مرکزی کے مرکبات Mercurius
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
مرکزی
591
141
مرکزی کے مرکبات
MERCURIUS
مرکزی ( پارہ) بہت اہم اور گہرا اثر رکھنے والی دوا ہے جو جسم کے ہر حصہ اور خلیہ پر اثر
انداز ہوتی ہے۔اگر مرکزی کا زہر ایک دفعہ جسم میں داخل ہو جائے تو اس کے بداثرات سے
نجات حاصل کرنا اگر ناممکن نہیں تو امر محال ضرور ہے۔یہ بھی آرسنک کی طرح بہت گہرے اور
دائمی اثرات کا حامل ہے لیکن آرسنک کا زہر اپنے بداثرات کو آئندہ نسل میں منتقل نہیں کرتا بلکہ
تمام تر اثرات اسی ایک وجود میں سمیٹے رکھتا ہے جسے آرسنک دیا گیا ہو۔وہ جب تک زندہ رہے گا
آرسنک کے اثرات کے ساتھ زندہ رہے گا۔جب مرجائے گا تو ان کے سمیت مٹی میں دفن ہو
جائے گا اور اس کا ایک ذرہ بھی بداثر کے طور پر اگلی نسل میں منتقل نہیں ہو گا۔مگر مرکزی ایسی
خطرناک چیز ہے کہ اس کے بداثرات نسل در نسل جاری رہتے ہیں۔آتشک کی بیماری کا بھی بعینہ یہی مزاج ہے اسی لئے مرکزی آتشک کی چوٹی کی دوا سمجھی
جاتی ہے۔آتشک کے لئے ایک اور دوا سیفیلینم (Syphilinum) بھی بہت مفید ہے جو سفلس
( آتشک) کے مادہ سے ہی تیار کی جانے والی دوا ہے۔اگر یہ بہت اونچی طاقت میں دی جائے تو
فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اگر براہ راست فائدہ نہ بھی پہنچائے تو دوسری دواؤں کو مؤثر کرنے میں
مدد گار ثابت ہوتی ہے اور مرکزی جیسی دواؤں کے ذریعہ علاج کو آسان بنادیتی ہے۔مرکری کی اس
بنیادی صفت کو ذہن نشین کرلیں کہ یہ وہ زہر ہے جو عمر بھر ساتھ دیتا ہے اور اگلی نسل میں بھی چلتا ہے۔اس سے زیادہ وفادار مگر خوفناک زہر کم دیکھا گیا ہے۔تمام زہروں میں منفی اثرات کی گہرائی کے لحاظ
سے یہ سب سے خطرناک ہے۔اس کا اثر ہڈیوں اور اعصابی خلیوں پر بھی پڑتا ہے۔خون،جلد، دل،
مرکزی
592
اندرونی جھلیوں اور اعصابی ریشوں کو متاثر کر کے ہڈیوں میں اتر جاتا ہے اور پھر دماغ پر بھی
حملہ کرتا ہے۔زمانہ قدیم میں ایلو پیتھک ڈاکٹر مرکزی سے براہ راست آتشک کا علاج کرتے
تھے جس سے عارضی فائدہ اور دائمی نقصان پہنچتا تھا اور آ تشک دب کر نظام تولید کے ذریعہ
آئندہ نسلوں میں منتقل ہونے لگتی تھی۔علاوہ ازیں پرانے اطباء بھی مرکزی کو مختلف بیماریوں کے
علاج میں بے دھڑک استعمال کرتے تھے۔مرکزی کا بے جا اور زیادہ مقدار میں استعمال آتشک
کی علامتیں پیدا کر دیتا ہے۔مرکزی اعصاب کے خلیوں کو کھا جاتا ہے اور ناک کی ہڈیاں اور
انگلیاں وغیرہ گلنے سڑنے لگتی ہیں۔کوڑھ کی علامات بھی ظاہر ہو جاتی ہیں جبکہ اس کا ہومیو پیتھک
