نیٹرم فاس Natrum Phosphoricum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

نیٹرم فاس
627
147
نیٹرم فاسفور یکم
NATRUM PHOSPHORICUM
(Phosphate of Sodium)۔نیٹرم فاس ایک ایسا مرکب ہے جو خون ، عضلات، اعصاب، دماغ کے ریشوں
نیز انسانی جسم میں موجود رطوبتوں میں پایا جاتا ہے۔یہ شوگر کے توازن کو معتدل رکھتا ہے
اور خون میں شکر کی زیادتی کے لئے بہت مفید ہے لیکن اس
کی عمومی علامتوں میں اعصابی
تناؤ اور اس کے بداثرات، ذہنی پراگندگی ، خوف اور غصہ ملتے ہیں۔اس کے علاوہ نو جوانی
میں ہونے والے اخلاقی تجاوزات اور جنسی بے راہ روی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی
بیماریوں میں بھی نیٹرم فاس مؤثر دوا ہے۔عموماً اسے 6x میں دیا جاتا ہے۔اگر خاطر خواہ
نتائج برآمد نہ ہوں تو 30 یا 200 کی طاقت یا بعض دفعہ اس سے بھی اونچی طاقت میں دینی
پڑتی ہے۔نیٹرم فاس کا خون کے سرخ ذرات سے گہرا تعلق ہے حالانکہ خون میں سرخ
ذرات کی کمی میں فیرم میٹ یا فیرم فاس اصل دوائیں ہیں لیکن بعض دفعہ یہ اکیلی کافی نہیں
ہوتیں، نیٹرم فاس کو ساتھ ملالیں تو یہ خون کی کمی کا بہت اچھا نسخہ ہے۔خون کی کمی کے
لئے آغاز میں کالی فاس، فیرم فاس اور فلکیر یا فاس دینی چاہئے۔یہ حاملہ خواتین کی خون کی
ضرورت کو پورا کرنے والی بہترین دوا ئیں ہیں لیکن انہیں مسلسل استعمال نہیں کرنا چاہئے۔کچھ عرصہ استعمال کر کے وقفہ دیں پھر دوبارہ شروع کروادیں۔اگر یہ فارمولا کام نہ کرے
اور حاملہ یا غیر حاملہ مریضاؤں یا مریضوں کے خون کی اصلاح کرنی ہو تو ساتھ نیٹرم فاس
بھی ملا لیں۔یہ خون کی کمی اور ذیا بیطیس دونوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی۔

نیٹرم فاس
628
نیٹرم فاس کی ایک علامت یہ ہے کہ مریض کھلی ہوا کو پسند نہیں کرتا۔اس کے مزاج میں
سلفر کے مریض کی طرح نہانے سے نفرت پائی جاتی ہے اور مستقل نزلے کا رجحان ملتا ہے۔بھوک نا قابل برداشت ہوتی ہے جسے زیادہ کھانے سے آرام آتا ہے۔مریض چکنائی، مرغن
غذا ئیں، سرکہ، پھل اور دودھ وغیرہ پسند نہیں کرتا۔چکنائی سے نفرت کی علامت پلسٹیلا سے
مشابہ ہے۔جب لمبے عرصہ کی بیماریوں کے نتیجہ میں جسم کے لعاب خشک ہو گئے ہوں اور
رطوبتوں میں کمی آگئی ہو تو انہیں بحال کرنے میں نیٹرم فاس بھی اچھا کام دکھاتی ہے مگر چائنا
بہر حال نمایاں فوقیت رکھتی ہے۔بعض اوقات جسم کا کوئی حصہ سن ہو جاتا ہے۔ہاتھ ، انگلی یا کان کا ایک حصہ سو جائے
تو اس میں نیٹرم فاس اچھی دوا ہے۔اسی طرح جسم کے کسی خاص حصہ کی طرف خون
کا دباؤ بڑھ
جائے تو اس میں بھی نیٹرم فاس مفید ہے۔رات کو جاگتے ہوئے اچانک جھٹکے لگنے لگیں اور
خون کی شریانوں میں تیز چلتے ہوئے درد کا احساس ہوتو یہ بھی نیٹرم فاس کی علامات میں سے
ایک ہے۔مگر ان سب تکلیفوں میں نیٹرم فاس اسی وقت کام کرے گی جب یہ مزاجی دوا ہو۔ورنہ
یہ بیماریاں تو بہت سی دواؤں میں ملتی ہیں مگر ہر دوا بالمثل ثابت نہیں ہوتی۔بعض دفعہ لیٹے لیٹے
جسم پر اچانک زلزلہ سا آ جاتا ہے۔اس کے جھٹکے زلزلہ کی طرح اچانک اور سخت ہوتے ہیں۔عضلاتی ریشوں کی کمزوریوں میں اور اعصابی تناؤ خصوصا آنکھ کے اعصابی تناؤ میں
نیٹرم فاس بہت مؤثر دوا ہے۔اسی طرح یہ پٹھوں کے پھڑکنے کے لئے بھی اچھی ہے۔چونکہ
نیٹرم فاس کے مریض کے معدہ میں تیزابیت پائی جاتی ہے۔اس لئے اس کے پسینہ اور بدن کی
بو میں بھی کھٹاس پیدا ہو جاتی ہے حتی کہ دوسرے لوگوں کو بھی یہ کھٹی ہومحسوس ہوتی ہے۔بعض دفعہ بری خبر سننے سے مریض گم سم ہو جاتا ہے۔اس میں دوسری معروف
دواؤں کے علاوہ نیٹرم فاس سے فوراً فائدہ ہوتا ہے اور آئندہ خطرات سے نجات مل جاتی ہے۔

