی
عجیب علامتیں ضرور کسی نہ کسی دوا کی طرف اشارہ کرتی ہیں اس لئے انہیں یا درکھنا ضروری ہے۔مثلاً اگر حیض شروع ہونے سے پہلے گلا خراب ہوتا ہوتو یہ میگنیشیا کا رب کی بھی علامت ہے لیکن
اس صورت میں حیض ختم ہونے کے ساتھ گلا ٹھیک نہیں ہو گا بلکہ اس کا الگ علاج کرنا پڑے گا۔گلے کی خرابی کا حیض کی ابتدا اور اختتام سے تعلق ہونا لیک کینائینم کا خاصا ہے۔کلکیر یا کارب
میں بھی سمی سی فیوجا کی طرح حیض کے کھل کر جاری ہونے سے تکلیف بڑھتی ہے مگر
کلکیریا کارب میں اس تکلیف کا گلے سے تعلق ہوتا ہے،اندرونی اعضاء سے نہیں۔لیک کینائینم میں حیض کے خون کے ساتھ جمے ہوئے خون کے لوتھڑے آتے ہیں۔
لیک کینا ئینم
529
بعض دفعہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ رحم کی جھلیوں کے ٹکڑے کٹ کٹ کر آ رہے ہیں۔یہ
علامت کرئیو زوٹ میں بھی پائی جاتی ہے۔حیض کا خون وقت سے پہلے اور مقدار میں زیادہ ہوتا
ہے۔عورتوں کی چھاتیاں حیض آنے سے پہلے یا دودھ پلانے کے زمانے میں پک جاتی ہیں اور
ان میں سوزش ہو جاتی ہے۔اگر کسی وجہ سے عورت بچے کو دودھ نہ پلا سکے اور دودھ خشک کرنا
مطلوب ہو تو پلسٹیلا اور لیک کینا ئینم بہت مفید دوائیں ہیں کیونکہ ان دونوں دواؤں کا مزاج
اس پہلو سے باہم ملتا جلتا ہے۔طاقت:
30 یا اس سے اونچی