للیئم ٹگرینم Lillium Tigrinum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

للیم تگ
565
135
للیم نگر بینم
LILIUM TIGRINUM
(Tigor Lily)
للیم جنگ عورتوں کی دوست دو اسمجھی جاتی ہے۔یہ خصوصاً ان عورتوں کے لئے بہت مفید
ہے جو ہسٹریائی مزاج رکھتی ہوں اور بہت پر جوش ہوں، رحم اور دل کی بیماریوں میں مبتلا رہتی
ہوں ، طرح طرح کے وہم ، خوف اور خدشات انہیں گھیرے رکھتے ہوں، یہ خدشہ محسوس کریں کہ رحم
اور دیگر اندرونی اعضاء گویا با ہر نکلنا چاہتے ہیں اور یوں لگتا ہو جیسے اعضاء نیچے گر رہے ہیں اس لئے
مریضہ لاشعوری طور پر ہاتھ کے دباؤ سے انہیں اوپر کرنے کا رجحان رکھتی ہو۔ایسی مریضاؤں میں
حیض کا خون قبل از وقت جاری ہو جاتا ہے، مقدار میں کم لیکن نہایت بد بودار ہوتا ہے، سیاہ خون
کے لوتھڑے بھی نکلتے ہیں، حرکت کرنے سے خون زیادہ جاری ہوتا ہے اور لیٹنے اور آرام کرنے سے
رک جاتا ہے۔للیم نگ کا مریض متشدد مذہبی خیالات کا مالک ہوتا ہے۔اگر وہ اذیت پسند ہواور
ہسٹریائی مزاج بھی رکھتا ہو تو یہ دوا اس کے لئے بہترین ہے۔للیم نگ کی علامات رکھنے والا مریض جب ضد میں آ جائے اور ہسٹریائی مزاج
غالب ہو تو غیر منطقی ہا نہیں کرتا ہے حالانکہ اپنی روز مرہ زندگی میں وہ بالکل معتدل ہوتا ہے
لیکن بیماری کا اثر غالب ہو تو فضول بحثیں کرتا ہے۔عام طور پر نو جوان بچے اور بچیاں کسی
تکلیف کی وجہ سے ضد میں آجائیں تو جان بوجھ کر اور اس علم کے باوجود کہ ان کی بات
غلط ہے، پھر بھی دلیل دیتے چلے جاتے ہیں۔وزن کم کرنے کے شوقین للیم تگ کے
مریض نہ بھی ہوں تو اکثر اس بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ضرورت سے زیادہ ڈائیٹنگ
(Dieting) کرنے کی وجہ سے ان میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مفقود ہونے لگتی ہے۔

للیم تنگ
566
یہ کیفیت عموماً عارضی ہوتی ہے لیکن غیر محتاط ڈائیٹنگ کرنے کے جو مستقل اثرات اعصاب پر پڑ
جاتے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہوتے اور ساری عمر کے لئے مصیبت بن جاتے ہیں۔اس لئے شدید
ڈائیٹنگ سے پر ہیز لازم ہے۔متناسب غذا اور مناسب ورزش اچھی صحت اور ہلکے جسم کا بہترین نسخہ
ہیں ورنہ فاقوں سے وزن گرانے کی کوشش سے مریض للیم ٹنگ کے مریض کی طرح ضدی ہو جاتا
ہے اور بے دلیل با تیں کرنے لگتا ہے۔علیکم تنگ میں ہائیوس اور پتھر س کی طرح جنسی اعضاء میں ہیجان ملتا ہے لیکن ایک
واضح فرق یہ ہے کہ علیم نگ میں ان دونوں دواؤں کے مزاج کے بر عکس زور دار نفسانی خواہش ایک
مستقل بیماری بن جاتی ہے جس پر قابو پانامشکل ہوتا ہے۔گرمی اور سردی کے احساس کے لحاظ سے اس کی علامت پلسٹیلا سے ملتی ہے۔گرمی
سردرد
تکلیف دیتی ہے اور ہاتھ پاؤں بھی جلتے ہیں۔عموماً ماتھے پر رہتا ہے، روشنی نا قابل برداشت ہوتی ہے اور نظر کمزور ہو جاتی
ہے۔وقتی اندھا پن بھی پیدا ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ کمرہ بہت اندھیرا لگتا ہے۔آنکھوں کے
سامنے سائے سے ناچنے لگتے ہیں۔آنکھوں میں سوزش ہو جاتی ہے جو مزمن ہو جائے تو آنکھ ہمیشہ
سوجی رہتی ہے۔لعلیم ٹنگ میں ایک علامت مرک کار سے ملتی ہے مثلاً پیچش ایسی کہ فارغ ہونے
کے بعد بھی بے چینی اور درد جاری رہیں۔مرک کار میں جب تکلیف ہو تو یہ احساس رہتا ہے کہ فارغ
ہونے کے باوجود کچھ اجابت باقی رہ گئی ہے۔لیکن لیم نگ میں اجابت کے بعد بھی ہر وقت یہ
احساس رہتا ہے کہ اسے حاجت کے لئے ٹائلٹ جانے کی ضرورت ہے۔مرک کار کی طرح اس
میں بھی پیشاب کرنے کے باوجود جلن محسوس ہوتی ہے۔اگر کسی مریض کو یہ خیال ہو کہ میں پاگل ہو جاؤں گا یا مجھے کچھ ہو جائے گا ،
دماغ میں یہ خیال ایک بار راہ پالے تو نکلتا نہیں۔اگر وہ سمجھنے لگے کہ میں فلاں چیز ہوں
تو یہ وہم بھی ہٹنے کا نام نہیں لیتا۔یہ لینم نگ کی خاص علامت ہے۔اس کے ساتھ گہری
اداسی اور ڈپریشن (Depression) کے دورے بھی ہوتے ہیں۔میں نے کئی ایسے

