پکرک ایسڈ Picricum Acidum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
پکرک ایسڈ
667
153
پکرک ایسڈ
PICRICUM ACIDUM
(Trinitrophenol)
تیز ابی علامات رکھنے والے مریضوں
کو عموماً سردی زیادہ محسوس ہوتی ہے اور گرمی سے
سکون ملتا ہے۔بعض مریضوں
کو استثنائی طور پر گرمی زیادہ لگتی ہے اور ان کی بیماریوں میں اضافہ
ہوتا ہے۔انہیں ٹھنڈی سرد ہوا کا جھونکا بھلا محسوس ہوتا ہے۔پکرک ایسڈ مؤخر الذکر مریضوں کی
دوا ہے۔ذہنی تھکاوٹ اور کمزوری دور کرنے کے لئے اسے نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ذہنی
تھکاوٹ کے آثار بڑی عمر میں زیادہ تر اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب آرٹیر یوسکلر وسس
(Arteriosclerosis) کا اثر شروع ہو یعنی مریض کی خون کی رگوں کے خول سخت ہو جائیں،
لچک باقی نہ رہے اور خون کی شریانیں تنگ ہونے لگیں جس کی وجہ سے دماغ کو مناسب
مقدار میں خون فراہم نہ ہو۔اس کے برعکس عارضی طور پر ایسی ہی علامتیں برین فیگ
(Brain Fag) میں بھی ملتی ہیں۔برین فیگ اس وقت ہوتا ہے جب رگوں میں تشیخ کی وجہ
سے خون کا دوران کم ہو جائے۔برین فیگ کا تعلق عموماً معدہ کی خرابی سے ہوتا ہے۔آرٹیر یوسکلر وسس کے مریض کا معدہ خراب ہو جائے تو برین فیگ اور بھی زیادہ ہونے
لگتا ہے۔برین فیگ یادداشت کی ایسی وقتی کمزوری کو کہتے ہیں جس میں مریض کی فوری
یادداشت اچانک جواب دے جاتی ہے حتی کہ چند منٹ پہلے پانی پیا ہو یا کھانا کھایا ہو تو
بھول جاتا ہے اور اپنے عزیزوں پر ناراض ہوتا ہے کہ پانی یا کھانا کیوں نہیں دیتے۔کوئی
کام کہے گا جو کر بھی دیں تو بار بار یاد دہانی کرائے گا کہ میرا وہ فلاں کام کر دو۔کسی کا چہرہ دیکھ
کر بھول جائے گا۔تازہ یادداشت کا خراب ہو جانا اور بہت دور ماضی کی یادداشت کا زندہ رہنا
پکرک ایسڈ
668
برین فیگ کی خاص علامت ہے۔پکرک ایسڈ میں برین فیگ کی علامت نمایاں ہوتی ہے۔آرٹیریو سکر وس کے نتیجہ میں ذہنی کمزوری مزمن ہو جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن
دوروں کی شدت میں کمی یا زیادتی ہوتی رہتی ہے۔اگر برین فریگ کا تعلق آرٹیر ہو سکلر وسس کی
بیماری سے نہ ہو بلکہ دوسری عارضی وجوہات مثلاً کسی زہر کے خون میں سرایت کر جانے کی وجہ
سے ہو تو صحیح دوا سے اس کا فوری علاج ہو سکتا ہے۔پکرک ایسڈ کا برین فیگ آرٹیر یوسکلر وسس سے بہت ملتا ہے۔قریبی یادداشت مٹ
جانے کے دورے بار بار ہوں تو یہ دوا بہت اچھی ہے۔سردرد میں پکرک ایسڈ اس وقت کام آتا
ہے جب لمبے غم وفکر اور زیادہ کام کے نتیجہ میں ذہن پر بہت دباؤ ہو جولمبا عرصہ چلے اور پھر سر درد
کا دورہ ہو۔بعض بہت محنتی اور امتحان سے خوفزدہ رہنے والے طلباء کو مستقل سردرد کی شکایت
ہو جاتی ہے۔ایسے درد میں پکرک ایسڈ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔وہ سر درد جو لمبی محنت اور دماغ
سوزی کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ آ کر ٹھہر جائیں خواہ وہ شدید ہوں یا نہ ہوں، ان میں پکرک ایسڈ اچھا
کام کرتی ہے۔پکرک ایسڈ کے مریض کو نیند سے آرام آتا ہے۔پکرک ایسڈ میں آنکھوں کے عضلات میں کمزوری واقع ہوتی ہے اور بوجھ محسوس
ہوتا ہے۔آنکھوں میں ریت اور خشکی کا احساس اور بھاری پن نمایاں ہوتے ہیں۔پکرک ایسڈ
میں روٹا کی طرح باریک کام کرنے سے آنکھوں میں تکلیف ہو جاتی ہے۔بار یک تحریر پڑھنے
اور زور لگانے سے آنکھوں میں درد ہوتا ہے۔آنکھوں کے اردگرد کے عضلات میں کمزوری پیدا
ہو جائے تو روز مرہ کے کام کاج میں رکاوٹ ہونے لگتی ہے۔پکرک ایسڈ اس کمزوری کو دور کرنے
میں اچھی دوا ہے اور اس کو روٹا کے ہم پلہ قرار دیا جاتا ہے۔اونو سموڈیم (Onosmodium)
میں بھی بار یک تحریر پڑھنے سے سردرد ہو جاتا ہے لیکن اس میں بیماری کی وجہ کچھ اور ہوتی ہے
البتہ نتیجہ کے لحاظ سے دونوں دوائیں ملتی ہیں۔اونوسموڈیم مردوں اور عورتوں کی جنسی کمزوریوں میں اچھی بیان کی جاتی ہے۔۔
پکرک ایسڈ
669
خصوصاً نو جوانوں کی بعض کمزوریوں کو دور کرنے میں اسے مؤثر بیان کیا جاتا ہے۔پکرک ایسڈ کے مریضوں میں یورک ایسڈ اور فاسفیٹ کی زیادتی اور سلفیٹ کی کمی
ہوتی ہے۔پیشاب کے ٹیسٹ سے اس دوا کی نشاندہی ہو جاتی ہے۔بہت سی ایسی دوائیں ہیں
جن میں نچلے دھڑ کی بیماریوں کا ذکر ملتا ہے اور بعض اوپر کے دھڑ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ہومیو پیتھک پکرک ایسڈ نچلے دھڑ کے بوجھل پن کو دور کرتی ہے۔ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگوں
میں جو کمزوری محسوس ہوتی ہے اس کے لئے کو نیم اور فاسفورس بھی مفید ہیں۔غم کے بداثرات اور جذبات کے بہیجان کے نتیجہ میں سر درد کے علاوہ جو علامات بھی
پیدا ہوتی ہیں ان میں پکرک ایسڈ بہت مفید ہے۔اس کے علاوہ ایمبراگر یسا، اگنیشیا، نیٹرم میور،
ایسڈ فاس اور سلیشیا بھی غم کے بداثرات کو دور کرنے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ان کی
پکرک ایسڈ سے پہچان مشکل نہیں ہے۔پکرک ایسڈ کیل مہاسوں کے لئے بھی مفید ہے۔جولوگ خون کی کمی کا شکار ہوں
اور جسمانی اور ذہنی محنت سے تھک چکے ہوں ان کے لئے بھی بہت مفید ہے۔پکرک ایسڈ میں
سر درد کو لیٹنے اور سر کو کس کر باندھنے سے آرام آتا ہے لیکن حرکت سے، جھکنے سے اور دماغی
محنت سے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔کھلی اور ٹھنڈی ہوا میں آرام محسوس ہوتا ہے لیکن مرطوب
موسم میں درد بڑھ جاتا ہے۔طاقت:
30 سے 200 تک