لیک ڈیفلوریٹم Lac Defloratum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

لیک ڈیف
531
130
لیک ڈیفلوریٹم
LAC DEFLORATUM
لیک ڈیفلو ریٹم ایک ایسی دوا ہے جس کے بارہ میں کہا جاتا ہے کہ اسے چکنائی نکلے
ہوئے دودھ (Skimmed milk) سے تیار کیا جاتا ہے۔میں اس نظریہ سے کلیتا متفق نہیں
ہوں کیونکہ دودھ سے جس حد تک بھی چکنائی نکالی لی جائے پھر بھی اس کے کچھ نہ کچھ ذرات
دودھ میں موجود رہتے ہیں۔چنانچہ یہ محض وہم ہے کہ یہ چکنائی کے بغیر دودھ سے تیار کی جانے
والی دوا ہے۔یہ تو ممکن ہے کہ چکنائی نکلنے کی وجہ سے دودھ پتلا ہو جائے مگر یہ درست نہیں کہ اس
میں چکنائی کا کوئی حصہ بھی باقی نہ رہے۔اگر ہو میو پیتھی نظریہ درست ہے تو ایسے دودھ میں چکنائی
کا جز وضرور موجود رہے گا۔اس لئے اگر عام دودھ سے بھی یہ دوا تیار کی جائے تو بعینہ وہ بھی وہی
صفات رکھے گی جو چکنائی نکلے ہوئے دودھ سے بنائی گئی دوا رکھتی ہے۔لیک ڈیف ان بچوں کے لئے بہت مفید ہے جنہیں دودھ سے الرجی ہوتی ہے۔وہ
دودھ ہضم نہیں کر سکتے اور انہیں اسہال وغیرہ شروع ہو جاتے ہیں۔بعض اوقات لیک ڈیف کی
CM میں ایک خوراک ہی بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے اور پھر دوبارہ کوئی تکلیف نہیں ہوتی لیکن
کبھی بعض جزوی علامتیں باقی رہ جاتی ہیں یا کچھ عرصہ اثر دکھا کر پھر فائدہ رک جاتا ہے۔لیک ڈیف بہت ٹھنڈے مزاج کی دوا ہے جبکہ لیک کینا ئینم کا مزاج بہت گرم
ہوتا ہے۔ایک ڈیف کا مریض بے حد ٹھنڈا ہوتا ہے۔گرم کمرے میں گرم کپڑوں میں لپٹ
کر بھی اس کی سردی دور نہیں ہوتی۔سانس لینے سے جو ہلکی سی ہوا چہرے پر محسوس ہوتی
ہے۔اس سے بھی اسے سردی لگتی ہے۔سردی کا یہ شدید احساس آرنیکا لیکیسس اور

لیک ڈیف
532
سورائیم وغیرہ کی سردی سے بہت مختلف ہے۔اس میں سارا بدن ہی ٹھنڈا ہوتا ہے۔مریض
سردی سے اس حد تک زود حس ہو جاتا ہے کہ بند کمرے میں جہاں ہوا کا نام ونشان بھی نہ ہو وہ
ٹھنڈی ہوا کو محسوس کرتا ہے اور اعصابی اور بائی کی دردوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ویسے تو عموماً
سارے جسم میں ہی درد ہوتا ہے لیکن سر میں خاص طور پر زیادہ تکلیف محسوس ہوتی ہے۔یہ درد
تعفنی مادوں کی وجہ سے نہیں بلکہ بائی کا درد (Rhematic) ہوتا ہے۔چہرے اور سر کے
اعصابی ریشوں میں شدید درد ہوتا ہے۔اگر مریض بہت ٹھنڈا ہو تو لیک ڈیف کو یا درکھنا چاہئے۔لیک ڈیف کی تکلیفوں کو گرمی پہنچانے سے فائدہ ہوتا ہے لیکن مریض کسی صورت گرم
ہونے میں نہیں آتا۔ہمیشہ ٹھنڈا ہی رہتا ہے۔آرام اور دباؤ سے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔جلد بہت
زودحس ہو جاتی ہے۔یہ زود حسی بعض اور دواؤں میں بھی پائی جاتی ہے۔لیک کینا ئینم میں جلد کی