للیم تگ
567
مریضوں کا علاج کیا ہے جواکثر نو جوان تھے، خدا کے فضل سے سب ٹھیک ہو گئے۔ایسے مریضوں کو
صرف دوا ہی نہیں بلکہ پیار سے سمجھانے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔عموماً نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں
کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ایک کو دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے اگر ہومیو پیتھک
طریقہ علاج میں یہ علم ہو جائے کہ کیا نفسیاتی بیماری ہے تو اس کا جسمانی بیماری کے ساتھ پہلو بہ پہلو
علاج دونوں تکلیفوں کے لئے مفید ہوتا ہے کیونکہ جہاں ذہن کو آرام آتا ہے جسم کو بھی خود بخود آرام
محسوس ہوتا ہے۔للیم ٹنگ کے بعض مریض محسوس کرتے ہیں کہ انہیں سمجھا ہی نہیں گیا۔ایسے
مریضوں سے پیچھا چھڑوانا بہت مشکل ہوتا ہے، سمجھانے کا اثر نہیں ہوتا۔انہیں صرف دوا دینی
چاہئے۔اگر دوا میں اثر ہوگا تو خود ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔ورنہ ہمیشہ یہی دہراتے رہیں گے کہ ہمیں
کوئی نہیں سمجھ سکا کہ ہم کہنا کیا چاہتے ہیں اور کرنا کیا چاہتے ہیں۔للیم نگ میں دل کی تکلیف بھی پائی جاتی ہے۔ایسے محسوس ہوتا ہے کہ دل اچانک مٹھی
میں آ کر جکڑا گیا ہے جیسے شکنجہ پڑ گیا ہو۔یہ علامت کیکٹس میں بھی بہت نمایاں ہوتی ہے۔نبض
بہت تیز اور بے قاعدہ ہوتی ہے۔دل کے مقام پر ٹھنڈک اور بوجھ کا احساس رہتا ہے۔ہجوم میں اور
گرم کمرے میں دم گھٹتا ہے۔للیم نگ میں معدہ میں ہوا بھی ہوتی ہے، بوجھل پن کا احساس مگر بھوک بہت لگتی ہے۔مریض گوشت کھانے کی خواہش زیادہ محسوس کرتا ہے۔شدید پیاس لگتی ہے۔بار بار پیشاب آتا
ہے جو مقدار میں کم ، گرم اور دودھیا رنگ کا ہوتا ہے۔للیم جنگ کے مریض کی تکلیفیں گرم کمرے میں اور رسمی تسلی اور تشفی دینے سے بڑھ جاتی
ہیں۔تازہ ہوا میں بہتر محسوس کرتا ہے۔دافع اثر دوائیں: بیلو نفیس
طاقت
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی