پلسٹیلا Pulsatilla
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
پلسٹیلا
689
159
پلسٹیلا
PULSATILLA
(Wind Flower)
پلسٹیلا ایک پودے کے سفوف سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔ایلو پیتھک طریق
استعمال میں اس سفوف کو صرف آنکھ کی تکلیفوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔ہومیو پیتھک طریقہ
علاج میں یہ بکثرت استعمال ہونے والی دواؤں میں شامل ہے۔اس دوا میں ذہنی اور جسمانی علامات اولتی بدلتی رہتی ہیں۔پلسٹیلا کا مریض نرم مزاج،
رونے کی طرف مائل اور بزدل ہوتا ہے۔یہ مزاج عورتوں میں زیادہ ملتا ہے اس لئے یہ
عورتوں کی دوا کے طور پر مشہور ہے۔پلسٹیلا کا مریض سب کے لئے دل میں نرمی رکھتا ہے۔بات بات پر رو پڑے گا یا چھوٹی موٹی کی طرح گم سم ہو جائے گا۔چھوٹی چھوٹی بات کو بہت شدت
سے محسوس کرتا ہے۔جب یہ دیکھے کہ اس کی انا کو کچلا گیا ہے تو بہت بے عزتی محسوس کرتا ہے اور چڑ
جاتا ہے۔بہت وہمی ہوتا ہے۔عزت نفس کے معاملہ میں ضرورت سے زیادہ حساس ہو جاتا ہے۔معمولی بات سے بھی اس کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور اسے ہر وقت یہ وہم رہتا ہے کہ کوئی
میری بے عزتی کر رہا ہے لیکن وہ تشدد پسند نہیں ہوتا اور مار دھاڑ پر نہیں اتر آتا بلکہ بہت غمگین،
مایوس اور بے حوصلہ ہو جاتا ہے۔بہت روتا ہے۔تو ہمات میں جلد مبتلا ہو جاتا ہے۔ایسے مریضوں
میں مذہبی جنون بھی پایا جاتا ہے۔خصوصاً عورتیں اس جنون کا شکار ہوتی ہیں۔چونکہ وہ اپنے
غصہ کے جذبات کو دباتی رہتی ہیں اس لئے بالآخر ان کے یہ جذبات مذہبی پاگل پن میں تبدیل ہو
جاتے ہیں۔پاگل پن کا اظہار ان کی باتوں اور خیالات سے ہوتا ہے۔مثلاً ان کے دماغ میں یہ
خیال بیٹھ جائے گا کہ فلاں خوراک بنی نوع انسان کی ہلاکت کا موجب ہے اسی وجہ
پلسٹیلا
690
سے وہ تنزل پذیر ہیں۔ایسا وہم پلسٹیلا کا خاصہ ہے۔لائیکو پوڈیم کے بداثرات جن کی وجہ سے
انسان بے حد شرمیلا ہو جائے حتی کہ اپنے سائے سے بھی ڈرے تو اسٹیلا ان کا تریاق ہے۔بسا اوقات پلسٹیلا کی مریض عورتوں کو شادی سے نفرت ہو جاتی ہے۔اگر شادی سے
نفرت نمایاں طور پر پائی جائے اور کوئی دوسری نفسیاتی وجہ معلوم نہ ہوتو پلسٹیلا دینی چاہئے۔پلسٹیلا کا معدے کی تکلیفوں سے بھی تعلق ہے۔تیل، گھی اور چربی والی مرغن غذا
ہضم نہیں ہوتی۔ذراسی ملائی یا گھی کھانے سے معدہ جواب دے جاتا ہے۔بعض دفعہ ایسے
مریض چکنائی سے نفرت کرنے لگتے ہیں لیکن اگر نفرت نہ بھی ہو تو چکنائی والی غذا انہیں ہضم نہیں
ہوتی۔کار بود یج اور بعض اور دواؤں میں بھی یہ علامت ملتی ہے۔پلسٹیلا میں پیاس نہیں ہوتی لیکن ٹھنڈا پانی پینے سے سکون ملتا ہے۔ٹھنڈا کھانا
