میور ٹک ایسڈ Muriaticum Acidum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
607
144
میوریٹک ایسڈ
میوریٹیکم ایسڈم
MURIATICUM ACIDUM
میور بیٹک ایسڈ یعنی ہائیڈروکلورک ایسڈ (HCI) ایک عام تیزاب ہے جو ہمارے جسم
کے نظام ہضم سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔میور بیٹک ایسڈ کے بارے میں اکثر ہومیو پیتھک ڈاکٹر
بہت خوفناک تصویر کھینچتے ہیں کہ ایسا مریض جس کے عضلات مکمل طور پر جواب دے چکے ہوں،
سر بستر سے ڈھلک ڈھلک جائے اور موت میں صرف چند ساعتیں باقی رہ جائیں تو ایسا مریض
میوریٹک ایسڈ کا مریض ہوتا ہے حالانکہ یہ معدہ میں روز مرہ پیدا ہونے والا ہائیڈروکلورک ایسڈ ہی
ہے جس سے ہمیں ہر وقت واسطہ پڑتا ہے اور جسم میں اس کی مقدار میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔جب معدہ میں تیزابیت بڑھے تو اس بات کا امکان ہے کہ میور ٹک ایسڈ بڑھ گیا ہو یا اس کے
بالکل برعکس صورت حال بھی ہو سکتی ہے۔معدہ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کم ہو جائے تو اس سے بھی
تیزاب کی زیادتی کی علامات پیدا ہوسکتی ہیں کیونکہ اگر گلینڈز ہائیڈروکلورک ایسڈ بنانے کی رفتار کم
کر دیں تو غذا معدہ میں ہی گلنے سڑنے لگتی ہے اور ایسے فاسد تیزاب بنے لگتے ہیں جن سے پیٹ
میں ہوائیں بنتی ہیں۔روزمرہ کی معمول کی تیزابیت کمزوری پیدا نہیں کرتی لیکن اگر اس کا توازن
بگڑ جائے یعنی ضرورت سے کم یا زیادہ ہو جائے تو وہ تکلیفیں پیدا ہوتی ہیں جنہیں ہم تیزابیت کہتے
ہیں۔بہر حال علامتیں دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا۔نظام ہضم کے بگڑتے ہی ہومیو پیتھک طاقت
میں میور بٹک ایسڈ دینا چاہئے کیونکہ یہ مذکورہ عدم توازن کو درست کرتا ہے۔جن مریضوں میں ہو میو پیتھک میوریٹک ایسڈ کی ضرورت پڑتی ہے ان کے
اعصاب اور عضلات تیزابیت سے خواہ کتنا ہی متاثر ہو جائیں، ان کا دماغ بالکل صاف اور
ٹھیک رہتا ہے۔لیکن ایسڈ فاس جن مریضوں میں کارگر ثابت ہوتا ہے ان کی علامتیں
میوریٹک ایسڈ
608
میوریٹک ایسڈ کے برعکس ہوتی ہیں۔میوریٹک ایسڈ میں جسم پہلے بگڑتا ہے۔دماغ کی سب سے
آخر پر باری آتی ہے جبکہ ایسڈ فاس کے مریضوں کی دماغی علامتیں پہلے بگڑتی ہیں اور چینی کمزوری
کے نتیجہ میں جسمانی بیماریاں بعد میں پیدا ہوتی ہیں۔مریض کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مفلوج ہو
جاتی ہے، دماغی طاقت رفتہ رفتہ کم ہونے لگتی ہے اور یادداشت خراب ہو جاتی ہے۔اس قسم کی
علامتیں کچھ عرصہ کے بعد آہستہ آہستہ عضلاتی کمزوریوں میں
تبدیل ہونے لگتی ہیں۔ایسڈ فاس کا
مریض عضلاتی مریض بننے میں بہت وقت لیتا ہے۔اگر اس دوا سے اس کی دماغی علامات کا علاج
جلد کیا جائے تو عضلات پر بداثر پڑے گا ہی نہیں۔میوریٹک ایسڈ کے مریض کو سنبھالنا نسبتاً آسان ہے کیونکہ اگر دماغ موت کے قریب بھی
صحیح رہے اور نفسیاتی کیفیات پر کوئی بداثر ظاہر نہ ہوا ہو تو ایک دو خوراکوں سے اسے آرام آجائے گا
کیونکہ تیزابیت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والا ضعف جتنا خطرناک ہوتا ہے اتنا ہی جلدی ٹھیک بھی ہو
جاتا ہے اور لمبا گہرا اثر باقی نہیں چھوڑتا۔یہی حال سلفیورک ایسڈ کا ہے۔پس سب تیزابوں کے
مزاج کو سمجھنا اور ان کا آپس میں موازنہ کرنا بہت ضروری ہے۔میور سیٹک ایسڈ میں سردرد بہت شدید ہوتا ہے جس سے نظر بھی دھندلا جاتی ہے اور
نظر پر زیادہ دباؤ ڈالا جائے تو درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔چہرہ پر دانے نکلتے ہیں، ہونٹ خشک ہو کر
پھٹ جاتے ہیں، زبان پیلی پیلی اور سوجی ہوئی اور بالکل خشک ہوتی ہے اور کئی دفعہ زبان اور منہ
میں السر بھی ہو جاتے ہیں۔مسوڑھے بھی سوجے ہوئے ہوتے ہیں اور ان سے خون بھی نکلتا
ہے۔دانت ہلنے لگتے ہیں۔میوریٹک ایسڈ کے بعض مریض گوشت دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے لیکن اکثر مریض
شوق سے گوشت کھاتے ہیں۔بعض دفعہ شدید بھوک اور پیاس محسوس ہوتی ہے۔بعض
مریضوں میں چھونے سے زود حسی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ نا قابل برداشت ہو جاتی ہے حتی کہ
مریض اپنے آپ کو چادر سے ڈھانپنا بھی پسند نہیں کرتا۔اس کی تکلیفیں مرطوب موسم
میوریٹک ایسڈ
609
میں بڑھ جاتی ہیں۔آدھی رات سے ذرا پہلے بیماری میں اضافہ ہو جاتا ہے۔بائیں طرف لیٹنے سے
آرام محسوس ہوتا ہے۔سر درد پیچھے گدی سے شروع ہوتا ہے اور نظر دھندلا جاتی ہے۔بعض دفعہ نظر آدھی رہ
جاتی ہے۔اوپر کا آدھایا نیچے کا آدھا حصہ نظر نہیں آتا یا دائیں کا نصف یا بائیں کا نصف نظر نہیں آتا۔مؤخر الذکر بیماری میں میوریٹک ایسڈ بہت مفید ہے۔اگر ایک طرف کی نظر میں تھر تھر اہٹ پیدا
ہو جائے تو اس میں رسٹاکس کام آتی ہے اور کئی خطرناک بیماریوں سے بچالیتی ہے۔میوریٹک ایسڈ کی ایک علامت یہ ہے کہ بچہ حاجت کے لئے جائے تو ساتھ آنت کا
ایک حصہ باہر آجاتا ہے۔منہ میں آبلے اور زخم بنتے ہیں اور زبان کٹ جاتی ہے۔ایسی صورت میں گہرے علاج کی
ضرورت پیش آتی ہے۔جس سے صرف منہ ہی نہیں بلکہ اصل بخار اور اس کے تمام بداثرات کو دور کیا جا
سکے۔میور بیٹک ایسڈ میں بعض دفعہ زبان کا فالج بھی ہو جاتا ہے۔گلا ٹھیک ہوتا ہے لیکن زبان کام
نہیں کرتی۔ایسے فالج میں میوریٹک ایسڈ بہت مفید ہے۔اس میں زبان عمو م خشک رہتی ہے۔میوریٹک ایسڈ میں باوجود اس کے کہ جلد حساس ہوتی ہے، اندرونی طور پر فالج کے اثرات
نمایاں ہوتے ہیں۔اس قسم کے تضادات دوا کو پہچاننے میں مدددیتے ہیں۔جسم بے جان محسوس ہوتا
ہے مگر جلد کے اوپر ہلکے سے چھونے سے بھی جھر جھری آجاتی ہے۔ایگیر یکس سٹیفی سیگر یا اور
اوگزیلک ایسڈ میں بھی احساس کی تیزی پائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ پکرک ایسڈ بھی بہت حساس دوا
ہے۔اگر ان دواؤں میں دباؤ مضبوط ہوتو قابل برداشت ہوتا ہے لیکن ہلکا ہاتھ برداشت کرنا مریض
کے لئے مشکل ہوتا ہے اور وہ ہاتھ جھٹک دیتا ہے۔میوریٹک ایسڈ میں بازو اور ٹانگیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں اور ان میں بوجھل پن محسوس ہوتا
ہے۔اکثر اخراجات غیر اختیاری ہوتے ہیں نبض تیز اور کمزور ہوتی ہے۔اینٹی ڈوٹ : برائیونیا طاقت: عموماً 30 تک