پلمبم مٹیلیکم Plumbum Metallicum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
675
156
پلم میٹیلیکم
PLUMBUM METALLICUM
سکہ یا سیسہ (Lead) کو لاطینی زبان میں پلمبم کہا جاتا ہے۔گھروں کی آرائش کے
لئے استعمال ہونے والے رنگ و روغن (Paint) میں سکہ کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے اور اگر روغن
خشک بھی ہو گیا ہو تو فضا میں سکہ کے ذرات معلق رہتے ہیں۔جن لوگوں کو سکہ سے الرجی ہوتی ہے
اگر وہ ایسے کمرے میں داخل ہوں تو ان پر فوڈ الرجی کا اثر ظاہر ہوگا اور پیٹ میں شدید درد کا
دورہ پڑے گا جیسے پیٹ کو کسی نے شکنجہ میں جکڑ دیا ہو یا مٹھی میں مروڑ دیا ہو۔اگر پینٹ سے الرجی
نہ بھی ہو اور ویسے ہی شدید پیٹ درد میں یہی علامت پائی جائے تو پلیسم مفید ثابت ہوتی ہے۔پلمبم کی ایک خاص علامت مسوڑھوں میں ملتی ہے۔دانتوں کے نیچے مسوڑھوں پر
ایک نیلی سی لکیر آجاتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہو جاتی ہے۔پلم اعصاب کے عارضی تشیع کی بہترین دوا ہے۔اس کے علاوہ اگر ہاتھ پر فالج
کا اثر ظاہر ہو، کلائی سکٹر کر لٹک جائے یا بہت زیادہ لکھنے کی وجہ سے کلائی بے کار ہو جائے،
اگر ایسے مریض میں پلیمم کی بنیادی علامتیں موجود ہوں تو پلم حیرت انگیز سرعت سے اثر
دکھاتا ہے۔پلم کے مریض کی زندگی اکثرست رفتار ہوتی ہے۔ذہن اور اعصاب پر ہلکا
سا فالجی اثر دکھائی دیتا ہے۔مریض سے کچھ ہو چھا جائے تو وہ کچھ دیر کے بعد جواب دے
گا یا بات کو دہرائے گا۔اگر مریض بعد از وقت ردعمل دکھائے تو وہاں پلمیم خصوصی دوا
ہے۔لیکن یہ فرق مد نظر رکھنا چاہئے کہ بعض اوقات کوئی شخص خیالات میں کھویا ہوا ہوتا ہے
اور ہلکی سی آواز سن کر اس کا جواب نہیں دیتا، بعد میں ذہن میں نقش ہونے والا وہ پیغام
676
اسے جگاتا ہے تو پھر وہ پوچھتا ہے کہ کیا بات تھی؟ یہ بالکل الگ بات ہے۔پلم کا مریض ہمیشہ ہر
چیز میں یہی رد عمل دکھاتا ہے حتی کہ اسے درد کا احساس بھی کچھ دیر کے بعد ہوتا ہے۔اس لئے ایسے
مریض کے لئے خطرہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ
کو زخمی نہ کرلے کیونکہ چھنے یا کاٹنے والی چیز اپنا کام کر
جائے تو اسے ذرا دیر بعد ہی پتہ چلے گا کہ کیا حادثہ گزرا ہے۔یہ پلیم کے ہر مریض میں نہیں ہوتا،
صرف ان میں ہوتا ہے جو مزا جا سرتا پا پیہم کے مریض ہوں۔پلمبم کا مریض بات
سمجھتا تو ہے لیکن
ذہن پر اس کا نقش جمانے میں اسے کچھ وقت لگتا ہے۔جلد کے درد محسوس کرنے والے اعصاب دیر
میں پیغام پہنچاتے ہیں۔بعض اوقات احساس کا آہستہ آہستہ مدہم ہونا اعصاب کے مستقل سن
ہونے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔جلد بے حس ہو جاتی ہے، پاؤں اور دیگر اعضاء وغیرہ میں آہستہ
آہستہ جان اور احساس کی طاقت مٹتی چلی جاتی ہے۔جب بیماری بہت بڑھ جائے تو مریض جسمانی
طور پر کمزور ہوتے ہوتے آخر ہڈیوں کے گرد لپٹا ہوا جلد کا ایک تھیلا سا بن جاتا ہے۔یمیم کی خاص علامت یہ ہے کہ جس عضو میں درد ہو وہ سوکھ جائے گا۔یہ علامت
