نکس وامیکا Nux Vomica

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

نکس وامیکا
637
149
نکس وامیکا
NUX VOMICA
(Poison Nut)
نکس وامیکا ایک ایسے پودے کے بیجوں سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو ہمیشہ سرسبز
رہتا ہے۔اس کے پھولوں کی بو نا خوشگوار اور پھل نارنجی رنگ کا ہوتا ہے۔اس کے بیج نرم نرم
بالوں میں لیٹے ہوتے ہیں۔ان بیجوں کو پیس کر دوا بنائی جاتی ہے۔روایتی طب میں یہ بہت
خطرناک بیماریوں مثلاً پلیگ (طاعون ) ، ہسٹیریا، وجع المفاصل اور پاگل کتے کے کاٹنے سے
پیدا ہونے والی تکالیف دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی رہی ہے۔چونکہ ان بیجوں میں بہت
سے زہریلے مادے پائے جاتے ہیں اس لئے ان سے تیار کردہ ہومیو پیتھک دوا یعنی نکس وامیکا
بہت وسیع پیمانے پر زہروں کے تریاق کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ایسے مریض جو ہر قسم کی
دوائیں بہت زیادہ مقدار میں استعمال کر چکے ہوں ، ان کو نکس وامی کا دینی چاہئے کیونکہ یہ اکثر
دواؤں
کی پیدا کردہ علامتوں کو دور کر کے مریض کی تختی صاف کر دیتی ہے۔نکس وامیکا کا سلفر سے گہرا تعلق ہے۔سلفر زندگی کو تقویت دے کر جو رد عمل پیدا کرتی
ہے وہ اکثر جلدی بیماریوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور بہت تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔نکس وامیکا ان جلدی علامتوں میں جھاڑو کا سا کام دیتی ہے لیکن عوارض کو واپس اندر کی طرف
نہیں دھکیلتی۔اس لحاظ سے یہ سلفر کی بہترین مددگار ثابت ہوتی ہے کیونکہ یہ اس کے اچھے
اندرونی اثر کو زائل کئے بغیر جلدی تکلیفوں کو نرم کرتی ہے۔سلفر سے اگر بواسیر کے مسوں کا
علاج کیا جائے تو ساتھ نکس وامیکا ضرور دینی چاہئے۔یہ ان مسوں میں نرمی پیدا کرنے کے لئے
بہترین معاون ثابت ہوتی ہے۔

