ملی فولیم Millefolium

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

ملی فولیم
601
142
ملی فولیم
MILLEFOLIUM
(Yerrow)
ملی فولیم کا جریان خون سے خاص تعلق ہے اور بالعموم اس کا جریان خون سرخ ہوتا ہے
مگر بورک (Dr۔Boericke) نے بھی اسے صرف سرخ خون کے جریان تک محدود رکھا ہوا
ہے اور وریدوں (Veins) سے اس کا کوئی تعلق نہیں جوڑا لیکن کینٹ (Dr۔Kent) اس کے
متعلق پہلے فقرہ میں ہی اس کو ویری کوز و نیز (Vericose Veins) میں چوٹی کی دوا بتاتا
ہے۔اس لئے وہ اس کے اخراج خون کو ہمیشہ سرخ نہیں بلکہ عموما
سرخ بیان کرتا ہے۔بہر حال
اگر چہ سرخ خون ہی نکلتا ہے مگر جریان خون کی خواہ وہ کالا ہی ہو یہ اولین دوا ہے۔اس سے بڑھ
کر جریان خون کی علامات شاید ہی کسی اور دوائی میں پائی جاتی ہوں۔اگر کینسر کے زخموں سے
خون کا جریان زیادہ ہو تو اس کی روک تھام میں بھی یہ مفید ہوسکتی ہے۔کینسر کے زخم پر خالص شہد کا
لیپ بار بار لگانے سے بھی افاقہ ہونا ایک طے شدہ حقیقت ہے۔علی فولیم میں ایک علامت یہ ہے کہ آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں اور سیا حساس نمایاں ہوتا
ہے کہ آنکھوں میں بہت زیادہ خون اکٹھا ہو گیا ہے۔سر درد شروع ہونے سے پہلے آنکھیں خون
سے بھر جاتی ہیں۔بعض دفعہ ذرا سا پڑھنے سے بھی یہ کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ان سب عوارض کا
علاج ملی فولیم ہے۔خون کا دوران زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہوں اور نظر دھندلا
جائے اور ساتھ ہی نکسیر پھوٹنے کا بہت رجحان ہو تو اس میں بھی یہ فائدہ مند ہے۔اس
بیماری میں عام طور پر ملی فولیم 30 کو فاسفورس 30 سے ملا کر دیا جائے تو یہ دونوں اکٹھی بہت

ملی فولیم
مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔602
عورتوں میں حیض کا خون لمبا عرصہ جاری رہے ، رقم اور پیٹ میں تشریح ہو جائے اور
بہت زیادہ مقدار میں خون بہہ رہا ہو تو یہ خاص ملی فولیم کا نشان ہے۔یہ تینوں علامتیں اکٹھی ہو
جائیں تو ملی فولیم خدا کے فضل سے فوری فائدہ دیتی ہے۔الا ماشاء اللہ۔اسی طرح اگر حمل
ضائع ہونے کا خدشہ لاحق ہو جائے ، معمولی حرکت سے خون جاری ہو اور آرام کرنے سے
رک جائے تو اس صورت میں بھی ملی فولیم مفید ہے۔جس عورت کو حمل کے آغاز سے ہی سرخ
خون کے جریان کی شکایت ہو جس سے اکثر بچہ ضائع ہو جا تا ہو تو اس کو چاہئے کہ متوقع حمل سے
کچھ پہلے ملی فولیم کی ایک لاکھ طاقت میں ایک خوراک کھالے۔بعض دفعہ ایک ہی خوراک اس
بیماری سے ہمیشہ کے لئے نجات دے سکتی ہے۔اسی طرح ایک لاکھ طاقت میں اس کا حیرت انگیز
اثر ایک ایسے شخص پر استعمال سے ظاہر ہوا جو جھٹکا لگنے سے گھوڑا گاڑی سے باہر جاپڑا تھا اور اس
کے بعد مسلسل ہفتوں تک خون تھوکتا رہا۔ملی فولیم ایک لاکھ طاقت میں ایک ہی خوراک دینے
سے خدا کے فضل سے اسے مکمل شفا ہو گئی۔جن لوگوں میں جریان خون کا رجحان ہو اگر انہیں اپریشن سے پہلے علی فولیم کی ایک
ہزار طاقت میں ایک خوراک دے دی جائے تو وہ اپریشن کے دوران پیدا ہونے والی جریان
خون کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہیں گے۔ملی فولیم کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ خون
کو جمنے نہیں دیتی
اور Clot نہیں بنتے۔وہ ایلو پیتھک دوائیں جو خون کے جریان کو روکنے کے لئے استعمال ہوتی
ہیں عموماً خون کو گاڑھا کر دیتی ہیں جبکہ ہو میو پیتھک دوائیں خون کو صحت مند رکھتے ہوئے بہنے
سے روکتی ہیں۔ملی فولیم اس لحاظ سے بہت اچھی دوا ہے اور جریان کو روکتی ہے مگر خون
بے ضرورت گاڑھا نہیں کرتی۔دل کی طرف خون کا دوران زیادہ ہو جائے تو اس میں بھی ملی فولیم اچھی ہے۔عموماً ہیجانی
کیفیت میں ایسا ہوتا ہے۔عام طور پرا یکونائٹ فائدہ مند ہوگی لیکن ملی فولیم بھی اچھا اثر دکھاتی ہے۔