کھانے کی خواہش ہوتی ہے۔معدے کی تکلیفیں صبح کے وقت زیادہ ہو جاتی ہیں اور ذہنی تکلیفیں
شام کو بڑھ جاتی ہیں۔عموماً ڈیپریشن اور اداسی کے دورے بھی شام کو ہی پڑتے ہیں۔ایسے
مریضوں کے لئے یہ وقت بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ٹھنڈی ہوا میں اور ملکی حرکت کرنے سے
مریض کو آرام ملتا ہے اور گرم کمرے میں جانے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔مریض کی اندرونی
سردی کی کیفیت گرم کمرے میں جا کر اور بھی شدت اختیار کر لے گی۔پلسٹیلا میں یہ عجیب تضاد
پایا جاتا ہے کہ بظاہر جسم گرم ہوتا ہے لیکن مریض اندرونی طور پر سردی محسوس کرتا ہے اور گرم
کمرے میں جانے کے باوجو دسردی کا احساس
کم نہیں ہوتا بلکہ زیادہ ہو جاتا ہے۔پلسٹیلا کا اثر سلفر سے زائل ہو جاتا ہے۔ہاتھ پاؤں کی جلن کے سوا پلسٹیلا کی دوسری
علامتیں سلفر سے نہیں ملتیں۔اگر سلفر زیادہ مقدار میں استعمال کی گئی ہو تو پلسٹیلا دیں اور پلسٹیلا
زیادہ دی ہوتو سلفر دینے سے اس کا اثر زائل ہو جائے گا۔اگر سورائس ( چنبل) چھوٹے چھوٹے دائروں کی شکل میں ظاہر ہو اور دانے
دبے ہوئے بھورے رنگ کے ہوں تو ایسی سورائس میں پلسٹیلا اچھا اثر رکھتی ہے۔
پلسٹیلا
691
پلسٹیلا میں جسم کے کسی ایک حصہ میں رگیں پھول جاتی ہیں اور ان میں خون جم جاتا
ہے۔رگوں کا جالا بن جاتا ہے اور سوزش بھی نمایاں ہوتی ہے۔عموما حمل کے دوران پنڈلیوں اور
ٹانگوں پر یہ تکلیف حملہ کرتی ہے۔(اس کی تفصیلی بحث ایسکولس وغیرہ میں کی جا چکی ہے۔یہاں
دہرانے کی ضرورت نہیں۔اس کے ساتھ السر اور زخم بننے کا رجحان بھی ہو تو پلسٹیلا بہت مفید
ثابت ہوتی ہے۔پلسٹیلا نزلاتی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔یہ دائمی نزلہ یا اندرونی جھلیوں کی بیماریوں
کو ٹھیک کرتی ہے۔ایسا نزلہ چھاتی میں اترتا ہے تو گاڑھی بلغم نکلتی ہے۔صحیح دوا کھانے سے اللہ کے
فضل سے جلد آرام آجاتا ہے۔نزلاتی تکلیفیں چونکہ ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں اس لئے ان
میں فرق کرنا بہت مشکل ہے۔ناک بند ہو تو اکثر پلسٹیلا ذہن میں آتی ہے۔تاہم اور بھی
بہت سی دواؤں میں یہ علامت پائی جاتی ہے جس کی تفصیل مختلف ابواب میں مذکور ہے۔ناک
بند بھی ہوتا ہے پھر بھی کچھ نہ کچھ نزلہ جاری رہتا ہے۔نکس وامیکا اور کوکس (Coccus) بھی اس
میں مفید ہیں۔مریض کے مزاج کو پیش نظر رکھ کر دوا تلاش کرنی چاہئے۔جو بچیاں جوانی کی عمر کو پہنچ رہی ہوں ان کے لئے کلکیر یا فاس کی طرح پلسٹیلا بھی بہت اہم دوا
ہے۔پاؤں بھیگ کر ٹھنڈ لگنے سے اگر حیض بند ہو جائیں یا بہت دیر میں آئیں تو پلسٹیلا اچھا اثر رکھتی
