میڈ ورائینیم Medorrhinum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

میڈورا میکنم
583
140
میڈورائینم
MEDORRHINUM
(The Gonorrhoeal Virus)
میڈ ورا ئینم سوزاک کے زہر سے تیار کی جاتی ہے۔یہ دبی ہوئی موروثی سوزا کی
بیماریوں میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔موروثی سوزاک میں جو مقام میڈ ورا ئینم کا ہے وہی
موروثی سلفس میں سیفیلینم (Syphilinum) کا بیان کیا جاتا ہے۔اگر یہ دوائیاں
استعمال نہ کی جائیں تو یہ بیماریاں زندگی کا مستقل حصہ بن جاتی ہیں اور پیچھا نہیں چھوڑتیں ،
بار بار حملہ کرتی ہیں۔بعض بہت قابل ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سلفس (آ تشک ) اور سوزاک
انسانی معاشرہ میں قدیم سے پائے جاتے ہیں اس لئے ان کے زہر موروثی بن چکے ہیں۔ضروری نہیں ہے کہ کسی انسان کو خود یہ بیماریاں لاحق ہوئی ہوں، موروثی طور پر ان میں یہ
علامتیں پائی جاسکتی ہیں۔پہلے سفلس کا علاج بہت مشکل سمجھا جاتا تھا اور عموماً مرکری دے دی جاتی تھی مگر
اب اگر مسلسل ایک مہینہ پینسلین (Penicillin) دی جائے تو کہا جاتا ہے کہ یہ بیماری
جڑوں سے اکھڑ جاتی ہے۔ہومیو پیتھک نظریہ یہ ہے کہ سفلس جڑوں سے کبھی نہیں
اکھڑتی ، بلکہ مختلف بھیس بدل لیتی ہے اور جب اسے سازگار حالات میسر آئیں تو پھر اصلی
صورت میں ظاہر ہو جاتی ہے۔جدید ترین ایلو پیتھک ریسرچ سے بھی یہ ہومیو پیتھک
نظر یہ درست ثابت ہوا ہے۔ایڈز پر امریکہ میں ہونے والی ریسرچ کے دوران یہ بات
سامنے آئی ہے کہ ایڈز کے بہت سے مریضوں کو اچانک سفلس بھی ہو گیا حالانکہ پہلے
سفلس کا کوئی نشان موجود نہیں تھا۔جب ان کے خاندانی حالات معلوم کئے گئے تو بعضوں
کے متعلق یقینی طور پر علم ہوا کہ ان کے باپ دادا میں سے کسی کو سفلس کی بیماری ہوئی تھی

میڈ ورا ئینم
584
اور مرکری کے استعمال سے اسے دبا دیا گیا تھا مگر بظاہر یہ نا پید بیماری مختلف عوارض کے بھیس میں
ہمیشہ جسم میں موجود رہی۔یہی حال سوزاک کا بھی ہے۔یہ بھی نسلاً بعد نسل جسم میں موجود رہتا
ہے۔اگر اسے جڑ سے نہ اکھیڑا جائے تو اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج بھی
سطحی ثابت ہوتے ہیں۔ان دواؤں میں جو دبے ہوئے سوزاک کا قلع قمع کر سکتی ہیں ایک
میڈ ورائینم ہے جس کی بہت تعریف کی جاتی ہے اور بعض ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ہر علاج میڈ ورائینم
سے شروع کرنا چاہئے۔اگر سوزاک کی دبی ہوئی علامتیں موجود ہوئیں تو میڈ ورائینم کی بہت
اونچی طاقتیں انہیں اچھال کر باہر لے آئیں گی۔اس کے نتیجہ میں بیماری کی جو شکل بھی ظاہر ہوگی
اس کا علاج دراصل دبے ہوئے سوزاک کا علاج ثابت ہو گا اور اس کے بداثرات ہمیشہ کے
لئے ختم ہو جائیں گے۔دمہ کا بھی میڈورائیم سے بہت تعلق ہے۔بچوں کا سوکھا پن ، دمہ، دانگی نزلہ، داد