استعمال شفا دینے کی طاقت رکھتا ہے۔مرکزی کی عام حالات جو ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کے زیادہ زبان زدعام ہیں ان میں منہ
سے رال کا بہنا، بہت پسینہ آنا، گلے کی خرابی اور خوفناک بد بو وغیرہ ہیں۔مرکزی کا مریض
ہمیشہ متعفن ہوتا ہے اس سے ایسی خطرناک اور تیز بو آتی ہے کہ اس کا بیان کرنا بہت مشکل کام ہے،
صرف تجر بہ سے ہی معلوم کیا جاسکتا ہے۔اگر مرکزی کا صحیح استعمال کیا جائے تو اس کی بیماریاں اندر
سے اچھل کر باہر جلد پر نمودار ہو جاتی ہیں۔بعض اوقات شدید خارش اور رسنے والے زخم اور ناسور
پیدا ہو جاتے ہیں جن کی سطح سفیدی مائل ہوتی ہے۔عموماً جلد پر سفید رنگ کے چٹاخ بن جاتے
ہیں۔ایک دفعہ میرے پاس ایک ایسا مریض آیا جس کی رانوں کے اردگرد نہایت گہرے اور
تکلیف دہ سفید رنگ کے ناسور تھے۔کسی دوا سے آرام نہ آ رہا تھا۔میں نے اسے مرکزی
استعمال کروائی۔اللہ کے فضل سے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں بالکل ٹھیک ہو گیا۔مرکزی کی ایک علامت یہ ہے کہ جسم پر سفید رنگ کے چٹاخ پڑ جاتے ہیں جو
پھلبہری کی طرح ہوتے ہیں لیکن پھلبہری نہیں ہوتے اور پھلبہری کی طرح بڑھتے اور
پھیلتے نہیں ہیں۔اگر مرکزی کی مزاجی علامتیں ملتی ہوں تو بعض دفعہ یہ پ پھلبہری کی بھی
بہت مؤثر دوا ثابت ہوتی ہے۔ایک مریض کا سارا جسم پھلبہری کے داغوں سے بھر گیا تھا۔اس میں چونکہ مرکزی کی دوسری علامات موجود تھیں میں نے ایک ہزار کی طاقت میں مرکزی
مرکزی
593
استعمال کروائی۔ایک ہفتہ میں اتنا نمایاں فرق پڑا کہ جب وہ مجھے ملنے آیا تو میں اسے پہچان بھی
نہ سکا، سب داغ غائب ہو گئے اور دوبارہ کبھی اسے یہ مرض نہیں ہوا۔جب مرکزی جلد پر اثر
دکھاتی ہے تو اندرونی طور پر غدودوں پر کوئی بداثر ظاہر نہیں ہوتا لیکن جب غدودوں پر اثر کرتی
ہے تو جلد پر ضرور کوئی بیماری ظاہر ہوتی ہے۔جس کا مطلب ہے کہ غدودوں کو ٹھیک کر کے بیماری
کو باہر دھکیلا گیا ہے۔جماعت احمدیہ کے بانی جن کو جماعت احمد یہ تمثیلی طور پر پہلے مسیح کا ثانی
یقین کرتی ہے، انہوں نے اپنے وقت میں ایک ایسا اہم انکشاف فرمایا جس سے ہومیو پیتھک
طبیبوں
کا ہومیو پیتھی پر ایمان بڑھ جانا چاہئے۔آپ نے فرمایا کہ مجھے روحانی ذریعہ سے یہ معلوم
ہوا ہے کہ اگر غدودوں کی بیماریوں کو کسی دوا سے جلد کی طرف دھکیل دیا جائے تو غدودوں کو بعض
انتہائی خطرناک بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔ان دواؤں کی مثال دیتے ہوئے آپ نے
مرکزی اور سلفر کا ذکر کیا ہے اور ہو میو پیتھی میں بھی یہی دو دوائیں ہیں جو اس مقصد کے لئے
