سورا ئینم Psorinum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
سورا ئینم
681
157
سورائیم
PSORINUM
(Scabies Vesicle)
پرانے سورائس (Psoriasis) کے نتیجہ میں جلد پر ابھرنے والے فاسد مادوں
سے تیار کی جانے والی دوا کا نام سورائینم ہے۔سورائینم بہت گہرا اور وسیع اثر رکھنے والی دوا
ہے۔بیماریوں میں اسے سلفر سے مشابہ مگر گرمی سردی کے احساس میں بالکل الٹ قرار دے
سکتے ہیں۔سلفر کا مزاج سخت گرم اور سور ائینم کا مزاج سخت ٹھنڈا ہوتا ہے۔اگر کسی مریض کی
تمام علامتیں سلفر کی ہوں لیکن مریض ٹھنڈا ہو تو سلفر کی بجائے سورائینم دوا ہو گی۔سلفر اور
سورائینم جلد اور غدودوں پر بہت گہرا اثر کرنے والی دوائیں ہیں۔دونوں میں مریض کے
اخراجات سخت متعفن ہوتے ہیں اور جسم گندہ اور میلا میلا سا رہتا ہے جیسے عرصہ سے غسل نہ کیا
ہو۔انتہائی سنگین نوعیت کی جلدی امراض جو سخت دواؤں کے استعمال سے دب کر انتڑیوں
اور اندرونی جھلیوں پر اثر انداز ہوں ان میں سلفر اور سورا ئینم دونوں ہی اولین اہمیت کی حامل
ہوتی ہیں۔ان امراض کی علامتیں بہت حد تک مشترک ہیں۔مگر سردی گرمی کا فرق بہت نمایاں
ہے۔سورا ئینم سردی گرمی کی علامت سے بے نیاز بعض ایسی خطرناک بیماریوں میں بھی کام
آتی ہے جن کا سلفر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا مثلاً جانوروں کے سینگوں کی جڑ میں کینسر ہو جو
بہت خطرناک ہوتا ہے اور اس کے نتیجہ میں جانور چند دن میں دم تو ڑ دیتا ہے تو ایسے جانوروں کو
بارہا سورائینم 1000 کی ایک ہی خوراک اللہ تعالیٰ کے فضل سے فوری شفا عطا کرتی ہے۔حالانکہ اس بیماری کو لا علاج بتایا جاتا ہے۔سورا ئینم کا مریض سخت ٹھنڈا ہوتا ہے اور لحاف لینا چاہتا ہے لیکن بستر میں ذرا گرم ہو
سورائینم
682
تو خارش شروع ہو جاتی ہے۔سلفر سے اس جزوی مشابہت کے باوجود ان کے مزاج الگ الگ
ہیں اور پہچان بہت نمایاں ہے۔سورا ئینم کی ایک علامت ایسی ہے جو کسی اور دوا میں موجود نہیں اور سلفر کا تو اس سے دور
کا بھی تعلق نہیں وہ یہ کہ بعض دفعہ نو جوان بچوں کے سر کے بال بکثرت سفید ہونے لگتے
ہیں اور متعدد لیں سفید ہو جاتی ہیں تو اس میں سوراٹینم سے بہتر دوا میرے علم میں نہیں۔سورا نینم
ایک ہزار طاقت میں ہفتہ وار استعمال کرنے سے کچھ عرصہ کے بعد ہی جڑوں سے سیاہ بال نکلنے
لگتے ہیں۔بالوں
کا اوپر کا حصہ جو سفید ہو چکا ہو وہ تو کال نہیں ہوتا لیکن نیچے سے اگنے والا بال کالا
ہوتا ہے۔زندگی کے عام دستور کے مطابق بڑی عمر میں جو بال سفید ہوتے ہیں معلوم نہیں ان پر
