مینگینم Manganum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
577
139
MANGANUM ACETICUM
(Manganese Acetate)
یہ دوا ایک دھات مینیم کے ایسی ٹیٹ (Acetate) سے بنائی گئی ہے۔ڈاکٹر
ہانیمن نے اس کی آزمائش کی تھی۔یہ خون پر اثر انداز ہوتی ہے بہت گہری اور وسیع الاثر دوا ہے لیکن
بوجوہ اس کا استعمال ہو میو پیتھی میں بہت کم ہوا ہے۔اس کا سب سے زیادہ اثر گلے کی نالی پر ہوتا
ہے جس کا بولنے سے تعلق ہے۔سلی مادوں کے اجتماع سے آواز رفتہ رفتہ کم ہو جائے اور
مسلسل کھانسی رہے
تو مینگینم بہت مفید دوا ہے۔یہ دیگر سلی اثرات کو بھی دور کر دیتی ہے میکنیم میں
ظاہری علامات کی تصویر بہت بھیا نک بتائی گئی ہے۔اس لئے اکثر ڈاکٹر اس وجہ سے بھی میلینم کے
فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں کہ جب تک یہ علامتیں اتنی شدت سے موجود نہ ہوں وہ اسے استعمال
نہیں کرتے۔میگیم میں چکنی اور زردجلد کے ساتھ بے حد کمزوری پائی جاتی ہے مگر عموم بیماری کے شروع
میں ہی یہ سب علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔جب انتہائی علامات ظاہر ہو جا ئیں تو اس وقت علاج بہت
مشکل ہو جاتا ہے۔شروع میں ہی کوئی علامت مینلینم کا تقاضا کرے تو ضرور استعمال کروانی
چاہئے۔اگر نرخرے کا حصہ ماؤف ہورہا ہو اور سلی اثرات ظاہر ہوں تو مینلینم بلا تاخیر شروع کروا
دینی چاہئے۔اگر مریض میکینم کا ہو تو دوسری دواؤں سے یہ کھانسی کم تو ہوسکتی ہے لیکن وہ گہرا اثر نہیں
کریں گی۔مینگینم کا ہڈیوں کی جھلی سے بھی گہرا تعلق ہے۔اسی طرح ہڈیوں میں پیدا ہونے والے
ناسوروں میں بھی یہ مفید ہے۔اس میں حیض کی خرابیاں بھی ملتی ہیں۔قلت حیض جو وقت گزرنے کے بعد ایک
آدھ دن کے لئے آتا ہے۔خون کی رنگت پھیکی ، پانی کی طرح ہوتی ہے ایسی صورت میں
578
بجائے اس کے کہ حیض جاری کرنے والی دوا دی جائے مینگینم دینی چاہئے کیونکہ ایسے مریض میں
خون کی شدید کمی ہوتی ہے اس لئے حیض کا خون جاری کرنے والی دوا سے رہا سہا خون بھی نکل
جائے گا۔میرا تجربہ ہے کہ علامات کے مطابق صحیح دوا دی جائے تو حیض کا خون جاری ہونے کی
بجائے کچھ عرصہ کے لئے رک جاتا ہے لیکن
کئی مہینے حیض بند رہنے کے بعد جب جسم میں خون کی کمی
پوری ہو جائے اور طاقت آ جائے تو پھر حیض نارمل ہو جائے گا۔اگر خون کی کمی نہ ہونے کے باوجود
حیض بند ہو جائے تو بندش حیض کی دوسری دوائیں سوچنی چاہئیں۔ایسے مریض جن کی پنڈلیوں میں اینٹھن ہوتی ہے۔ٹانگوں کے پلوں میں بھی محسوس
ہوتی ہے اور ٹانگیں بے حس ہو جاتی ہیں۔ان کی پنڈلیوں کے سامنے کی ہڈی کی دکھن میں مینگینم
بہت مفید دوا ہے۔مینگینم میں جلدی علامتیں بھی ملتی ہیں۔زخموں اور ناسور کے کنارے موٹے ہو جاتے
ہیں۔اکثر زخم لمبا عرصہ چلتے ہیں اور ٹھیک نہیں ہوتے۔سورائسس (Psorisis) میں بھی اسے
مفید بتایا گیا ہے۔اگر سورائس یعنی چنبل دب چکا ہو تو مینلینم سے فائدے کی صورت میں پہلے
بہت زور سے جلد پر ابھرے گا اور لمبا عرصہ وقفہ وقفہ سے استعمال کے نتیجہ میں کم ہونا شروع ہو جائے
گا۔لہذا میگینم دینے کے بعد سورائس یعنی چنبل ظاہر ہو تو گھبرانا نہیں چاہئے۔ڈاکٹر کینٹ اس
بات کے سخت خلاف تھے کہ سورائس کو دواؤں سے دبا دیا جائے کیونکہ اس کے نتیجہ میں انتڑیوں