نکس وامیکا
638
نکس وامیکا مختلف قسم کی الرجیوں میں بھی مفید ہے۔بعض لوگوں کو چاول یا گوشت
کھانے سے الرجی ہو جاتی ہے۔معدہ کی تیزابیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔نکس وامیکادینے سے
اللہ کے فضل سے بہت جلد فائدہ ہوتا ہے۔چاولوں کی الرجی دور کرنے کے سلسلہ میں نکس وامیکا کا
کوئی ذکر کتابوں میں تو نہیں ملتا لیکن میں نے اس کی بعض علامتوں کی وجہ سے اسے ایسے مریضوں
پر استعمال کیا ہے۔الا ماشاء اللہ ، یہ چاولوں سے پیدا ہونے والی الرجی کو اکثر دور کر دیتی ہے۔حالانکہ یہ خشک مزاج کی دوا ہے جبکہ چاول کی الرجی مرطوب دواؤں سے تعلق رکھتی ہے۔نظام ہضم میں خرابی کی وجہ سے معدہ میں تیزا بیت پیدا ہونے لگے تو مریض کا مزاج
چڑ چڑا ہو جاتا ہے اور وہ جلد غصے میں آجاتا ہے۔ایسے مریض عموماً دبلے پتلے ہوتے ہیں۔بعض
صورتوں میں موٹے لوگ بھی معدہ کی تیزابیت کا شکار ہوتے ہیں۔ان کے لئے کئی اور دوائیں
مفید ہیں۔نکس وامیکا ایسے دبلے پتلے نسبتا نو کیلے مریضوں کی دوا ہے جو غصیلے اور چڑچڑے
ہوتے ہیں۔ایسے مریضوں کی بعض خاص عادات ہوتی ہیں جو ان کی بیماریوں میں اضافہ کر دیتی
ہیں مثلاً رات کو دیر تک جاگنا، لمبے عرصہ تک بیٹھ کر کام کرنا اور مناسب ورزش کا فقدان۔مغربی
تہذیب میں بہت زیادہ شراب کی عادت اور ہماری تہذیب میں مرغن غذاؤں اور چٹخورہ پن کی
وجہ سے جب معدہ جواب دے جاتا ہے تو بہت تیزاب پیدا کرتا ہے۔ایسے سب مریضوں میں
نکس وامیکا اچھا اثر دکھاتی ہے۔نظام ہضم کے علاوہ پنکس وامیکا کا اندرونی مرکزی اعضاء سے بہت گہراتعلق نہیں
ہے لیکن بیرونی عضلات ، اندرونی جھلیوں اور جلد سے اس کا تعلق ہے۔اگر بہت زیادہ
بیٹھنے کی وجہ سے کمر کے عضلات میں درد ہو تو اکثر نکس وامیکا سے یہ مرض دور ہو جاتا
ہے۔نکس وامیکا کا کمر درد ایک ہی جگہ ٹھہرا رہتا ہے۔اگر اس کی دیگر علامات ملتی ہوں اور
معدے میں تیزابیت بھی ہو تو ایسے مریضوں کی اچانک پیدا ہونے والی کمزوری میں
جس کے نتیجہ میں بعض دفعہ ہاتھ ہلانے کی طاقت بھی نہیں رہتی یہ فوری فائدہ دیتی ہے اور
مریض میں فی الفور جان پڑنے لگتی ہے۔30 طاقت میں چند منٹوں کے وقفہ سے دیں

نکس وامیکا
تو اللہ کے فضل سے غیر معمولی شفا ہوگی۔639
نکس وامیکا کا زہر انتڑیوں کی طبعی حرکت کوست کر دیتا ہے۔صحت مند لوگوں میں
خوراک کھانے کے بعد معدہ سے لے کر انتڑیوں کے آخری کنارے تک ایسی حرکت مسلسل
ہوتی رہنی چاہئے جو نیم ہضم خوراک کو آگے لے جائے۔خدا تعالیٰ نے اس کی رفتار معین فرما دی
ہے۔اگر صحت ٹھیک ہو تو چودہ گھنٹے میں اس کا دور مکمل ہونا چاہئے۔اس کے بعد یہ فضلہ کچھ عرصہ
بڑی آنت کے آخری حصہ میں موجود رہتا ہے جہاں بڑی آنت اس میں شامل زائد رطوبت کو
چوستی رہتی ہے۔اس طرح کل چوبیس گھنٹے میں ایک صحت مند انسان کو ایک بار اجابت ہوتی
ہے۔اس نظام کے آہستہ پڑ جانے کے نتیجہ میں قبض ہو جائے گی اور تیز ہو جانے کے نتیجہ میں
اسهال شروع ہو جائیں گے اور کبھی اس نظام کے بگڑنے سے اسہال لگ جانے کی بجائے
بندھی ہوئی اجابت بار بار ہوگی۔نکس وامیکا خصوصاً اس بیماری کا مؤثر علاج ہے۔معدہ کی خرابی سے بسا اوقات دمہ میں تیزی پیدا ہو جاتی ہے۔جن لوگوں کو دمہ ہو
انہیں خاص طور پر ایسی چیزوں سے پر ہیز کرنا چاہئے جن سے نزلہ ہو جائے یا معدہ خراب ہو
جائے۔ان کے نتیجہ میں دمہ کے مریضوں کو ہمیشہ دمہ ہو جاتا ہے۔بہت ٹھنڈی یا کھٹی چیز ہیں مثلاً
اچار وغیرہ تو دمہ کے مریضوں کے لئے سخت مہلک ثابت ہوتی ہیں۔تیزاب کی زیادتی کی
وجہ سے پیدا ہونے والے دمہ میں نکس وامیکا بہت مفید ہے۔نزلاتی دمہ کے لئے حفظ
ما تقدم کے طور پر نزلہ کی روک تھام کی دوائیں با قاعدگی سے استعمال کرنی چاہئیں تا کہ نہ نزلہ ہو
نہ دمہ کا خطرہ رہے جیسے اردو محاورہ ہے کہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔نکس وامیکا پنڈلیوں کے شیخ میں بھی مفید ہے۔آغاز ہی میں دے دی جائے تو
بہت جلد اثر دکھاتی ہے۔اگر تشیخ میں بیلا ڈونا کی علامتیں پائی جائیں تو بھی نکس وامیکا ہی
شافی ثابت ہو جاتی ہے۔شیخ کے معاملہ میں نکس وامیکا میں کچھ تضاد بھی پایا جاتا ہے مثلاً
کمر درد کو ٹھنڈ سے تکلیف مگر پیٹ درد کو گرمی سے تکلیف ہو گی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ
نکس وامیکا میں متعدد کیمیائی عناصر شامل ہیں جو مختلف اوقات میں اپنے الگ الگ اثرات