سورا ئینم اثر انداز ہوتی ہے یا نہیں۔شاذ صورتوں میں دیکھا گیا ہے کہ بڑھاپے کی عمر کو پہنچ کر
ایک بار پھر کالے بال اگنے لگتے ہیں۔میں نے خود ایسی خواتین دیکھی ہیں جن کے بال بڑی عمر
میں پہنچ کر دوبارہ کالے ہو گئے۔خدا تعالیٰ ہی اس نظام کو بہتر طور پر جانتا ہے۔لیکن اگر کوئی
ہومیو پیتھ ایسی تیر بہدف دوا معلوم کر لے جو ہر بوڑھے کے سفید بالوں کو کالا کر دے تو وہ دنیا کا
امیر ترین آدمی بن سکتا ہے۔آرنیکا اور سورائیم کو مختلف طاقتوں میں ملا کر دینے کا تجربہ کرنا ایک
صلائے عام ہے۔ہو سکتا ہے ٹھنڈے مزاج کے بوڑھوں میں یہ نسخہ کارگر ثابت ہو۔سورا ئینم کی جلدی امراض گریفائٹس سے بھی مشابہ ہیں۔دونوں کے ایگزیما میں
زخموں پر کھرنڈ آ جاتے ہیں جن کی نچلی تہوں سے بد بودار پیپ نکلتی ہے اور زخم از سرنو تازہ ہو
جاتے ہیں۔سورائینم میں زخموں کی بد بو گریفائٹس اور دیگر دواؤں کے مقابل پر بہت نمایاں
ہوتی ہے۔یہ بو نا قابل برداشت ہوتی ہے، زخموں میں سخت خارش ہوتی ہے اور کھجلانے پر
خون بہنے لگتا ہے۔جلد میلی میلی اور خشک سی ہوتی ہے۔تمام جسم پر کھرنڈ والے ابھار بن جاتے
ہیں اور زخم جلد مندمل نہیں ہوتے۔سور ایٹم میں آنکھوں کے چھپر متورم اور چسکے ہوئے ہوتے ہیں۔پیوٹوں کے۔کنارے سرخ ہو کر سوج جاتے ہیں۔یہ علامت اور بھی بہت دواؤں میں پائی جاتی ہے۔
سورا ئینم
683
اگر بیماری بہت بڑھ جائے اور آنکھ کی شکل بگڑنے لگے تو ایلیو مینا اور ایپلیوسن بالمثل دوائیں ثابت
ہوسکتی ہیں۔خصوصاً ایلیو مینا بہت گہرا اثر کرنے والی دوا ہے۔اگر آنکھوں میں سوزش ہو اور
گومڑ سے بن جائیں تو ایلیو مینا کی بجائے ایسکولس (Aesculus) بہتر ہے۔آنکھوں کی
بیماریاں ان ملتی جلتی دواؤں کے استعمال سے عموماً ٹھیک ہو جاتی ہیں۔بعض دفعہ چھپر موٹے ہو کر
اوپر کی طرف الٹ جاتے ہیں اور اندر کی سرخی با ہر نمایاں دکھائی دینے لگتی ہے۔آنکھیں بہت
بھیانک شکل اختیار کر لیتی ہیں اور پلکیں جھڑنے لگتی ہیں۔ان میں بھی سورائیم ، ہسپر سلف اور
ایلیو مینا کو اونچا مقام حاصل ہے۔سورائیم میں ایسا کام جس میں ناک بند رہتا ہے، بار بار ہوتا ہے۔ناک میں بندش
کے باوجود جلن کے ساتھ پیکی زردی مائل سبز رنگ کی رطوبت بہتی ہے جس سے جلن کو قدرے
سکون ملتا ہے۔انفلوئنزا کے وائرس شکلیں بدل بدل کر حملہ آور ہوتے رہتے ہیں۔ایسی صورت
میں سورا ئینم بھی کچھ عرصہ فائدہ پہنچا کر اثر کرنا چھوڑ دیتی ہے کیونکہ بیماری کی علامتیں بدل جاتی
