نیٹرم میور Natrum Muriaticum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

نیٹرم میور
617
146
نیٹرم میوریٹیکم
NATRUM MURIATICUM
(Sodium Chloride)
ہومیو پیتھک ادویہ میں نیٹرم میور ایک وسیع الاثر دوا ہے حالانکہ یہ روز مرہ عام کھانے
والے نمک کی ہو میو پوٹینسی ہے۔سوڈیم کلورائیڈ انسانی جسم میں وافر مقدار میں موجود رہتا ہے اور
زندگی کے نظام کو فعال اور متوازن بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کی کمی سے کئی قسم
کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔یہ عجیب بات ہے کہ ہمارے منہ میں ہر وقت کئی قسم کے نمکیات
موجودرہتے ہیں جن میں سوڈیم کلورائیڈ غالباً سب سے زیادہ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کی
ہومیو پوٹینسی کی انتہائی خفیف مقدار بھی منہ میں ڈالی جائے تو فوری رد عمل ہوتا ہے اور منہ میں
موجود نمک اس رد عمل کی راہ میں حائل نہیں ہوتا۔جو بیماریاں زیادہ نمک کھانے سے پیدا ہوتی ہیں ان میں سے ایک خون کے دباؤ
کا زیادہ ہونا بھی ہے اس لئے عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے بچنے
کے لئے زیادہ نمک کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔انگلستان اور امریکہ میں دل کے ماہرین
نے جونئی تحقیق کی ہے اور اس کی رو سے یہ تاثر درست نہیں کہ نمک کم کھانے والوں کو
بلڈ پر یشر نہیں ہوتا اور زیادہ کھانے والوں کو ضرور بلڈ پریشر ہوتا ہے۔خون کا دباؤ ایک
الگ بیماری ہے جس کے موجبات الگ ہیں۔البتہ اگر کسی کو خون کا دباؤ بڑھنے کی بیماری
ہو تو ایسے مریض کے لئے زیادہ نمک کھانے سے پر ہیز ضروری ہے اور جس کو خون کا دباؤ
زیادہ ہونے کی بیماری نہ ہو وہ جتنا مرضی نمک کھائے۔زائد نمک از خود پیشاب اور پسینے
کے ذریعہ خون سے باہر نکل جاتا ہے۔جن لوگوں کے گردے خراب ہوں یا کسی بیماری

نیٹرم میور
618
کے باعث پسینہ آنا بند ہو جائے ان کو زیادہ نمک کھانے میں احتیاط کرنی چاہئے۔اگر خون میں
ضرورت سے زائد نمک موجود ہے تو یہ پانی جذب کر کے خون کا حجم بڑھا دیتا ہے۔جس سے دباؤ
کا بڑھناطبعی امر ہے۔نمک انسانی زندگی کا لازمی جزو ہے جس کا توازن بگڑنے سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں
جولوگ روزانہ ورزش کے عادی ہوتے ہیں اور انہیں کھل کر پسینہ آتا ہے اور پیشاب کے ذریعہ
بھی نمک خارج ہوتا رہتا ہے انہیں زیادہ نمک کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔نیٹرم میور بہت گہری اور دیر پا اثرات کی حامل دوا ہے۔انسانی بدن
کا کوئی بھی ایسا جزو
نہیں جس پر یہ اثر انداز نہ ہو۔عام طور پر نیٹرم میور کی علامات رکھنے والے مریض کی جلد چمکدار
ہوتی ہے۔نمک کی زیادتی کی وجہ سے خون میں پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد
پر چکنا پن آ جاتا ہے جیسے تیل مل دیا گیا ہو۔لیکن یا درکھیں کہ یہ ضروری نہیں کہ ہر مریض اپنی تمام
علامات کو ظاہر کرے یا اس کے ہر عضو میں دوا کی ہر علامت ظاہر ہو۔کسی دوا کے بالمثل ہونے