اور خاص قسم کے مسے ، وہ عمومی بیماریاں ہیں جو سوزاک کے دب جانے سے جسم میں زہر یلے
رجحانات کے طور پر چھپی رہتی ہیں اور حسب حالات کبھی کبھی ظاہر ہوتی رہتی ہیں۔ہر قسم کے
مسے جو تھو جا کے قابو میں نہیں آتے ان میں میڈ ورائینم دینا ضروری ہو جاتا ہے۔بعض عورتوں کو شادی کے بعد بعض تکلیفیں آگھیرتی ہیں۔مثلاً حیض کے ایام میں
بے قاعدگی ، درد اور اعصابی کمزوری وغیرہ، انہیں بھی میڈ ورائینم کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔میڈ ورا ئینم کا مریض سخت ٹھنڈا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود اسے بہت پسینہ آتا ہے اور اسی طرح
بعض دفعہ اس کی ہتھیلیاں جلتی ہیں مگر اس کے باوجود ہاتھ باری باری ٹھنڈے بھی ہو جاتے
ہیں۔کبھی دایاں ،کبھی بایاں اور بعض دفعہ دونوں ہاتھ سخت ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔وجع المفاصل اور بائی کی عمومی دردوں میں اگر علامتیں ملتی ہوں تو اسے بہت
مفید بتایا جاتا ہے۔اگر چہ اس کی بہت سی علامتیں عموماً سورج چڑھنے کے بعد سے سورج
کے غروب ہونے تک رہتی ہیں لیکن بعض دوسری علامتیں رات کے وقت بہت بڑھ جاتی

میڈورا میکنم
585
ہیں۔رات کو بڑھنے والی تکلیفوں میں بھوتوں یا مردہ لوگوں کا خوابوں میں آنا اور ساری رات
ڈراؤنی خوابیں آتے رہنا اس کی نمایاں علامت ہے۔اسی طرح پیشاب کی تکلیفیں بھی رات کو
بہت بڑھ جاتی ہیں۔مریض کو بار بار اٹھنا پڑتا ہے اور بعض دفعہ اس شدت سے پیشاب آتا ہے
کہ کموڈ (Commode) تک پہنچنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ایسے مریضوں کے پراسٹیٹ گلینڈز
یعنی غدہ قدامیہ میں بھی ہر قسم کے ورم اور سوزش کی علامتیں ملتی ہیں۔تھو جا بھی میڈ وراٹینم سے ملتی جلتی دوا ہے اور اس میں بھی اکثر تکلیفیں آدھی رات کے
بعد بڑھتی ہیں۔وجع المفاصل میں اگر پہلے میڈورائینم دیا جائے تو اصل علامتیں کھل کر باہر آ
جاتی ہیں اور علاج میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔میڈ ورائینم کی ایک علامت جسم میں سوئیاں چبھنا اور چھیا کی نکلنا ہے جس کا شور سے
بھی ایک خاص تعلق ہے۔اگر شور زیادہ ہو اور اعصاب پر دباؤ ہو تو چھپا کی نکل آتی ہے۔میڈ ورائیٹنم میں پاؤں اور ٹانگوں کے ورم بھی ملتے ہیں۔گھٹنے تک ٹانگیں بے حد ٹھنڈی ہو جاتی
ہیں۔بعض دفعہ ایسے مریضوں کے تلوے اتنے زود حس ہو جاتے ہیں کہ مریض تلوؤں کے بل
چل ہی نہیں سکتا اور اسے گھٹنوں کے بل اپنے آپ کو گھسیٹنا پڑتا ہے یا پھر بہت احتیاط سے آہستہ
آہستہ تلووں پر دباؤ ڈالتے ہوئے چلنا شروع کرتا ہے اور چلنے سے جو گرمی پیدا ہوتی ہے اس
سے کچھ دیر کے لئے چلنا آسان ہو جاتا ہے مگر بعد میں تلوؤں کی تکلیف پہلے سے بھی زیادہ بڑھ
جاتی ہے۔میڈ ورائینم کی علامات میں یہ بات بھی نمایاں ہے کہ وقت بہت آہستہ آہستہ
گزرتا ہے۔بچوں یا لڑکیوں وغیرہ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کے پیچھے کوئی کھڑا ہے۔ایک دم ڈر کے پیچھے دیکھتے ہیں جیسے کوئی پیچھے سے دبے پاؤں آ گیا ہو۔یوں لگتا ہے
جیسے کچھ چہرے انہیں جھانک رہے ہیں۔اس احساس کو دور کرنے کے لئے میڈ ورائینم
کے علاوہ فاسفورس بھی اچھی دوا ہے۔فاسفورس میں بھی یہ احساس پایا جاتا ہے کہ کوئی شخص
چیزوں کے پیچھے چھپا ہوا مریض کو جھانک رہا ہے۔بیماریوں کے بعض زہروں کے اثر سے

میڈورا میکنم
یہ احساس پیدا ہوتا ہے۔586
میڈورائینم میں اندھیرے سے ڈرنے اور گرنے کا خوف نمایاں ہوتا ہے۔سر کی جلد
میں تناؤ ہوتا ہے جیسے پٹی بندھی ہوئی ہو۔میڈورائینم جلدی امراض اور سر میں سخت سکری کی
تکلیف میں بھی کامیاب علاج ہے۔سکری کو انگریزی میں ڈینڈرف (Dandruff) کہتے ہیں۔میڈورائینم کی بالوں کی علامات نیٹرم میور سے ملتی ہیں اور دونوں کا تعلق سوزا کی بیماریوں سے ہے۔نیٹرم میور میں بال خشک اور بھر بھرے سے ہو جاتے ہیں اور بہت شدت سے سکری پائی جاتی ہے۔بعض اوقات صرف میڈ ورائٹینیم دینے سے ہی ان بیماریوں کا شافی علاج ہو جاتا ہے۔بعض لوگوں میں معمولی سے دینی تناؤ سے بھی آنکھوں کے سامنے چیزیں تھر کنے
لگتی ہیں اور نظر دھندلا سی جاتی ہے اور ایک جگہ نہیں ٹھہرتی۔کالے یا بھورے دھبے بھی نظر آنے لگتے
ہیں اور بعض دفعہ دو دو چیزیں دکھائی دیتی ہیں۔اگر یہ علامتیں مزمن ہو جائیں تو میڈ ورائینم بہت
اچھی دوا ہے۔اگر وہمی اور خیالی چیز میں نظر آنے لگیں، آنکھوں میں تناؤ ہو، اعصاب کھنچے ہوئے
محسوس ہوں اور آنکھوں کی پلکیں جھڑ جائیں تو بھی میڈ ورائینم سے علاج ہوسکتا ہے۔ایپس کی
طرح میڈ ورائٹنم میں بھی آنکھوں کے نیچے سوجن ہوتی ہے۔ایپس میں یہ حصہ سوج کر نیچے لٹک
جاتا ہے۔آنکھوں کے نیچے تھیلیاں سی بن جانا ایپس کا خاص نشان ہے جبکہ میڈ ورائینم میں عام
سوجن پائی جاتی ہے۔میڈ ورا ئینم مزمن نزلہ کے لئے بھی مفید ہے لیکن یہ بہت اونچی طاقت میں دی
جائے تو کام کرتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سوزا کی اثر اندر بہت گہرائی تک موجود ہے
اور عام دوائیوں کی پہنچ سے باہر ہے۔اگر مزمن نزلہ اس وجہ سے ہو تو میڈ ورا ئینم CM
میں یا کم از کم دس ہزار طاقت میں دی جائے۔ایسے پرانے بہنے والے نزلہ میں یہ اعلیٰ
درجہ کی دوا ہے۔اگر اعصابی تناؤ کی وجہ سے غیر معمولی بھوک لگے اور گھبراہٹ کی وجہ سے
کچھ کھانے کو دل چاہے لیکن کھانا کھا کر مریض کو تسکین نہ ہو ، کچھ نہ کچھ اور کھانے کو دل
چا ہے۔اسی طرح ایسی پیاس محسوس ہو جو پانی پینے کے باوجود نہ بجھے تو ایسی کیفیت

میڈورائینم
587
میں بھی میڈ ورائینم مفید ہے۔غیر معمولی بھوک کی علامت سور ائینم میں بھی ملتی ہے لیکن سورائینم کی
بھوک رات کے وقت زیادہ بے قرار کرتی ہے۔جگر کی خرابی کی وجہ سے پیٹ میں پانی بھر جائے تو میڈ ورائینم مفید ثابت ہوتی ہے۔بن ران کے گلینڈز کی خرابی اور سوزش میں بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔اس کی قبض کی علامت یہ ہے کہ گول اور سخت اجابت ہوتی ہے اور پیشاب گہرے رنگ
