فاسفورس Phosphorus
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
فاسفورس
651
151
فاسفورس
PHOSPHOSRUS
فاسفورس کا عصر قدرتی طور پر کئی شکلوں میں پایا جاتا ہے۔سب سے زیادہ سفید
فاسفورس ملتا ہے جو ٹھوس شکل میں ہوتا ہے۔یہ اندھیرے میں چمکتا ہے اور بہت جلد آگ پکڑ لیتا
ہے۔اسے گرم کیا جائے تو سرخ رنگ کے سفوف میں تبدیل ہو جاتا ہے جس سے ماچس بنائی
جاتی ہے۔فاسفورس حیوانی اور نباتاتی زندگی کا ایک انتہائی اہم جزو ہے جسے روایتی طب میں بھی
مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا گیا ہے۔اس کے سفوف سے ہومیو پیتھی دوا تیار کی
جاتی ہے۔فاسفورس بہت گہرا اثر رکھنے والی دوا ہے۔اندرونی جھلیوں ،اعصابی رگوں ،غدودوں
اور دماغ سے اس کا بہت گہرا تعلق ہے۔ہڈیوں اور ہڈیوں کے گودے پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔سیلان خون کی بہترین دواؤں میں سے ہے لیکن اس کا تعلق سرخ نظام خون سے ہے، سیاہ
سے نہیں۔اس لئے صرف سرخ خون کی بیماریوں میں اس کی طرف خیال جانا چاہئے۔فاسفورس تپ دق اور دماغ کے ٹیومر میں مفید ہے مگر اس کی پوٹینسی کے چناؤ میں
بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔علاج ہمیشہ 30 طاقت سے شروع کرنا چاہئے اور اسے
حسب ضرورت رفتہ رفتہ بڑھانا چاہئے۔ہڈیوں کے کینسر میں اعلیٰ درجہ کی دوا ہے۔اسی طرح
دمہ میں بھی بہت مفید ہے۔اگر عام دواؤں سے دمہ قابو میں نہ آئے اور فاسفورس کی علامتیں
موجود ہوں تو خدا کے فضل سے اس کے استعمال سے نمایاں فرق پڑتا ہے۔عام طور پر ہو میو پیتھی کی کتابوں میں فاسفورس کے مریض کی ظاہری علامات پر اتنا
فاسفورس
652
زور دیا گیا ہے کہ ہو میو پیتھک معالج انہیں غیر ضروری اہمیت دینے لگتا ہے حالانکہ اندرونی
علامتیں موجود ہوں تو ظاہری جسمانی علامتیں ملیں یا نہ ملیں یہ کام دیتا ہے۔فاسفورس کے مریض
کے بارے میں عموماً یہ لکھا ہوتا ہے کہ دبلا پتلا ، لمبا انسان مخروطی انگلیاں اور فن کارانہ مزاج رکھتا
ہے۔بہت سفید رنگ اور سنہرے بال ہوں، آنکھوں میں بھی کچا پن پایا جائے ، نازک اور حساس
ہو، وغیرہ وغیرہ۔ایسے مریض کو ڈھونڈ نا تو بہت مشکل کام ہے اور دنیا کے بعض علاقوں میں تو
ایسے انسان شاذ کے طور پر ہی مل سکتے ہیں اور وہ بھی ضروری نہیں ہے کہ فاسفورس کے ہی مریض
ہوں۔فاسفورس کے مریض کو اس کی جسمانی ساخت سے نہیں بلکہ اس کے مزاج سے پہچاننا
چاہئے۔اس کی زود سی پر نظر رکھیں۔کئی بیماریوں کے ردعمل میں فاسفورس کو پہچانا جاسکتا ہے۔مثلاً بعض عورتوں کی بیماریوں میں ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔اعصاب میں مقابلہ کرنے
کی طاقت نہیں رہتی۔حرارت غریزی کم ہو جاتی ہے۔یہ فاسفورس کی علامتیں ہیں۔مریض کا
رنگ خواہ کا لا ہو یا سفید ، اس سے فرق نہیں پڑے گا۔ہڈیوں، چھاتی اور گردے کی بیماریوں میں
اگر مریض کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوں تو چونکہ یہ علامتیں سلیشیا میں بھی پائی جاتی ہے اس لئے
فاسفورس کو سلیشیا کے ساتھ ادل بدل کر دینے سے فائدہ پہنچتا ہے۔فاسفورس میں ہمیشہ سرخ رنگ کا خون بہتا ہے جبکہ سلفر میں کالے رنگ کا خون بہنے کا
رجحان ہوتا ہے۔عورتوں کے ماہانہ ایام میں وقت سے پہلے سرخ چمکدار رنگ کا خون آنے
لگے تو یہ فاسفورس کی خاص علامت ہے۔فاسفورس کے اخراجات میں تیزابیت پائی جاتی ہے۔لیکوریا بھی کاٹنے اور چھیلنے والا ہوتا ہے اور اسہال میں بھی اتنی تیزابیت ہوتی ہے کہ جلد پر
چھالے پڑ جاتے ہیں۔فاسفورس نیٹرم میور اور برائیونیا سے بھی مشابہت رکھتا ہے۔برائیونیا میں
ہونٹوں پر پیڑیاں جم جاتی ہیں اور کنارے خشک ہو کر پھٹ جاتے ہیں۔فاسفورس میں
بھی یہ علامتیں پائی جاتی ہیں۔پلاٹینم کی بعض علامتیں بھی اس میں موجود ہوسکتی ہیں یعنی
اپنے آپ کو دوسرے لوگوں سے الگ کر لینا اور بہت اونچا سمجھنا، یہ علامت بعض دفعہ
فاسفورس
653
-
فاسفورس کے مریض میں بھی پائی جاتی ہے مگر شاذ کے طور پر۔وہ اپنے مزاج کے صاف ستھرا
ہونے کی وجہ سے بھی علیحدگی پسند ہو جاتا ہے لیکن اس میں تکبر نہیں پایا جاتا جبکہ پلاٹینم کے
مریض میں تکبر بہت ہوتا ہے اور اسے یہ وہم ہوتا ہے کہ گویا وہ آسمان سے اترا ہوا ہے۔ہر ایک کو
نیچی نظر سے دیکھتا ہے جبکہ فاسفورس کا مریض بہت ہمدرد اور نرم مزاج رکھتا ہے۔مزاج کی
نفاست کی وجہ سے اس میں غیر معمولی زود حسی پیدا ہوتی ہے جو کئی بیماریوں کا موجب بھی بن
جاتی ہے۔بعض دفعہ جب اکیلا ہو تو اس پر موت کا خوف طاری ہو جاتا ہے۔دماغ میں ہیجانی
کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔جسم میں کوئی چیز رینگتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔فاسفورس کی بہت بیماریوں میں گرمی سے فائدہ پہنچتا ہے لیکن معدہ اور سر میں سردی
سے آرام آتا ہے چونکہ سر میں خون کا دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے اس لئے اگر مزید گرمی پہنچائیں تو
تکلیف میں اضافہ ہو جائے گا۔فاسفورس اور بیلا ڈونا کے سردرد میں یہ فرق ہے کہ بیلاڈونا کا
مریض لیٹے تو اس کو آرام آتا ہے۔فاسفورس کا مریض لیٹے تو اس کی تکلیف میں اضافہ ہو جاتا
ہے۔اس لئے مریض اپنا سر اونچا کر کے لیٹتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ لیٹنے سے خون کا دوران
سر کی طرف اور بیٹھنے سے نیچے کی طرف ہوتا ہے۔بیلاڈونا میں تشنج کی وجہ سے سر میں درد ہوتا
ہے۔فاسفورس کے سردرد میں تشیخ نہیں ہوتا۔معدہ کی تکلیف میں ٹھنڈی چیز سے آرام آتا ہے
اور گرم چیز سے قے ہو جاتی ہے۔اگر بچے کو دودھ پلائیں تو پیٹ میں جا کر دودھ گرم ہونے پر
اس کی قے ہو جاتی ہے یہ ایتھوزا سے ملتی جلتی علامت ہے۔اعصابی ریشوں کے ساتھ فاسفورس کا بہت تعلق ہے۔یہ آنکھ کے بصری نظام پر بھی اثر
انداز ہوتا ہے۔اسی لئے طرح طرح کے رنگ دکھائی دیتے ہیں۔شمع کے گر دسبز رنگ کا ہالہ نظر
آتا ہے۔سرخ اور کالے دھبے بھی دکھائی دیتے ہیں۔اگر کسی صدمے سے کوئی اچانک اندھا
ہو جائے تو بھی فاسفورس کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔فاسفورس گنجے پن اور سکری یعنی بالوں میں خشکی کا بھی علاج ہے۔ان بیماریوں میں
فاسفورس
654
عموماً ایسڈ فاس استعمال ہوتا ہے لیکن اگر اعصاب میں تیزی اور حدت ہو تو فاسفورس زیادہ مفید
ہے۔یہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور انہیں مضبوط بناتا ہے۔پتلے اور سنہرے بال جو
فاسفورس کی نشانی سمجھے جاتے ہیں وہ دراصل بالوں کی جڑوں کی کمزوری کی وجہ سے ایسے ہوتے
ہیں۔قدرتی صحت مند سنہرے بالوں کا فاسفورس سے کوئی تعلق نہیں۔جلد کے وہ بار یک غدود
جن کا بالوں سے تعلق ہے Follicles کہلاتے ہیں۔ان کی کمزوری کی وجہ سے بالوں میں
ملائمت اور ریشمی پن نظر آتا ہے جو بیماری کا نشان ہے اور فاسفورس کی نشاندہی کرتا ہے۔جلدی
کمزوریاں Pigmentation کی کمزوری سے پیدا ہوتی ہیں۔البینو (Albino) یعنی
بالکل بے رنگ برص کی طرح سفید نظر آنے والے بچے فاسفورس کی تصویر ہیں اس لئے ان
بچوں
کی بیماریوں میں یہ کام آسکتا ہے۔فاسفورس کا اسی قسم کی جلد سے تعلق ہے جس میں کچا پن آ
جاتا ہے اور بالوں میں کمزوری ظاہر ہوتی ہے خواہ مریض کا رنگ کیسا ہی ہو۔نیٹرم میور میں بھی
بعض ایسی علامتیں ملتی ہیں۔بال کھو کھلے اور بے جان ہو جاتے ہیں اور کناروں سے پھٹ جاتے
ہیں مگر جلد کی اور بے جان نہیں ہوتی۔فاسفورس میں آنکھوں کے سامنے دھند کا سا احساس ہوتا ہے۔موم بتی کی لو کے گرد
سبز ہالہ فاسفورس کے علاوہ اوپیم میں بھی پایا جاتا ہے۔اوپیم کا بھی او پٹک نرو (Optic Nerve)
سے تعلق ہے اور یہ اس میں فالج پیدا کرتی ہے۔فاسفورس بہت سے امراض چشم میں کام آتی
ہے۔آنکھ کے پیچھے جو پردہ ہے اور جسے ریٹینا (Retina) کہتے ہیں، اس میں راڈز اور کونز
(Rods and Cones) ہوتے ہیں۔کونز (Cones) جو مثلث شکل رکھتی ہیں رنگوں کو پھاڑنے کا
کام دیتی ہیں اور مختلف رنگ دیکھنے کا شعور انہی سے پیدا ہوتا ہے اور راڈز (Rods) کالےاور
سفید رنگ میں تمیز کرتے ہیں۔اگر ریٹینا خراب ہو جائے یا ان اعصاب میں، جو پیغام لے کر
جاتے ہیں، کمزوری پیدا ہو جائے تو وہ ہر رنگ کو ریکارڈ نہیں کرتے اور رنگوں میں فرق نہیں کر سکتے۔آہستہ آہستہ بڑھنے والا اندھا پن جو بعد میں پورے اندھے پن میں تبدیل ہو جاتا