کے لئے اس کی بنیادی اور امتیازی علامات مریض میں ملنی چاہئیں۔ہر
تفصیلی علامت کا
ہونا ضروری نہیں ہے۔نیٹرم میور کے مریض میں سخت تھکاوٹ اور نقاہت کے آثار پائے جاتے ہیں۔یہ
نقاہت خواہ جسمانی ہو یا اعصابی، نیٹرم میور کے مریضوں میں دکھائی دے گی۔اس کی وجہ یہ ہے
کہ مریض میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کا توازن بھی بگڑ جاتا ہے جس سے مریض کو اچانک کمزوری
کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔نیٹرم میور کا ملیریا سے گہرا تعلق ہے۔دلدلی علاقوں میں مچھر کی وجہ سے ملیریا
پھیلتا ہے اور ملیریا سے خون میں بہت توڑ پھوڑ ہوتی ہے۔سرخ ذرات کم ہو جاتے ہیں اور
خون میں پانی زیادہ ہونے لگتا ہے۔ان وجوہات کی وجہ سے نیٹرم میور کی ضرورت پڑتی
ہے ورنہ نیٹرم میور کا نمدار دلدلی علاقوں سے کوئی خصوصی تعلق نہیں ہے۔ملیریا کا اصل تعلق
مچھر سے ہے۔جہاں مچھر ہوں وہاں ملیر یا ضرور ہو گا۔اور عموماً مچھر ایسی آب و ہوا

نیٹرم میور
619
میں پایا جاتا ہے جو دلدلی اور ساحلی ہو۔ایسے علاقوں میں طبعا ملیریا کی وجہ سے نیٹرم میور کی
ضرورت پڑتی ہے لیکن باوجود اس کے کہ یہ ملیریا کی بہترین دواؤں میں سے ہے اسے ہرگز ملیریا
کے چڑھتے بخار میں نہیں دینا چاہئے کیونکہ یہ نہایت خطرناک نتائج ظاہر کرتا ہے اور بہت سخت
رد عمل دکھاتا ہے۔نیٹرم میور کو ملیریا میں استعمال کرنے کے مختلف طریقے بیان کئے گئے ہیں۔ان میں ایک یہ ہے کہ پہلے بخار کا دورہ کم ہونے کا انتظار کرنا چاہئے یا مزید انتظار کر کے دو
بخاروں کے درمیانی وقعہ میں نیٹرم میور اونچی طاقت میں دیا جائے۔اگر یہ بخار پر اثر انداز ہو گا تو
بخار کا وقت بدل جائے گا اور بخار جلدی یا دیر سے آئے گا۔اگر محض وقت تبدیل ہو اور بخار کا
عرصہ کم نہ ہو اور شدت میں کمی نہ آئے تو ثابت ہوگا کہ نیٹرم میور نے صحیح کام نہیں کیا۔اس وقت
فوری طور پر مزید انتظار کئے بغیر دوسری دوا تلاش کرنی چاہئے۔اگر صحیح دوائی شناخت کرلیں گے تو
اس کے دینے کے بعد یا تو بخار یک دفعہ غائب ہو جائے گا اور پھر آئے گا ہی نہیں یا اگر بخار وقت
سے پہلے آئے اور اس کی مدت بھی تھوڑی ہو تو عموماً اگلا بخار یا تو آتا ہی نہیں یا پہلے سے بہت کم
ہوتا ہے۔اس صورت میں دوا کو بخار اترنے کے بعد پھر دہرانا چاہئے۔نیٹرم میور کی دماغی علامات عجیب ہیں۔شروع میں جب ذہنی علامات ظاہر ہونے لگتی
ہیں تو مریض اپنے آپ کو مظلوم سمجھنے لگتا ہے اور ہر وقت اسی خیال میں کھو یار ہتا
ہے لیکن اس
کے باوجود کسی کی ہمدردی کو برداشت نہیں کرسکتا۔علاوہ ازیں نیٹرم میور کا مریض فرضی محبت
میں مبتلا ہو جاتا ہے۔بعض بوڑھی عمر کی عورتیں بھی ایسی فرضی محبت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔اگر
محبت کا علاج دوا سے ممکن ہے تو ایسی عورتوں کا علاج نیٹرم میور سے ہوسکتا ہے۔اگر کوئی بخار لمبا عرصہ پیچھا نہ چھوڑے اور اس کا دماغ پر اثر پڑے تو نیٹرم میور کو
آزمانا چاہئے لیکن خاص طور پر غم سے دماغ پر پڑنے والے اثرات میں نیٹرم میور
