فائٹولا کا Phytolacca
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
فائٹولا کا
663
152
فائٹولا کا
PHYTOLACCA
(Poke Root)
فائٹولا کا ایک پودے کی جڑ سے تیار کی جانے والی دوا ہے جس کے پھل کو زیادہ مقدار
میں کھا لیا جائے تو زہریلے اثرات پیدا ہوتے ہیں اور اس کی ابتدائی علامتیں قے ، دست اور
سردرد کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔فائٹولا کا بہت اہم دوا ہے۔یہ اپنی بہت سی علامات کے لحاظ سے مرکزی سے ملتی ہے
اسی وجہ سے اسے نباتاتی مرکزی یعنی پارہ کہا جاتا ہے۔مرکزی کی تکلیفیں سردی اور نمی سے
بڑھتی ہیں۔رات کو تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔فائٹو لا کا میں بھی کمر درد سردی اور نمی سے
بڑھتا ہے اور جب مریض رات کو بستر میں گرم ہو تو درد میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔رات اس
کے ہر مرض میں اضافہ کر دیتی ہے۔مرکزی اور فائٹولا کا دونوں کا غدودوں کی بیماریوں سے گہرا
تعلق ہے۔فائٹولا کا مرکزی کے زہریلے اثرات کو دور کرتا ہے۔انسانی جسم میں وہ حساس جگہیں جہاں ہڈی کے ساتھ جلد ملی ہوئی ہوتی ہے اور درمیان
میں گوشت یا چربی کی موٹی یہ نہیں ہوتی وہاں چھلنے اور دکھن کا احساس فائٹولا کا اور مرکری دونوں
میں پایا جاتا ہے۔یوں کے دردوں میں بھی دونوں کا دائرہ اثر وسیع ہے۔یوپی ٹوریم
(Eupatorium) بھی الفلوئزا اور ہڈیوں میں شدید درد کے ساتھ چڑھنے والے
بخاروں میں مفید ہے۔لیکن ہڈیوں کی تکلیفوں میں مرکزی سب سے زیادہ نمایاں ہے۔وہ
بیماریاں جن میں ہڈیاں گلنے لگیں اور ناسور بن جائیں ان میں مرکزی سے بہت فائدہ
فائٹولا کا
ہوتا ہے۔664
فائٹولا کا اندرونی جھلیوں ، جلد اور گلے کے زخموں میں اور غدودوں میں جو سخت ہو
جائیں اور پیپ بنے کا رجحان ہو، اچھا اثر دکھاتی ہے۔بعض دفعہ فائٹولا کا کی مددگار کے طور پر
ہسپر سلف یا سلیشیا بھی دینی پڑتی ہیں۔اس میں ہپر سلف کی طرح گاڑھی چمٹنے والی بلغم بنتی ہے۔فائٹولا کا آ تشک (Syphlis) کی اولین دوا ہے۔آتشک کے پرانے زخموں اور
خناق (Diphtheria) میں بھی مفید ہے۔گنٹھیا اور بائی کے درد جو لمبے عرصہ سے موجود
ہوں ، دائیں کندھے اور بازو میں اینٹھن ، بجلی کے کوندوں کی طرح لپکنے والا درد جو ایک مقام سے
دوسرے مقام کی طرف حرکت کرے اور ٹخنوں اور پاؤں کے پنجوں میں درد ہوتو یہ فائٹولا کا
کی علامت ہے۔یہ ناک کے کینسر میں بھی مفید ہے۔نزلہ اور کھانسی کے ساتھ آنکھوں میں سرخی اور گرم
پانی ہے۔روشنی سے زود حسی، آنکھوں میں ریت کی موجودگی کا احساس اور جلن، پوٹوں کے کنارے
گرم، زبان چھلی ہوئی اور گلے میں گرم گولے کے پھنسے ہونے کا احساس اس کی علامات ہیں۔فائٹولا کا کے مریض کو چکر بھی بہت آتے ہیں۔بستر سے اٹھتے ہوئے کمزوری محسوس
ہوتی ہے۔سردرد پیشانی سے پیچھے کی طرف منتقل ہوتا ہے۔آنکھوں اور کنپٹیوں پر بوجھ محسوس
ہوتا ہے۔بارش کے ساتھ سر درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اگر سر پر خارش ہو جس کے ساتھ
ابھار اور کھرنڈ بن جائیں تو فائٹولا کا بھی اس کی ایک دوا ہوسکتی ہے۔دودھ پلانے والی عورتوں کے لئے فائٹولا کا غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔سینہ
کے غدود بہت سخت اور زود حس ہو جائیں اور کینسر کا احتمال ہو تو فائٹو لا کا دینے میں تاخیر
نہ کریں۔فائٹولا کا کے علاوہ برائیو نیا، بیلاڈونا اور کو نیم بھی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔بیلا ڈونا
میں سختی کے ساتھ سرخی بھی ہوتی ہے اور برائیو نیا میں بغیر سرخی کے غدود سخت ہو جاتے ہیں۔ذرا سی حرکت بھی نا قابل برداشت ہوتی ہے۔برائیو نیا اور فائٹولا کا میں پتھر کی طرح
فائٹولا کا
665
سخت گلٹیاں بن جاتی ہیں۔فائٹولا کا کی مریضہ کا دودھ کھٹا، زہر یلا اور پھٹا ہوا ہوتا ہے۔اسے
دودھ پلاتے ہوئے سخت تکلیف ہوتی ہے اور در دسارے جسم میں پھیلتا ہے۔( کو نیم کا تفصیلی
ذکر کو نیم کے باب میں دیکھیں۔جن عورتوں میں دودھ کی کمی ہو یا دودھ بالکل ختم ہو جائے
ان کے لئے بھی فائٹولا کا مفید ہے۔حیض سے پہلے اور حیض کے دوران سینہ میں سوزش اور اکڑاؤ
ہوتا ہے۔سردی لگنے سے سینہ میں درد ہوتا ہے۔ایسی عورتوں کا نزلہ سینہ کے غدودوں پر گرتا ہے
اور وہاں تختی پیدا ہو کر سخت تکلیف ہوتی ہے۔دودھ مکڑی کے جالے کی طرح دھاگے دار ہوتا
ہے۔اگر بچے کو دودھ پلاتے ہوئے ماں کو سج ہو جائے اور درد جسم کے تمام اعضاء میں پھیل
جائے تو فائٹولا کا ہی دوا ہے۔حیض جلد جلد ہو اور خون زیادہ آئے تو یہ بھی فائٹولا کا کی
علامت ہے۔عموماً ایسی عورتوں کے دائیں طرف بیضہ دانی میں درد ہوتا ہے۔فائٹولا کا کے مریض
کے معدہ میں چوٹ لگنے کا سا احساس ہوتا ہے۔لیس دار رطوبت کی قے ہوتی ہے۔متلی
کے ساتھ در داور معدہ میں گرمی اور خونی بواسیر میں بھی یہ مفید ہے۔فائٹولا کا بچوں کے دانت نکالنے کے زمانے کی تکلیفوں میں بڑی کارآمد ہے۔دانت بہت زور سے بھینچے جاتے ہیں۔زبان پر دانتوں کے نشان پڑ جاتے ہیں۔فائٹولا کا کی
تکلیفیں مرطوب اور سرد موسم میں، رات کے وقت اور حرکت کرنے سے بڑھ جاتی ہیں۔خشک
اور گرم موسم میں نیز آرام کرنے سے ان میں کمی ہو جاتی ہے۔فائٹولا کا کی ایک قسم جو موٹاپے کے علاج میں بہت شہرت رکھتی ہے وہ
فائٹولا کا بیری (Phytolacca berry) ہے۔میں نے کئی مریضوں کو یہ استعمال
کروائی ہے اور اس کے اچھے نتائج ظاہر ہوئے ہیں۔اگر چہ یہ فیوکس (Fucus) کی طرح
دل کے لئے زیادہ خطر ناک تو نہیں ہے لیکن بعض مریض جن کے دل کمزور ہوں اس دوا کے
اثر سے دل کی کمزوری محسوس کرتے ہیں، ان کو فوری طور پر یہ بند کر وا دینی چاہئے۔نیز جن
مریضوں کا وزن کم کرنا مقصود ہوا نہیں دستور کے طور پر کریٹیکس مدر ٹیچر Crataegus)
) ضرور ساتھ استعمال کرانی چاہئے جو دل کو طاقت دیتی ہے۔فیوکس موٹاپے کے خلاف
فائٹولا کا
666
زیادہ مؤثر ہے مگر اس میں بھی سخت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔دل میں کمزوری کا احساس ہو تو
اس کا استعمال فورا روک دینا چاہئے۔ورنہ خطرہ ہوتا ہے کہ کسی وقت دل کا حملہ ہو جائے جو جان
لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔دافع اثر دوائیں : بیلاڈونا۔میز بریم
طاقت
عموماً 30 سے 1000 تک
حسب ضرورت ایک لاکھ طاقت بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