کا، کم مقدار میں اور سخت بدبودار ہوتا ہے اور بہت کم آتا ہے۔امکان ہے کہ ایسے مریض جن کے
جوڑوں میں درد کی وجہ سے چلنے پھرنے میں دقت ہو اور وہ لنگڑے سے ہو جائیں، ان میں
بھی میڈ ورائینم مفید ثابت ہو۔کثرت پیشاب جو شوگر کی وجہ سے نہیں بلکہ اعصابی تکلیف کی وجہ
سے ہو، اس میں بھی یہ دوا بہت مفید ہے۔گردے، مثانے اور پراسٹیٹ گلینڈز کی تکلیفوں سے اس کا گہرا تعلق ہے۔اگر
گردے کے درد کا شدید دورہ پڑے تو اس میں اولین نسخدا یکونائٹ اور بیلاڈونا ملا کر دینا ہے۔اگر دونوں کو 1000 کی طاقت میں ملا کر دس دس منٹ کے وقفہ سے دو خوراکیں دیں تو اللہ کے فضل
سے بہت سے مریضوں کو فوری آرام آجاتا ہے۔اگر ایسے مریض کی تکلیف گرمی کی بجائے سردی
سے بڑھتی ہو تو پھر میگ فاس 6x بار بار دینے سے یا کولوسنتھ ایک لاکھ کی طاقت میں صرف ایک
خوراک دینے سے بعض دفعہ جادو کی طرح اثر ہوتا ہے۔درد کے اس دورہ کے رفع ہونے کے بعد
گردے کی پتھریوں کا مستقل علاج ہونا چاہئے۔اگر گردے کا درد پتھریوں کی وجہ سے نہ ہو بلکہ
سوزش کی وجہ سے ہو تو اس کی مستقل دوا تلاش کرنی چاہئے جو میڈ ورائینم بھی ہوسکتی ہے۔میڈ ورا ئینم کا بہرے پن سے بھی تعلق ہے۔بعض اوقات کان میں ایسی خرابی
ہوتی ہے جس کا اعصاب سے تعلق ہوتا ہے اور بظاہر کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔ایسا
بہرہ پن جو مزمن ہو جائے اور بڑھتا چلا جائے اس میں میڈ ورا ئینم استعمال کر کے دیکھنا
چاہئے۔میڈ ورائینم بروقت دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔سلفر کو بھی نظر انداز نہیں کرنا
چاہئے۔میں نے بعض مریضوں کو جن میں کان کی ہڈی کی خرابی کی وجہ سے تیزی سے

میڈورا میکنم
588
بہرہ پن پیدا ہو رہا تھا سلفر CM استعمال کروائی۔اس سے ہڈی کی بیماری ختم ہوگئی اور بہرہ پن
جہاں تک پہنچا تھا وہیں رک گیا۔میڈ ورائیٹنم میں کھانا چباتے وقت دانت بہت حساس ہو جاتے ہیں۔اسی طرح
منہ میں زخم جو کٹے پھٹے موٹے کناروں والے ہوں، بنے لگتے ہیں۔ٹخنوں کی مزمن تکلیفوں
میں بھی میڈ ورائینم کارآمد ثابت ہوتی ہے۔بعض اوقات اندرونی اعضاء کی مردانہ اور زنانہ بیماریوں میں جو دبے ہوئے
سوزاک کی آئینہ دار ہوں بالکل متضاد علامات واقع ہوتی ہیں۔جذبات میں یا تو غیر معمولی
ہیجان پیدا ہو جاتا ہے یا پھر جذبات بالکل ختم ہو جاتے ہیں بلکہ جنسی تصور سے ہی نفرت ہو جاتی
ہے۔مریض درمیانی حالت میں نہیں رہتا، یا ایک انتہا پر یا دوسری انتہا پر۔دمہ سے بھی اس دوا کا گہرا تعلق ہے۔دمہ کے لئے عموماً نیٹرم سلف بہت اہم دوا کبھی
جاتی ہے۔جن بچوں میں سوزاک کی علامتیں موروثی طور پر پائی جائیں ان کے دمہ میں اکثر نیٹرم
سلف مفید ہے لیکن علامتوں
کو واضح کرنے کے لئے میڈ ورائینم بھی دینی پڑتی ہے۔بعض اوقات