بکثرت استعمال کی جاتی ہیں۔آپ نے مزید لکھا کہ میرے دل میں بے حد جوش پایا جاتا ہے کہ
میں اس راز کو کھول کھول کر سب دنیا کے سامنے بیان کروں کیونکہ اس میں بہت سے شفا کے راز
مضمر ہیں۔ہڈیوں کی دردیں جو مستقل بیماری کی شکل اختیار کر لیں ان میں مرکری مفید ہے لیکن اس
کی پہچان یہ ہے کہ ان ہڈیوں میں جہاں جلد اور ہڈی کے درمیان گوشت کی زیادہ تہیں نہ ہوں وہاں
در دیں نمایاں طور پر محسوس ہوتی ہیں یعنی جلد سے چھٹی ہوئی ہڈیوں میں درد کا احساس ہوتا ہے۔غدودوں اور ہڈیوں میں اگر نا سور مزمن ہو جائیں تو مرکری کو فراموش نہیں کرنا
چاہئے۔مرکزی کی خاص علامت یہ ہے کہ جوڑوں میں درد کے ساتھ پیپ بنے کا رجحان
بھی ہوتا ہے۔چونکہ مرکزی کے مریض کا مزاج آتشک کے مریض کے مشابہ ہوتا ہے اس
لئے ہڈیوں میں ناسور اور سوزش کے علاوہ پیپ بھی بنتی ہے۔ڈاکٹر عموماً اس پیپ کو پچکاری
کے ذریعہ باہر نکالتے ہیں۔اگر مرکری کو چھوٹی طاقت میں شروع کر کے آہستہ آہستہ طاقت
بڑھائی جائے تو بہت مفید نتائج ظاہر ہوں گے۔ایک دم شروع میں اونچی طاقت
مرکزی
594
میں مرکزی دینا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔مزمن بیماریوں میں دوا کی طاقت کو رفتہ رفتہ اونچا
کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے لیکن علاج کا آغاز چھوٹی طاقت سے کرنا چاہئے۔یہی محفوظ
طریق علاج ہے۔مرکزی کا ایک خاصہ یہ ہے کہ جوڑوں اور بائی کے دردوں میں ورم اور سوزش ضرور ملتے
ہیں۔بستر کی گرمی اور پسینہ آنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔پسینہ بہت آتا ہے لیکن اس سے
مریض بہتر محسوس نہیں کرتا۔بار بار پسینہ آتا ہے لیکن بے چینی اسی طرح قائم رہتی ہے۔اگر گلے
کے غدود متورم ہوں اور بخار ہو جائے تو پسینہ آنے سے بخار ٹوٹنے کی بجائے مرض اور بھی گہرائی میں
اتر جاتا ہے۔مرکزی کی دو تین خوراکیں دینے سے دبا ہوا بخار پہلے ابھرتا ہے اور پھر ٹوٹنے لگتا
ہے۔بار بار کا پسینہ آنا بند ہو جاتا ہے اور ایک ہی دفعہ بہت کھل کر پسینہ آتا ہے۔اس بخار میں جس کا
ایک علاج مرکزی بھی ہے بچوں کی آنکھیں ایسی چمکیلی ہو جاتی ہیں جیسے وارنش کر دیا گیا ہو۔ایسی ہی
آنکھیں خسرہ اور کا کڑا الا کڑا وغیرہ میں بھی ملتی ہیں جب تک ان کے دانے یا چھالے کھل کر ابھر نہ
آئیں آنکھوں کی یہ چمک باقی رہتی ہے۔بچوں کے سانس میں سخت بو آنے لگتی ہے اور انہیں
سرسام بھی ہو جاتا ہے اور مختلف نظارے نظر آتے ہیں۔اگر مرکری کام نہ دے تو ہسپر سلف دینی