بہترین ثابت ہوئی ہے۔غم کے ابتدائی مراحل میں فوری طور پر اثر کرنے والی دوائیں
اگنیشیا (Ignatia) اور ایمبراگر لیا ہیں۔اگنیشیا اپنے اثرات کے لحاظ سے نسبتا سب سے تیز

نیٹرم میور
620
مگر عارضی دوا ہے، بار بار دینی پڑتی ہے۔اگر گہر اغم زندگی کا حصہ بن چکا ہوتو وہ اگنیشیا کے دائرہ
اثر سے نکل جاتا ہے۔ایمبر اگر لیسا (Ambra Grisea) ایسے مریض میں بہتر کام دکھاتی
ہے۔اس کے بعد نیٹرم میور کی باری آتی ہے جس کے بارے میں میرا یہ ذاتی تجربہ ہے کہ اس
سے پورے پاگل مریض بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔نیٹرم میور کے مریض تشدد پسند نہیں ہوتے
بلکہ خاموشی سے بیٹھے رہتے ہیں یا دنیا سے کھوئے جاتے ہیں اور جسمانی لحاظ سے کمزور ہونے
لگتے ہیں۔انہیں غصہ بہت آتا ہے لیکن مار دھاڑ نہیں کرتے۔دماغ کمزور ہونے لگتا ہے۔مریض بات کرتے کرتے بھول جاتا ہے کہ میں کیا کہنے لگا تھا۔خیالات کا سلسلہ منتشر ہو جاتا
ہے۔اگر کسی انسان کا بات کہتے کہتے اپنے خیالات سے تعلق ٹوٹ جائے تو یہ علامت نیٹرم میور
کی بھی ہے۔لیکن اگر کوئی بات سنتے سنتے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھے اور کچھ دیر سے سمجھے تو اس کے
لئے پلمبم بہتر دوا ہے۔نیٹرم میور کی ایک علامت یہ ہے کہ پڑھنے سے تھکاوٹ ہونے لگتی ہے۔رونے کی
طرف رجحان ہو جاتا ہے اور مریض پلسٹیلا کے مزمن مریض کی مانند ہو جاتا ہے۔پلسٹیلا کا
مریض بھی بار بار رونے پر مائل ہوتا ہے مگر ذہنی لحاظ سے بالکل ٹھیک ہوتا ہے نیٹرم میور کے
مریض کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوتے ہیں اور کمزور ہوتا ہے۔رونے کی کوئی بات ہو یا نہ ہو
ویسے ہی رونے کی طرف میلان ہوتا ہے۔اگر نیٹرم میور سے غم کے بداثرات ٹھیک نہ ہوں
اور مرض زیادہ گہرا معلوم ہو تو پھر سلیشیا نیٹرم میور کی مزمن دوا بنتی ہے۔سلیشیا پلسٹیلا کی بھی
مزمن دوا ہے۔نیٹرم میور کو بلا وجہ بار بار استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس کا زیادہ استعمال جسم
میں خون کے توازن
کو بگاڑ دیتا ہے۔کبھی کبھی دینے میں کوئی حرج نہیں۔ایک ہی دن میں بار بار
دہرانے کی ضرورت نہیں۔نیٹرم میور کے مریض کو بہت پیاس لگتی ہے۔اس کے سر درد میں سر
پر جگہ جگہ ہتھوڑے سے پڑتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔آنکھوں پر روشنی کا برا اثر پڑتا ہے۔حرکت سے تکلیف بڑھتی ہے۔اس لحاظ سے اس کی برائیونیا سے مشابہت ہے۔نیٹرم میور کی
قبض برائیو نیا سے بھی سخت ہوتی ہے۔نیٹرم میورا میں (Apis) کا مزمن اور تریاق بھی ہے۔

نیٹرم میور
621
گھٹنوں
نیٹرم میور کا مریض اکثر کمر درد کا شکار رہتا ہے۔بازوؤں ، ٹانگوں خصوصاً
میں کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔ہاتھ کے ناخنوں کے ارد گرد کی جلد خشکی سے پھٹ جاتی
ہے۔ٹانگیں بے حس ہو جاتی ہیں۔نیٹرم میور کا مریض ڈبل روٹی ، چکنائی اور روغنی غذا کو پسند نہیں کرتا۔بھوک بہت لگتی ہے