نیٹرم سلف اثر نہیں کرتی اور میڈ ورائینم بہتر کام کرتی ہے۔کلکیر یا سلف بھی دمہ میں ایک بہت
نمایاں اثر دکھانے والی دوا بتائی جاتی ہے۔اگر بلغم بہت گہرا جم جائے اور نکالنے میں سخت دقت
پیش آئے اور دوسری علامتی دوائیں کام نہ کریں تو میڈ ورا ئینم بھی شفا کا موجب ہوسکتی ہے۔چھاتی کے نیچے گہری بلغم کے لئے کالی آئیوڈائیڈ اور آرسنک آئیوڈائیڈ بھی فائدہ مند ہیں۔اگر بلغم
اکھڑنے سے زخم ہو جائیں اور رسنے والے ناسور کی شکل اختیار کر لیں تو کالی آئیوڈائیڈ زیادہ مفہ
ہے۔اگر زخم بہت گہرا نہ ہو اور سطحی ہو تو آرسنک آئیوڈائیڈ اچھا کام کرتی ہے۔جوڑوں کی تکلیف میں جس میں بجلی کے کوندوں کی طرح درد کی لہر میں اٹھیں اور
چھاتی میں زیادہ شدت سے درد محسوس ہو، میڈ ورا ئینم مفید بتائی جاتی ہے۔لیکیس کی
طرح میڈ ورائینم میں بھی سینہ کے بائیں طرف جلن کا احساس ہوتا ہے۔ریڑھ کی ہڈی کے
منکے ایک طرف ہو جائیں اور اعصاب دب جائیں، ٹانگوں کی طرف اتر نے والی

میڈورا میکنم
589
دردیں ہوں یا شیاٹیکا (Sciatica) ہو جائے تو ان سب تکلیفوں میں گہری چھان بین سے علامتی
دوا کی تلاش کرنی چاہئے۔اگر اس طرح تشخیص نہ ہو سکے یا تشخیص کام نہ کرے تو پھر میڈ ورا ئینم کو
نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔اونچی طاقت میں دے کر ہفتہ دس دن تک اس کا اثر دیکھنا چاہئے۔ایک دفعہ ایک مریض کو میں نے اس کی علامات کے لحاظ سے دوا دینے کی کوشش کی۔وہ کولو سنتھ کا
مریض تھا۔اسے بہت اچھا فائدہ ہو رہا تھا لیکن ایک مقام پر مزید فائدہ رک گیا تو میں نے
کولوسنتھ اونچی طاقت میں دینے کی بجائے اسے میڈ ورائینم دے دی۔اس کی پہلی علامتیں فوراً
واپس آگئیں اور شدید درد ہونے لگا۔اگر میں اونچی طاقت میں میڈ وراٹینم سے ہی علاج جاری
رکھتا تو ہوسکتا ہے کہ اسی سے اس کی بیماری جڑ سے اکھڑ جاتی مگر اس مریض میں بھی صبر کی کمی تھی۔اس لئے میڈ ورائیٹنم کے بعد پھر کولو سنتھ دینا زیادہ مناسب سمجھا اور اس دفعہ اس نے
اثر بھی پہلے
سے بہتر دکھایا۔بعد کا مجھے علم نہیں کہ اس سے اسے مکمل شفا ہو گئی تھی یا نہیں۔جب کمر کی تکلیف کا ٹانگوں پر اثر ہوتو ایسا بھاری پن پیدا ہو جاتا ہے کہ لگتا ہے کہ
ٹانگیں لکڑی کی بنی ہوئی ہیں۔یہ بھی میڈ ورائینم کی ایک پہچان ہے۔بعض اوقات تشیخ سے بھی
دوران خون بند ہو جاتا ہے اور اس
دوا میں بھی تشیخ پایا جاتا ہے، خاص طور پر پنڈلیوں میں۔اگر
زیادہ دیر کھڑے رہنے سے شیخ ہو جائے تو میگ فاس بھی مفید ہے لیکن میڈ ورا ئینم میں شیخ تلووں
میں بھی ہوتا ہے اور پاؤں مڑنے اور اندر کی طرف سکڑنے کا احساس ہوتا ہے۔میڈورائینم کی کئی تکالیف سورج کی تمازت سے بڑھتی ہیں۔مرطوب موسم میں اور
سمندر کے کنارے آرام آتا ہے۔لیکن بعض تکلیفیں رات کو بڑھتی ہیں جن کا اوپر تفصیلی ذکر
آچکا ہے۔طاقت:
30 سے CM تک

آج 10 میں سے 10 باقی