پلاٹینم Platinum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
673
155
پلاٹینم
PLATNUM
(Platina)
پلاٹینم مغرور عورتوں کی بیماریوں میں بہت شہرت رکھتی ہے لیکن اس کا استعمال نسبتا کم
ہوتا ہے کیونکہ اس مزاج کی عورتیں پرانے زمانے میں شاید زیادہ ہوتی تھیں۔اب زمانہ بدل گیا
ہے اس لئے اس قسم کی متکبر، سر چڑھی عورتیں جو اپنے آپ کو ہر ایک سے اونچا سمجھیں کم دکھائی
دیتی ہی۔امیر خاندان کی عورتیں جو بچپن سے ہی منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئی ہوں ،خود
کو ہر شے سے برتر سمجھتی ہوں۔ایسی عورتیں پلاٹینم کی مزاجی تصویر ہوتی ہیں۔پلاٹینم سونے سے
بھی بہت زیادہ قیمتی دھات ہے۔عجیب بات ہے کہ پلاٹینم کا زہر امارت کا فرضی نشہ چڑھا کر
غریب عورتوں کو بھی نخوت اور تکبر کا پیکر بنادیتا ہے۔پلاٹینم کا مریض خود کو بہت اعلیٰ وارفع سمجھتا ہے۔چھوٹی سی بات سے بہت چڑ جاتا
ہے اور دوسروں کو حقیر سمجھتا ہے۔اپنی بہت اہمیت کی وجہ سے ہر وقت سمجھتا ہے کہ اس کی جان اور
بدن کو خطرہ ہے۔یہ ذہنی کیفیت جسمانی حالت میں بدل جاتی ہے۔اسے ہر وقت یہ دھڑکا لگا رہتا
ہے کہ اسے کچھ ہو جائے گا۔پلاٹینم میں دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے،اعضاء کانپنے لگتے ہیں،موت کا خوف بہت
جلد گھیر لیتا ہے، مذہبی جنون بھی پایا جاتا ہے اور مریضہ سمجھے لگتی ہے کہ وہ کوئی اور ہی مخلوق ہے۔یہ باتیں پاگل پن کی علامت ہیں اور مزید پاگل پن کی طرف لے جاتی ہیں۔پلاٹینم میں جنسی رجحانات ہائیوس سے ملتے ہیں۔تشیخ بھی پایا جاتا ہے اور یہ
تشخجی کیفیت رفتہ رفتہ بڑھتی جاتی ہے اور عضلات کو متاثر کرتی ہے۔جلدسن ہو جاتی ہے۔
پلاٹینم
674
خون
کا سیلان سیاہی مائل ہوتا ہے۔ناک سے سیاہ خون
لوتھڑوں کی صورت میں نکلتا ہے۔ناک
کی جڑ میں بھی تشیخ ہوتا ہے جو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ماؤف جگہ شکنجہ میں جکڑی ہوئی محسوس
ہوتی ہے۔چہرے پر اعصابی درد ہوتا ہے اور ہڈیوں میں بے حسی کا احساس ہوتا ہے۔اگر بیضہ الرحم میں سوزش ہو اور لمبا عرصہ چلنے والا بانجھ پن بھی پایا جاتا ہو، جنسی
تحریک بہت جلد ہوتی ہو اور بظاہر اس کی کوئی وجہ معلوم نہ ہو سکے تو صرف اس علامت کے ساتھ
پیدا ہونے والے بانجھ پن میں پا نیلم کو یاد رکھنا چاہئے۔اگر بانجھ پن کا تعلق بہت زیادہ بہنے والے لیکوریا سے ہو تو پھر بوریکس دوا ہے۔پلاٹینم
میں رحم کی دیگر خرابیوں کی علامتیں بھی ملتی ہیں۔رحم کی تختی، گانٹھیں بنے کا رجحان ، رحم کا نیچے کی
طرف لٹک جانا اور رحم سے بے تحاشا خون بہنا بھی پلاٹینم کی علامات ہیں۔خون کا رنگ سیاہی
مائل ہوتا ہے اور لوتھڑے بھی بنتے ہیں۔حیض کا خون بہت جلد شروع ہو جاتا ہے۔یہ علامت تو
بہت عام ہے لیکن پلاٹینم کی مزاجی علامات ساتھ موجود ہوں تو یہ بہت جلد کام کرے گی۔پلاٹینم میں معدے کی بیماریاں بھی ملتی ہیں۔ہوا بکثرت بنتی ہے۔متلی بھی ہوتی
ہے۔مریض بے قراری اور بے چینی محسوس کرتا ہے۔اجابت رک رک کر اور کم آتی ہے اور بہت
تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔پلاٹینم میں شام کے وقت اور بیٹھنے سے یا کھڑے ہونے سے تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔حرکت کرنے اور چلنے پڑھنے سے کی محسوس ہوتی ہے۔دافع اثر دوائیں:
پلسٹیلا
طاقت
30 یا مزاجی اصلاح کے لئے اونچی طاقتیں۔