نکس وامیکا
640
ظاہر کرتے ہیں۔نکس وامیکا میں بیلا ڈونا اور کیو پرم کے اجزاء شامل ہونے کی وجہ سے بعض
تکلیفوں میں گرمی نقصان پہنچاتی ہے۔روز مرہ کے شیخ کے ازالے کے لئے نکس وامیکا بہترین عمومی دوا ثابت ہوئی ہے۔یہ
بے خوابی کی بھی مؤثر دوا ہے۔مثلاً جولوگ نشہ کے عادی ہوں یا جنہیں نیند کی گولیاں کھانے
کی عادت پڑ جائے ان کے لئے نکس وامیکا بہترین متبادل ہے۔میں ڈرگ (Drug) کے عادی
مریضوں کا علاج اکثر نکس وامیکا سے ہی شروع کرتا ہوں اور الا ماشاء اللہ سب کو فائدہ ہوتا ہے۔ایک دفعہ ایک نوجوان کو جو نشہ کا عادی تھا، اس کے پریشان حال ماں باپ میرے پاس لائے۔اس کی عادت
کو نیند کی گولیوں کے ذریعہ چھڑوانے کی کوشش کی جارہی تھی لیکن بھاری مقدار میں
گولیاں کھا کر بھی اسے بمشکل نیند آتی تھی۔میں نے اسے نکس وامیکا 30 ، دن میں تین دفعہ
استعمال کرنے کے لئے دی اور اس کی نیند کی گولیوں کی شیشی اپنے پاس رکھ لی تا کہ اگر رات کو
نیند نہ آئے تو صبح آ کر واپس لے جائے۔رات کو وہ لمبے عرصہ بعد پہلی دفعہ آرام سے سویا اور صبح
آ کر اس نے مجھے بتایا کہ نیند کی گولیوں سے جو نیند آتی تھی وہ بے چین کرنے والی ہوتی تھی لیکن
عکس وامیکا لے کر وہ چین اور آرام سے سوتا رہا ہے۔اس کی نیند کی گولیاں ایک مدت تک
میرے پاس بطور نشانی پڑی رہیں۔غرضیکہ نکس وامیکا نشہ آور چیزوں کے منفی اثرات کو دور
کرنے اور نیند کی گولیوں سے پیچھا چھڑوانے کے لئے اکثر مفید ثابت ہوتی ہے۔اگر یہا کیلی
کافی نہ ہو تو ساتھ کیمومیلا استعمال کروائیں۔یہ دونوں دوائیں نیند لانے کے علاوہ بہت سی نشہ
آور ڈرگز (Drugs) کے بداثرات کو ختم کر دیتی ہیں۔اگر بہت سے کاموں کا بوجھ ہو، بہت بولنا پڑا ہو یا دماغ میں کسی وجہ سے ہیجان ہو اور
نیند نہ آئے تو اس میں بھی نکس وامی کا بہترین دوا ہے۔یہ کافی (Coffee) کے بداثرات کا بھی
بہت اچھا تریاق ہے۔کافی پینے سے جن مریضوں کی نیند اڑ جاتی ہے اللہ کے فضل سے نکس وامیکا
کی ایک ہی خوراک سے انہیں بہت جلد نیند آ جاتی ہے اور جب آتی ہے تو اچانک آتی ہے اور
نیند سے پہلے آنے والی غنودگی کا احساس نہیں ہوتا۔