نیٹرم فاس
629
ہے ورنہ ایسا مریض پاگل بھی ہو سکتا ہے یا پھر اسے ہسٹیریا کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔سر میں
خارش ہوتی ہے اور زرد رنگ کے دانے بن جاتے ہیں۔ماتھے کے ایگزیما میں بھی مفید ہے۔سر بھاری ہوا اور بال جھڑتے ہوں تو نیٹرم فاس اچھی دوا ہے۔عموماً گنجے پن میں کوئی دوا کافی نہیں
سمجھی جاتی لیکن کسی کمزوری کی وجہ سے بال جھڑنے لگیں تو اگر وہ کمزوری دور کر دی جائے تو گنجا
پن خود بخود ٹھیک ہونے لگے گا۔خصوصاً اگر ایلو پیشیا (Alopecia) ہو تو اس میں ہومیو پیتھی کا
نسخه غیر معمولی کامیاب ہے اور حیرت
انگیز طور پر کام کرتا ہے۔اس بیماری میں سارے سر کے بال
کچھوں کی صورت میں اترنے لگتے ہیں جو صیح دوا دینے سے دیکھتے ہی دیکھتے دوبارہ اگنے لگتے ہیں۔نیٹرم فاس میں سر درد دماغی محنت سے بڑھتا ہے۔آنکھوں ، گدی اور کنپٹیوں میں درد
ہوتا ہے۔سوئیاں سی چھتی ہیں اور جلن کا احساس بھی رہتا ہے۔آنکھوں کے لئے بھی
نیٹرم فاس بہت مفید دوا ہے۔اگر پڑھتے ہوئے دائیں آنکھ میں پھڑکن ہو تو نیٹرم فاس خاص طور
پر مفید ہے۔اگر دیگر علامتیں ملیں تو بھینگے پن میں بھی شافی ثابت ہوتی ہے۔دن میں تھکاوٹ
کی وجہ سے آنکھوں کے سامنے تارے ناچنے لگیں تو اس میں رسٹاکس اولیت رکھتی ہے مگر نیٹرم
مگر
فاس بھی مفید ہوسکتی ہے۔نیٹرم فاس میں آنکھوں سے پیلے رنگ کی رطوبت نکلتی ہیں اور آنکھیں
زردی ہو جاتی ہیں۔آنکھوں کے سامنے دھند آتی ہے۔پوٹوں میں خارش اور جلن ہوتی ہے۔دور کی نظر کمزور ہوتی ہے۔کانوں میں ہر طرح کی آوازیں آتی ہیں۔قوت شنوائی میں تیزی آجاتی ہے یا کمی
واقع ہو جاتی ہے۔کان میں درد ہوتا ہے۔کانوں کے پیچھے سوئیاں سی چھتی ہیں۔صرف ایک
کان سرخ اور گرم ہو جاتا ہے اور اس میں خارش ہوتی ہے۔نیٹرم فاس کا مریض عموماً نزلہ زکام کا شکار رہتا ہے۔ناک میں گاڑھی رطوبت
جم جاتی ہے۔چھینکوں کا رجحان ہوتا ہے۔قوت شامہ زیادہ تیز ہوتی ہے۔بائیں طرف
کے نتھنے میں سرسراہٹ ہوتی ہے جس کی وجہ سے چھینکیں آتی ہیں اور آنکھوں سے پانی
بہنے لگتا ہے۔گلے میں زرد رنگ کی بلغم گرتی ہو تو نیٹرم فاس دوا ہو سکتی ہے۔نیٹرم فاس میں

