اوپیم Opium
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
اویم
645
150
او پیم
OPIUM
(Dried Latex of the Poppy)
او پیم یعنی افیون کا پودا مشرقی ممالک خصوصاً تر کی ، ایران، افغانستان اور ہندو پاک
میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔اس کے پھول مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں جن کی پتیاں بہت
نرم و نازک ہوتی ہیں۔ہوا کے معمولی سے جھونکے اور ہلکی سی بارش سے بھی بکھر جاتی ہیں۔اس
پودے کے سبز ڈوڈے سے رس نکالا جاتا ہے جس میں دو طرح کے تیز اب اور مختلف عناصر پائے
جاتے ہیں۔مارفین اسی پودے کے چھلکے کے رس سے بنتی ہے۔مارفین ، جو او پیم کا ہی نچوڑ ہے
اسے ایلو پیتھی میں نیند لانے کے لئے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ او پیم کو شدید
دردوں کو فوری دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اوپیم کے بارے میں ڈاکٹر ہانیمن نے
کہا ہے کہ باقی سب دواؤں کی نسبت اس کے اثرات کو جانچنا زیادہ مشکل ہے کیونکہ اس کی
علامات متضاد ہیں۔مقدار کی کمی بیشی سے متضاد اثرات ظاہر ہوتے ہیں مثلاً متلی اور قے میں
تھوڑی مقدار فائدہ پہنچاتی ہے جب کہ زیادہ مقدار سے متلی شروع ہو جاتی ہے۔اوپیم کا مریض
بے حس ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس اس میں سخت زود حسی بھی پائی جاتی ہے۔ایلو پیتھک طریقہ
علاج میں بھی اوپیم کو ابتدائی اور ثانوی اثرات میں تقسیم کیا گیا ہے۔اوپیم کی ابتدائی علامت کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ درد کے احساس کو مٹا دیتی
ہے لیکن کچھ عرصہ بعد وہی مریض جس کے درد کے احساس کو مٹا دیا گیا تھا سخت زود حس ہو جاتا
ہے اور بہت تکلیف محسوس کرتا ہے۔او پیم میں آرنیکا کی کچھ علامتیں بھی پائی جاتی ہیں۔مزاج میں خشکی اور خون گاڑھا ہو
او پیم
646
کر جمنے کا رجحان پیدا ہو جاتا ہے۔ہومیو پیتھک اوپیم آرنیکا کی طرح خون جمنے کے رجحان کو
روک دیتی ہے بلکہ خون کے لوتھڑوں کو پگھلا دیتی ہے۔خصوصاً دماغ میں خون جمنے کی صورت
میں اوپیم ایک لازمی دوا ثابت ہوتی ہے۔اگر اچانک دماغ کی رگ پھٹ جائے اور
بے ہوشی طاری ہو جائے تو فوراً بہت اونچی طاقت میں آرنیکا کے ساتھ اوپیم ملا کر دینے سے
حیرت انگیز فائدہ پہنچتا ہے۔آرنیکا اکیلی اتنی مفید نہیں ہے لیکن اگر اس کے ساتھ اوپیم ملا کر دی
جائے تو سارے خون میں طراوت سی آ جاتی ہے ، چستی پیدا ہوتی ہے ، ٹھنڈا جسم گرم ہونے لگتا
ہے اور منجمد خون خود بخود ہی پتلا ہو کر معمول کے مطابق گردش کرنے لگتا ہے۔جیسا کہ ذکر گزرا ہے او پیم ایک نیند آور دوا ہے۔اس کا مریض اکثر سویا رہتا ہے یا اس
