لیڈم Ledum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
559
134
لیڈم
LEDUM
(Marsh Tea)
لیڈم ایک پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے جس میں ایک خاص قسم کی تیز بو پائی
جاتی ہے۔روایتی طب میں اس پودے کے عرق کو سر درد، دل کے دوروں اور بلغم کے اخراج کے
لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ہومیو پیتھی میں اس سے تیار کی جانے والی دوا کیڑوں مکوڑوں
کے ڈنک لگنے کی صورت میں یا جوڑوں کی تکلیفوں میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔لیڈم کا زہرکئی پہلوؤں سے سانپ کے زہر سے مشابہ ہوتا ہے۔لیکیس کی طرح اس
کی بیماریاں بائیں طرف سے شروع ہونے کا زیادہ رجحان رکھتی ہیں۔تکلیفیں اوپر کے دھڑ کی
نسبت نچلے دھڑ میں زیادہ شدت سے اپنا اثر دکھاتی ہیں۔تکلیف اکثر پاؤں یا ٹانگوں کے نچلے
حصہ سے شروع ہوتی ہے اور نیچے سے اوپر کی طرف پھیلنا شروع ہو جاتی ہے۔آرنیکا کی طرح لیڈم کا بھی چوٹوں سے گہرا تعلق ہے اور بعض اعضا کی چوٹوں
میں اسے آرنیکا اور ہائی پیر کیم (Hypericum) وغیرہ سے ملا کر دیا جائے تو بہت مفید
ثابت ہوتی ہے۔وہ چوٹیں جو گہرا اثر چھوڑ جائیں یا ایسے زخم جو نوکدار چیز مثلاً کیل یا
کانٹا وغیرہ چھنے سے پیدا ہوں، ان میں لیڈم بطور خاص مفید ہے۔بعض دفعہ اس کے زخموں
میں بظاہر مندمل ہو جانے کے بعد سالہا سال تک درد کی لہریں بجلی کے کوندوں کی طرح اٹھتی
رہتی ہیں۔ایسی صورت میں اگر صبح ہو جائے تو لیڈم اس کا بہترین علاج ثابت ہو سکتی
ہے۔گھوڑے کی لید متشنج پیدا کرنے میں مشہور ہے لیکن اگر گھوڑا خود کسی کیل وغیرہ
لیڈم
560
پر پاؤں رکھ دے اور اس کے سم میں گہرا زخم بن جائے جو ہڈی کے کنارے تک جا پہنچے تو اس کا
شیخ اور ٹینس لیڈم 200 دینے سے آنا فانا ٹھیک ہوسکتا ہے۔لیڈم میں تشنج روکنے کا رجحان عموماً
ایسے شیخ میں ملتا ہے جو نو کیلی چیزیں چھنے کے نتیجہ میں پیدا ہو خواہ وہ سالوں بعد ہی کیوں نہ ہو۔ہڈیوں کے گرد کوئی نوکدار چیز لگنے سے اگر ہڈیوں کا انیمل زخمی ہو جائے تو اس میں لیڈم بہت
مفید ہے۔اس تکلیف میں ہائی پیر کم ہڈی کے گرد لپٹی ہوئی نسوں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں
کام آتی ہے۔اسی طرح اگر جراحی کے وقت نشتر سے اعصاب کٹ جائیں اور زخم بظاہر مندل بھی
ہو جائے لیکن درد باقی رہے تو اس کے خلاف بھی ہائی پیر یکم مفید ہے جبکہ لیڈم نشتر کے زخموں کے
لئے زیادہ فائدہ مند نہیں ہے۔ایڑی میں موچ آ جائے تو آرنیکا اونچی طاقت میں دینا مفید ہوتا
ہے۔اعصابی رگوں میں بداثرات باقی رہ جائیں تو انہیں دور کرنے میں
آرنیکا کام نہیں کرتی۔ان
میں روٹا اور بیلس زیادہ اچھا اثر دکھاتی ہیں۔بار بارموچ آنے کی وجہ سے ٹخنہ متورم ہو
جائے اور مسلسل اس میں تکلیف رہے تو ایکوی زیٹم (Equisetum) بہت مفید ہے۔لیڈم بھی
ٹخنے کی اس تکلیف میں بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے لیکن اس کی سوزش کا عموماً جوڑوں کے درد