ہیں۔لہذا نزلاتی بیماریوں میں کسی ایک دوا پر انحصار ممکن نہیں۔علامتیں بدلیں تو دوا بدلنی بھی
ضروری ہوگی۔سورا ئینم ٹھنڈے مزاج کے مریضوں کی دوا ہے۔ٹھنڈ سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر
اپنا اثر بہت تیزی سے دکھاتی ہے۔مزید برآں سورائینم دبی ہوئی امراض کو باہر نکالنے کی طاقت
بھی رکھتی ہے۔پس جن مریضوں کو سورا ئینم خود ٹھیک نہ کر سکے تو ان کی اصل علامتوں کو جو کسی اور
دوا سے تعلق رکھتی ہوں ، ابھار کر معالج کی مدد کرتی ہے۔اگر سورائینم کچھ فائدہ دے کر رک
جائے تو گھبرانا نہیں چاہئے۔اس سے یہ مراد نہیں کہ دوا کی تشخیص غلط ہے۔سورائینم کی یہ عادت
ہے کہ کچھ فائدہ پہنچا کر انتظار کرتی ہے۔پھر کچھ وقفہ ڈال کر دوبارہ سورا ئینم دینے سے رکا ہوا
فائدہ جاری ہو جاتا ہے۔سورا میکنم میں مریض ہر وقت بھوکا رہتا ہے خصوصا رات کو بہت بھوک لگتی ہے
اور یہ عجیب علامت ہے کہ رات کے پچھلے پہر محض بھوک سے آنکھ کھل جاتی ہے۔کھانا
کھانے سے مریض کی تکلیف میں کمی ہو جاتی ہے۔سلفر کے مریض کو رات کو اور صبح کو
سورا ئینم
684
بھوک محسوس نہیں ہوتی لیکن دن چڑھنے کے بعد گیارہ بجے کے قریب معدہ میں شدید کھرچن
کے ساتھ بھوک کا احساس ہوتا ہے۔سورائینم میں سر درد نزلہ سے ادلت بدلتا رہتا ہے۔اس کیفیت میں برائیو نیا اور رسٹاکس
بھی مفید ہیں۔سورائیم میں کھانسی بالکل خشک ہوتی ہے اور بلغم نہیں بنتی۔عموماً ایسی کھانسی بہت
تکلیف دہ ہوتی ہے۔آغاز میں ایکونائٹ، بیلا ڈونا اور آرسنک مفید ثابت ہوتی ہیں لیکن یہ
مستقل شفا نہیں دیتیں۔بعد میں پیدا ہونے والی علامتوں کے لئے اور دوائیں تلاش کرنی
چاہئیں۔مریض کی عمومی نگرانی کرنا اور وقتا فوقتا پیدا ہونے والی علامتوں کو پیش نظر رکھ کر دوائیں
بدلنا ضروری ہے لیکن جو دوائیں مریض کے مزاج سے موافقت رکھتی ہیں وہ عموماً مستقل فائدہ
پہنچاتی ہیں، ان میں تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑتی۔سورائیم میں منہ کے کناروں پر زخم بن جاتے ہیں، زبان اور مسوڑھے زخمی
رہتے ہیں اور دانت ڈھیلے ہو کر ہلنے لگتے ہیں۔بسا اوقات کسی گہرے انفیکشن کے نتیجہ میں
مسوڑھے خراب ہو جانے کے باوجود درد، سوزش اور بخار کی علامتیں ظاہر نہیں ہوتیں۔جراثیم
اندر ہی اندر ان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں۔ایک دوا پیٹیشیا (Baptisia) میں بھی یہی علامت پائی
جاتی ہے کہ گلا شدید خراب ہوتا ہے حتی کہ غدود گلنے سڑنے لگتے ہیں لیکن درد نہیں ہوتا۔سورائینم کے مریض کو بعض دفعہ اچانک اجابت کی حاجت محسوس ہوتی ہے اور ذراسی