فاسفورس
655
ہے فاسفورس کی علامت ہے جو کا سٹیکم میں بھی پائی جاتی ہے۔کاسٹیکم اور فاسفورس کی اور بھی
بہت سی علامتیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔فاسفورس میں پیاس بہت محسوس ہوتی ہے۔ٹھنڈے پانی سے آرام ملتا ہے لیکن پانی
معدہ میں گرم ہونے پر قے ہو جاتی ہے۔اپریشن کے بعد شدید متلی ہو جو قابو نہ آئے تو اس
میں بھی فاسفورس کارآمد ہے۔Pigmentation کی خرابی کی وجہ سے پیٹ، چھاتی اور گردن
کے حصوں پر زرد رنگ کے نشان بن جاتے ہیں۔یہ دراصل کلاہ گردہ کی کمزوری ہوتی ہے اور
گردوں پر اس دوا کا غیر معمولی اثر ہوتا ہے۔منہ کی اندرونی تکلیفوں میں بھی فاسفورس وسیع الاثر ہے۔مسوڑھے جواب دے جائیں
اوران سے ہلکے رنگ کا بد بودار خون بہنے لگے تو فاسفورس کام کرتی ہے۔یہ خون روکنے کی اولین دوا
ہے۔اسی طرح اگر نفاس کا سرخ خون بھی ہلکا ہلکا دیر تک جاری رہے اور بد بو نمایاں ہو تو
فاسفورس اکثر کام کرتی ہے۔رقم میں الیکشن اور رسولیاں ہوں تو اس سے بھی خون جاری ہو جاتا
ہے لیکن بعض دفعہ اس خون میں بدبو نہیں ہوتی۔کم از کم آغاز میں یہ خون بغیر بد بو کے ہوتا ہے۔اس
میں بھی فاسفورس مفید ہے۔گلا بیٹھنا بھی فاسفورس کی نشانی ہے۔فاسفورس کے علاوہ کار بوویج،
کاسٹیکم ، بوریکس اور کوکا بھی گلا بیٹھنے کے علاج میں بہت شہرت رکھتے ہیں۔کار بوویج کے مریض کا
گلا شام کو بیٹھتا ہے اور صبح کے وقت زیادہ خراب نہیں ہوتا۔فاسفورس میں بھی یہی علامت پائی جاتی
ہے۔کاسٹیکم میں صبح کے وقت گلا خراب ہوتا ہے اور شام کوٹھیک ہو جاتا ہے۔فاسفورس میں گلے کی
زود حسی کی وجہ سے کھانسی اٹھتی ہے۔بننے یا زور سے بات کرنے سے کھانسی شروع ہو جاتی ہے اور
گلے میں سوزش بھی ہو جاتی ہے۔بعض دفعہ گلے میں خارش ہونے کی وجہ سے کھانسی اٹھتی ہے کیونکہ
بلغم خشک ہو کر چپک جاتا ہے اور بے چینی اور کھجلی پیدا کرتا ہے۔اس تکلیف میں رسٹاکس اور
ہیپر سلف حسب علامات مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔فاسفورس کی بے چینی محض اعصابی زودحسی سے تعلق
رکھتی ہے۔جو تقریباً اس کی ہر بیماری میں پائی جاتی ہے۔غیروں کی موجودگی میں تکلیف بڑھتی ہے۔
فاسفورس
656
اعصاب سکون چاہتے ہیں اور بوجھ برداشت نہیں کرتے۔سخت زود حس ہو جاتے ہیں۔کمزوری
فاسفورس کی ایک عام علامت ہے۔دیر بینہ بیماریوں میں یہ آہستہ آہستہ اثر دکھانے والی دوا ہے
لیکن حاد بیماریوں میں یہ سریع الاثر ہے۔اگر ہاتھوں، کلائی، کہنیوں یا پاؤں کے جوڑ اچانک
جواب دے جائیں تو فاسفورس دوا ہو سکتی ہے۔بعض دفعہ مریض کی نیند بے چین ہوتی ہے، لمبی گہری نیند نہیں آتی اور بلا وجہ آنکھ کھلتی