سے زیادہ تعلق ہے۔ٹخنوں کی چوٹوں کے بداثرات کے لئے روٹا پیلس اورا یکوی زیم مفید
دوائیں ہیں۔بعض ادویات کا ذکر کتب میں نہیں ملتا لیکن تجربہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مفید ہیں۔اسے Clinical Evidence کہا جاتا ہے یعنی بارہا تجربہ کے نتیجہ میں کسی دوا کی افادیت
ثابت ہو۔ہومیو پیتھی کے فروغ میں پر وونگ کے علاوہ Clinical Evidence نے بہت
اہم کردار ادا کیا ہے۔ایک زمانے میں زیادہ تر (Proving) یعنی طریقہ آزمائش کے ذریعہ
دواؤں کا حال معلوم کیا جاتا تھا۔یہی بہترین طریق ہے لیکن اب اس طریقہ آزمائش کے لئے
اپنے آپ کو پیش کرنے والے لوگ بہت کم ملتے ہیں جو خالی الذہن ہو کر اور ہر قسم کے تعصبات
سے پاک ہو کر اپنے اوپر پر دونگ کروائیں اور حصول علم کی خاطر پیدا ہونے والی عارضی تکالیف
بخوشی برداشت کریں۔
561
سا اوقات ٹخنے کی چوٹ صرف ٹخنے تک ہی محدود نہیں رہتی بلکہ پنڈلی کے تشیخ میں
بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔چلنے یا زیادہ حرکت کرنے سے صبح شروع ہو جاتا ہے اور شدید بے چینی
پیدا ہوتی ہے۔بعض دفعہ یہ شیخ گھٹنوں یا کولہوں میں منتقل ہو جاتا ہے اور کسی علاج سے آرام نہیں
آتا۔اگر صحیح علاج کیا جائے تو تکلیف او پر سے نیچے کی طرف منتقل ہونے لگے گی اور جہاں پہلی
چوٹ لگی تھی وہیں جا کر ٹھہر جائے گی۔اگر وہیں اس کا بالمثل علاج کیا جائے تو پھر تکلیف کہیں
اور منتقل نہیں ہو گی۔لیڈم میں جو ورم پائے جاتے ہیں وہ اکثر پاؤں کے جوڑوں میں نقرسی مادہ کی وجہ سے
ہوتے ہیں جس کا ایک خاص مزاج ہوتا ہے۔اس کی پہچان بہت آسان ہے۔اگر سردی سے یا
ٹھنڈے پانی سے آرام آئے اور گرمی سے مرض بڑھے تو پاؤں کے جوڑوں کا ایسا درد لیڈم سے
جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔لیڈم سے متاثر ہونے والی ہر سوزش کو ٹھنڈی ٹکور سے آرام آتا ہے۔وہ درد جو جسم کے کسی ایسے عضو کی خالی جگہ پر محسوس ہو جسے بیماری کی وجہ سے کاٹ دیا گیا
ہو، بہت تکلیف دہ ہوتا ہے کیونکہ وہاں سے عضو تو کٹ چکا ہوتا ہے اور کوئی چیز موجود نہیں ہوتی
لیکن تکلیف بدستور محسوس ہوتی ہے۔بسا اوقات ٹانگ تو کٹ جاتی ہے مگر اسی ٹانگ کے پاؤں
کے انگوٹھے کی جگہ پر مریض ایسا درد محسوس کرتا ہے گویا واقعی وہاں کوئی انگوٹھا موجود ہو جو در دکر رہا
ہو۔ایسے درد میں آرنیکا اور لیڈم بہت کام آتی ہیں۔اگر یہ پتہ چل جائے کہ وہ عضو کٹنے سے
پہلے کیا بیماری تھی تو اسی بیماری کا علاج ہونا چاہئے کیونکہ اعصاب اور ذہنی ریشوں نے اس بیماری
کو اپنی یادداشت میں محفوظ رکھا ہوا ہے اور یہ دراصل یادداشت کا درد ہے۔جب اس بیماری کا
علاج کریں گے تو سارے اعصاب کو پیغام مل جائے گا کہ ایسے درد کے خلاف انہیں کیا رد عمل
دکھانا چاہئے۔یہ یاد رکھیں کہ عموماً عضو کے کاٹنے کے بعد جو درد رہ جاتا ہے اس میں آرنیکا،
لیڈم، ہائی پیر کیم ،سفائٹم وغیرہ مفید ہوسکتی ہیں مگر شرط یہی ہے کہ عضو کاٹنے سے پہلے والی بیماری
ان دواؤں سے مماثلت رکھتی تھی۔لیڈم میں جوڑوں کے درد کو ٹھنڈک پہنچانے سے آرام آتا ہے باوجود اس کے کہ
لیڈم
562
مریض ٹھنڈا ہوتا ہے اور بیرونی اور اندرونی طور پر سردی بہت محسوس کرتا ہے۔ٹھنڈک کے
احساس کے باوجو د سردی سے آرام اور گرمی سے تکلیف ایک عجوبہ ہے۔لیڈم کی بیماریوں میں مریض کا چہرہ پیکیس کے مریض کی طرح سوجا ہوا اور متورم
دکھائی دیتا ہے۔دل کے مریضوں میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔لیڈم کے مریض کے
چہرے کی رنگت نیلگوں ہوتی ہے۔پاؤس اور پنڈلیوں میں بھی تعلیپھلی سی ورم ہوتی ہے اور رنگت
میں نیلا ہٹ کی طرف مائل ہوتا ہے۔لیڈم کا مریض مضبوط، تنے ہوئے جسم کا مالک ہوتا ہے۔ٹخنے کے علاوہ گھٹنوں کے جوڑوں میں بیٹھ رہنے والی تکلیفوں میں بھی لیڈم کام
آسکتی ہے بشرطیکہ ایسے گھٹے کو ٹھنڈی ٹکور سے آرام آئے۔اس میں پیشاب کی ایک علامت
جسیمیم سے ملتی ہے۔کھلا اور بے رنگ پیشاب ہوتا ہے۔لیڈم کی مریض خواتین میں حیض بہت جلد ، بہت زیادہ اور گہرے سرخ رنگ کا
ہوتا ہے۔اگر یہ علامتیں موجود ہوں تو لیڈم رحم کی اکثر بیماریوں میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔لیکن
لیڈم کی اس علامت کو فراموش نہ کریں کہ ہر تکلیف کو ٹھنڈ پہنچانے سے آرام آتا ہے۔لیڈم کی ایک علامت پلسٹیلا سے ملتی ہے لیکن دونوں میں فرق کرنا مشکل نہیں۔پلسٹیلا
میں اگر کسی عضو میں دیر تک در در ہے تو وہ عضو سکڑنے لگتا ہے اور کمزور ہو جاتا ہے۔لیڈم میں بھی
اگر ایک ٹانگ میں تکلیف ہو تو وہ ٹانگ دوسری ٹانگ کی نسبت سکڑ کر کچھ چھوٹی ہو جاتی ہے۔دونوں میں امتیاز یہ ہے کہ پلسٹیلا کا مریض گرمی محسوس کرتا ہے اور سردی سے آرام جبکہ لیڈم کا
مریض سردی محسوس کرتا ہے۔پھر بھی سردی ہی سے اسے آرام آتا ہے۔لیڈم آنکھوں کی تکلیفوں میں بھی مفید ہے۔اگر آنکھ میں چوٹ لگ جائے اور
خون اتر آئے اور نقرس اور موتیا کی تکلیفیں بیک وقت شروع ہو جائیں تو لیڈم سے نمایاں
افاقہ ہوگا۔لیڈم میں پیشانی اور گالوں پر سرخ رنگ کے چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے
563
ہیں جن کو چھونے سے درد ہوتا ہے، ناک اور منہ کے قریب کیل نکلتے ہیں۔ناک میں جلن ہوتی
ہے، کھانسی کے ساتھ دم گھٹتا ہے، بلغم کے ساتھ خون کی آمیزش ہوتی ہے، سانس کی نالی میں
در داور
اور تشیخی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور سانس لینے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔لیڈم کے مریض
کے جسم میں حرارت غریزی کم ہونے کی وجہ سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کا
مریض بستر کی گرمی برداشت نہیں کر سکتا۔ٹکور کرنے سے بھی درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔مریض
اپنے پاؤں ٹھنڈے پانی میں رکھنا پسند کرتا ہے۔طاقت
30 سے 200 تک