زود حسی دردوں کے احساس سے تعلق رکھتی ہے لیکن لیک ڈیف میں محض سردی سے۔ایک ڈیک ایک ایسی دوا ہے جسے عموما ذیا بیس میں نظر انداز کیا گیا ہے۔حالانکہ اگر اس
کی دوسری علامتوں کے ساتھ ذیا بیطس بھی ہو تو یہ خدا کے فضل سے اکیلی ہی مکمل شفا بخشنے کی طاقت
رکھتی ہے۔بعض دفعہ اونچی طاقت میں ایک ہی خوراک مریض کو ٹھیک کر دیتی ہے۔میں نے بارہا
ذیا بیطس کے مریضوں کو ٹھیک ہوتے دیکھا ہے۔یہ کوئی ایسی بیماری نہیں ہے کہ ہر مریض کو مسلسل
دواؤں کا محتاج رہنا پڑے۔مناسب ہو میو پیتھک علاج سے مرض سرے سے غائب ہوسکتا ہے لیکن
بہت سے مریضوں کا مسلسل علاج بھی کرنا پڑتا ہے۔ذیابیطس کے مریضوں سے تعلق رکھنے والی
بعض علامتیں مثلاً پیشاب کی کثافت، بار بار پیشاب کا آنا ، شدید پیاس لیک ڈیف میں بغیر
ذیا بیطیس کے بھی پائی جاتی ہیں۔ہومیو پیتھی دوائیں بیماریوں کے مخصوص گروہوں سے تعلق رکھتی ہیں۔اگر بنیادی علامتوں
کا علاج کیا جائے تو اس گروہ سے تعلق رکھنے والے دیگر امراض بھی دور ہو سکتے ہیں۔

لیک ڈیف
533
وہ مریض جنہیں دودھ سے نفرت ہو یا ان کی تکلیفیں دودھ پینے سے بڑھ جائیں،
متلی، قے ، سر درد، ڈکار، معدہ میں ہوا وغیرہ پیدا ہونے لگے تو اس قسم کی سب علامتوں میں
لیک ڈیف کی ایک لاکھ میں ایک خوراک ہی کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔بعض دفعہ اسے کچھ عرصہ
بعد دو ہرانا پڑتا ہے۔اگر دو خوراکوں کے بعد بھی کوئی فرق نہ پڑے تو پھر اس دوا کے پیچھے نہیں
پڑنا چاہئے۔اگر اس نے فائدہ دینا ہو تو فور ادیتی ہے ورنہ بالکل اثر نہیں کرتی۔پہلی خوراک سے
افاقہ ہو لیکن علامتیں جلد واپس آجائیں تو ایک ہفتہ کے بعد دوسری خوراک دے دیں۔لیک ڈیف کی سب علامتوں میں ملیریا کے پرانے اثرات بھی ملتے ہیں مثلا خون کی
کمی ، سوجن ، ذیا بیطس کی علامتیں ، دل کی کمزوری وغیرہ وغیرہ۔ان سب علامتوں کو الگ الگ یاد
رکھنے کی بجائے صرف یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اس دوا کا مزاج سخت ٹھنڈا ہے۔جلد
سردی کی وجہ سے سخت زود حس ہو جاتی ہے اگر یہ علامتیں اکٹھی ہو جائیں اور پھر دل کی تکلیف ہو
یا ملیر یا اور ذیا بیطیس کے آثار ظاہر ہوں تو ان میں اس بات کا بھاری امکان ہوتا ہے کہ یہ ان سب
بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوگی۔دل کی بیماریوں میں لیک ڈیف کے استعمال کا مجھے ذاتی تجربہ نہیں ہے اس لئے میں
یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ ایک ڈیف اونچی طاقت میں مفید رہے گی یا چھوٹی طاقت میں۔تاہم
چونکہ یہ دل کا معاملہ ہے اس لئے احتیاطاً چھوٹی طاقتوں سے علاج شروع کرنا چاہئے۔اگر فائدہ
ہو تو دہرائیں اور پھر آہستہ آہستہ دوا کی طاقت بھی بڑھاتے جائیں۔دل کو نسبتاً آہستہ آہستہ
آرام آتا ہے اس لئے چھوٹی طاقتیں ہی محفوظ ہیں۔ایک ڈیف کے مریض کی یادداشت بھی کمزور ہو جاتی ہے اور وہ دماغی کام سے بوجھ
محسوس کرتا ہے۔یہ دو دل اور جگر کی چربی کی بیماری (Fatty Degeneration) میں بھی
بہت مفید ہے۔عموماً یہ بیماری شراب کے عادی لوگوں میں پائی جاتی ہے۔لیکن زیادہ
چر بی کھانے والوں کو بھی ہو جاتی ہے۔جگر میں چربی کے جالے بننے لگتے ہیں جو عمر کے
ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔جگر کے جس حصہ میں بھی یہ بیماری ہو وہ حصہ عملاً

لیک ڈیف
534
ماؤف ہو جاتا ہے اور جو کیمیائی رطوبات وہاں بننی چاہئیں ان کی مقدار کم ہونے لگتی ہے۔ایک ڈیف کا اس مرض میں مفید ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ چکنائی کے بداثرات کو دور کرتی ہے۔لیک ڈیف کے مریض میں غم کا احساس بھی پایا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں موت کی
خواہش بڑھ جاتی ہے اور مریض ایسا طریقہ ڈھونڈتا ہے جس میں سب سے زیادہ آسانی سے
موت واقع ہو۔ایسا مریض متشدد نہیں ہوتا۔اس کی اداسی میں نرمی پائی جاتی ہے اور وہ موت میں
بھی آسانی ڈھونڈتا ہے کہ مرتے ہوئے زیادہ تکلیف نہ ہو۔مشہور شاعر غالب بھی لیک ڈیف کا
مریض معلوم ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے۔ڈھونڈے ہے اس مغنی آتش نفس کو جی
جس کی صدا ہو جلوہ برق فنا مجھے
یعنی دل ایسے مغنی ( گانے والے) کو ڈھونڈ رہا ہے جس کی آواز میں ایسا سوز ہو جس سے فنا کی
بجلی چمکے اور انسان آنا نا نا بغیر تکلیف کے احساس کے مرجائے۔یہ تو مرنے کا بہت عمدہ طریقہ
ہے لیکن افسوس! اسے کوئی ایسا مغنی ملا نہیں۔لیک ڈیف کے مریض کو ہاتھ اونچا کرنے سے بھی چکر آتے ہیں۔اس کے سر کے چکر
کو نیم (Conium) سے مشابہ ہیں۔کو نیم میں لیٹ کر ذراسی کروٹ بدلتے ہوئے یا آنکھ کی
حرکت سے بھی چکر آتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے بستر گھوم گیا ہے۔لیک ڈیف میں بھی یہی
کیفیت ہوتی ہے جبکہ ایک کینا ئینم میں چلتے ہوئے چکر آتے ہیں مگر مریض کو محسوس ہوتا ہے کہ
ساری کائنات بہت لطیف انداز سے گھوم رہی ہے اور وہ پریوں کے دیس میں چلا گیا ہے۔اس
علامت کا فلک سیر یعنی بھنگ سے بھی تعلق ہے جس میں مریض کو ہواؤں میں پھرنے اور تیرنے کا
احساس ہوتا ہے۔اس کی سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ وقت گزرنے کا احساس متاثر ہوتا ہے۔کبھی لگتا ہے کہ ایک سیکنڈ میں سارا زمانہ گزر گیا ہے کبھی غم اور تکلیف کے دور میں وقت گزرتا ہی نہیں
اور ہرلمحہ لمبا ہوتا جاتا ہے۔لیک ڈیف میں یہ عجیب کیفیت ہوتی ہے کہ وقت مزے کے احساس کے

لیک ڈیف
535
ساتھ لمبا ہوتا جاتا ہے حالانکہ خوشی اور مزے کے دور میں لمحے سکڑ جایا کرتے ہیں اور وقت بہت
تیزی سے گزرتا ہے۔لیک ڈیف کے مریض کا دماغ ایک بات پر ٹھہرتا نہیں بلکہ ادھر ادھر بھٹکتا
رہتا ہے۔اسے کسی بات پر یقین نہیں رہتا۔لیک ڈیف میں عورتوں کے سر درد سے تعلق میں ایک علامت بہت نمایاں ہے یعنی
حیض سے پہلے اور بعد میں سر میں درد ہوتا ہے جو گدی، پیشانی اور کنپٹیوں تک پھیل جاتا ہے۔اگر حیض سے پہلے اور بعد میں زردی مائل بد بودار لیکوریا کا اخراج ہو تو یہ بھی لیک ڈیف کی
پختہ علامت ہے۔یہ دونوں علامتیں مل جائیں تو علاج بہت سہل ہو جاتا ہے۔لیک ڈیف حمل
کی متلی میں بھی بہت مفید دوا ہے۔ایسی مریضہ جس کا موٹاپے کی طرف میلان ہو اور جسم ٹھنڈا رہتا ہو۔اسے ذیابیطس ہو
جائے تو لیک ڈیف بھی اس کی ایک امکانی دوا ہوگی۔اگر کوئی عورت ضرورت سے زیادہ موٹے
بچے کو جنم دے جبکہ غذا و غیرہ نارمل ہو تو اس بات کا بھاری خطرہ موجود ہے کہ اسے ذیا بیطیس ہو
جائے گی اور بچے میں بھی رجحان ہو گا۔اگر اس کا مزاج ٹھنڈا ہے اور جسم ٹھنڈا رہتا ہے تو
لیک ڈیف اسے مکمل شفا دے سکتی ہے اس لئے فوراً اس کے ذریعہ علاج شروع کرنا چاہئے۔وہ
عورتیں جو موٹی ہوں جسم ٹھنڈا ہو اور وہ دودھ ہضم نہ کر سکتی ہوں ان کے لئے یہ دوا نہایت مفید
ہے۔اگر کسی عورت کو دودھ سے نفرت نہ بھی ہو مگر اسے دوران حمل دودھ ہضم نہ ہوتا ہو تو اس کی
حمل کی متلی کو بھی خدا کے فضل سے یہ دوا ٹھیک کر دیتی ہے۔اس میں معدہ کی ان تمام بیماریوں کی
علامتیں پائی جاتی ہیں جو دودھ ہضم نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔دودھ ہضم نہ ہونے کے
نتیجہ میں یا مرغن غذاؤں کے استعمال سے نظام ہضم میں خرابی ہو جائے تو عموماً پلسٹیلا استعمال کی
جاتی ہے مگر پلسٹیلا کا مزاج بہت گرم اور لیک ڈیف کا بہت ٹھنڈا ہوتا ہے اور یہی علامت ان
دونوں
کو ممتاز کرتی ہے۔ایک ڈایف میں روشنی سے شدید زود حسی پائی جاتی ہے۔آنکھوں میں چھوٹے
چھوٹے کنکر چھنے کا احساس ہوتا ہے۔نظر دھندلا جاتی ہے۔

لیک ڈیف
536
لیک ڈیف کا مریض سوتے ہوئے دانت آپس میں کٹکٹاتا ہے۔اگر پیٹ میں کیڑے
ہوں تو بچے سوتے ہوئے دانت رگڑتے ہیں یا جبڑوں میں سوجن ہو جائے تو اس کے نتیجہ میں بھی
بچہ دانت کٹکٹاتا ہے۔اسی طرح معدہ کی خرابی خواہ پیٹ میں کیڑے نہ بھی ہوں لیکن دودھ ہضم
نہ ہو تو تب بھی بچہ دانت کٹکٹاتا ہے۔یہ تینوں احتمالات ہیں جنہیں پیش نظر رکھنا چاہئے۔اگر
پیٹ میں کیڑے ہوں تو بچے کی ناک کے اوپر سخت کھجلی ہوتی ہے اور کنارے زرد ہو جاتے ہیں۔ہونٹوں کے کناروں پر بھی زردی پائی جاتی ہے۔دوسری علامت یہ ہے کہ مریض سخت بھوک
محسوس کرتا ہے۔ان دونوں علامتوں میں سائنا (Cina) چوٹی کی دوا سمجھی جاتی ہے اور سباڈیلا
(Sabadilla) بھی بہت مفید ہے۔لیک ڈیف میں تیسری علامت متلی کی ہے جس کے ساتھ قے کا رجحان نہیں ہوتا
اور قے شاذ کے طور پر ہوتی ہے۔اس لحاظ سے یہ اپی کاک سے مشابہ ہے مگر اپی کاک میں قے
کارجحان نسبتاً زیادہ ہے۔لیک ڈیف کے مریض کی قبض بہت شدید ہوتی ہے۔قبض کے نکتہ نگاہ سے یہ سلیشیا