لیکن کھانے کے بعد تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔سینہ میں جلن کا احساس،جگر کے مقام
پر سختی اور سوئیاں چھتی ہیں۔کھانا کھانے کے بعد بھاری پن اور تناؤ کا احساس شروع ہو جاتا
ہے۔معدے میں شدید کمزوری کے دورے پڑتے ہیں۔نیٹرم میور کے مریض کے اعصاب تنے ہوئے ہوتے ہیں اور اسے ذرا سا بھی شور
برداشت نہیں ہوتا۔اچانک کوئی آواز آ جائے تو سر درد ہونے لگتا ہے۔کاغذ کی سرسراہٹ بھی
بری لگتی ہے۔نیٹرم میور کا مریض بالکل ٹھنڈا ہوتا ہے۔لیکن گرم کمرے میں تکلیفیں بڑھتی ہیں۔کھلی
ہوا پسند کرتا ہے۔اس پہلو سے اس کا نصف مزاج پلسٹیلا سے ملتا ہے۔ٹھنڈا ہونے کے باوجود
باہر نکلنا پسند کرتا ہے۔کھلی ہوا میں جسمانی تکلیفیں کم ہو جاتی ہیں لیکن ذہنی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔دوا کے مزاج کی اس قسم کی باریکیوں
کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔نیٹرم میور کے مریض کا مزاج جلد
جلد بدلتا ہے۔جب اسے پسینہ آتا ہے تو فوراً نزلہ شروع ہو جاتا ہے لیکن اس نزلہ کوکھلی ہوا میں
افاقہ ہوتا ہے۔نیٹرم میور کا اثر جلد پر بھی ظاہر ہوتا ہے۔ایگزیما، خارش اور سوزش بالوں کے
کناروں پر زیادہ ملتے ہیں۔یہ نیٹرم میور کی خاص علامت ہے۔خشک دانے بھی نکلتے ہیں اور
بہنے والے زخم بھی ہوتے ہیں۔جلد میں خارش اور سوئیاں چھتی ہیں۔خارش کے دانوں سے
رطوبت بہتی ہے۔مختلف ٹکڑوں میں کھرنڈ بن کر اترنے لگتے ہیں۔نیٹرم میور کی ایک علامت
سارسا پر یلا (Sarsaparrila) سے ملتی ہے کہ چھوٹی عمر میں ہی بڑھاپے کے آثار ظاہر
ہونے لگتے ہیں۔نیٹرم میور میں سر کا دردرات سونے کے بعد تیسرے پہر شروع ہوتا ہے یا پھر صبح نو بجے۔

نیٹرم میور
622
اگر صبح کے وقت شدید سر درد ہو تو وہ جلسیمیم کی علامت ہے۔نیٹرم میور میں عام طور پر گرمی
لگنے کی وجہ سے اور ملیریا بخار کے دوران ہونے والی تکلیفیں نو بجے سے لے کر رات تک جاری
رہتی ہیں۔سر درد عموماً گدی میں ہوتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی تک پھیل جاتا ہے۔نیٹرم میور کا
ریڑھ کی ہڈی کی بہت سی بیماریوں سے تعلق ہے خصوصاً ”چک“ پڑ جائے تو نیٹرم میور شروع
میں بہت اچھا اثر دکھاتی ہے۔نیٹرم میور کے مریض کی اکثر علامتیں نرم بستر میں بڑھ جاتی ہیں۔ریڑھ کی ہڈی نسبتاً بہت حساس ہو جاتی ہے۔اعصاب میں بے چینی محسوس ہوتی ہے اور درد ہوتا
ہے۔سخت جگہ پر لیٹنے سے آرام آتا ہے۔نیٹرم میور میں پراسٹیٹ گلینڈ کی علامتیں بھی پائی جاتی ہیں۔مریض پیشاب کے لئے
جاتا ہے لیکن اس کو بہت انتظار کرنا پڑتا ہے کہ پیشاب جاری ہو۔قطرہ قطرہ آتا ہے اور بعد میں
بے چینی اور بے اطمینانی کا احساس رہتا ہے جیسے پیشاب پوری طرح خارج نہ ہوا ہو۔بعض
اوقات پیشاب کرنے کے آخر پر یا بعد میں درد بھی ہوتا ہے۔چلتے وقت یا ہنستے وقت اور کھانستے
ہوئے از خود پیشاب خارج ہو جاتا ہے۔رات کو پیشاب خود بخود نکل جائے تو کالی فاس کے
ساتھ ملا کر دینا مفید ہے۔عموماً بچوں میں یہ تکلیفیں ہوتی ہے کہ وہ گہری نیند سو جائیں تو پیشاب
آنے کا پتہ نہیں چلتا اور بستر گیلا کر دیتے ہیں۔نیٹرم میور میں شدید قبض ہوتی ہے یا دست شروع ہو جاتے ہیں۔نیٹرم میور میں بھوک
کی زیادتی کے باوجود مریض دبلا پتلا اور لاغر ہوتا ہے۔معدہ کی جلن کے ساتھ دل بھی دھڑکتا
ہے۔کھانا کھاتے ہوئے پسینہ آتا ہے۔نمک کھانے کی بے حد خواہش ہوتی ہے۔خالی پیٹ بہتر
محسوس کرتا ہے۔کھانے کے بعد جلن اور تیزابیت زیادہ اور منہ سے پانی آنے لگتا ہے۔جیسا کہ اوپر ذکر آ چکا ہے نیٹرم میور ملیریا کی بہت اچھی دوا ہے۔ہر قسم کا ملیریا۔اس میں شامل ہے جو روز آئے یا لمبے وقفوں سے آنے والا ہو۔سب سے زیادہ خطرناک
ملیر یا وہ ہوتا ہے جو دو دن تک نہ ہو اور تیسرے دن آن پکڑے۔یہ بہت مشکل سے پیچھا

نیٹرم میور
623
چھوڑتا ہے۔اس میں نیٹرم میور بہت مفید ہے۔بارہا تجربہ سے ثابت ہوا ہے کہ نیٹرم میور دینے
پر بخار تیسرے دن کی بجائے دوسرے دن آنے لگتا ہے اور کم ہوتے ہوتے ہفتہ دس دن کے
اندر بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔اگر نیٹرم میور کے مریضوں کی بیماریاں بہت الجھ گئی ہوں اور غلط علاج کے نتیجہ میں بہت
لمبی ہوگئی ہوں تو ایسے مریضوں کی علامات صاف کرنے کے لئے سلفر 200 بہت اچھا کام کرتی
ہے اور چونکہ یہ گہرا اثر رکھنے والی دوا ہے۔اس لئے ان میں سے بعض بیماریوں کو شفا بھی دیتی
ہے۔نیٹرم میور بھی بگڑے ہوئے بخاروں میں مریض کی علامتوں کو خوب کھول کر اور نتھار کر
سامنے لے آتا ہے۔بخار بگڑ کر کئی شکلیں اختیار کر لیتے ہیں۔ملیر یا بگڑ جائے تو علامات میں
بہت پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔کہیں درد کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے اور کہیں کوئی دوسرا روپ دھار
لیتا ہے۔ایک قابل انگریز ڈاکٹر نے ملیریا کے بارے میں کہا ہے کہ یہ عمل کے سوا ہر دوسری بیماری
کا بھیس بدل سکتا ہے اور سب علامتوں میں اتنا الجھاؤ پیدا کر دیتا ہے کہ ڈاکٹر بیماری کی تہ تک نہیں
پہنچ سکتا۔اس تعلق میں نیٹرم میور اور سپیا دونوں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ملیریا بخار کے
عمومی رجحان کو دور کرنے کے لئے صحت کی حالت میں اونچی طاقت میں نیٹرم میور بعض دفعہ بہت
کارآمد ثابت ہوتی ہے۔اس طرح حفظ ما تقدم کے طور پر عموماً آرنیکا ایک ہزار یا اس سے اونچی
طاقت میں اور آرسنک 1000 یا اونچی طاقت میں ساتھ ملا کر دینا اکثر مفیددیکھا گیا ہے۔نیٹرم میور میں بعض اوقات ہیپر سلف کی طرح گلے میں کچھ پھنسے ہونے کا احساس رہتا
ہے۔مریض بار بار پھنسی ہوئی چیز نکالنے کی بے سود کوشش کرتا ہے۔حلق میں کانٹے چھتے ہوئے محسوس
ہوتے ہیں۔اگر واقعتا گلے میں کوئی چیز پھنس جائے، مچھلی کا کانٹا ہو یا کوئی اور چیز توسلیفیا اسے باہر
نکالنے کی خاصیت رکھتی ہے۔نیٹرم میور میں بعض دفعہ گا بہت خشک ہو جاتا ہے اور زخم بنے لگتے ہیں۔نیٹرم میور میں بھی پھیپھلی سی ور میں پائی جاتی ہیں جیسی شہد کی مکھی کے کاٹنے سے
پیدا ہوتی ہیں۔اس لئے شہد کی مکھی کاٹ لے تو نیٹرم میور بطور علاج بہت مؤثر دوا