میں یا کسی اور عضو میں کینسر ہوسکتا ہے۔ان کے اکثر بیانات درست ہوتے ہیں اس لئے بعید نہیں کہ
یہ بھی درست ہو میںکیم میں سورائس کی علامات فاسفورس اور ڈ کا مارا سے ملتی ہیں۔میگیم کے زہر سے خون کے ذرات اور خون کے خلیے متاثر ہو جاتے ہیں۔نرخرہ
(Larynx) یعنی سانس کے لوچ دار چھلوں پر مشتمل نالی جو گلے سے شروع ہو کر نیچے
پھیپھڑوں کی جانب اترتی ہے اور گلے میں اس کے اندر آواز پیدا کرنے کا آلہ ہوتا ہے،
مینگینم میں اس کے اندر ورم پیدا کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے جس کا ہر حملہ پہلے سے بڑھ
579
کر ہوتا ہے۔یہاں تک کہ یہی بڑھتی ہوئی بیماری بالآخر پھیپھڑوں میں دبے ہوئے سل کے مادے
کو ابھار دیتی ہے۔مینلینم سے بر وقت ایسے مریض کا علاج بعد میں پیدا ہونے والی سنگین پیچیدگیوں
سے بچالیتا ہے۔مینگینم کے مریض کے زخم اور ناسور ٹھیک نہیں ہوتے اور مسلسل ہرے رہتے ہیں۔یہ کیفیت
جزوی کینسر کی ہے اگر اسے زبردستی ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے تو یہ پورے کینسر میں تبدیل ہو سکتی
ہے۔اس کے مریض کو معمولی سالمس بھی سخت تکلیف دیتا ہے۔اگر چلنے سے ہڈیوں میں درد ہو اور
آرنیکا، برائیونیاسے
فائدہ نہ ہوتو میکنیم فائدہ دیتی ہے۔یہان دواؤں کی نسبت زیادہ گہرا اثر رکھتی ہے۔اسی طرح میکینم میں پٹیشیا سے ملتی جلتی در دیں ہوتی ہیں جو معدے کی خرابی اور ٹائیفائیڈ کے تعفن
سے
پیدا ہوتی ہیں۔اگر پیٹیشیا کچھ فائدہ دے کر چھوڑ دے تو میکینم کو یادرکھنا چاہئے۔مینٹیم میں گہری اداسی پائی جاتی ہے۔جس کے ساتھ یہ احساس ہوتا ہے کہ کچھ ہونے
والا ہے۔عورتیں اکثر اس غم میں مبتلا رہتی ہیں۔اپنے عزیزوں کے متعلق تو ہمات کا شکار رہتی ہیں۔اگر دینی علامات بڑھ جائیں تو سوچنے سمجھنے کی طاقت ماؤف ہونے لگتی ہے۔کسی بات کا شعور نہیں
رہتا۔بینائی کم ہو جاتی ہے۔مینشینم ان علامات کو دور کرنے کے علاوہ مریض کی دوسری بیماریوں میں
بھی اچھا اثر دکھائے گی۔میگینم میں حرکت سے اور چلنے پھرنے سے تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں لیکن بیٹھنے سے بھی
آرام نہیں آتا۔ہاں اگر مریض لیٹ جائے تو سب تکلیفیں یوں ختم ہو جاتی ہیں گویا تھیں ہی نہیں۔وہ
عورتیں جو موٹاپے کا شکار ہوں۔ہر وقت جسم میں دردیں ہوں اور وہ ہر وقت لیٹی رہیں ان کی دوا
میگیم بھی ہوسکتی ہے بشرطیکہ اس کی دوسری اہم علامتیں موجود ہوں۔بعض دفعہ بیٹھے بیٹھے گھبراہٹ
کی وجہ سے حرکت کرنے اور چلنے پھرنے کو دل چاہتا ہے لیکن چلنے پھرنے سے دردوں کی تکلیف
بڑھ جاتی ہے۔اس علامت میں آرسنک اور رسٹاکس کا خیال آ سکتا ہے مگر ان دونوں کی علامتیں
بالکل مختلف ہیں۔سل کی علامتوں میں ارجنٹم مٹیلیکم، فاسفورس اور گریفائٹس کی علامتیں مینگینم سے
میر
580
مشابہت رکھتی ہیں۔اگر سل کے مریض میں خون کی کمی کی وجہ سے سر میں درد ہو تو ایسے سردرد
میں بھی میگینم مفید ہو سکتی ہے۔اس میں دردیں سوئی کی چھن کی طرح ہوتی ہیں جیسے کسی نے ٹانکہ
بھر دیا ہو۔نیز سر کی جلد میں سرخ رنگ کے داغ بن جاتے ہیں اور ان جگہوں میں درد ہوتا ہے۔آنکھ
کے چھپر اور پردوں میں سوزش ہوتی ہے۔روشنی سے زود حسی پائی جاتی ہے۔قریب کی چیزیں دیکھنے