ہے۔پلسٹیلا کی مریض عورتوں کو سارا مہینہ یہ احساس رہتا ہے کہ حیض آنے والے ہیں لیکن آتے نہیں۔عورتوں کے حیض ختم ہونے کے زمانے میں پیدا ہونے والی تکلیفوں میں بھی پلسٹیلا بہترین دوابیان
کی جاتی ہے۔اسے کیلیس با بیلا ڈونا سے ملا کر دینے سے کافی مفید نتائج نکلتے ہیں۔عموماً چہرے پر
گرم ہوا کے جھونکے محسوس ہوتے ہیں اور چہرہ سرخ ہو جاتا ہے۔خون کی کمی کی شکار عورتوں میں
حیض کا وقت لمبا ہو جائے تو خون پتلا ہو جاتا ہے۔چونکہ پلسٹیلا خون کی کمی کی بھی بہترین دوا
ہے۔اس لئے ایسی عورتوں
کو پلسٹیلا دی جائے تو حیض بالکل رک جاتا ہے لیکن چند مہینوں میں خون
کی کمی پوری ہونے کے بعد پھر خود بخود معتدل طریق پر جاری ہو جاتا ہے۔پلسٹیلا خون کی کمی دور
پلسٹیلا
692
کئے بغیر حیض جاری نہیں کرے گی۔اگر خون کی کمی نہ بھی ہو اور سیاہی مائل اور تھوڑا تھوڑا خون
آئے تو اس کا فوری تدارک پلسٹیلا سے کیا جاتا ہے۔پلسٹیلا میں کمر اور کندھوں میں درد ہوتا ہے۔سخت چیز سے دبانے سے درد کی شدت
میں کمی آتی ہے۔اسی طرح سخت چیز پر سونے سے بھی آرام ملتا ہے۔پلسٹیلا کا سر درد در دشقیقہ سے مشابہت رکھتا ہے۔عموماً ایک طرف ہوتا ہے۔کنپٹیوں
میں اندر کی طرف جاتا ہے اور چہرہ کی ایک ہی طرف محسوس ہوتا ہے۔اس دوا کی ایک خاص
علامت یہ ہے کہ جسم کی ایک طرف گرم اور ایک طرف ٹھنڈی ہوتی ہے۔یہ گرمی سردی کا فرق
ہاتھ لگانے سے بھی محسوس ہوتا ہے۔چہرہ ایک طرف سے تمتمایا ہوا اور دوسری طرف سے ٹھنڈا
اور زرد گویا خون نہیں رہا۔یہ ایک ایسی نمایاں علامت ہے جس کے نتیجہ میں پلسٹیلا کی پہچان
مشکل نہیں رہتی۔اس لئے سردرد کی دوسری علامتوں کے علاوہ یہ علامت بھی رہنما ہو سکتی ہے۔لیکن ضروری نہیں کہ ہر درد میں یہ علامت موجود ہو۔اگر یہ علامت نہ بھی ہو پھر بھی دیگر بالمثل
علامتیں ملنے سے پلسٹیلا کام آسکتی ہے۔پلسٹیلا میں آنکھوں کی علامتیں بہت نمایاں ہیں۔گوہانجنیاں بہت نکلتی ہیں۔پلسٹیلا
ان
کا اچھا علاج ہے۔آنکھوں سے گاڑھا مواد نکلتا ہے، پلکیں متورم اور چپکی ہوئی ، چھوٹے بچوں
میں آشوب چشم ، آنکھوں کے پردے کی سوزش اور ناک اور گلے کی علامتیں نیٹرم میور سے ملتی
ہیں۔نیٹرم میور پلسٹیلا کی مزمن دوا ہے یعنی اگر مستقل طور پر پلسٹیلا کی علامتیں موجود ہوں لیکن
اس دوا سے فائدہ نہ ہو تو نیٹرم میوردینی چاہئے۔پلسٹیلا کانوں کی بھی بہترین دوا ہے۔کانوں کی انفیکشن ہو یا کانوں سے بد بودار
گاڑھا مواد نکلے اور اونچا سنائی دے تو یہ مفید ہے۔نزلاتی اثرات کان میں منتقل ہوں تو پلسٹیلا
کے مریض کی طبیعت میں نرمی اور درد کے ساتھ رونے کا رجحان غالب ہوتا ہے جس میں عجب
بے چارگی اور بے بسی کا اظہار ہوتا ہے۔لیکن اگر کان کے درد کے ساتھ غصہ پایا جائے تو پلسٹیلا
کی بجائے کیمو میلا دینی چاہئے۔پرانے نزلہ کے ساتھ ناک کی اندرونی نالی میں خشکی کا احساس ہوتا ہے۔مواد جم کر
پلسٹیلا
693
سخت ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ہلکا ہلکا درد بھی رہتا ہے۔ایسی تکلیف میں پلسٹیلا سے فائدہ ہوگا۔اس میں نزلاتی اخراجات ابتدا میں سفید ہوتے ہیں لیکن جلد ہی زردی مائل اور بد بودار
بھی ہو جاتے ہیں۔قوت شامہ کم ہو جاتی ہے یا بالکل ختم ہو جاتی ہے۔صبح کے وقت بلغمی
کھانسی ہوتی ہے جو شام تک بالکل خشک کھانسی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔نزلے کا پرانار جمان
ہو تو نکسیر بھی پھوٹتی ہے۔تکمیر کا حیض سے بھی تعلق ہوتا ہے۔اگر حیض رک جائے اور نکسیر آئے تو پلسٹیلا
کی بجائے برائیو نیا دوا ہوگی۔اگر حیض جاری رہتے ہوئے نکسیر آئے تو پلسٹیلا دوا ہے۔پلسٹیلا میں شام کو الرجی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے لیکن نیٹرم میور میں اس سے
بالکل برعکس صبح کے وقت خصوصا نو بجے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔اگر سردی سے گرم کمرے میں
آنے سے چھینکیں آئیں تو اس کی دوا پلسٹیلا ہے۔اگر گرمی سے سردی میں جانے سے چھینکیں
آئیں تو سباڈیلا ،سلیشیایا نیٹرم میور استعمال کرنی چاہئیں۔پلسٹیلا کے مریض کی نیند اڑ جاتی ہے اور وہ سونے میں دقت محسوس کرتا ہے۔اسے
سانس کی تنگی اور تھکن کا احساس رہتا ہے۔اگر صحیح علاج نہ ہوتو دمہ ہو جاتا ہے۔اگر الرجی دمہ
میں تبدیل ہو جائے تو پلسٹیلا بھی اسے ٹھیک کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔سلیشیا پر
کی مزمن دوا ہے۔اگر پلسٹیلا سے بخار نہ ٹوٹ رہا ہو اور طبیعت میں گرمی کا احساس ہو، اسی طرح
انفیکشن کی تکلیفیں پلسٹیلا سے قابو نہ آئیں حالانکہ علامتیں پلسٹیلا سے ملتی ہوں تو سلیشیا دیں۔یہ
اکثر کام کرتی ہے۔یہ میرا تجربہ ہے۔پہلے میں سلیشیا نہیں دیتا تھا لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ مزمن
ہونے کا یہ بھی تعلق ہو سکتا ہے کہ پلسٹیلا اپنی علامتوں کے باوجود کام نہ کرتی ہو اور نا کام ہو جائے
وہاں سلیشیا کام شروع کر دے۔واقعتا یہ بات درست ثابت ہوئی۔پلسٹیلا کن پیروں (Mumps) کی بھی بہترین دوا ہے اور یہ بیماری کو دوسری
جگہ منتقل نہیں ہونے دیتی۔صحیح علاج نہ کیا جائے تو بیماری منتقل ہو کر آلات تناسل پر اثر انداز
پلسٹیلا
694
ہو جاتی ہے اور ایسے مریض ساری عمر کے لئے اولاد سے محروم ہو جاتے ہیں۔ایسی صورت میں
سب سے پہلے ابراٹینم دینی چاہئے۔اس سے ٹھیک نہ ہو تو پھر پلسٹیلا دیں۔ان دونوں دواؤں میں
ایک مشابہت یہ ہے کہ ان کے جسم کے درد ادھر ادھر گھومتے ہیں۔ابراٹینم (Abrotanum) کے
درد ہر طرف گھومتے ہیں۔پلسٹیلا کے درد ایک خاص سمت یعنی دائیں سے بائیں یا بائیں سے
دائیں حرکت کرتے ہیں۔لیک کینا ئینم (Lac Canium) میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے اور
اس کے درد بھی بہت تیزی سے حرکت کرتے ہیں۔ابراٹینم میں بسا اوقات مرض کی نوعیت کسی
دوسری مرض میں بدل جاتی ہے۔اگر پھیپھڑوں کا کینسر ہڈیوں میں چلا جائے تو ایسی صورت
میں انتقال مرض کی دواؤں کو پیش نظر رکھنا چاہئے اور ابراٹینم بھی استعمال کی جاسکتی ہے لیکن سب
سے مؤثر دوا فاسفورس (Phosporus) ہے اور کینسر ہڈیوں ہی سے شروع ہوا ہو یا ہڈیوں
میں منتقل ہوا ہو ، دونوں صورتوں میں فاسفورس بہترین دوا ثابت ہوگی۔پلسٹیلا میں کھانا کھانے کے چند گھنٹے بعد معدے کی تکلیفیں شروع ہوتی ہیں۔بے
چینی ، کھٹے ڈکار، ہوا سے پیٹ کا بھر جانا وغیرہ وغیرہ نکس وامیکا میں بھوک کی حالت میں تکلیفیں
بڑھتی ہیں اور کھانا کھانے کے بعد کچھ عرصہ تو آرام رہتا ہے مگر تقریباً ایک گھنٹہ کے اندر اندر
تکلیف واپس آ جاتی ہے۔پلسٹیلا کے مریض کا منہ خشک رہتا ہے لیکن اسے پیاس نہیں لگتی۔صفراوی مادہ
بہت کثرت سے بنتا ہے اور ابکائی کے ساتھ منہ میں آ جاتا ہے۔چکنائی کھانے سے پیٹ
میں تناؤ پیدا ہو جاتا ہے۔سبزی مائل پانی کی طرح بہت پہلے اسہال آتے ہیں اور رات
کے وقت زیادہ آتے ہیں۔قبض کے باوجود نرم اجابت پلسٹیلا کا خاصا ہے کی
ما صا ہے لیکن کھل کر
نہیں ہوتی۔بار بار حاجت ہونے کے باوجود فراغت کا احساس نہیں ہوتا۔نکس وامیکا
میں بھی یہی علامت ہے لیکن اس میں اجابت نرم ہونے کی بجائے سخت گٹھلیوں کی صورت
میں ہوتی ہے۔عورتوں میں قبض کی علامت بعض دفعہ گریفائٹس سے ملتی ہے۔اس صورت
میں اجابت نرم نہیں ہوگی بلکہ سخت اور بڑے جمے ہوئے فضلے کی صورت میں۔پلسٹیلا کی
پلسٹیلا
695۔طرح گریفائٹس بھی حیض کے خون کی کمی دور کرنے میں شہرت رکھتی ہے مگر گریفائٹس ٹھنڈے
مزاج کی دوا ہے جبکہ پلسٹیلا گرم مزاج کی۔قبض جب آخری حد تک پہنچ جائے اور پلسٹیلا سے
فائدہ نہ ہو تو سلیشیا سے بسا اوقات فائدہ ہو جاتا ہے جس کی ناکامی کی صورت میں دور بیٹرم البم
مفید ہوسکتی ہے۔قبض کے مریض بواسیر کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔مسے بہت تکلیف دہ ہوتے
ہیں۔لیکن اگر سخت چیز پر سیدھا لیٹنے سے بواسیر کی تکلیف کو آرام آئے تو یہ امونیم کارب کی
خاص علامت ہے۔اسے پلسٹیلا کی علامت نہیں سمجھنا چاہئے۔اگر مسوں میں بہت زیادہ جلن ہو
تو پلسٹیلا کی نسبت آرسنک اور کالی کا رب زیادہ مفید ہیں۔بواسیر کے مسلسل جاری رہنے والے
درد میں پیونیا(Paeonia) کو بہت شہرت حاصل ہے لیکن جب مزاجی علامتیں پلسٹیلا کی ملیں تو
پلسٹیلا ہی کام کرے گی۔اگر پیشاب کی حاجت محسوس ہوا اور مقدار میں تھوڑا آئے۔معمولی جلن ہو اور بے چینی
کا احساس نمایاں ہو تو پلسٹیلا مفید ہو سکتی ہے۔پلسٹیلا میں بعض دفعہ پیشاب کے ساتھ خون بھی
آتا ہے۔اس کی ایک علامت یہ ہے کہ کروٹ کے بل لیٹنے سے رات بھر پیشاب کی حاجت نہیں
ہوتی۔مریض کمر کے بل لیٹے تو بار بار اٹھنا پڑتا ہے۔اگر بچوں کو سوتے میں پیشاب کی
بیماری ہو تو ان کے ازار بند میں کمر کے پیچھے گانٹھ دینے سے ان کا کمر کے بل لیٹنا چونکہ مشکل ہو
جاتا ہے اس لئے بعض دفعہ ایسی ترکیب سے ان
کا بستر بھگونا بند ہو جاتا ہے۔مگر یہ ترکیب زیادہ تر
پلسٹیلا کے مریضوں میں کام آتی ہے۔نیز نیٹرم میور اور کالی فاس 6x میں ملا کر دینا بھی بچوں کی
اس بیماری میں بہت مفید ہے۔اگر کھانسنے ، چھینکنے اور جنسی کے ساتھ پیشاب خطا ہو جائے تو پلسٹیلا اچھا
کام کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ بستر میں پیشاب کرنے والوں کا اگر
سونے کے جلد بعد پیشاب خطا ہوتا ہوتو کاسٹیکم 200 یا سپیا 200 کو اولیت دینی چاہئے۔اگر لمبا عرصہ تک بیٹھا رہنے سے پیشاب کی حاجت محسوس نہ ہولیکن کھڑے ہوتے ہی دباؤ
پڑے اور چلنے سے پیشاب خطا ہو جائے تو یہ برائیو نیا کی خاص علامت ہے جو کا سٹیکم میں
بھی ملتی ہے۔اگر بیٹھے بیٹھے حاجت محسوس ہو لیکن چلنے سے آرام آ جائے تو یہ رسٹاکس کی
پلسٹیلا
696
علامت ہے۔یہ سب دوائیں اپنے اپنے دائرہ کار میں علامتوں کے مطابق کام کرتی ہیں۔پلسٹیلا کے مریض کو حرکت سے آرام آتا ہے۔اس لحاظ سے یہ رسٹاکس سے جزوی
طور پر مشابہ ہے۔نمی کے لحاظ سے بھی ان دونوں میں مشابہت ہے۔نم موسم میں بداحتیاطی کی
وجہ سے پیدا ہونے والی نزلاتی تکلیفوں میں پلسٹیلا اور رسٹاکس دونوں کام آتی ہیں۔بدلتے
ہوئے موسم میں کام آنے والی اور دواؤں کے علاوہ ڈلکا مارا کو بھی شہرت حاصل ہے مگر یہ تب
علامتی دوا ہوگی اگر بدلتا ہوا موسم نم بھی ہو۔پلسٹیلا حمل گرنے کے رجحان کو روکنے کے لئے بھی مفید دوا ہے۔بسا اوقات رحم
میں جنین کی بجائے کوئی لوتھڑا سا بن جاتا ہے جو بے جان ہوتا ہے۔پلسٹیلا اس لوتھڑے کو پکھلا
دیتی ہے۔اس میں حیض کے دوران شدید تشنجی درد ہوتا ہے۔کبھی کبھی ایسے درد کے دورے پڑیں
تو پلسٹیلا مفید ہے لیکن اگر یہ رجحان زیادہ ہو تو نیٹرم میور کو اولیت دیں جو پلسٹیلا کی مزمن ہے۔اگر نو جوان بچیوں کو بلوغت کے آغاز میں ہی یہ تکلیف ہو تو کلکیر یا فاس بھی بہت کارآمد ہے۔رحم کے گرنے کے رجحان میں بھی پلسٹیلا مفید ہے۔اس میں اور بھی بہت سی دوائیں کام آتی
