میگنیشیا کا رب Magnesia Carbonica
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
میگنیشیا
569
136
میگنیشیا کارب
MAGNESIA CARBONICA
(Carbonate of Magnesia)
میگنیشیا کا رب کو ایلو پیتھک طریقہ علاج میں معدے کی تیزابیت کم کرنے اور اسہال کی
تکلیف دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس دوا کے لمبے استعمال سے جو تکلیفیں یا
بداثرات پیدا ہو جاتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے ہو میو پیتھی پوٹینسی میں میگنیشیا کا رب اونچی
طاقت میں استعمال کی جاسکتی ہے۔میگنیشیا کا رب میں بیماریاں اکیس دن کے بعد دوبارہ واپس آتی ہیں۔علامتیں ٹھیک بھی
ہو رہی ہوں تو وہ اکیس دن کے بعد دوبارہ کچھ نہ کچھ جوش دکھانے لگتی ہیں۔مریض کو کھلی ہوا کی
خواہش ہوتی ہے خواہ ٹھنڈی ہی ہو حالانکہ سردی اس کے لئے مضر ہوتی ہے۔مریض اپنے آپ کو ہر
وقت ڈھانپے رکھتا ہے۔گرم مشروب سے پسینہ آتا ہے۔دانت کے اعصابی ریشوں میں شدید درد
ہوتا ہے۔حمل کا دانت درد جو وضع حمل تک جاری رہتا ہے اس میں یہ بہت مفید دوا ہے۔اس درد
کا حیض سے بھی تعلق ہوتا ہے۔حیض کے دوران دانت میں درد ہوتا ہے اور حیض ختم ہونے سے
دانت کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔میگنیشیا کے تمام اعصابی دردوں
کو ہلکا ہلکا چلنے سے آرام آتا ہے۔ہلکی حرکت سے
خصوصاً دانت کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔میگنیشیا کا رب کی اعصابی تکلیفوں کا دورہ عموماً
رات کو ہوتا ہے۔لیکیس میں حرکت سے آرام نہیں آتا جبکہ میگنیشیا کا رب میں حرکت
آرام دیتی ہے۔میگنیشیا کا رب میں نیٹرم میور کی طرح ناخن اور بال خراب ہو جاتے ہیں
اور دانت اور اس کے اردگرد کا حصہ بہت حساس ہو جاتا ہے۔یہ علامت اینٹی مونیم کروڈ
میکنیشیا
570
میں بھی ہے۔ایسی صورت میں اینٹی مونیم کروڈ اور میگنیشیا کا رب کے علاوہ چائنا بھی مفید ہے۔ایسے مریض جن میں سل کی علامات ظاہر ہونے لگیں۔چہرہ زرد ہو جائے۔اگر دیگر
علامتیں کسی معین دوا کی طرف اشارہ نہ کریں تو میگنیشیا کا رب استعمال کریں۔میگنیشیا کا رب کی
ایک خاص علامت یہ ہے کہ فضلے کا رنگ مٹی کی طرح ہو جاتا ہے اور اس میں سخت بد بو ہوتی ہے۔یہ جگر کی خرابی کی علامت ہے۔بہت کھل کرا جابت ہوتی ہے جو ٹکڑوں کی صورت میں ہوتی ہے اور
پانی پر تیرتی ہے۔معدے اور انتڑیوں کے کینسر میں بھی اجابت پانی پر تیرتی رہتی ہے اور ڈوبتی نہیں
کیونکہ اس میں گیس ملی ہوئی ہوتی ہے مگر ضروری نہیں کہ جس شخص کی اجابت ملکی ہو کر تیرے اسے
ضرور کینسر ہی ہوگا۔اس لئے خواہ مخواہ وہموں میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔کینسر کی دوسری علامتیں ہوں
تو علاج کی فکر کرنی چاہئے۔میگنیشیا کا رب میں اجابت کا رنگ بعض دفعہ سبزی مائل ہو جاتا ہے۔اس کی سب بیماریوں میں خشکی بھی پائی جاتی ہے اور معدے میں کھٹاس ہوتی ہے۔کھانسی بھی خشک ہوتی ہے۔گلے میں خراش ہوتی ہے۔چہرے پر دق کے اثرات ظاہر ہونے
لگتے ہیں۔بعض دفعہ کھانسی کے خشک ہونے کے باوجود معمولی سی بلغم بھی نکلتی ہے۔میگنیشیا کا رب میں کندھوں میں بھی درد ہوتا ہے۔خصوصاً دائیں کندھے میں۔سارے
جسم میں تھکاوٹ کا احساس رہتا ہے۔جلد بے رنگ، زرد اور مرجھائی ہوئی۔سردی نا قابل برداشت
ہوتی ہے۔بستر کی گرمی میں بھی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔اسی طرح بدلتے ہوئے موسم میں اور کھلی ہوا
میں سکون محسوس ہوتا ہے۔مددگار دوا:
کیمومیلا
دافع اثر دوائیں: آرسنگ۔مرکزی
طاقت
30