رہتی ہے۔یہ اعصابی تناؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔اس میں فاسفورس بہت جلد فائدہ دیتی ہے۔بادلوں کی گھن گرج سے تکلیفیں بڑھ جائیں تو اس کا بھی فاسفورس سے تعلق ہے۔بعض دفعہ
موسم تبدیل ہونے سے پہلے ہی بیماری کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں۔انتہائی حساس سائنسی
آلے بھی موسم کے جس تغیر و تبدل کو محسوس نہیں کر سکتے ، فاسفورس کے مریض محسوس کر لیتے ہیں۔ان کا مرض موسم تبدیل ہونے سے پہلے ہی شروع ہو جاتا ہے۔فاسفورس کی ایک علامت یہ ہے کہ سیڑھیاں چڑھنے سے تکلیف بڑھتی ہے۔گو یہ
علامت اپنی ذات میں کوئی ایسی چیز نہیں جو کسی خاص دوا کی نشاندہی کرے۔تا ہم فاسفورس کی
بھی یہ علامت ہے کہ سیڑھیاں چڑھنے میں اس کے مریض کو دقت پیش آتی ہے۔نیٹرم میور اور نکس وامیکا کے علاوہ پوٹیشیم پر مینگینیٹ بھی فاسفورس کا تریاق ہے
پوٹیشیم پر مینگینیٹ زود حسی کا علاج ہے اور اسے عموماً اعضاء کے سن ہو جانے کے رجحان کو دور
کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔سخت نزلہ جسے فاسفورس کی ضرورت ہو، بروقت علاج نہ ہونے پر دائی ہو جاتا ہے۔اندرونی جھلیاں جواب دے جاتی ہیں۔اس وقت بھی اس کا علاج فاسفورس ہی ہے۔گلے اور
میوکس ممبرین (Mucous Membrane) یعنی اندرونی جھلیوں میں ہر جگہ
پویشیم پر مینگینیٹ اور فاسفورس کے بداثرات مشترک ہیں لیکن اعصابی علامتوں میں مشترک نہیں
اس لئے اسے ہر جگہ فاسفورس کے تریاق کے طور پر استعمال نہیں کر سکتے۔
فاسفورس
657
فاسفورس Fatty Degeneration یعنی جگر اور دوسری جگہوں پر چربی کے جالے
بن جانے کا عمدہ علاج ہے۔گردوں اور جگر کا جواب دے جانا اور دل پر چربی کا انجماد
فاسفورس کی خاص علامتیں ہیں۔شراب نوشی کے بداثرات کو بھی دور کرتا ہے۔فاسفورس اعصابی
لحاظ سے بہت حساس دوا ہے۔جگر کیمیاوی مادے یعنی کیمیکلز بنانے کی دنیا کی سب سے چھوٹی مگر
سب سے زیادہ کیمیکلز بنانے والی خاموش فیکٹری ہے۔پانچ ہزار کیمیکلز میں سے بہت سی تو جگر
براہ راست بناتا ہے اور کچھ دوسرے غدودوں کو پیغام رساں خلیوں کی معرفت کیمیاوی احکامات
جاری کر کے بنواتا ہے۔کولیسٹرول (Cholesterol) بھی جگر ہی میں بنتا ہے۔جگر عام
چربی کو کولیسٹرول میں تبدیل کر دیتا ہے۔جن لوگوں میں یہ خاندانی بیماری ہو کہ ان کا جگر
کولیسٹرول کی ایک قسم LDL یعنی Low Density Lipped زیادہ بنائے ان کے خوراک
پر کنٹرول کرنے کے باوجود جسم میں اس کو لیسٹرول کی زیادتی جاری رہے گی۔یادرکھنا چاہئے کہ
کولیسٹرول کی یہ قسم یعنی LDL ہی خون کی نالیاں تنگ کر کے دل میں خون کی فراہمی میں مخل ہو
جاتی ہے اور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ بنتی ہے۔فاسفورس جگر کے اس حصہ پر براہ راست اثر انداز
ہوتا ہے جہاں یہ نقص واقع ہو۔جگر کے فعل کو درست کرتا ہے اور وہ کولیسٹرول کم بنانے لگتا ہے۔ناک کے اندر جو پانی کی تھیلیاں بن کر سانس میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں ان کو
گھلانے میں فاسفورس اچھا کردار ادا کرتا ہے۔ان تھیلیوں کی وجہ سے سونے میں بہت تکلیف
ہوتی ہے۔بچے منہ کھول کر سانس لیتے ہیں۔قوت شامہ متاثر ہوتی ہے۔جریان خون بھی ہونے
لگتا ہے۔یہ رجحانات ہوں تو عورتوں کے رحم کی پھولی ہوئی غدودوں کو درست کرنے
میں بھی فاسفورس اچھی دوا ہے۔فاسفورس میں معدے اور سر کی تکلیفوں میں سردی سے افاقہ محسوس ہوتا ہے۔شریانوں میں خون کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے خون بہنا شروع ہو جائے تو
فاسفورس خون کے بہاؤ کو روکنے میں ممد ثابت ہوتی ہے۔ایک دفعہ ایک دوست کی نکسیر
فاسفورس
658
بے تحاشا پھوٹنے کے باعث طبیعت بے حد خراب تھی۔مجھے آدھی رات کو بلایا گیا۔میں وہاں گیا
تو دیکھا کہ فرش خون سے بھرا ہوا ہے۔یوں معلوم ہوتا تھا جیسے وہاں بکرا ذبح کر دیا گیا ہو۔ان
کے منہ سے بھی خون جاری تھا۔میں نے خون والے منہ میں ہی فاسفورس اور ملی فولیم ملا کر ڈال
دی۔15 منٹ کے اندر اندر خون آنا بند ہو گیا اور وہ آرام سے سو گئے اور خدا کے فضل سے انہیں
مکمل صحت ہو گئی۔اگر زخموں سے معمول سے زیادہ سرخ رنگ کا خون جاری ہو جائے تو
فاسفورس سے بہت جلد فائدہ ہوتا ہے۔ٹھنڈک سے آرام آتا ہے اور ٹھنڈے پانی کی ٹکور سے
خون بند ہو جاتا ہے۔سر میں دورانِ خون بڑھنے سے درد ہو تو خطرہ ہوتا ہے کہ شریانیں
پھٹ جائیں گی۔ایسی حالت میں سر کو ٹھنڈا کرنے سے فائدہ ہوگا لیکن فاسفورس سے اس رجحان
کا مستقل علاج ضروری ہے۔مثانے اور غدہ قدامیہ ( پراسٹیٹ) کے کینسر میں فاسفورس غیر معمولی اہمیت کی دوا
ہے۔ہڈیوں کے کینسر میں بھی فاسفورس بار ہا شافی ثابت ہوئی ہے۔ایک مریض کو جس کا ہر قسم
کا ریڈی ایشن (Radiation) کا علاج ہو چکا تھا، جب اسے فاسفورس 30 دی گئی اور ہدایت
کی گئی کہ ایک ماہ کے بعد اپنی کیفیت سے آگاہ کرے تو ایک ماہ کے بعد اس نے بتایا کہ اس کا
وزن گرنا بند ہو گیا ہے اور بھوک پیاس محسوس ہونے لگی ہے۔اس مریض کی ہڈیاں اتنی کمزور ہوگئی
تھیں کہ چل نہیں سکتا تھا اور دباؤ بالکل برداشت نہیں کر سکتا تھا۔بیساکھیاں استعمال کرتا تھا۔تین
ماہ کے اندر اندر بیساکھیاں چھوٹ گئیں اور کمزوری جاتی رہی۔آٹھ دس سال بالکل ٹھیک رہا۔اس کے بعد دماغ کا کینسر ہو گیا۔اس سے بھی خدا کے فضل سے صحت یاب ہو گیا اور مزید پندرہ
سال زندگی پائی۔کینسر کی یہ عادت ہے کہ بار بار عود کر آتا ہے اس لئے اس کا مستقل علاج جاری
