میلنڈ رینم Malandrinum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

میلنڈرمینم
571
137
میلنڈرینم
MALANDRINUM
میلینڈ رینم گھوڑوں کی ایک بیماری Horse Grease کے مادہ سے تیار کی جانے والی
دوا ہے۔حیوانات کی بیماریوں کے ایک ماہر نے یہ معلوم کیا کہ وہ علاقے جہاں گھوڑے اس
بیماری میں مبتلا ہوں وہاں اگر گائیں وغیرہ گھاس پر بیٹھیں تو ان میں چیچک کی بیماری پھیلنے لگتی
ہے۔یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ ہو میو پیتھی طریقہ علاج میں میلینڈ رینم چیچک کے توڑ میں
بہت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔اسے چیچک سے بچاؤ کے لئے بطور Preventive بھی شہرت
حاصل ہے۔نیز چیچک کے ٹیکے کے بداثرات کو زائل کرنے میں بھی یہ مفید ثابت ہوئی ہے۔بعض ڈاکٹروں نے تجربے کئے۔چار بچے لئے گئے۔ان میں سے تین کو میلینڈ رینم کی ایک ایک
خوراک استعمال کروائی گئی۔چوتھے بچے کو یہ دوائی نہیں دی گئی پھر ان سب کو چیچک کے حفاظتی
ٹیکے لگوائے گئے۔جس بچے کو یہ دوا نہیں دی گئی اس میں چیچک کے ٹیکہ کا سخت رد عمل ظاہر ہوا
جبکہ باقی بچوں کو کچھ نہیں ہوا۔ایک اور معالج نے یہ تجربہ کیا کہ ایک بچے کو ٹیکہ نہیں لگوایا گیا،
صرف میلینڈ رینم دی گئی، اسے کچھ نہیں ہوا جبکہ دوسرے بچے کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے باوجود
چیچک ہو گئی۔ایک اور ڈاکٹر نے لکھا ہے کہ جن دنوں چیچک کی وباء پھیلی ہوئی تھی اس نے
میلینڈ رینم 30 طاقت میں بار بار استعمال کی اور ایسے علاقوں میں چیچک کے مریضوں کا علاج کرتا
رہا جہاں یہ وبا عام تھی مگر اسے کچھ نہیں ہوا۔اور جن لوگوں نے یہ دوا استعمال کی وہ بھی اس وبا سے
محفوظ رہے۔اگر میلنڈ رینم کو چیچک کے حملہ کے بعد استعمال کیا جائے تو مریض بہت جلد بغیر کسی
گہرے نقصان کے صحت یاب ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر برنٹ (Dr۔Burnett) نے مشورہ دیا

میلنڈرمینم
572
ہے کہ یہ بہت گہرا اثر کرنے والی دوا ہے اس لئے اسے بلاضرورت بار بار نہیں دہرانا چاہئے۔حاد
یعنی فوری نوعیت کی بیماریوں میں اسے دہرایا جاسکتا ہے لیکن حفاظتی مقاصد کے پیش نظر اسے لمبے
وقفہ سے استعمال کرنا چاہئے۔چیچک کے ٹیکے کے ردعمل کے طور پر جسم پر ایگزیما ظاہر ہو جائے تو اس میں بھی میلینڈ رینم
مفید ہے مگر چیچک کے ٹیکے کے بداثرات دور کرنے کے لئے زیادہ مشہور دوا تھو جا ہے۔میلینڈ رینم کا ہڈیوں پر بھی اثر ہوتا ہے۔اگر ہڈیوں میں نقص پیدا ہو جائے اور وہ ٹیڑھی ہو
جائیں اور ٹانگوں کی ہڈیاں اندر کی طرف مڑنے لگیں اور چلتے ہوئے گھٹنے کی ہڈیاں آپس میں
ٹکرانے لگیں تو میلنڈرینم سے فائدہ ہوگا۔کمزور ہڈیوں کے لئے کلکیریا کارب بہت مفید دوا ہے
بلکہ اصل دواہی یہ ہے لیکن میلنڈ رینم بھی اچھا کام کرتی ہے۔میلنڈرینم جلدی امراض میں بھی مفید ہے۔ہر قسم کے ایگزیما، آبلوں اور چھالوں میں
اچھا اثر دکھاتی ہے اس کے آبلے اور چھالے آہستہ آہستہ نکلتے ہیں، ایک کے بعد دوسرا اور پھر ایک
لامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور چھالوں کی فصلیں اگنے لگتی ہیں۔جانوروں کی بیماریوں میں بھی
اس کا استعمال مفید ہے۔ایک ڈاکٹر نے ایک ایسے کتے کو میلینڈ رینم دی جس کی گردن میں خطرناک
چھالے نکلے ہوئے تھے وہ فوراً ٹھیک ہو گیا۔میلینڈ رینم وجع المفاصل اور جوڑوں کی اندرونی کی جھلیوں کی سوزش میں بھی مفید ہے۔عموماً یہ دوا جسم کے نچلے حصوں میں زیادہ اثر کرتی ہے۔ٹانگوں پر گھٹنوں سے لے کر ٹخنوں تک اس کا
اثر زیادہ ہوتا ہے۔کمر میں دکھن اور چوٹ لگنے کی طرح کا درد ہو تو بھی میلنڈرینم مفید ہے۔میلینڈ رینم عورتوں کے رحم کی تکالیف کے لئے بھی اچھی بتائی گئی ہے۔اندرونی اعضاء میں خارش،
سوزش اور سبزی مائل لیکوریا کے اخراج میں اچھا اثر دکھاتی ہے۔مسوڑھوں سے خون آئے۔ذرا سا دبانے سے بھی خون جاری ہو
جائے تو میلینڈ رینم بھی دوا ہو سکتی ہے اور اس لحاظ سے اس کی علامتیں کر ئیوز وٹ

میلنڈرینم
573
(Kreosotum) سے ملتی ہیں۔وہ بچے جو پڑھ کر سب کچھ بھول جائیں تو ان کے لئے بھی میلنڈرینم بہت مفید
ہے۔چھوٹی طاقت میں ہفتہ میں دو تین بار چند ماہ تک استعمال کرانی چاہئے۔طاقت:
30 اور اونچی

آج 10 میں سے 10 باقی