641
نکس وامیکا
صبح کے وقت چکر بھی نکس وامیکا کے مریض کی علامت ہیں۔اس کی بھی غالباً یہی
وجہ ہے کہ رات کو پر سکون نیند نہیں آتی اور صبح اٹھنے پر سر میں تھکاوٹ کی وجہ سے چکر آنے لگتے
ہیں۔نکس وامیکا 30 طاقت میں دینے کی بجائے اگر 200 میں دی جائے تو بعض مریضوں کی
نیند اڑ جاتی ہے۔جو لوگ موٹی جس کے مالک ہوں ان کا حال الگ ہے۔ان میں 30 طاقت
فائدہ نہیں پہنچاتی بلکہ 200 طاقت مفید ثابت ہوتی ہے۔پوٹینسیوں کا صحیح استعمال گہرے
مشاہدے اور تجربے ہی سے آسکتا ہے۔ناک کی دونوں اطراف میں نزلہ جم جائے تو سر میں شدید درد ہوتا ہے اور آگے
جھکنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے اور بوجھ پڑتا ہے۔ناک ہمیشہ بند رہتا ہے۔اس کو سائینس
(Sinus) کی تکلیف کہا جاتا ہے۔اگر نکس وامیکا کی ایک ہزار کی خوراک رات کو دی جائے تو وہ
غیر معمولی اثر دکھاتی ہے اور صبح تک چھینکیں وغیرہ آ کرناک کھل جاتا ہے اور ریشہ نرم ہو کر بہہ جاتا
ہے۔اس تکلیف کے لئے اور دوائیں بھی ہیں لیکن علاج کا آغاز نکس وامیکا سے ہی کرنا چاہئے۔نکس وامیکا کی ایک علامت یہ ہے کہ اس میں خواتین کا ماہانہ نظام بے قاعدہ ہو
جاتا ہے۔جب ماہواری وقت سے پہلے شروع ہو جائے تو لمبا چلتی ہے اور اگر وقت کے بعد
شروع ہو تو معمول سے کم مدت میں ختم ہو جاتی ہے۔یہی علامت برائیونیا کی بھی ہے۔برائیونیا
میں حرکت سے تکلیف کا بڑھنا اسے نکس وامیکا سے ممتاز کرتا ہے کیونکہ نکس وامیکا کی حیض کی
تکلیف حرکت سے نہیں بڑھتی۔لکس وامیکا میں رحم نیچے گرنے کا احساس بھی پایا جاتا ہے۔مثانے میں بے چینی
ہوتی ہے اور بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے لیکن مقدار میں کم ہوتا ہے۔قبض رہتی ہے جو
اسہال سے اولتی بدلتی رہتی ہے۔اس میں بواسیر کے مسوں میں بہت خارش ہوتی ہے۔تھوڑی
تھوڑی اجابت ہوتی ہے۔انتڑیوں کی طبعی حرکت میں کمزوری واقع ہو جاتی ہے۔معدہ بہت زیادہ
کھٹاس بناتا ہے۔لیکن پلسٹیلا کے برعکس نکس وامیکا کا مریض مرغن غذاؤں کو ہضم کر لیتا ہے۔