رہنا چاہئے۔فاسفورس کا استعمال بہت احتیاط سے کرنا چاہئے کیونکہ یہ بہت گہرا اثر کرنے والی
دوا ہے۔زیادہ اونچی طاقت میں استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔یہ جگر، ہڈیوں ، ہڈیوں کے
گودے (Bone Marrow) اور غدودوں کے کینسر پر اثر انداز ہوتی ہے۔گلے ، ہڈیوں
اور مثانے وغیرہ کے کینسر میں اسے ہمیشہ یادرکھنا چاہئے۔
فاسفورس
659
فاسفورس کی ایک علامت یہ ہے کہ گلے میں السر کی وجہ سے آواز بیٹھ جاتی ہے
جو کینسر کی بھی علامت ہے۔اس لئے اگر کسی کی آواز بیٹھ رہی ہو اور گلے میں السر ہو جائے تو
پوری احتیاط سے جائزہ لے کر فوراً اس کا علاج شروع کر دینا چاہئے ورنہ اگر دیر ہو جائے تو گلے کا
کینسر خطرناک صورت اختیار کر لیتا ہے اور پھر قابو میں نہیں آتا۔بعض دفعہ عضلات ڈھیلے ہو کر لٹک جاتے ہیں، حفاظتی جھلیاں کمزور ہو جاتی ہیں مثلاً
بچوں کی پیدائش کے بعد رحم ڈھیلا ہو کر لٹکنے لگتا ہے۔اسی طرح ہر نیا وغیرہ کی تکلیفیں لاحق
ہر
ہوتی ہیں۔فاسفورس اعضاء کو واپس اپنی جگہ لے جانے اور عضلات کو مضبوط کرنے میں اہم
کردار ادا کرتا ہے۔فاسفورس میں ایک علامت رسٹاکس اور برائیونیا سے مشابہ ہے۔ابتدائی حرکت
تکلیف دیتی ہے اور پھر آرام محسوس ہوتا ہے۔رسٹاکس میں لیٹنے سے تکلیف بڑھتی ہے لیکن
حرکت کی ابتدا میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔کروٹ بدلتے ہوئے بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے پھر
ذرا سا سکون ملتا ہے پھر تکلیف بڑھ جاتی ہے اور مریض بے چین دکھائی دیتا ہے۔برائیونیا میں
حرکت سے تکلیف کا بڑھنا بہت نمایاں ہے اسی لئے ہو میو پیتھی میں اگر برا ئیونیا 200 آرنیکا
200 کے ساتھ ملا کر دی جائے تو ہر قسم کی ورزش سے پیدا ہونے والی تھکاوٹ کا بہترین
علاج ثابت ہوتی ہے۔فاسفورس میں خصوصاً صبح کے وقت مریض جب اٹھ کر چلتا ہے تو اعضاء
بھاری محسوس ہوتے ہیں۔جوڑوں میں عمومی اکڑاؤ کے لئے بھی فاسفورس اچھی دوا ہے۔میں نے اس
+
تکلیف کے لئے دو نسخے بنائے ہیں۔اگر بائیں طرف تکلیف ہو تو آرنیکا +
لیڈیم 200 طاقت میں بہت مؤثر ہے۔یہ لمبے، گہرے وجع المفاصل کے مزمن مریض
کو بار بار دی جاسکتی ہے یعنی 200 طاقت میں ہونے کے باوجود پہلے ہفتے دن میں تین
دفعہ، دوسرے ہفتے دن میں دو دفعہ اور تیسرے ہفتے دن میں ایک دفعہ، چوتھے ہفتے تک
جب اجتماعی اثر ظاہر ہو جاتا ہے تو مریض محسوس کرتا ہے کہ گویا یکدم فائدہ ہوا ہے اور
اس عارضہ سے پوری طرح نجات مل جاتی ہے۔دوسرا نسخہ اس وقت کام آتا ہے جب
فاسفورس
660
دردوں کا زور دائیں طرف ہو اور چوٹوں کا بھی اثر ہو اور حرکت اور مالش سے تکلیف بڑھتی