چاہئے۔اگر وہ بھی کام نہ آئے تو پھر سلیشیا خدا تعالیٰ کے فضل سے ضرور شفا کا موجب ہو جاتی ہے۔ان تین دواؤں کے دائرے میں عموما مرض قابو میں آ جاتا ہے۔میں اس قسم کی بیماریوں میں ایک
بائیوکیمک نسخہ بھی استعمال کرتا ہوں۔نیٹرم فاس، فیرم فاس، سلیشیا، کالی میور، کلکیر یا فاس اور اگر
گلے پھولے ہوئے ہوں تو کلکیر یا فلور ملا کر اس مکسچر کی خوراک بار بار دینی چاہئے۔یہ نسخہ اکثر
بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔اگر مرض پھر بھی قابو میں نہ آئے اور مرکری کی علامات نمایاں ہوں تو پھر
مرکزی ضرور دی جائے مگر ہمپر سلف کے بعد۔اگر جلد پر زخم بنے لگیں جو ناسور کی شکل اختیار کر لیں اور ان کے کنارے ابھرے
ہوئے ہوں اور خدشہ ہو کہ گینگرین نہ ہو جائے تو اس صورت میں مرکسال کی بجائے
مرکزی
595
مرک کا ر زیادہ بہتر دوا ہے۔ان دونوں کی علامتوں میں نمایاں فرق یہ ہے کہ مرکسال نسبتا نرم
لیکن مزمن دوا ہے۔مرک کار کی بیماریوں میں شدت پائی جاتی ہے اور یہ مقابلتا زیادہ تیزی سے
اثر کرتی ہے۔حاد اور مزمن دونوں بیماریوں میں اس کا تیز اثر کرنا ایک امتیازی حیثیت رکھتا
ہے۔لمبی چلنے والی پچپش جس میں آؤں اور خون آرہا ہو ، مرکسال دیں۔مگر مرک کاراس
وقت فائدہ دیتی ہے جب پیچش کا فوری نوعیت کا حملہ ہو اور اجابت کے باوجود در دختم ہونے میں
نہ آئے اور خون کا اخراج مسلسل ہونے لگے۔مرکزی کا مزاج بدلتا رہتا ہے۔بیماریوں کی شدت میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔بلڈ پریشر کبھی زیادہ ہو جاتا ہے اور کبھی کم۔ایسا بخار جواچانک زیادہ ہو جائے اور اچانک کم ہو
جائے یعنی کسی ایک جگہ قرار نہ پکڑے تو اس کے لئے مرکسال بھی ایک امکانی دوا ہے جس کا
جائزہ لینا چاہئے۔مرکزی میں گینگرین کی علامت ہونٹوں ، گالوں اور مسوڑھوں پر ظاہر ہوتی ہے۔جلد سیاہ ہو کر بھیانک شکل اختیار کر لیتی ہے۔آتشک میں بھی انہی جگہوں پر بیماری کی علامتیں
بھیا نک رنگ میں ظاہر ہوتی ہے۔ناک بھی متاثر ہوتا ہے اور اس کی ہڈیاں اندر سے کھائی جاتی
ہیں۔منہ کے ناسور بھی مرکزی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔جب مرکزی کی علامات بڑھ جاتی ہیں تو عمومی نقاہت سے ہاتھ کا پنپنے لگتے ہیں اور کچھ
اٹھانے کی طاقت نہیں رہتی۔چائے کی پیالی اٹھانی بھی مشکل ہو جاتی ہے۔مرگی سے ملتی جلتی بچوں کی بیماریوں اور اعضاء کی بے اختیار حرکت میں جو
بلا ارادہ شروع ہو جائے ، مرکزی ایک امکانی دوا ہے۔مرکزی کے مریض کی طبیعت میں جلد بازی پائی جاتی ہے اور گفتگو میں تیزی