پر غنودگی کا غلبہ رہتا ہے لیکن اس کے برعکس بعض دفعہ اس
کی نیند بالکل اڑ جاتی ہے۔اس صورت
میں اوپیم کی کافیا سے بہت مشابہت ہے کیونکہ کا فیا میں بے خوابی اور زود حسی پائی جاتی ہے اور
او پیم کے مریض کی نیند اڑ جائے تو وہ بہت زود حس ہو کر بے آرامی محسوس کرتا ہے اور خیالات کی
فراوانی اسے پریشان رکھتی ہے۔پس اگر او پیم کی وجہ سے نیند اڑے تو کافیا مفید ہوتی ہے۔اور
اگر کافی پینے کی وجہ سے نیند اڑے تو نکس وامیکا کے علاوہ اوپیم بھی مفید ہے۔جن مریضوں کو
شدید قبض ہو جاتی ہے، انتڑیاں بالکل خشک ہو جاتی ہے اور اجابت محسوس ہی نہیں ہوتی ان کی
دوا بھی اوپیم ہوسکتی ہے لیکن او پیم کی علامات والے مریضوں کو بعض دفعہ پیچش ہو جاتی ہے۔اس
صورت میں قبض قبض نہیں رہتی ، مروڑ اٹھتے ہیں اور اجابت بھی نرم ہوتی ہے۔او پیم کا مثالی مریض بہت ڈرپوک ہوتا ہے۔اندھیرے سے سخت ڈرتا ہے۔ڈراؤنے خیالات آتے ہیں۔سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہو کر اپنی بیماری اور تکلیف کو
بھی نہیں سمجھ سکتا۔غنودگی اور بے ہوشی کی سی حالت میں رہتا ہے۔کسی چیز سے خوفزدہ ہونے کے
بعد اسے سر میں چکر آنے لگتے ہیں۔او پیم کی سلفر سے بھی مشابہت ہے۔سلفر مریض کے طبعی احساسات کو جگا دیتی ہے۔
647
اویم
وہ دوا
دوا ئیں جن کی تشخیص درست ہوتی ہے لیکن وہ کام نہیں کرتیں ،سلفر کی ایک دوخوراکوں کے بعد
کام کرنے لگتی ہیں۔اوپیم بھی مریضوں کے خوابیدہ دفاعی احساسات کو جگانے میں اہم کردار ادا
کرتی ہے۔اس پہلو سے یہ سلفر سے مشابہ ہے۔سلفر کا مثالی مریض بھی بہت سست ہوتا ہے اور
فلسفیانہ مزاج رکھتا ہے۔او پیم کے مریض کے نرخرے میں فالجی کمزوریاں پیدا ہو جاتی ہیں اور وہ عضلات
جو خوراک کو غذا کی نالی میں دھکیلتے ہیں کمزور پڑ جاتے ہیں اور بعض اوقات کھانا ناک یا سانس
کی نالی میں چلا جاتا ہے جو بہت خطرناک ہے۔اگر یہ رجحان بڑھ جائے تو بعض دفعہ اس سے
موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔اوپیم اس رجحان کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔او پیم کی بے حسی ایسی ہے کہ مریض کو اپنے مرض کی شدت کا احساس نہیں ہوتا اور یہ
بے حسی اسے اپنے اندر موجود خطرات سے پوری طرح متنبہ نہیں ہونے دیتی اور اس کا زبر دستی
علاج کرنا پڑتا ہے۔او پیم جسم میں خشکی پیدا کرتی ہے لیکن بخار میں اوپیم کے ہم مزاج مریض کو بہت پسینہ
آتا ہے جس سے درجہ حرارت کم نہیں ہوتا۔یہ اوپیم کی خاص علامت ہے۔بار بار پسینہ آتا ہے جو
گرم ہوتا ہے جیسے گرمیوں کی برسات کا پسینہ جو جسم کو ٹھنڈا نہیں کرتا بلکہ گرمی کے احساس کو اور بھی
بڑھا دیتا ہے۔یہی حال او پیم کا ہے۔اوپیم کا مریض کھانے کا بہت شوقین ہوتا ہے۔کھانا کھانے کے باوجو د بھوک اور
کمزوری کا احساس باقی رہتا ہے۔اس کے اکثر مریض زیادہ کھانے کے باوجود دبلے پتلے
ہوتے ہیں۔اوپیم کے مریضوں کو الٹیاں بھی بہت آتی ہیں۔مارفین یا دیگر ٹیکوں کا اثر
ختم ہونے پر عموماً شدید متلی شروع ہو جاتی ہے۔ان مریضوں کو ہومیو پیتھک او پیم دینے
سے افاقہ ہوتا ہے۔حمل کے دوران ہونے والی متلی جو کسی دوا سے قابو میں نہ آئے،
اس میں بھی اوپیم مفید ثابت ہو سکتی ہے۔اوپیم کی متلی میں بھوک نہیں ملتی مگر کھانا کھاتے ہی
الٹی آ جاتی ہے۔نظام ہضم سست ہونے کی وجہ سے مریض کا کھانا معدے میں اکٹھا
او پیم
648
ہوتا رہتا ہے اور متلی اور قے کا رجحان بہت بڑھ جاتا ہے۔آخر بھوک بالکل ختم ہو جاتی ہے،
مریض کچھ نہیں کھا سکتا اور سخت کمزوری پیدا ہو جاتی ہے۔اس خصوصی علامت میں کیمومیلا بھی اور پیم
کے برابر کی دوا ہے اور اس میں اس قسم کی مسلسل متلی کو روکنے کی حیرت انگیز طاقت ہے۔سمندر کے
سفر کے دوران
متلی ہو تو بعض اوقات
او پیم یا کیمومیلا یا دونوں ملا کرفوری اثر دکھاتی ہیں۔اوریم میں سر بازوؤں اور ہاتھوں میں تشبیح ہونے کا رجحان ہوتا ہے۔ہاتھ کا بنیتے ہیں
اور سن ہو جاتے ہیں۔اعضاء میں تشیبی جھٹکے لگتے ہیں اور کا نچتے ہیں۔آنکھوں کی پتلیاں پھیل
جاتی ہیں جن پر روشنی اثر نہیں کرتی۔اوپیم کے مریض میں سر درد سر کے پچھلے حصہ یعنی گدی سے شروع ہو کر گردن
میں دونوں طرف پھیل جاتا ہے۔سارا سرسن ہو جاتا ہے اور بہت بوجھل محسوس ہوتا ہے۔ذراسی
حرکت حتی کہ آنکھ جھپکنے کی حرکت بھی نا قابل برداشت ہوتی ہے۔اس لئے مریض آنکھیں بند
کر کے بے حس و حرکت پڑا رہتا ہے۔عضلات کے
نکھاؤ، ہاتھ پاؤں کے مڑنے اور ہر قسم کے تشنجات میں جبکہ دوسری
تائیدی علامات بھی موجود ہوں
اور پیم مفید ہے۔گردن توڑ بخار یعنی Meningitis جس سے عموماً بچے متاثر ہوتے ہیں اور ان پر
بیماری کا حملہ زیادہ شدت سے ہوتا ہے، اس میں بھی اوپیم بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔اگر
بر وقت استعمال کی جائے تو بچہ بہت سی تکلیفوں سے بچ جاتا ہے۔اس مرض میں ظاہری علامات کو
مد نظر رکھ کر دوا تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔طبیب کو پہلے ہی سے از بر ہونا چاہئے کہ کون کون سی
دوائیں اس مرض میں فوری اور اچھا کام کرنے والی ہیں۔اگر خوف کے نتیجہ میں عضلات میں اکڑاؤ پیدا ہو۔ہاتھ پاؤں مڑنے لگیں اور
ہسٹیریا یا مربی کے دورے شروع ہو جائیں تو اونچی طاقت میں اوپیم استعمال کرنا چاہئے۔اگر خوف کے نتیجہ میں مرگی کے دورے مستقل صورت اختیار کر لیں تو بعض دفعہ او پیم کی
