نیٹرم سلف Natrum Sulphuricum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

نیٹرم سلف
633
148
نیٹرم سلفیوریکم
NATRUM SULPHURICUM
سوڈیم اور سلفر سے بنی ہوئی دوا نیٹرم سلف اہم اندرونی تبدیلیاں پیدا کرنے کی
صلاحیت رکھتی ہے۔اس کا جگر سے گہرا تعلق ہے۔شوگر کے لئے بہت مفید دوا ہے۔اگر
نیٹرم سلف 200 طاقت میں ہفتے میں ایک دو بار اور کلکیر یا فاس، کالی فاس اور نیٹرم فاس
6x میں دن میں تین چار بار با قاعدگی سے دیں تو ذیا بیطیس کے علاج میں یہ ایک وسیع الاثر نسخہ
ثابت ہوا ہے۔بعض اوقات ان چاروں دواؤں کو 6x میں بھی دیا جاتا ہے اور اچھے نتائج ظاہر
ہوتے ہیں۔نیٹرم سلف کی علامتیں آدھی رات سے پہلے ظاہر ہوتی ہیں۔بھیگے ہوئے موسم میں اس
کی تکلیفیں بڑھتی ہیں۔اس کے مریض ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہت حساس ہوتے ہیں۔در دکو
بہت شدت سے محسوس کرتے ہیں لیکن حرکت سے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔تمام جسم میں دکھن کا
احساس رہتا ہے۔اس کی نزلاتی تکلیفیں موسم بہار میں زیادہ نمایاں ہو جاتی ہیں۔سر کی چوٹ
لگنے پر اندرونی بداثرات سے بچانے کے لئے نیٹرم سلف نہایت اعلیٰ درجہ کی دوا ہے۔سرکی پرانی
چوٹ کے مریضوں کو بھی آرنیکا کے ساتھ نیٹرم سلف ملا کر دیا جائے تو بہت ہی مفید نسخہ ہے۔وضع
حمل کے وقت بعض اوقات بچے کے سر پر دباؤ پڑتا ہے۔ایسے بچوں کو ماں کے دودھ کے
ذریعہ فوری طور پر نیٹرم سلف استعمال کروانی چاہئے تا کہ کوئی منفی نتائج ظاہر نہ ہوں اور بچہ نیم
پاگل ہونے سے بچ جائے۔نیٹرم سلف دمہ کی بھی بہترین دوا ہے۔خصوصاً ان مریضوں کے لئے جنہیں
ہے۔مرطوب موسم میں دمہ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔شروع میں نزلہ ہوتا ہے جو جلد بگڑ کر چھاتی کو

نیٹرم سلف
634
جکڑ لیتا ہے اور دمہ کی تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔بلغمی کھانسی کے ساتھ سانس لینے میں سخت
دشواری پیش آتی ہے۔سفید رنگ کی لیس دار بلغم نکلتی ہے۔معمولی حرکت کرنے اور چلنے سے
سانس پھولتا ہے۔نیٹرم سلف میں مریضوں کے جسم پر مہاسے نکلنے کا رجحان عام ملتا ہے۔تمام جسم پر
مہاسے نکل آتے ہیں۔سر کا ایگزیما بھی اس کی نمایاں علامت ہے۔سرخ رنگ کے دانے
بنتے ہیں۔اگر آنکھوں کو روشنی سے زود حسی ہوتو نیٹرم سلف اس میں بھی مفید ہے۔آنکھوں سے
پانی بہتا ہے۔اگر ایک آنکھ سے پانی بہے اور اسی طرف گدی میں درد ہوتو یہ کالے موتیا کی
ابتدائی نشانی ہے۔اس کے لئے کلکیر یا فاس اور جلسیمیم بہترین دوائیں ہیں۔لیکن اگر دونوں
آنکھوں سے پانی بہتا ہو اور نظر کمزور ہو تو نیٹرم سلف بہتر دوا ہے۔اگر آنکھوں میں زردی پائی
جائے اور انفیکشن اتنی زیادہ گہری ہو جائے کہ پیپ کا رنگ سبزی مائل ہو اور پلکیں آپس میں
جڑنے لگیں تو بھی نیٹرم سلف موثر دوا ہوسکتی ہے۔کانوں میں شور کی آوازیں آئیں اور دباؤ
محسوس ہوتو یہ کارگر ثابت ہو گی بشرطیکہ نیٹرم سلف کا مزاجی مریض ہو۔نیٹرم سلف میں دائیں طرف کی تکلیفیں بائیں کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔حیض کے
ایام سے پہلے یا بعد میں نکسیر پھوٹنے کا رجحان ہو تو اس میں بھی نیٹرم سلف کو آزمانا چاہئے۔وبائی انفلوئنزا میں بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔اگر مسوڑھے دانتوں کو چھوڑنے لگیں،
گلے کی تکلیفیں جن میں گاڑھا چھٹنے والا بلغم نکلے نیز تیز چلتے ہوئے دم گھٹنے کا اور سانس پھولنے
کا احساس ہو تو بھی نیٹرم سلف اچھی دوا ثابت ہو سکتی ہے۔گلہڑ میں بھی مفید ہے۔گلے کے
غدودوں سے اس کا گہرا تعلق ہے۔اگر غدود اندر کو بڑھے ہوئے اور متورم ہوں اور کھٹی اور سبز
رنگ کی قے آتی ہو تو نیٹرم سلف بالمثل دوا ثابت ہوتی ہے۔نیٹرم سلف با قاعدگی سے دی جائے تو پتے کی پتھریوں کو بھی گھلا دیتی ہے۔اس
مرض کی دوسری اہم دوالا ئیکو پوڈیم 200 ہے جس کے ساتھ چیلی ڈونیم 30 طاقت میں دن میں

