لاروسیراسس Laurocerasus

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

لاروسیر اسس
555
133
لاروسیراکس
LAUROCERASUS
(Cherry-Laurel)
یہ دوا دل کی بیماریوں میں بہت کام آتی ہے۔اچانک خوف اور دہشت کی وجہ سے یا
گہرے غم کے نتیجہ میں جسم کانپنے لگ جائے تو لارو سیر اس فوری فائدہ دیتی ہے۔اس کا مریض
خواب میں ڈر کر یا کسی اجنبی کو اچانک سامنے دیکھ کر خوف سے کانپنے لگتا ہے۔جب بھی کوئی ہیجانی
کیفیت ہو تو خوف غالب آ جاتا ہے۔جسم ٹھنڈا اور نیلا ہوجاتا ہے۔بعض دفعہ ایسے شخص کو مرگی کے
دورے بھی پڑنے لگتے ہیں۔نظر دھندلا جاتی ہے۔ظاہر ہے کہ ایسے مریض کا دل
کمزور ہوگا اور دل کے
مریضوں کے لئے واقعی یہ ایک مقوی دوا ہے۔نسبتا بوڑھے مریضوں میں یہ دوا بہت مفید ہے۔ایسے
مریضوں کے دل کے نچلے حصہ کے عضلات کمزور پڑ جاتے ہیں اور دل کی کمزوری کے باعث
پھیپھڑوں پر دباؤ پڑتا ہے اور پانی جمع ہونے لگتا ہے جس سے مریض کے لئے سانس لینا بھی مشکل
ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر عمومادل کے ایسے مریضوں کو دمہ کی تیز دوا ئیں اور Inhaler دے دیتے ہیں یعنی وہ آلہ
جس کے ساتھ منہ لگا کر سانس کھینچنے سے وقتی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں شیخ کو زبردستی ختم کرنے کی
دوا ئیں ہوتی ہیں جو پھیپھڑے کی نالیوں کو کھول دیتی ہیں۔لیکن لمبے استعمال سے آخر یہ زہریلی دوائیں
کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں اور شیخ کے وقت مریض جتنا چاہے اس آلہ کے ساتھ منہ لگا کر سانس کھینچے شیخ
نہیں ہوتا اور مریض اسی حالت میں مرجاتا ہے۔لارو سیراکس Inhaler سے بچانے میں اہم کردارادا
کرتی ہے۔سانس لینے میں دشواری ، دم گھٹنا، سینے کا تنگ ہونا، ایک دم گھٹن کا احساس جیسے دل کو
کچھ ہو گیا ہے، ان سب کا یہ مؤثر علاج ہے۔دل کے والوز (Valves) کو طاقت بخشتی ہے اور دل

لاروسیراکس
556
کے خون کے نیچے اترنے کی سرسراہٹ کے احساس کے لئے بھی یہ دوا بہت مفید ہے۔دل کے
عضلات کو تقویت دے کر وہ کمزوری جس کے نتیجہ میں خون واپس پھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے
اسے دور کر دیتی ہے۔دل کی کمزوری کی وجہ سے پیدا ہونے والی کھانسی جو بار بار اٹھے،
اس میں بہت فائدہ دیتی ہے۔سپونجیا بھی ایسے مریضوں کی اہم دوا ہے۔اس میں مریض کے
چہرے پر نیلا ہٹ آ جاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ سانس کی کمی کی وجہ سے خون میں آکسیجن کی
آمیزش کم ہوگئی ہے لیکن سب مریضوں کے چہرے پر نیلا ہٹ نہیں آتی بلکہ بعض چہرے زرد پڑ
جاتے ہیں، ان کے لئے اس بیماری کی الگ دوائیں ہیں۔نیلا ہٹ پیدا کرنے والی دل کی بیماری
رفع کرنے کے لئے ہومیو دوالا روا سیر اس شہرت رکھتی ہے۔لاروسیراکس میں سینے کی فالجی علامات پائی جاتی ہیں۔بعض دفعہ ڈایافرام
(Diaphragm) کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، جس کے نتیجہ میں سانس باہر نکالنا مشکل ہوتا ہے جبکہ
اندر کھینچنا اتنا مشکل نہیں ہوتا۔یہ بیماری لارو سیر اس کی یاد دلاتی ہے کیونکہ اس کا اردگرد کے
عضلات کے فالج سے کچھ ایسا ہی تعلق ہے کہ سانس اندر کھینچنا مشکل نہیں ہوتا، باہر نکالنا دوبھر
ہوتا ہے۔لا روسیر اس کے مریض کو سر دی بہت لگتی ہے، بیرونی ذریعہ سے گرمی پہنچانے سے بھی
سردی کا احساس کم نہیں ہوتا۔بعض اوقات معدے میں شدید درد اٹھتا ہے جس کی وجہ سے
مریض بات
بھی نہیں کر سکتا۔چہرے کے عضلات میں تشنجی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ،سخت پیاس لگتی
ہے اور منہ بالکل خشک ہو جاتا ہے۔ہاتھوں اور پاؤں کے ناخنوں پر چھوٹے چھوٹے ابھار
بن جاتے ہیں۔کولہوں اور ایڑیوں میں موچ آنے کی طرح کا درد ہوتا ہے۔انگلیاں بدشکل ہو
جاتی ہیں اور ہاتھوں کی رگیں پھول جاتی ہیں۔لا رو سپر اس میں غنودگی اور چکر پائے جاتے ہیں۔بعض دفعہ غشی طاری ہو
جاتی ہے۔دماغی کمزوری کی وجہ سے یادداشت ختم ہو جاتی ہے۔خیالات میں یکسوئی
نہیں رہتی۔سر میں شدید درد کے ساتھ پیشانی میں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔شدید پیاس

لاروسیر اسس
557
لگتی ہے، بھوک ختم ہو جاتی ہے۔معدے میں سکڑن اور شدید درد، اسہال سبزی مائل اور پانی کی
طرح پتلے ہوتے ہیں جن کے ساتھ پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے۔لاروسیر اس کی تکلیفیں بیٹھنے سے کم ہو جاتی ہے۔لیٹنے سے کھانسی شروع ہو جاتی
،
ہے۔معدے سے کمر تک گولہ سا اترنے کا احساس ہوتا ہے۔جھکنے سے اور حرکت سے بھی
ہر تکلیف بڑھ جاتی ہے۔طاقت:
30

آج 10 میں سے 10 باقی