نکس وامیکا
642
نکس وامیکا بھوک لگانے کی بھی بہت اچھی دوا ہے اور بھوک مندمل کرنے کی بھی۔جن مریضوں کو بھوک کے دورے پڑتے ہوں انہیں نکس وامی کا استعمال کرنی چاہئے۔اکثر ایسے
مریضوں کو جن کو بھوک کے دوروں کے بعد دمہ شروع ہو جائے اگر انہیں ان دنوں نکس وامیکا
شروع کر وا دیا جائے تو دمہ نہیں ہوتا۔نکس وامیکا میں سردرد زیادہ تر آنکھوں کے اوپر سے شروع ہو جاتا ہے جو ڈیلوں کی
حرکت سے بہت شدید ہو جاتا ہے اور نشتر کی طرح چبھن محسوس ہوتی ہے۔دھوپ میں جانے
سے یا روشنی میں آنکھیں کھولنے سے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔صبح کے وقت اور کھانے کے
بعد تکلیف بڑھ جاتی ہے۔بعض اوقات سر درد کے ساتھ نکسیر بھی شروع ہو جاتی ہے،سخت قبض
ہوتی ہے۔سردرد کا بواسیری مسوں سے بھی تعلق ہے۔مریض شور بالکل برداشت نہیں کر سکتا اور
چھونے کے احساس کو بھی پسند نہیں کرتا۔منہ کا مزہ خراب ہو جاتا ہے، صبح کے وقت متلی ہوتی
ہے لیکن الٹی نہیں آتی۔کھانے کے بعد یا کھانے کے دوران معدہ میں بوجھ اور درد کا احساس
ہوتا ہے۔معدہ کی جگہ پر ذرا سا دباؤ بھی برداشت نہیں ہوتا۔معدے کا نچلا حصہ پھولا ہوا اور پھر
کی طرح بوجھل ہوتا ہے۔دمہ کے آغاز میں بد ہضمی کے دورہ سے ایک دن پہلے کھانسی
شروع ہو جاتی ہے اور سینے میں بلغم کھڑ کھڑانے کا احساس ہوتا ہے۔خشک ہنگی پیدا کرنے والی
کھانسی جس کے ساتھ کبھی خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے اور کھانسنے پر سر اور کمر میں بھی
رد ہوتا ہے۔ریڑھ کی ہڈی میں جلن کا احساس جو صبح تین چار بجے بڑھ جاتا ہے، دو پہر کو آرام
کرنے سے تکلیفوں میں کمی ہو جاتی ہے اور اگر پسینہ بھی آ جائے تو طبیعت بحال ہو جاتی ہے۔نکس وامیکا میں منہ میں چھوٹے چھوٹے زخم بن جاتے ہیں۔زبان کے کنارے زردی مائل
یا سفید اور کٹے پھٹے، مسوڑھے بھی سوجے ہوئے اور سفید ہو جاتے ہیں جن سے خون بہتا
ہے۔حلق میں گھٹن اور چیچن جو کانوں تک جاتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔نکس وامیکا کی ایک دلچسپ علامت یہ ہے کہ جو شخص بدطینت اور کینہ پرور ہو،

نکس وامیکا
643
ہر وقت دوسروں کی عیب جوئی کرتا رہے اور ان میں نقص تلاش کرتے رہنے کا عادی ہو تو نکس
وامی کا اونچی طاقت میں دینے سے ایسے مریضوں کی ذہنی حالت درست ہونے لگتی ہے اور ان
میں حسد کا مادہ کم ہو جاتا ہے۔لیکن ہرگز ضروری نہیں کہ نکس وامیکا کے ہر مریض میں حسد کا
رجحان پایا جائے۔نکس وامیکا کا مریض رات کے پچھلے پہر اٹھ جاتا ہے اور دوبارو سونہیں سکتا۔صبح کے
وقت غنودگی محسوس کرتا ہے۔اچانک بازوؤں اور ٹانگوں میں ضعف محسوس ہوتا ہے۔کھانا
کھانے کے بعد مرض میں زیادتی ہو جاتی ہے۔دماغی محنت ثقیل اور مصالحہ دار اشیاء کے استعمال
اور خشک سرد موسم سے تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔شام کے وقت، آرام کرنے اور دبوانے
سے اور مرطوب موسم میں طبیعت بہتر محسوس ہوتی ہے۔مددگار دوائیں: سلفر۔سپیا
دافع اثر دوائیں: کافیا۔اگنیشیا۔کاکولس
طاقت:
30 سے سی۔ایم (CM) تک

آج 10 میں سے 10 باقی