بعض دوسرے فالجوں میں بھی ملتی ہے۔فالجی بخار مثلاً ٹائیفائیڈ وغیرہ میں اگر کسی خاص عضو پر حملہ
ہوا ہو تو وہ حصہ کمزور ہو جاتا ہے لیکن درد کی وجہ سے نہیں۔ٹائیفائیڈ بعض دفعہ ٹانگوں یا بازوؤں کو
مفلوج کر دیتا ہے لیکن ساتھ درد نہیں ہوتا جبکہ پلم کا فالج جس عضو میں ہو اس عضو میں درد بھی
ہوتا ہے۔جسم کے جس عضو میں بھی فالجی اثر شروع ہو وہ درد بھی ضرور کرتا ہے۔ایسی صورت میں
یم کوفوراً استعمال کرنا چاہئے۔عرق النساء میں بھی یہ مفید ہے۔اگر پلم کی دیگر علامات بھی
پائی جائیں تو سب سے پہلے یہی دوا استعمال کروانی چاہئے۔جہاں بھی فالج کے اثر کے تحت
اعضاء لٹک جائیں، درد سے بھر جائیں اور ان میں کمزوری واقع ہو جائے تو پلمبم مؤثر ہوگا۔پیانو بجانے والوں کو اکثر انگلیوں کے جوڑوں کا فالج ہو جاتا ہے اور انگلیاں بے
کار ہو کر لٹک جاتی ہیں، ان کے لئے دو دوا ئیں بہت مشہور ہیں ایک لیمیم اور دوسری
کیورارے (Curare)۔مؤخر الذکر ایک خطرناک زہر ہے جس کا فالج سے خاص طور پر
677
تعلق ہے۔رسٹاکس بھی فالج کے بسرعت ظاہر ہونے والے اثرات میں بہت اچھی دوا ہے۔اگر جلد استعمال کی جائے تو فوری فائدہ دیتی ہے۔لیکن اگر دیر ہو جائے تو سلفر کے بغیر پورا فائدہ
نہیں دیتی کیونکہ رسٹاکس نسبتاً کم گہری اور مزمن دوا ہے۔ہاں سلفر کے ساتھ ادلنے بدلنے پر اس
کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔پلمبم اس کے مقابلہ پر زیادہ گہری اور مزمن ہے۔میں رسٹاکس کو سلفر
کے ساتھ ادل بدل کر دیتا ہوں کیونکہ سلفر دفاعی رد عمل کو جگا دیتی ہے اور رسٹاکس فالجی اثرات کو
دور کرتی ہے۔اس نسخہ سے پولیو کے بہت پرانے مریضوں کو بھی اللہ کے فضل سے بہت نمایاں
فائدہ ہوا۔رسٹاکس کا فالج سے بہت گہرا تعلق ہے۔ہومیوڈاکٹر عموماً پرانے فالجوں میں رسٹاکس
کو استعمال نہیں کرتے حالانکہ یہ بہت کارآمد دوا ہے۔شرط یہ ہے کہ سلفر سے ادل بدل کر دیں۔فلم کے مریض کی قبض بہت سخت ہوتی ہے۔اجابت گول شکل میں ہوتی ہے جس کا
اخراج بہت مشکل سے ہوتا ہے۔کئی دفعہ زخم بن جاتے ہیں اور فضلہ نکالنے کے لئے آلات
استعمال کرنے پڑتے ہیں۔اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ انتڑیوں کے گرد بار یک عضلات کی جھلی
ماؤف ہو جاتی ہے اور انتڑیوں میں فضلہ کو آگے دھکیلنے کی طاقت نہیں رہتی۔یہ فالجی کیفیت
آہستہ آہستہ بڑھتی ہے اور قبض گہری اور پرانی ہوتی جاتی ہے۔ایسی قبض میں صبر کے ساتھ کچھ
عرصہ تک پہم دیتے رہنا چاہئے۔دس پندرہ دن کے اندر پورا اثر ظاہر ہوگا کیونکہ ایسی بیماریاں
جو آہستہ آہستہ آتی ہیں ان
کا علاج بھی نسبتا آ ہستگی سے ہوتا ہے۔لیکن بعض اثرات فوری بھی
ہوتے ہیں مثلاً پیٹ میں مروڑ اور شیخ ہو تو فوری اثر دکھائے گی۔زہر کے وہ اثرات جو فوراً پیدا
ہوں ہومیو پیتھک طریق پر اسی زہر کی ہو میو طاقت سے فوری طور پر دور ہو سکتے ہیں۔پلمیم کے
مریض کے مثانے میں بھی فالجی اثر کے تحت پیشاب دھکیلنے کی قوت کم ہو جاتی ہے اور
پیشاب رک جاتا ہے اور مثانہ میں ہی اکٹھا ہوتا رہتا ہے پھر قطرہ قطرہ بہنے لگتا ہے۔اس بیماری
کا تعلق پر اسٹیٹ سے نہیں بلکہ مثانے کے فالج سے ہے۔اس کی علامتیں مختلف ہیں۔ضروری
نہیں کہ ایک ہی وجہ سے پیشاب بند ہو۔بچے کی پیدائش کے بعد پیشاب رکے تو
678
کا
سٹیکھ
(Causticum) اول دوا ہے۔اپریشن کے بعد یہ کیفیت ہو تو سٹر نشیم کارب
(Strontium Carb) دوا ہوگی۔پلم بھی مفید ہو سکتی ہے۔اگر اچانک صدمہ پہنچنے۔گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہو تو پلم ان میں دوبارہ حرکت پیدا کر دیتی ہے۔ہلم کی ایک علامت یہ ہے کہ جو چیز کھائی جائے وہ معدہ میں جا کر کھٹاس میں تبدیل
ہو جاتی ہے اور شدید الٹیاں آتی ہیں۔معدہ میں موجود لعابوں اور رطوبتوں کے اثر سے کھا نا عموماً
تین گھنٹے کے اندر اندر ہضم ہو کر انتڑیوں میں منتقل ہو جانا چاہئے۔اگر معدہ اس عرصہ میں
خوراک کو باہر نہ نکالے تو خوراک معدہ میں ہی گلنے سڑنے لگتی ہے۔اس سے تیزابیت پیدا
ہوتی ہے اور گندے بدبودار ڈکار آنے لگتے ہیں۔انتڑیوں کی حرکت کا نظام ست پڑ جائے تو
معدہ میں کھٹاس پیدا ہوتی ہے۔اگر یہ سٹی قائمی اثرات کی وجہ سے ہو تو ٹالہم بہترین دوا ہے۔ہلم میں سیاہی مائل الٹیاں آتی ہیں یا سبز رنگ کا مواد نکلتا ہے جس میں بعض دفعہ
خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے۔جگر اور معدے کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔معدہ میں بوجھ اور
گھٹن کا احساس ہوتا ہے۔ناف اندر کمر کی طرف کھینچتی ہے۔Progressive Muscular Dystrophy یعنی آہستہ آہستہ بڑھنے والی
عضلاتی کمزوری اور آہستہ آہستہ بڑھنے والے فالج میں پلمبم کو اچھی شہرت ہے۔دو تین قسم
کی دوائیں ایسی بیماریوں میں کام آ سکتی ہیں۔اوپیم اور کالی فاس بھی مفید ہیں۔کالی فاس کو آہستہ
آہستہ اونچی طاقت میں بڑھا کر دینا چاہئے۔Progressive Muscular
Dystrophy میں دماغ کے مرکزی حصہ میں وہ خلیے مرنے لگتے ہیں جو عضلات اور ان کی حرکت کی
صلاحیت کو کنٹرول کرتے ہیں۔اس بیماری کا کوئی شافی علاج نہیں ہے۔ایسے مریض آہستہ آہستہ کمزور
ہوتے چلے جاتے ہیں اور اکثر جوانی کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی وفات پا جاتے ہیں۔اگر وہ زندہ بھی
رہیں تو سخت کرب ناک زندگی گزارتے ہیں۔چونکہ یہ بیماری موروثی طور پر خون میں شامل ہوتی ہے
اس لئے بعض دفعہ سب بچے اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔اس کے علاج میں قطعی کامیابی کبھی
679
سننے میں نہیں آئی مگر ایسے مریضوں
کو کسی حد تک نسبتی فائدہ ضرور پہنچتا ہے۔اگر دل کی دھڑکن کبھی کبھی اچانک تیز ہو جائے اور تشخجی کیفیت بھی ہو تو اس کے
لئے پلم اچھی دوا ہے۔اگر دل اچانک مٹھی میں بند ہونے کا احساس ہو تو کیکٹس گرینڈی فلورا
بہترین دوا ہے۔پلمیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دھوکہ دہی اور بے ایمانی کرنے والوں
کے لئے شفا کا اثر رکھتی ہے۔اگر یہ بات درست ہے تو یہ ساری دنیا میں کثرت سے
استعمال ہونی چاہئے۔گردوں کی لمبا عرصہ چلنے والی بیماریوں میں پہم فائدہ مند ہے اور اگر پیشاب میں
البیومن اور شوگر آ رہی ہو تو اس کا بھی اچھا علاج ہے۔گردوں کی اندرونی جھلیوں پر بھی اس
دوائی کا اثر ہوتا ہے۔یہ دونوں اثرات اگر چہ الگ الگ وجوہات سے تعلق رکھتے ہیں لیکن
پیشاب میں اکٹھے ملتے ہیں۔پاہیم کی علامتیں اوپیم سے بھی ملتی ہیں۔ایو پلیسی (Apoplexy) میں اچانک
خون کا رجحان سر کی طرف ہو کر رگ پھٹ جائے، چہرہ سرخ ہو اور آنکھ کی پتلیاں پھیل جائیں تو
اکثر یہ علامات موت پر منتج ہوتی ہیں۔اگر شروع میں ہی اونچی طاقت میں آرنیکا اور اوپیم دے
دی جائیں تو بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔پہلمم کے مزاجی مریضوں میں اسے بھی اونچی طاقت
میں دینا ضروری ہوتا ہے۔دونوں کا اثر ایک ساتھ ظاہر ہوتا ہے۔ڈاکٹر کینٹ کا کہنا ہے کہ اوپیم
سے علاج شروع کرنا چاہئے، ہم بعد میں دینی چاہئے۔یہی بات درست ہے۔اس بیماری کی
اول مشابہت اوپیم سے ہی ہے۔دو اور دوائیں بھی اپو پلیکسی میں بہت مفید سمجھی جاتی ہیں۔اگر جگہ جگہ سے سرخ خون کا
جریان ہوتو فاسفورس کام آئے گی۔ایلیو مینا بھی اس بیماری کے علاج میں اچھی شہرت رکھتی ہے۔شام کے وقت یا رات کو ٹانگوں میں دوروں کی شکل میں درد اٹھے جسے حرکت
سے یا دبانے سے آرام آئے تو ہمیم ایک امکانی دوا ہے۔بجلی کے کوندوں کی طرح درد کی
680
لہریں اٹھیں تو یہ بھی پلمبم کی ایک علامت ہے جو کاسٹیکم اور کولو فائیلم میں بھی پائی جاتی ہے۔سردی گرمی کے لحاظ سے پیمیم کا عمومی مزاج سورا ئینم سے ملتا ہے یعنی بہت ٹھنڈا۔مریض گرمیوں میں بھی اپنے آپ کو لپیٹ کر رکھتا ہے۔آرنیکا کی طرح سرگرم رہتا ہے اور خون
جمنے کا رجحان ہوتا ہے۔پاؤں کی انگلیوں کے درمیان اکثر چھالے بن جاتے ہیں، ایسے چھالوں کے لئے
پلمبم کے علاوہ سلفر بہت مفید ہے۔اگر ہاتھوں یا پاؤں کی انگلیوں میں گینگرین ہو اور پاؤں پر
گئے پڑ جائیں تو ان میں بھی پلمبم اگر مزاجی ہو تو اچھا کام دکھائے گی۔زبان کے نیچے غدود کی سوزش میں بھی مفید ہے۔جسم کو شدید جھٹکے لگنے اور دندل
پڑنے کا رجحان ہو ، نرخرے اور غذا کی نالی میں فالجی اثرات نمایاں ہوں ، غلط نگلنے کا رجحان ہو
اور پانی یا خوراک سانس کی نالی میں یا اوپر ناک میں چلے جائیں تو یہ علامتیں اور فالجی اثر والی
دواؤں کی طرح پلیم میں بھی ملتی ہیں۔پلم میں کبھی کبھی پیٹ کا شدید درد ہذیان بکنے کے رجحان میں تبدیل ہو جاتا ہے
اور گلے سے درد کا گولہ دماغ کی طرف جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔بال بالکل خشک ہو جاتے ہیں،
آنکھ کی پتلی سکڑ جاتی ہے اور آنکھیں زرد ہو جاتی ہیں۔بعض اوقات اچانک بے ہوشی طاری ہو
جاتی ہے اور نظر ختم ہو جاتی ہے۔چہرے کا رنگ زرد، گال مرجھائے ہوئے اور جلد چکنی اور چمکیلی
سی ہو جاتی ہے اور گہرے بھورے داغ پڑ جاتے ہیں۔آتا ہے۔ہلم میں بیماریاں رات کو اور حرکت کرنے سے بڑھ جاتی ہیں اور دبانے سے آرام
دافع اثر دوائیں: ایلیو مینا۔پٹرولیم۔پلاٹینم
طاقت:
1000-200-30 سی ایم (CM)