ملی فولیم
603
ملی فولیم عموماً بوڑھے اور کمزور لوگوں نیز عورتوں اور بچوں کی بیماریوں میں مفید ہے۔عموماً
سر کی طرف خون کے دوران کا احساس ہوتا ہے،سر کے دائیں جانب دباؤ، پیوٹوں اور
پیشانی کے عضلات میں اینٹھن ہوتی ہے، حرکت سے چکر آتے ہیں اور کان بند ہونے کا
احساس ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی ان سے ٹھنڈی ہوا نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔دوپہر کو سونے کے
بعد سر بھاری ہو جاتا ہے۔مریض کو ہر وقت یہ احساس رہتا ہے کہ وہ کچھ بھول گیا ہے۔چہرے پر
گرمی اور حدت محسوس ہوتی ہے۔منہ بہت خشک رہتا ہے۔مسوڑھوں میں زخم کی علامت بھی
ملی فولیم میں پائی جاتی ہے۔حلق میں بھی زخم بن جاتے ہیں اور بائیں جانب درد ہوتا ہے۔معدہ میں جلن اور کھرچن کا احساس رہتا ہے۔جگر کے مقام پر دردہ متعفن ریاح ، آنتوں
سے جریان خون، شدید خونی پیچش اور خونی دست آتے ہیں۔پیشاب میں بھی خون کی
آمیزش ہوتی ہے۔مثانے میں ورم اور بائیں گردے کے مقام پر درد کا احساس ہوتا ہے۔عورتوں میں حیض رک جانے سے شیخ اور مرگی کے دورے پڑنے لگیں یا سخت محنت
مشقت کرنے کی وجہ سے رحم سے خون جاری ہو جائے تو ملی فولیم اس کے لئے مفید دوا ہے۔سرخ
خون کی بواسیر میں بھی ملی فولیم کو استعمال کرنا چاہئے۔پھیپھڑوں میں بلغم جم جائے اور دق کا مرض مزمن ہو جائے، کھانسی کے ساتھ خون
آنے لگے اور سینہ میں تنگی محسوس ہو تو بھی ملی فولیم معاون دوا ہوسکتی ہے۔ہرنیا (Hernia) جو طاقت سے بڑھ کر بوجھ اٹھانے سے پیدا ہو۔پتھریوں کے
اپریشن کے بعد خون روکنے کے لئے اور ایسے بہت اونچے بخار میں جس کی کوئی وجہ سمجھ نہ آئے
ور مسلسل ہو جب دوسری دوائیں کام نہ کریں تو ملی فولیم اعجازی اثر دکھا سکتی ہے۔اور
اگر مرد کے بیوی سے تعلقات ہر لحاظ سے درست ہوں۔جرثومے صحت مند ہوں مگر
مادہ منویہ خارج نہ ہو تو بعض دفعہ اس وجہ سے بھی بچوں کی پیدائش رک جاتی ہے۔اس غیر معمولی
علامت میں ملی فولیم بہت اہمیت رکھتی ہے۔

ملی فولیم
604
طاقت:
30 سے 200 تک بلکہ 1000 تک

آج 10 میں سے 10 باقی