نیٹرم سلف
635
تین بار دیں۔اگر معدے میں ہوا بند ہو اور شدید بل پڑیں یا پیٹ کے غدود بڑے ہو کر
گلٹیاں بن جائیں تو اس میں بھی نیٹرم سلف مفید ہے۔گرمی کی وجہ سے اچانک اسہال شروع ہو جائیں جن کا رنگ سبزی مائل ہو، پرکاری
کی طرح آئیں اور مقدار میں بہت زیادہ اور متعفن ہوں تو اور بہت سی دواؤں کے علاوہ
نیٹرم سلف بھی دوا ہوسکتی ہے۔یہ جگر کی بہترین دواؤں میں شمار کی جاتی ہے۔اگر شوگر کے بغیر بھی پیشاب بار بار
آئے اور رات کو جلد جلد اٹھنا پڑے تو نیٹرم سلف کو بھی آزمائیں۔بعض اوقات ذہنی دبا دیا موسم کے بدلنے کی وجہ سے رات کو بار بار پیشاب آتا
ہے۔اس میں آرسنک اور دیگر اعصابی دوا ئیں زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ایک نسخہ کام نہ
کرے تو حسب حالات دوسر انسخہ استعمال کر کے دیکھنا چاہئے۔اگر پراسٹیٹ گلینڈ بڑھ جائے اور نیٹرم سلف کی دوسری علامتیں بھی موجود ہوں تو نیٹرم
سلف اکیلی ہی کافی ہوتی ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ ساتھ نیٹرم فاس 30 یا200 طاقت میں دی جائے۔سینہ میں کھڑ کھڑاہٹ ہو اور لیس دار بلغم نکلے نیز کھانسی آنے پر سینہ میں پھوڑے کی
طرح درد ہو اور کھانسی مزمن ہو جائے تو یہ دوا کام آ سکتی ہے۔مریض کو گہرا سانس لینے کی تمنا
ہوتی ہے۔سینے میں خصوصاً بائیں طرف درد ہوتا ہے۔نیٹرم سلف مینجائنٹس یعنی گردن توڑ بخار یا دماغ کی سوزش میں بہت اونچا
مقام رکھتی ہے۔اگر کسی بچے کو مینجائش ہو جائے تو سب سے پہلے فیرم فاس ، سلیشیا ،
کالی میور ، میگ فاس اور کالی فاس 6x میں دیں۔ساتھ ہی نیٹرم سلف 200 طاقت میں
دو تین بار دیں۔یہ مینجا ئٹس کا بہت مؤثر نسخہ ثابت ہوا ہے۔اگر فوری طور پر جھلیوں کے
اس ورم کا علاج نہ کیا جائے تو بعض اوقات مستقل مرگی کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔خاص طور پر اگر اینٹی بائیوٹک دواؤں سے بخار دبا دیا جائے تو خطرہ ہوتا ہے کہ دماغ پر
دائگی اثر رہ جائے گا۔اس لئے مذکورہ بالا نسخہ اور نیٹرم سلف پر ہی اکتفا کرنا چاہئے۔چند

نیٹرم سلف
دن کے اندراندر مینجائنٹس سے مکمل شفا ہوسکتی ہے۔636
مرطوب موسم میں اعضاء کے درد بڑھ جاتے ہیں۔نیٹرم سلف سردیوں میں جوڑوں
کے درد اور بخار میں اعضا شکنی کے لئے بھی مفید ہے۔بازوؤں اور ہاتھوں پر مسوں کے لئے
بھی نیٹرم سلف کام آ سکتی ہے۔ہتھیلی کے ایگزیما اور انگلیوں کے درمیان نم دار ایگزیما میں
نیٹرم سلف 6x غیر معمولی موثر ثابت ہوئی ہے۔یہ مرض پرانا بھی ہو تو چھوٹی طاقت سے ہی دور
ہوسکتا ہے۔نیٹرم سلف میں سلفر کی طرح سر کی چوٹی پر گرمی اور حدت کا احساس ہوتا ہے۔کھانے
کے بعد پیشانی میں شدید درد ہوتا ہے۔سر میں بھاری پن، گدی میں درد اور چکر اس کی
نشاندہی کرتے ہیں۔نیٹرم سلف کی ایک علامت یہ ہے کہ ناخنوں کی جڑوں میں سوزش ہو جاتی ہے
ایڑیاں جلتی ہیں، گھٹنوں میں سختی اور اینٹھن کا احساس ہوتا ہے۔کولہوں اور ہاتھ پاؤں کے
جوڑوں کے دردوں میں مرطوب موسم میں اضافہ ہو جاتا ہے۔نیٹرم سلف جسم اور خون کی
رطوبتوں کا توازن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔مددگار دوائیں : آرسنگ۔تھو جا
طاقت:
6x اور 30 سے سی۔ایم (CM) تک تمام طاقتیں

آج 10 میں سے 10 باقی