نیٹرم میور
624
ہے۔اگر آرسنک اور لیڈم کے ساتھ ملا کر استعمال کی جائے تو حیرت انگیز سرعت کے ساتھ فائدہ
دیتی ہے۔علاوہ ازیں شہد کی مکھی کے زہر کا اثر فوری طور پر دور کرنے کے لئے کار بالک ایسڈ
بہت شہرت رکھتی ہے۔نیٹرم میورا میپس (Apis) کا مزمن ہے۔مزمن سے مراد ہے کہ کسی ایسی دوا کے اثرات
جو نسبتاً عارضی فائدہ پہنچائیں اور ختم ہو جائیں۔اگر کوئی اور دوا انہیں آگے بڑھانے میں مدد دے
تو اسے پہلی دوا کا مزمن کہا جاتا ہے۔ایپس کی ورم کو ایپس سے پوری طرح فائدہ نہ ہو تو وہ
نیٹرم میور دینے سے ختم ہو جاتی ہے۔اسی طرح بعض اور بیماریوں میں بھی ایپس کے بعد نیٹرم میور
کارآمد ہوتی ہے اس لئے اسے ایپس کا مزمن کہا جاتا ہے۔بچہ کی پیدائش کے بعد باقی رہ جانے والی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے بھی
نیٹرم میور مفید ہے۔اگر بچے کی پیدائش کے بعد عورت کی عمومی صحت خراب ہو جائے تو
کالی کا رب کے علاوہ نیٹرم میور بھی مؤثر دوا ہے جو صحت کو بحال کرتی ہے۔اگر بچے کی پیدائش
کے بعد کمر درد کالی کا رب سے ٹھیک نہ ہو تو نیٹرم میور بہت مؤثر ثابت ہوگی۔اگر ماں کے دودھ میں کوئی ایسی کمی پائی جائے کہ بچہ تین رنگ میں پرورش نہ پائے یا
دودھ جلد سوکھ جائے تو نیٹرم میور استعمال کرنا چاہئے۔نیٹرم میور اس اندرونی زہر کو دور کرتا ہے جو
بچے کی پرورش کی راہ میں حائل ہو اور بچے کی ضرورت کے مطابق دودھ بھی بڑھاتا ہے۔نیٹرم میور
بچوں کے سوکھا پن کی بھی بہترین دوا ہے۔یہ سوکھا پن جسم کے اوپر سے نیچے کی طرف اترتا
ہے۔یہ بیماری بعض دفعہ ماؤں کی کسی بیماری کا نتیجہ ہوتی ہے لہذا ماں کا علاج بھی ضروری ہے۔عورتوں میں حیض کے ایام بے قاعدہ ہوں ، خون مقدار میں زیادہ جاری ہو،
سوزش پیدا کرنے والا لیکوریا ہو جس سے خارش بھی ہوتی ہو، حیض سے قبل طبیعت میں
افسردگی اور غمگینی پیدا ہو، نیچے کی طرف بوجھ اور درد محسوس ہوتا ہو جو صبح کے وقت زیادہ
ہو۔یہ سب اجتماعی علامات نیٹرم میور کے مریضوں میں ملتی ہیں۔مسوڑھے متورم

نیٹرم میور
625
ہو جاتے ہیں اور خون بہتا ہے۔دانت ہلتے ہیں اور سردی اور ٹھنڈی ہوا سے تکلیف میں
اضافہ ہو جاتا ہے۔کھانے کے بعد اور رات کے وقت دانتوں میں درد ہوتا ہے جو کانوں تک
پھیل جاتا ہے۔زبان پر میلی سی جھاگ دار تہ جم جاتی ہے۔سرسراہٹ کا احساس ہوتا ہے جیسے
زبان پر بال چپکا ہوا ہو۔سیڑھیاں چڑھنے سے اور بائیں کروٹ لیٹنے سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔دل
میں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔سینے میں جکڑن اور گھٹن محسوس ہوتی ہے۔کالی کھانسی کے ساتھ آنکھوں سے پانی ہے، سر میں شدید درد ہو ، حرکت سے،
گہرا سانس لینے سے اور بستر میں گرم ہونے سے کھانسی بڑھ جائے تو یہ نیٹرم میور کی علامات
ہیں۔ساحلی علاقوں میں اس کی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔مددگار دوائیں: ایمپس۔سپیا۔اگنیشیا
دافع اثر دوائیں: آرسنک۔فاسفورس
طاقت
30-6x سے سی ایم (CM) تک

آج 10 میں سے 10 باقی