سے بھی زیادہ سخت علامتوں کی حامل ہے۔بعض دفعہ زور لگانے سے رگیں پھٹ جاتی ہیں لیکن
اجابت نہیں ہوتی۔ایسے مریضوں کو بواسیر یا ہر نیا کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔لیک ڈیف میں سردرد کے ساتھ کھلا پیشاب آتا ہے جو جلسیمیم کی بھی علامت
ہے۔جلسیمیم بھی ٹھنڈے مزاج کی دوا ہے لیکن ایک فرق یہ ہے کہ لیک ڈیف میں سخت
پیاس ہوتی ہے جبکہ جلسیم میں پیاس مفقود ہوتی ہے۔لیک ڈیف میں پیشاب مقدار میں
زیادہ اور ہلکے پہلے رنگ کا ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ گاڑھا اور سیاہی مائل بھی ہوتا ہے جس کا مطلب
ہے کہ البو من (Albumen) آ رہی ہے۔اگر باقی علامتیں بھی لیک ڈیف کی ہوں تو یہ بہت
مفید ثابت ہوگی۔لیک ڈیف کی ایک عجیب علامت جو غالباً مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ نمایاں
ہوتی ہے یہ ہے کہ اگر بہت سردی کے موسم میں باہر نکلیں تو پیشاب پر کنٹرول نہیں رہتا

لیک ڈیف
537
اور بے اختیار از خود ہی نکلنے لگتا ہے۔وہ عضلات جو پیشاب کو کنٹرول کرتے ہیں سردی کی وجہ
سے بے حس ہو جاتے ہیں اور ان میں وقتی طور پر فالبی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔کاسٹیکم میں بھی
یہ علامت ہے لیکن اس میں مستقل فالج کی وجہ سے یہ علامت پیدا ہوتی ہے۔کالی کا رب میں بھی
پیشاب پر سے کنٹرول اٹھ جاتا ہے اور رفتہ رفتہ یہ تکلیف بہت بڑھ جاتی ہے۔لیک ڈیف میں یہ
کیفیت عارضی ہوتی ہے۔جب سردی ختم ہو جائے تو مریض واپس اپنی اصل حالت پر لوٹ
آتے ہیں۔حیض کے دوران کمر میں درد ہو تو اس میں بھی لیک ڈیف کارآمد دوا ہے۔اس کی
مریضہ اگر حیض کے دوران سخت ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالے تو حیض فورا رک جائے گا اور کوئی
دوسرا عارضہ لگ جائے گا۔اس لئے ایسی مریضاؤں کو احتیاط کرنی چاہئے اور حیض کے دوران
سرد پانی کے استعمال سے احتراز کرنا چاہئے۔لیک ڈیف دل کی تکلیفوں میں بھی مفید ہے۔دل کی کمزوری یا تنگی کی وجہ سے دمہ
(Cardiac Asthma) ہو جاتا ہے۔سانس لینے سے دل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔یہی علامت
سپونجیا میں اپنی مخصوص شکل میں پائی جاتی ہے۔(دیکھیئے سپونجیا )
لیک ڈیف کے مریضوں میں بعض دفعہ سارا ہاتھ نہیں بلکہ صرف انگلیاں ٹھنڈی ہوتی
ہیں اور کسی طرح گرم ہونے میں نہیں آتیں۔اس کی ایک استثنائی علامت یہ ہے کہ سر درد کو سخت
سردی محسوس ہونے کے باوجود ٹھنڈک ہی سے آرام آتا ہے اور یہ علامت فاسفورس سے مشابہ
ہے۔فاسفورس کا مریض سردی کے شدید احساس کی وجہ سے جسم کو گرم کپڑوں میں لیٹے رکھتا ہے
لیکن سرکو ٹھنڈا رکھنا چاہتا ہے اور سردی کے احساس کے بغیر کسی چیز سے اسے تسکین نہیں ملتی۔اس
علامت کے علاوہ فاسفورس کی دیگر علامات لیک ڈیف سے بہت مختلف ہیں۔طاقت:
CMC30

آج 10 میں سے 10 باقی