آ جاتی ہے۔صبر کا فقدان ہوتا ہے اور وہ ہر کام بہت جلد کرنا چاہتا ہے۔اس کا غصہ بھی
آسمان سے باتیں کرتا ہے۔اگر پاگل پن کا رجحان ہو تو بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے
کیونکہ ایسے مریض کسی جذبے سے مغلوب ہو کر فوراً کوئی انتہائی قدم اٹھا لیتے ہیں یا خود کشی کر
لیتے ہیں۔بے حد پریشان اور بے چین رہتے ہیں۔پاگل ہونے یا مرنے کے وہم میں مبتلا
مرکزی
596
ہو جاتے ہیں۔حوصلہ کمزور ہو جاتا ہے۔شکی مزاج ہوتے ہیں۔زندگی سے تھک جاتے ہیں۔ان
سے کوئی بات پوچھی جائے تو بہت آہستگی سے اور ٹھہر کر جواب دیتے ہیں۔یادداشت کمزور ہو
جاتی ہے اور سر میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔مرکزی کے سر درد کا تعلق دبے ہوئے اخراجات
سے ہوتا ہے یہاں تک کہ اگر پاؤں کا پسینہ بھی بند ہو جائے یا نزلہ اچانک خشک ہو جائے تو سر درد
شروع ہو جائے گا۔حیض کا خون رک جائے تو سر میں درد ہونے لگتا ہے۔کمر کے بل لیٹنے سے
سر میں چکر آنے لگتے ہیں۔سر کے گرد پٹی سی بندھے ہونے کا احساس ہوتا ہے۔بائیں کنپٹی میں درد
ہوتا ہے۔کھوپڑی میں دباؤ اور گھٹن محسوس ہوتے ہیں۔جلن اور خارش بھی پائے جاتے ہیں۔مرکزی کی بیماریاں سردی اور گرمی دونوں موسموں میں بڑھ جاتی ہیں۔ہوا کا جھونکا
بھی نا قابل برداشت ہو جاتا ہے۔اگر خسرہ وغیرہ کے بعد بچوں میں سر بڑھنے کی
علامت نظر آئے تو مرکزی اس رجحان کو فورا ختم کر دیتی ہے۔مرکزی کے مریض کی جلد کا رنگ مٹیالا ہو جاتا ہے۔خارش اور ایگزیما کے
اخراجات میں بو کی علامت نمایاں ہوتی ہے اور خون بہنے لگتا ہے۔زخموں کے کنارے اٹھے
ہوئے ہوتے ہیں اور ان پر سفید جھلی سی آ جاتی ہے۔رات کو جلد کی تکلیفیں زیادہ ہو جاتی
ہے۔بستر کی گرمی بیماریوں کو بڑھا دیتی ہے۔آنکھوں میں سوزش ، جلن اور سرخی پائی جاتی ہیں۔پانی بہتا ہے۔آنکھوں کے
سامنے سیاہ دھبے نظر آتے ہیں۔آگ کی روشنی کی طرف دیکھنے سے آشوب چشم کا عارضہ
لاحق ہو جاتا ہے۔آنکھوں کے گرد اور کنپٹیوں میں درد ہوتا ہے۔نظر دھندلا جاتی ہے۔آنکھ کے پردہ ( کورنیا) پر سوزش ہو جاتی ہے۔روشنی سے بہت زود حسی پائی جاتی
ہے۔گرمیوں کے موسم میں آنکھ دکھنے کی سب علامتیں مرکری میں ملتی ہیں۔اگر کوئی
خاص علامت کسی اور دوا کو واضح کرنے والی نہ ہو تو مرکسال کو آزمانا چاہئے۔اگر
سورج گرہن کے دوران سورج کو دیکھا جائے تو آنکھ کا پردہ ریٹینا (Retina)
سخت متاثر ہوتا ہے جس کا علم فورا نہیں ہوتا۔کئی سالوں میں آہستہ آہستہ اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔۔
مرکزی
597