ہو۔ایسی صورت میں آرنیکا، برائیونیا اور کاسٹیکم 200 طاقت میں بہت اچھا اثر دکھاتی ہیں۔گھٹنے کے درد اور کھلاڑیوں کی پرانی چوٹوں کے جاگ اٹھنے کے نتیجہ میں تکلیف بڑھے تو یہ
نسخہ بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔چہرہ کے اعصابی دردوں میں فاسفورس بہترین دوا ہے۔علاوہ ازیں حسب ذیل
دوا ئیں مختلف اجتماعی نسخوں کی شکل میں اچھا کام کرتی ہیں۔سپائی جیلیا ، سلیشیا ، فاسفورس اور
میگ فاس۔فاسفورس کو سپائی جیلیا کے ساتھ ملا کر دیا جائے تو یہ چہرے کے بائیں طرف کے
نور يلجيا (Neuralgia) کا اچھا نسخہ ثابت ہوتا ہے۔اگر نوریلجیا دائیں طرف ہو تو اس میں
سلیشیا ، میگ فاس کے ساتھ ملا کر دینا بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور فاسفورس کو اس نسخہ میں بھی ملایا
جاسکتا ہے۔عورتیں یا مرد اعصاب کی زود حسی کی وجہ سے اولاد سے محروم ہوں تو کالی فاس
اور فاسفورس مفید ثابت ہوتی ہیں۔اعصاب کی زود حسی براہ راست با نجھ نہیں بناتی لیکن خلیوں
میں بننے والے جرثوموں کی تکمیل نہیں ہو پاتی اور ان میں جان نہیں پڑتی۔فاسفورس میں خالی پیٹ تکلیفیں بڑھتی ہیں۔اس کے مسوں میں خون بہنے کا رجحان
ہوتا ہے۔ان میں سے کچھ تو کٹی پھٹی خوفناک شکل اختیار کر لیتے ہیں جو نائیٹرک ایسڈ کی بھی
نشاندہی کرتے ہیں۔مگر ان مسوں سے سرخ خون بہے تو یہ اکثر فاسفورس کی علامت ہوتی ہے۔سب زخموں سے بہت خون بہتا ہے۔زخم خشک ہو کر پھر ہرے ہو جاتے ہیں۔جلد پر نیلگوں
کالے داغ پڑ جاتے ہیں۔یرقان بھی ہو جاتا ہے۔شام کو سردی محسوس ہونے لگتی ہیں۔بائیں طرف لیٹنے سے دل کی دھڑکن بھی بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔نبض تیز اور چھوٹی ہو جاتی ہے۔دل میں گرمی محسوس ہوتی ہے۔کھانے کے فوراًبعد دوبارہ بھوک محسوس ہوتی ہے۔کھانے کے بعد منہ کا مزہ کھٹا ہو جاتا
ہے۔قے کا رجحان ہوتا ہے۔پیٹ میں درد جسے ٹھنڈی چیزوں کے استعمال سے آرام آتا
ہے۔معدہ میں سوزش، چلنے اور پیٹ پر ہاتھ لگانے سے بڑھ جاتی ہے۔
فاسفورس
661
دائیں طرف لیٹنے سے آرام آتا ہے۔کمر میں درد اور جلن نیز دونوں کندھوں کے درمیانی حصہ
میں گرمی کا احساس، ہاتھوں اور انگلیوں میں فالجی کیفیت اور چیونٹیاں رینگنے کا احساس، کہنیوں
اور کندھوں کے جوڑوں میں جلن اور درد۔فاسفورس میں قوت سامعہ بھی متاثر ہوتی ہے۔آوازوں کی بازگشت سنائی دیتی
ہے۔چہرہ زرد، آنکھوں کے گرد نیلگوں حلقے ، جبڑے کی ہڈی میں درد اور سوزش اور منہ میں زخم
جن میں خون بہنے کا رجحان ہو۔عورتوں کو کپڑے دھونے کے بعد اعصابی درد شروع ہو جاتے
ہیں۔دانتوں میں بھی درد ہوتا ہے۔مددگار دوائیں : آرسنگ ایلیم سیپا۔لائیکوپوڈیم۔سلیشیا۔سپائی جیلیا۔میگ فاس۔دافع اثر دوائیں کافیاں نکس وامیکا
طاقت:
30 سے 1000 تک اور شاذ کے طور پر ایک لاکھ