تاخیر سے کپڑے گندے ہو جاتے ہیں۔سورائینم میں قبض برائیو نیا اور گریفائٹس سے ملتی ہے۔بعض دفعہ نرم اجابت ہونے
کے باوجود اخراج میں دقت پیش آتی ہے کیونکہ انتڑیوں میں فضلہ کو آگے دھکیلنے کی طاقت کم ہو
جاتی ہے۔اجابت کے اخراج میں وقت کی علامت ایلیو مینا، چائنا اور نکس موسکیھا
(Nux Moschata) میں بھی پائی جاتی ہے۔سورائینم کے اسہال میں غیر ہضم شدہ غذا کے
ثابت ٹکڑے بھی خارج ہوتے ہیں۔پیشاب بھی بار بار آتا ہے جو ذیا بیطس کی نہیں بلکہ کمزوری
کی علامتیں ہے۔ا
سورا ئینم
685
پراسٹیٹ کی بعض تکلیفوں میں بھی سورا ئینم مؤثر ہے۔کینسر میں بھی مفید ہے لیکن
پراسٹیٹ کے کینسر میں سب سے مؤثر دوا سلیشیا CM ہے۔گزشتہ چند سالوں میں کئی
مریضوں پر اس کا تجربہ کیا گیا ہے جو بے حد کامیاب ثابت ہوا ہے۔اگر سلیشیا CM کی ایک
خوراک سے کچھ فائدہ ہو کر رک جائے تو وقفہ کے بعد دوبارہ دی جاسکتی ہے لیکن بلاوجہ دہرانی
نہیں چاہئے۔کینسر میں خواہ وہ کسی جگہ کا ہو بہت اونچی طاقت حسب ضرورت جلد بھی دہرائی جا
سکتی ہے لیکن اگر پہلی خوراک کا فائدہ جاری ہو تو بے وجہ جلد نہیں دہرانی چاہئے۔عموماً دل کے
اعصاب کی کمزوری، شدید درد جسے لیٹنے سے آرام آئے اور دل کے اردگرد کی جھلی میں
سوزش کے لئے مفید ہے۔سورائیم کی ایک علامت یہ ہے کہ نبض کمزور ہوتی ہے اور بآسانی
محسوس نہیں کی جاسکتی۔سورا ئینم عورتوں کی تکلیفوں میں تبھی بہت مفید ہوگی جب ان میں سردی اور اخراجات
کی بد بو کی علامتیں نمایاں طور پر پائی جائیں۔سورا ئینم میں انسان کی جنسی خواہشات میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور کوئی احساس باقی
نہیں رہتا۔گریفائٹس میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔سورائینم بظاہر خشک اور سرد دوا ہے لیکن
اس کے بخار میں جسم خوب پیتا ہے اور گرم پسینہ آتا ہے۔بھاپ سی نکلتی ہے لیکن پسینہ آنے سے
بخار کم نہیں ہوتا۔ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔شدید پیاس لگتی ہے۔نا قابل برداشت خارش
کی وجہ سے نیند نہیں آتی۔سورائینم کی تکلیفیں سردی اور موسم کی تبدیلی سے بڑھتی ہیں۔سرد ہوا کا جھونکا نا قابل
برداشت ہوتا ہے۔کھانے سے تکلیف کم ہوتی ہے لیکن وقتی طور پر کھلی ہوا میں کھانسی اور خارش
کی تکلیف کو آرام آتا ہے۔مددگار دوائیں: سلفر۔ایلیو مینا
طاقت:
200 یا اونچی طاقتیں۔بعض دفعہ اس کی پہلی خوراک
اثر ظاہر کرنے میں نو دس دن لیتی ہے۔اس لئے اس کا
اثر دیکھنے کے لئے اتنا انتظار ضرور کرنا چاہئے۔