جگہ جگہ کالے دھبے نظر آنے لگتے ہیں۔کبھی دائیں آنکھ کی نظر ختم ہو جاتی ہے اور کبھی بائیں کی۔مریض رفتہ رفتہ بالکل اندھا ہو جاتا ہے اور ایسے اندھے پن کا کوئی علاج معلوم نہیں۔آج کل
شعاعوں کے ذریعہ علاج کی کوشش کی جاتی ہے لیکن اس سے عارضی فائدہ ہوتا ہے۔اس سلسلہ
میں مرک کار ایک لاکھ طاقت کی دو تین خوراکیں ایک ایک ماہ کے وقفہ سے اللہ کے فضل سے
بہت فائدہ پہنچاتی ہیں۔مرض جہاں تک پہنچ چکا ہو وہیں ٹھہر جاتا ہے۔لیکن اکھڑے ہوئے
ریٹینا کو دوبارہ جوڑ نا ممکن نہیں اس لئے لیزر (Laser) کے اپریشن کی لاز ما ضرورت پڑتی ہے۔بعض ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ اگر ایسے مریضوں کو مر کسال چھوٹی طاقت میں دیا جائے تو ریٹینا
کی بہت سی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔اس سلسلہ میں مزید تجربات کرنے چاہئیں۔مجھے اس کا
کوئی تجربہ نہیں۔کانوں کی بیماریوں میں مرکزی کی خاص علامت پیپ کی بد بواور اس کا رنگ ہے جو
سفید ہوتا ہے یا گہرے سبز رنگ کا گاڑھا مواد کان سے نکلتا ہے۔اندرونی اور بیرونی کان میں
ورم ہوتا ہے۔اس سے کان کے پردہ میں شگاف ہو جائے تو قوت سامعہ متاثر ہوتی ہے۔بعض اوقات عام نزلہ میں بھی مرکسال سے فوری فائدہ ہوتا ہے لیکن یہ دوانزلہ کا سطحی
علاج کرتی ہے، مزمن دوا نہیں ہے اس لئے اس پر بنا نہیں کرنی چاہئے۔اس کی بجائے عام نزلہ
کے رجحان میں ، جس کو مرکزی سے آرام آئے ، مستقل طور پر کالی آئیوڈائیڈ دینی چاہئے۔کالی
آئیوڈائیڈ کا ان گہری وجوہات سے تعلق ہے جو نزلاتی بیماریاں پیدا کرتی ہیں لیکن نزلاتی
بیماریوں میں صرف یہی ایک دوا کافی نہیں ہے اور بھی متعدد دوائیں کام آ سکتی ہیں۔ڈاکٹر کینٹ نے مرکزی کے بارے میں متنبہ کیا ہے کہ اسے جلدی بیماریوں میں
بار بار استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اگر ایسی بیماریوں میں اس کا زیادہ استعمال کیا جائے تو
یہ باقی رہ جانے والے بد اثرات چھوڑ جاتی ہے۔ممکن ہے کہ مرکری کا صرف ان مخصوص جلدی
امراض سے تعلق ہو اور مریض کے سارے مزاج سے مطابقت نہ رکھتی ہو اس لئے
مرکزی
598
ملتی جلتی امراض تو ٹھیک ہو جائیں مگر جسم کے باقی عوارض کی علامتیں مہم ہو جائیں۔دانتوں کی بیماریوں میں بھی مرکزی بہت مفید ہے۔دانت بھر بھرے ہو کر مسوڑھوں
سے الگ ہو جاتے ہیں اور ان کے درمیان بد بودار مادہ جمع ہونے لگتا ہے۔لہذا پائیوریا میں
مرکزی مفید ثابت ہوتی ہے۔دانتوں کا سیاہ پڑ جانا اور جڑوں سے کھایا جانا کر ئوزوٹ کے علاوہ
مرکسال کے دائرہ میں بھی ہے۔اگر دانتوں کی جڑیں کالی ہو رہی ہوں تو سٹیفی سیگر یا، مرکسال