اونچی طاقت میں ایک ہی خوراک مرض کا قلع قمع کر دیتی ہے۔لیکن صرف اس صورت
او پیم
649
میں جب خوف کی وجہ سے مرگی کا حملہ ہوا ہو۔اوپیم کے مرگی کے دورے عموماً نیند کی حالت میں
ہوتے ہیں اور دورہ شیخ سے شروع ہوتا ہے۔مریض کو کالی چیزیں ، شیطان، آگ اور قتل و غارت
کے نظارے نظر آتے ہیں۔دل میں خاص قسم کے خوف بیٹھ جاتے ہیں اور محسوس ہوتا ہے کہ کوئی
اسے اٹھا کر لے جا رہا ہے۔خوف کے علاوہ اچانک غیر معمولی خوشی پہنچنے سے اگر دماغ پر اثر
ہو جائے اور اس کے بداثرات باقی رہ جائیں تو اوپیم کے علاوہ کافیا بھی مفید دوا ہے۔اوپیم کے مریض کو گئیں مارنے اور بلا وجہ جھوٹ بولنے کی عادت ہوتی ہے جسے وہ خود
محسوس نہیں کرتا مگر بے مقصد کہیں مارنے اور جھوٹ بولتے چلے جانے کی لاشعوری عادت میں
بتلا ہوتا ہے۔اگر کسی کو Lead Poisoning یعنی سکہ کا زہر چڑھ جائے تو اسے بعض اوقات
شدید مروڑ والا درد اٹھتا ہے۔اوپیم کی ایک ہی خوراک فوراً فائدہ دیتی ہے۔سکے کے زہر کی
زیادہ گہری اور بی علامتیں جسم میں سرایت کر چکی ہوں تو ان میں یہ مفید نہیں بلکہ فوری نوعیت کے
زہریلے اثرات میں کام آتی ہے۔او پیم کا مریض ہر وقت اونگھتا رہتا ہے۔کسی قسم کی ضرورت کا اظہار نہیں کرتا۔نبض بھی
ست ہوتی ہے۔عموما سخت قبض ہوتی ہے۔اگر خوف محسوس کرے تو سیاہ بد بودار اسہال شروع
ہو جاتے ہیں۔مثانہ میں بھی کمزوری ہو جاتی ہے۔پیشاب رک جاتا ہے یا بہت کم آتا ہے۔مریض کی قوت سامعہ غیر معمولی طور پر تیز ہو جاتی ہے اور اسے دور کی آوازیں بھی سنائی دیتی
ہیں۔مریض بہت خراٹے لیتا ہے اور اس کا سانس رکتا ہے۔سوتے ہوئے تکلیفوں میں اضافہ ہو
جاتا ہے۔ٹھنڈی چیزوں کے استعمال اور چلنے پھرنے سے بیماری میں کمی ہو جاتی ہے۔عورتوں میں کسی خوف کے نتیجہ میں حیض کا خون بند ہو جاتا ہے۔وضع حمل کے
وقت دردیں رک جاتی ہیں، مریضہ پر غشی طاری ہو جاتی ہے اور جھٹکے لگتے ہیں۔اچانک
بے ہوشی اور غنودگی کا دورہ پڑتا ہے۔بعض اوقات خوف کی وجہ سے حمل ضائع ہونے
او پیم
650
کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔مریض کو سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے۔سینے میں جلن محسوس ہوتی
ہے۔کھانسی کے ساتھ چہرہ نیلا ہو جاتا ہے جس میں سرخ دھبے نظر آتے ہیں۔اوپیم میں درد کے احساس کا فقدان پایا جاتا ہے۔ماؤف عضو میں اعصاب کے
کنارے مردہ ہو جاتے ہیں اور صحیح پیغام نہیں پہنچا سکتے اس لئے ایسے زخم مندمل نہیں ہوتے اور
ان میں درد بھی محسوس نہیں ہوتا۔اوپیم تکلیف کے احساس کو جگا دیتی ہے اور جسم کی دفاعی طاقت
زخم مندمل کرنے کا عمل شروع کر دیتی ہے۔دافع اثر دوائیں اپنی کاک نکس وامیکا
طاقت:
30 سے سی۔ایم(CM) تک