نیٹرم فاس
630
مسوڑھوں سے خون بہتا ہے۔زبان پر زرد رنگ کی تہ جم جاتی ہے۔تالو میں بھی زردی پائی جاتی
ہے۔منہ اور زبان خشک ہوتے ہیں۔دانت گل جاتے ہیں۔بچے رات کو دانت پیتے ہیں۔زیادہ میٹھا کھانے کی وجہ سے دانتوں میں سوراخ ہوں
تو نیٹرم فاس بھی اس کی ایک دوا ہے۔تیزاب کی زیادتی کی وجہ سے معدے میں السر ہوں اور پھوڑے کا سا درد اور
سوئیاں چھنے کا احساس ہو تو نیٹرم فاس کام آ سکتی ہے۔اسہال کا قبض سے بدلنا دواؤں میں
بکثرت پایا جاتا ہے۔اگر ایسے مریض کا مزاج نیٹرم فاس سے ملتا ہو تو نیٹرم فاس بھی اس تکلیف
کا ازالہ کرسکتی ہے۔پیٹ کے کیڑے بھی اس کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔کئی بچے رات کو بستر میں پیشاب کر دیتے ہیں، اس میں نیٹرم فاس کو کالی فاس
اور نیٹرم میور کے ساتھ ملا کر دینا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔اگر پسینہ بہت آئے تو پیشاب کی
مقدار کم ہو جاتی ہے لیکن نیٹرم فاس میں یہ عجیب بات ہے کہ پسینہ بھی زیادہ اور پیشاب بھی زیادہ
آتا ہے۔شوگر کی زیادتی سے تعلق رکھنے والی زنانہ و مردانہ جنسی بیماریوں میں نیٹرم فاس مفید
ثابت ہوسکتی ہے۔اگر رحم اپنی جگہ سے مل جائے اور اس وجہ سے حمل نہ ٹھہرتا ہوتو نیٹرم فاس حمل
میں حائل روک کو دور کرسکتی ہے بشرطیکہ رحم کو اپنے اصل مقام کی طرف واپس لے جائے۔نیٹرم فاس اس کھوکھلی کھانسی میں بھی مفید ہے جو سینہ اور حجرہ میں سرسراہٹ کے ساتھ
پیدا ہو۔نیٹرم فاس کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ دل سے ایک بلبلہ سا اٹھتا ہے جو خون کی شریانوں
میں جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔سینہ میں تنگی اور جکڑن کا احساس ہوتا ہے۔بے چینی ہوتی ہے اور سینہ کے
اوپر والے حصہ میں بھراؤ کا احساس ہوتا ہے۔بعض اوقات درد بھی ہوتا ہے۔کھانے کے بعد اور گہرا
سانس لینے سے نالیاں سکڑتی ہیں اور دل کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی
ہے، گھبراہٹ ہوتی ہے۔شور وغل سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔بائیں کروٹ لیٹنے سے بھی ان سب
تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے جو دل کی بیماری کا پیش خیمہ ہوتی ہیں۔سیڑھیاں چڑھنے سے دل کی

نیٹرم فاس
دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔631
حیض کے دوران پیٹھ اور کمر میں درد ہوتو نیٹرم فاس اچھی دوا سمجھی جاتی ہے لیکن میرا
تجربہ ہے کہ اس کے ساتھ کالی فاس اور میگ فاس ملا کر دی جائے تو زیادہ اچھا اثر ہوتا ہے۔پیٹھ میں کھچاؤ، درد اور پسینہ کی علامت نمایاں ہو تو نیٹرم فاس اچھی دوا ہے۔دل کی
بیماری میں اگر گردن کے دونوں طرف درد ہو تو اس میں نیٹرم فاس بھی دوا ہو سکتی ہے۔حیض کے ایام میں خصوصاً دن کے وقت ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوتے ہیں۔لکھتے ہوئے
ہاتھ میں اینٹھن ہوتی ہے۔ہاتھ پاؤں میں چیونٹیاں رینگنے کا احساس بھی نمایاں ہوتا ہے۔اعضاء کا بھاری پن اور سن ہو جانا بھی نیٹرم فاس کی علامت ہے۔جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔عضلات میں خصوصاً پنڈلیوں میں تشیخ اور کمزوری کا احساس جوڑوں میں کڑکڑانے کی آوازیں،
جوڑوں
کا درد بالعموم دائیں کندھے سے شروع ہوتا ہے اور بعض اوقات یہاں تک ہی محدود رہتا
ہے۔سارے جسم میں رگڑ لگنے سے پیدا ہونے والے درد کا سا احساس۔چلتے چلتے اچانک کوئی
ٹانگ جواب دے دیتی ہے لیکن یہ کیفیت وقتی ہوتی ہے۔جلد پر خشک ، جلن والے دانے بن جاتے ہیں اور زردسنہری کھر نڈا بھر آتے ہیں۔جسم
پر سرخ یا زرد رنگ کے داغ نمایاں ہو جاتے ہیں۔فیرم فاس میں بھی سرخ دانے نکلنے کا رجحان
پایا جاتا ہے۔نیٹرم فاس میں جلد زردی مائل ہو جاتی ہے۔ماؤف حصہ میں اور جلد میں ورم ہوتی
ہے۔چیونٹیاں رینگنے کا احساس ہوتا ہے۔مہا سے بھی نکلتے ہیں۔نیٹرم فاس کے مریض کو گو زیادہ نیند آتی ہے مگر بہت گہری نیند نہیں آتی۔پریشان کن
خواب دیکھتا ہے۔کرسی پر بیٹھے بیٹھے سو جاتا ہے۔کھانے کے بعد نیند کا بہت غلبہ ہوتا ہے۔طاقت
6x اور 30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی