نیٹرم کا رب Natrum Carbonicum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
نیٹرم کارب
611
145
نیٹرم کار بونیکم
NATRUM CARBONICUM
(Carbonat of Sodium)
نیٹرم کا رب سوڈیم اور کاربن کا مرکب ہے اور ان دونوں کی علامتیں اس میں پائی جاتی
ہیں۔نیٹرم کا رب کے مریض کو ہلکے شور سے بھی جسم پر کپکپی ہو جاتی ہے۔یہاں تک کہ کاغذ کی
سرسراہٹ سے بھی دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو جاتی ہے۔نیٹرم کا رب کا مریض ان خاص علامتوں
سے پہچانا جاتا ہے۔عجیب بات ہے کہ شور خواہ کتنا ہی بلند کیوں نہ ہواگر ایک ہی سطح پر جاری رہے تو
اس سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی مگر آوازوں کا زیر و بم اعصاب پر سخت برا اثر ڈالتا ہے۔شور کی
اونچ نیچ نا قابل برداشت ہوتی ہے۔اچانک کوئی دھما کہ ہو یا شور پڑ جائے تو یہ نیٹرم کا رب کے
مریض کے لئے بہت مضر ثابت ہوتا ہے۔ایسے مریض کو اچانک ڈرایا جائے تو دل بند ہونے کا
خدشہ ہوتا ہے۔اس لئے اس بارہ میں محتاط رہنا چاہئے۔نیٹرم کا رب کے مریض کی بیماریاں مزمن ہو جائیں تو وہ اپنے گھر والوں سے بھی اجنبیت
محسوس کرنے لگتا ہے۔اسے ہر ایک سے دوری کا احساس ہونے لگتا ہے۔صحبت اور تعلق میں کمی
آجاتی ہے۔یہ کیفیت بڑھتے بڑھتے تمام بنی نوع انسان سے بیزاری اور بے تعلقی کے رنگ میں
ظاہر ہونے لگتی ہے اور وہ کسی کو برداشت نہیں کرسکتا۔خوف کی بجائے بیزاری نمایاں ہوتی ہے۔نیٹرم کا رب کے مریض کے پیشاب میں گھوڑے کے پیشاب جیسی بو ہوتی ہے۔یہ
علامت بینزوئیک ایسڈ (Benzoic Acid) میں بھی پائی جاتی ہے۔پیشاب کی بار بار
حاجت ہوتی ہے۔رات کے وقت خود بخود نکل جاتا ہے۔پیشاب کرتے ہوئے جلن بھی
نیٹرم کارب
612
محسوس ہوتی ہے۔نیٹرم کا رب کی جلدی بیماریوں میں انگلیوں کے کناروں یا پاؤں کے پنجوں کے کناروں
اور انگلیوں کے جوڑوں پر خصوصیت کے ساتھ ابھار پیدا ہوتے ہیں۔جسم کے دوسرے حصوں پر
جگہ جگہ چٹاخ سے بن جاتے ہیں۔خارش گول گول ٹکڑوں کی شکل میں نمودار ہوتی ہے۔ہر پیز
(Herpes) میں بھی یہ دوا مفید ہے۔اگر چہ ہر چیز کی علامتوں سے اس دوا کو امتیازی طور پر
پہچاننا آسان نہیں ہے۔اگر مریض میں نیٹرم کا رب کی علامتیں موجود ہوں اور دوسری دواؤں
سے ہر چیز کو فائدہ نہ ہو تو نیٹرم کا رب کو بھی استعمال کر کے دیکھنا چاہئے۔سوڈیم اور کار بونیٹ
دونوں اعصاب سے تعلق رکھتے ہیں اور اس پہلو سے ہر چیز جو بنیادی طور پر اعصابی تکلیف ہے
اس کا مریض اس دوا سے فیض یاب ہوسکتا ہے۔نیٹرم کا رب لو لگنے کے باقی رہنے والے بداثرات میں نمایاں کام کرتی ہے۔لو
لگنے کے بعد بعض دفعہ نزلہ گلے میں گرنے لگتا ہے اور مستقل بیماری بن کر چمٹ جاتا ہے۔اس میں نیٹرم کا رب بہت مفید ہے۔سر درد کے دورے اور گرمی سے زود حسی میں بھی یہ بہت
اچھا اثر دکھاتی ہے۔نیٹرم کا رب میں ناک کے سر پر کچے کچھے ناسور ظاہر ہونے لگتے ہیں۔یہ اس کی خاص علامت ہے کہ ناک کی چونچ کسی نہ کسی جلدی بیماری میں مبتلا رہتی ہے۔اگر
ناک پر پھوڑے بن جائیں تو اس میں بھی مفید ہے لیکن ایک دفعہ ایک مریض کو نیٹرم کا رب
سے فائدہ نہیں ہورہا تھا، جب میں نے اسے پروپلیس (Propolis) کی مرہم بنا کر دی جو شہد
کی مکھی خود اپنے لئے جراثیم کش دوا کے طور پر بناتی ہے تو ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ میں اس کا زخم
بالکل ٹھیک ہو گیا۔شہد کینسر کے زخموں اور آنکھوں کے ناسور وغیرہ میں بھی غیر معمولی اثر دکھاتا
ہے۔پروپلس بہت طاقتور دوا ہے لیکن کیمیائی لحاظ سے بہت ہلکی ہے۔ایک دفعہ فرانس میں یہ
تحقیق ہوئی کہ دنیا میں جتنے بھی کیڑے مکوڑے ہیں وہ سب کچھ نہ کچھ جراثیم (Bacteria)
اٹھائے پھرتے ہیں۔چنانچہ یہ معلوم کیا جائے کہ ہر قسم کے کیڑے مکوڑے کا کس خاص بیکٹیریا
سے تعلق ہے۔جس سائنس دان نے شہد کی مکھی پر تحقیق کی وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ شہد کی
نیٹرم کارب
613
مکھی کے بدن پر کسی بیکٹیریا کا کوئی نشان نہیں ملتا اور وہ ہر
قسم کے جراثیم سے کلیتا پاک ہے۔یہ
ایک حیرت انگیز دریافت تھی جس سے ایک نئی تحقیقی دور کا آغاز ہوا کہ کیا وجہ ہے کہ شہد کی مکھی ہر
قسم کے جراثیم سے پاک ہوتی ہے۔قرآن کریم کا یہ فرمانا کہ فِيْهِ شِفَاء لِّلنَّاسِ بڑی گہرائی
رکھتا ہے۔جب فرانس میں یہ تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ شہد کی مکھی اتنی صفائی پسند ہے کہ شہد کے ہر
یکھی
چھتے کے کنارے پر یہ ایک کیمیکل لگاتی ہے جس کا نام پروپلس (Propolis) ہے۔پروپلس کو سفیدے اور دوسرے درختوں سے رسنے والے موم سے تیار کرتی ہے اور اپنے چھتے
کے کناروں پر ہر طرف مل دیتی ہے۔جب بھی اندر جاتی ہے پہلے کنارے پر پاؤں رکھتی ہے۔جب باہر آتی ہے پھر بھی اس پر پاؤں
رکھ کر باہر نکلتی ہے جس سے اس کے پاؤں پر وہ مادہ لگ
جاتا ہے جو ا سے جراثیم سے پاک رکھتا ہے۔اسی وجہ سے شہد کے چھتے میں کوئی جراثیم داخل نہیں
ہو سکتے۔اس تحقیق کے بعد ڈنمارک میں ایک قابل زمیندار نے خصوصی فارم تیار کر کے شہد کی
مکھی کی افزائش کی جہاں سے وہ بڑی مقدار میں پروپلس حاصل کرتا تھا۔پروپلس کو گلیسرین یا وٹامن ای کریم میں ملا کر استعمال کیا جائے تو روز مرہ کے پھوڑے
پھنسیوں میں بہت مفید دوا ہے۔نیٹرم کا رب میں ناک کی بیرونی سطح پر ہی نہیں بلکہ ناک کے اندر بھی زخم بنے کا رجحان
پایا جاتا ہے۔سخت بدبودار نزلہ ہوتا ہے جو دائمی شکل اختیار کر لیتا ہے اور گلے میں ہر وقت خراش
پیدا کرتا ہے۔قوت شامہ بھی ختم ہو جاتی ہے۔عام طور پر چہرہ زرد ہوتا ہے۔آنکھوں کے گرد حلقے ، منہ میں زخم اور چھالے
بن جاتے ہیں۔خصوصاً دودھ پلانے والی عورتوں کے منہ کے چھالوں میں نیٹرم کا رب
بہترین دوا ہے۔جن عورتوں کو دائگی لیکوریا کی تکلیف ہوتی ہے ان کے بانجھ پن کے لئے
بھی مفید ہے۔یہ علامات تو اور بھی بہت سی دواؤں میں پائی جاتی ہیں لیکن نیٹرم کا رب کی
خاص علامت یہ ہے کہ مریضہ کا مزاج ٹھنڈا ہو گا ، دائمی بانجھ پن کا شکار ہو گی اور مسلسل
جاری رہنے والا لیکوریا ہو گا۔اگر یہ سب علامتیں اکٹھی ہو جائیں تو خدا کے فضل سے یہ
نیٹرم کارب
دوا بانجھ پن کو دور کرنے میں بہت موثر ہے۔614
نیٹرم کا رب میں ٹخنوں کی مستقل کمزوری کا رجحان پایا جاتا ہے۔ایسے لوگوں کے
پاؤں اکثر رپٹ جاتے ہیں۔ایسی مستقل کمزوری جو کسی کے مزاج میں داخل ہو اور کسی حادثے یا
چوٹ کا نتیجہ نہ ہو، اس میں نیٹرم کا رب بہت مفید ہے۔ویسے مخنوں میں موچ کے لئے سب