سے آنکھوں میں درد ہوتا ہے۔اس وجہ سے کتاب نزدیک رکھ کر پڑھنے یا سلائی کا کام کرنے سے
آنکھیں دکھنے لگتی ہیں۔یہ علامت روٹا (Ruta) سے ملتی جلتی ہے۔میگینم میں کانوں سے بد بودار مواد نکلتا ہے۔اس بیماری میں امونیم کا رب بھی بہت
نمایاں مقام رکھتی ہے۔مینگینم میں کانوں میں بھاری پن پیدا ہو جاتا ہے لیکن یہ کیفیت مستقل نہیں
ہوتی۔ناک صاف کرنے سے جب ہوا کا دباؤ پڑتا ہے تو وقتی طور پر شنوائی ٹھیک ہو جاتی ہے۔کان
کے بیرونی حصہ کو ہاتھ لگانے سے درد ہوتا ہے نزلہ، زکام اور گلے کی خرابی کان پر بھی اثر انداز ہوتی
ہے اور کان میں درد ہوتا ہے۔حتی کہ دانتوں کا درد بھی کانوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔پس وہ نزلاتی
بیماریاں جن کے نتیجہ میں کان مسلسل بھاری رہنے لگیں اور قوت شنوائی متاثر ہو ان میں مینگینم کو
نہیں بھولنا چاہئے۔سرد اور بھیگے ہوئے موسم میں بغیر کسی انفیکشن کے بھی شنوائی متاثر ہوتی ہو اور
مریض اونچا سننے لگے، اگر اس کے ساتھ کان میں خارش ہو اور دبانے سے گلے میں بھی شروع ہو
جائے اور چھینکیں میں بھی آئیں تو مینگینم سے افاقہ ہوسکتا ہے۔عموماً یہ علامتیں بھیگے ہوئے ٹھنڈے
موسم میں بڑھتی ہیں۔چہرہ بالکل پھیکا ، بے رونق اور زرد ہو جاتا ہے۔ایسے چہرہ میں میٹینم بہت نمایاں حیثیت
رکھتی ہے۔بخار کے ساتھ پھوڑے نکلیں تو بھی مینگینم مفید ہے۔معدے کی ہر قسم کی
تکلیفوں میں کام آتی ہے۔خصوصاً اگر بھوک مٹ جائے اور کھانے پینے کی خواہش بالکل
ختم ہو جائے تو اسے بحال کر دیتی ہے۔اس کے پیٹ درد میں آگے جھکنے سے آرام آتا
581
ہے۔یہ کولو سنتھ (Colocynthis) کی بھی علامت ہے۔اس کے مریض میں معدے کی کوئی نہ
کوئی تکلیف ضرور رہتی ہے۔قبض ہوگی یا اسہال لگ جائیں گے یا پیچش ہو جائے گی۔معتدل
حالت نہیں رہتی۔عورتوں کو حیض کے ختم ہونے کے زمانے میں یا ویسے ہی خون کی کمی سے چہرہ پر
تمتما ہٹ اور گرم ہوا کے جھونکے محسوس ہوتے ہیں۔اس میں سلفر، گریفائٹس اور لیکیسس وغیرہ بھی
کام کرتی ہیں لیکن میکنیم بھی اچھی دوا ہے۔جگر میں چربی بڑھنے کے رجحان کو بھی مینگینم روکتی ہے۔یرقان اور پتے کی
پتھریوں میں بھی مفید ہے۔ناف کے نیچے ہلکا سا کھچاؤ محسوس ہوتا ہے۔اگر یہ شدید ہو تو یہ پلیم
کی علامت ہوتی ہے۔اگر گلا صاف کرنے کے لئے بار بار کھنکارنا پڑے تو میگیم مفید ہوسکتی ہے۔سی علامت اور
بھی بہت سی دواؤں میں ملتی ہے۔مثلا ودھیا (Wythia)، ارجنٹم میٹ ، سلیشیا، فاسفورس وغیرہ۔میگیم میں اس کی دیگر تکلیفوں کی طرح کھانسی بھی لیٹنے کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔بائیو کس میں اس
سے بالکل بر عکس علامت ملتی ہے یعنی لیٹنے پر کھانسی شروع ہو جاتی ہے۔وہ بچیاں جو بہت زودحس
ہوں ان میں یہ علامت بہت نمایاں ہوتی ہے۔ارجنٹم مٹیلیکم میں بھی لیٹنے سے کھانسی کو آرام آتا
ہے۔بولنے اور بننے سے بڑھنے والی کھانسی میں مینٹینم سے زیادہ فاسفورس مفید ہے۔وہ مریض جو
رفتہ رفتہ کمزور ہور ہے ہوں ان کی طاقت کو بحال کرنے کے لئے بھی میگیم کارآمد ہے۔ٹھنڈے مرطوب موسم میں اور طوفان آنے سے پہلے مینکینم کی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔دافع اثر دوائیں کافیا۔مرکزی
طاقت:
30 سے 200 تک