سے بہتر کام کرتی ہے۔وہ بچے جنہیں آ تشک کا مادہ وراثت میں ملا ہو ان کے دانت شروع میں
ہی گل کر کالے ہو جاتے ہیں۔زبان موٹی اور پھیلی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔اس کے اطراف میں
دانتوں کے نشان بن جاتے ہیں۔منہ میں گہرے ناسور بننے کا رجحان پایا جاتا ہے۔چبانے
اور چھونے سے مسوڑھوں میں درد ہوتا ہے۔منہ سے انتہائی خطرناک بد بو آتی ہے۔جو
سارے کمرے میں محسوس کی جاسکتی ہے۔مرکزی میں منہ کا مزہ دھات کی طرح کا ہو جاتا ہے۔گلے میں سرخی اور سوزش پائے جاتے ہیں۔ہر وقت نگلنے کی طلب رہتی ہے کیونکہ منہ میں بہت
رطوبت بنتی رہتی ہے۔موسم میں جو بھی تبدیلی واقع ہو، اس سے گلے میں سوزش اور جلن شروع
ہو جائے ، گرم چیز پینے سے تکلیف بڑھ جائے، مائع چیزوں کے نگلنے میں دقت محسوس ہو اور ہر
وقت گلے میں کچھ پھنسے ہونے کا احساس رہے جیسے ہیپر سلف میں پایا جاتا ہے تو یہ سب علامتیں
مجموعی طور پر مرکری کا مطالبہ کرتی ہیں۔مرکزی کے مریض کی بھوک یا تو بہت بڑھ جاتی ہے یا بالکل ختم ہو جاتی ہے۔گوشت، کافی اور چکنائی سے نفرت ہو جاتی ہے۔مسلسل بھوک کے ساتھ کمزوری کا احساس
بھی بڑھتا جاتا ہے۔دودھ اور میٹھی چیزوں سے معدے کی تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ٹھنڈی
چیزیں پینے کی بہت خواہش ہوتی ہے۔معدہ میں جلن، سوزش اور چھونے سے درد
نمایاں طور پر پائے جاتے ہیں۔نیکی لگ جاتی ہے۔ڈاکار بھی آتے ہیں۔معدہ میں تناؤ پیدا
ہو جاتا ہے۔جگر کے مقام پر سوئیاں سی چیھتی ہیں۔دائیں طرف لیٹنے سے تکلیف بڑھتی
مرکزی
599
ہے۔پیچش اور پیٹ درد جس میں ڈنک مارنے کا احساس ہو، یہ سب علامتیں مرکری میں
پائی جاتی ہیں۔مرک کار میں مثانے پر بھی اثر پڑتا ہے۔دکھن اور جلن کا احساس اور پیشاب
مقدار میں بہت تھوڑا، پیشاب میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے اور جلن ہوتی ہے، ساتھ ہی پیچش
بھی شروع ہو جاتی ہے۔یہ علامتیں اکٹھی ہو جائیں تو مرک کار کو تقریبا یقینی دوا سمجھنا چاہئے۔گرمیوں میں اچانک پیچش شروع ہو جائے ایکونائٹ اور اپی کاک کے علاوہ مرکزی
بھی مفید ہے۔مرکزی کی ایک علامت یہ ہے کہ معمولی سی محنت سے دل کی دھڑکن بہت تیز ہو
جاتی ہے۔دل کے مقام پر کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔رات کے وقت تکلیف میں اضافہ ہو جاتا
ہے۔تمام اعضاء کا پیتے ہیں خصوصا ہاتھ اور پاؤں۔اعضاء میں جھٹکے بھی لگتے ہیں۔غیر معمولی
بھاری پن، تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے اور کھچاؤ محسوس ہوتا ہے جو رات کو بستر کی گرمی