سے مؤثر دوائیں روٹا (Ruta) یا بیلس (Bellis) ہیں۔سخت موچ کے بداثرات کے لئے
آرنیکا کی اونچی طاقت بیلاڈونا سے ملا کر دی جائے تو فوری طور پر فائدہ مند ہوتی ہے اور مرض کا
کوئی نشان باقی نہیں رہتا۔لیکن اگر شروع میں یہ دوا نہ دی جائے تو باقی رہ جانے والے اثرات
میں روٹا مفید ہے۔بعض دفعہ بیلس یا رسٹاکس کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔نیٹرم کا رب ٹخنوں کی
اندرونی کمزوری کی وجہ سے موچ آتے رہنے کے رجحان کو دور کرتی ہے۔نیٹرم کا رب
کا مریض زیادہ تر غمگین اور پریشان رہتا ہے۔مسلسل غم کے خیالات میں
ڈوبا رہتا ہے۔حوصلہ پست ہو جاتا ہے۔سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مفقود ہو جاتی ہے۔ذہن
کمزوری محسوس کرتا ہے۔موسم کی تبدیلی اور سردی نا قابل برداشت ہوتی ہے۔بادلوں کی گھن
گرج کے دوران بہت بے آرامی محسوس کرتا ہے۔موسیقی سے تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔کچھ مخصوص لوگوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔کھانا کھانے کے بعد بد مزاجی اور چڑ چڑا پن بڑھ جاتا
ہے۔ذراسی بھی ذہنی تھکاوٹ سے سر میں درد ہوتا ہے جو سورج یا گیس کی روشنی میں بڑھ جاتا
ہے اور چکر بھی آتے ہیں۔جسمانی یا ذہنی محنت سے تکلیفیں بڑھتی ہیں اور بہت کمزوری محسوس
ہوتی ہے۔چلتے ہوئے لڑکھڑاتا ہے۔عضلات میں اینٹھن محسوس ہوتی ہے۔غدودوں میں ورم یا
سختی پائی جاتی ہے۔سرد ہوا کے جھونکے سے نفرت ہوتی ہے۔بظا ہر یہ علامات لو لگنے کے نتیجہ میں
نہیں پیدا ہونی چاہئیں لیکن بعض انسانوں پر لو لگنے کے بہی دائگی اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔یاد
رہے کہ مزاج کے لحاظ سے نیٹرم کا رب ٹھنڈی دوا ہے۔نیٹرم کا رب میں آنکھوں کے سامنے سیاہ رنگ کے دھبے آتے ہیں۔آنکھ کھلنے پر
نیٹرم کارب
615
نظر دهند لی محسوس ہوتی ہے۔آنکھوں میں سوئیاں چھتی ہیں اور جلن ہوتی ہے۔کانوں میں تیز
چھنے والا درد ہوتا ہے۔منہ پر بھورے تل، پیلے دھبے اور کیل بن جاتے ہیں۔اوپر کا ہونٹ
سو جا ہوا محسوس ہوتا ہے۔چہرے کا رنگ زرد ہوتا ہے، آنکھوں کے گرد نیلے حلقے پڑ جاتے ہیں
اور پپوٹے متورم ہو جاتے ہیں۔نیٹرم کا رب کے مریض کا معدہ بہت حساس ہوتا ہے اور چھونے سے متورم محسوس ہوتا
ہے۔ٹھنڈا پانی پینے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔صبح پانچ بجے بھوک محسوس ہوتی ہے۔نظام ہضم
بہت کمزور پڑ جاتا ہے۔کھانا کھانے کے بعد اداسی کا دورہ پڑتا ہے۔منہ کا ذائقہ کڑ وامحسوس ہوتا
ہے۔دودھ پینے سے اسہال شروع ہو جاتے ہیں اور یکا یک حاجت محسوس ہوتی ہے۔نیٹرم کا رب کی کھانسی خشک ہوتی ہے جو گرم کمرے میں داخل ہونے سے بڑھ جاتی ہے
اور سینے میں بائیں جانب سردی کے احساس کے ساتھ بھی کھانسی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔رات کو
بائیں جانب لیٹنے سے اور سیڑھیاں چڑھنے سے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوتا ہے۔مریض صبح بہت
جلد اٹھ جاتا ہے اور صبح پانچ بجے ہی اس
کی تکلیفیں زیادہ ہوتی ہیں۔صبح کے وقت پسینہ بھی
بہت آتا ہے۔پاؤں کے تلووں میں جلن محسوس ہوتی ہے۔دافع اثر دوائیں: کیمفر۔آرسنک
طاقت:
30 سے 200 تک
البتہ بورک نے صرف 6 تک میں استعمال کا ذکر کیا ہے