میں بڑھ جاتی ہے۔عورتوں کی بیماریوں میں اگر بیفتہ الرحم یعنی (Ovary) میں ڈنک دار درد ہوں اور جلن
کا احساس ہو، حیض کا خون مقدار میں بہت زیادہ، پیٹ میں در داور لیکوریا جو رات کو زیادہ
ہو جائے، چھیلنے والا مواد خارج ہو، صبح کے وقت متلی کا رجحان ، پیشاب کرنے کے بعد خارش
اور جلن جسے ٹھنڈے پانی سے دھونے سے آرام آتا ہو تو یہ عمومی علامتیں ہیں جن میں مرکسال
مفید ثابت ہو سکتی ہے۔اگر محض کمزوری کی وجہ سے ابتدائی مہینوں میں حمل ضائع ہو جائے تو
بھی مرکسال اس کمزوری کو دور کر کے طاقت بحال کرتی ہے اور عورت اس قابل ہو جاتی ہے کہ
جنین کا بوجھ اٹھا سکے۔رحم اور چھاتی کے کینسر میں اگر چہ مرکری مکمل شفا بخشنے کی صلاحیت نہیں رکھتی مگر
تکلیف کو کم کر دیتی ہے اور آرام پہنچاتی ہے۔ہاں وہ گلٹیاں جو کینسر نہ ہوں مرکری سے
شفا پا جاتی ہیں۔مرکزی کی ایک قسم پر وٹو آئیوڈائیڈ (Proto iodide) سینے کے کینسر میں
بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ڈاکٹر کینٹ سینے کے کینسر کی وجہ سے پیدا ہونے والے درد میں
پروٹو آئیوڈائیڈ 100 کی طاقت میں استعمال کرواتے تھے۔جب بھی درد اٹھے اسے استعمال
مرکزی
600
کیا جا سکتا ہے۔ان کے تجربہ میں آیا ہے کہ انڈے کے برابر رسولی اس دوا کے
استعمال سے بالکل ختم ہو گئی۔یہ دوا دائیں طرف کی تکلیف میں زیادہ اثر دکھاتی ہے جبکہ اس کی
دوسری قسم Bin iodide بائیں طرف کی تکلیفوں میں مفید ہے۔بعض لوگوں کی گردن سردی لگنے سے اکڑ جاتی ہے۔اس میں مرکسال مفید ہے۔اگر صبح اٹھ کر اکڑاؤ کا احساس ہو تو سب سے پہلے بیلا ڈونا دینا چاہئے۔اگر یہ کام نہ کرے تو
مرکسال کام آ سکتا ہے۔بعض ایسی بیماریاں ہیں جن میں فالج کے ساتھ جھلکے بھی لگتے ہیں اور اعضاء مڑنے
لگتے ہیں۔ان میں بھی مرکسال امکانی دوا ہو سکتی ہے۔اس کے ایگزیما اور زخموں میں جلن اور
چھن کا احساس نمایاں ہوتا ہے اور ناقابل برداشت بو ہوتی ہے جس سے دل متلاتا ہے۔یہ
علامتیں کسی مریض میں اکٹھی ہو جائیں تو ہر ہو میو پیتھک دوا جس کا جزواعظم مرکزی ہو کارآمد
ثابت ہو سکتی ہے۔الا ماشاء اللہ۔مرکزی کے مریض کی تکلیفیں رات کو بڑھ جاتی ہیں۔سیفیلینم اور سلفر میں بھی یہ بات
پائی جاتی ہے مگر سلفر میں بستر میں لیٹنے سے تکلیفیں بڑھتی ہیں۔یعنی بستر کی گرمی تکلیف کو بڑھا
دیتی ہے جبکہ مرکزی کی تکلیفوں کا رات سے تعلق ہے۔مریض بستر میں داخل ہو یا نہ ہو، رات
مصیبت بن جاتی ہے۔دافع اثر دوائیں: ہیپر سلف۔آرم۔میزیریم
طاقت:
30 سے سی۔ایم (CM) تک