ہیں جن میں علامتوں کے لحاظ سے فرق کرنا چاہئے۔بعض عورتوں کی چھاتیوں میں حمل اور بچے کی پیدائش کے بغیر بھی دودھ اتر آتا
ہے۔پلسٹیلا اس کیفیت میں بہت مفید ہے۔اس کے علاوہ مرکیورس اور سائیکلیمن بھی مفید
ہیں۔ایسی مائیں جن کو دودھ لم آتا ہو ان
کو عموماً پلسٹیلا فائدہ دیتی ہے۔اگر پیدائش کے
بعد گندگی و غیرہ پوری طرح خارج نہ ہو تو پلسٹیلا اس کی صفائی میں بہت مددگار ثابت ہوتی
ہے۔رحم کی عام صفائی میں پلسٹیلا بہت مفید ہے لیکن اس کا استعمال پر سوتی بخار سے پہلے پہلے
ہو تو کام آتی ہے۔بخار ہو جائے تو سلیشیا یا سلفر اور پائیر و جینم کام دیں گی۔اگر رحم میں بچے کی پوزیشن الٹی ہو تو پوزیشن درست کرنے میں پلسٹیلا 200 کو
بہت شہرت حاصل ہے۔پیدائش کے وقت اگر در دیں کمزور ہوں تو ان کو طاقت دینے کے
لئے بھی پلسٹیلا مفید ہے۔بعض ڈاکٹر روٹین میں نواں مہینہ شروع ہوتے ہی پلسٹیلا شروع
کروا دیتے ہیں۔اس کے اچھے اثرات دیکھے گئے ہیں لیکن دردیں شروع ہونے
پلسٹیلا
697
کے بعد وضع حمل میں سہولت پیدا کرنے کے لئے اس سے بہتر دوا میگنیشیا فاس اور کالی فاس کا
مرکب (Combination) ہے۔دونوں کی کچھ ٹکیاں پانی میں گھول کر گھونٹ گھونٹ پلائیں تو
وضع حمل میں بہت سہولت ہوتی ہے۔پلسٹیلا ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے ٹیڑھے پن میں ایک بہت کام آنے والی دوا
ہے۔یہ ریڑھ کی ہڈی کے عضلات کو طاقت دے کر انہیں سیدھا کر دیتی ہے اور دونوں طرف سے
تناؤ کو برابر کر دیتی ہے۔اگر بچوں کی ریڑھ کی ہڈی میں خم پڑ جائے تو قد نہیں بڑھتا اور وہ اونچا
ہونے کی بجائے کبڑے ہونے لگتے ہیں۔پلسٹیلا ایسے کبڑوں کے لئے مفید ہے۔پلسٹیلا کے
مریض کے کسی عضو میں درد ہوتو وہ عضو سکڑنے لگتا ہے اور کمزور ہو جاتا ہے۔مثلاً ٹانگ میں دیر تک
در در ہے تو ٹانگ چھوٹی ہو جاتی ہے۔درد سے ماؤف ٹانگیں ہوں یاباز و، دونوں سوکھنے لگتے ہیں۔اگر معدہ کی علامتیں پلسٹیلا کی ہوں اور ملیریا بھی حملہ کر دے تو پلسٹیلا مفید
ہے۔پلسٹیلا کے مریض کو اکثر پیاس نہیں لگتی لیکن ملیریا میں سردی لگنے سے پہلے غیر معمولی طور پر
سخت پیاس لگتی ہے اور بخار چڑھنے کے بعد پیاس ختم ہو جاتی ہے۔اگر یہ علامت نمایاں ہو تو
پلسٹیلا ضرور دیں۔پلسٹیلا میں چہرے کے دائیں طرف اعصابی درد ہوتا ہے۔نیچے کا ہونٹ سوج کر موٹا
ہو جاتا ہے۔یہ تکلیف عموماً شام کو بڑھتی ہے۔شام کو اور رات کے وقت خشک کھانسی بھی ہو تو
پلسٹیلا ضرور دیں۔پلسٹیلا کی تکلیفیں گرمی سے، چکنائی سے اور کھانا کھانے سے بڑھ جاتی ہیں۔کھلی ہوا
میں حرکت کرنے سے اور ٹھنڈی خوراک سے کم ہوتی ہیں۔ہاتھ جلتے ہوں اور پاؤں ٹھنڈے
ہوں یا پاؤں جلتے ہوں اور ہاتھ ٹھنڈے ہوں تو پلسٹیلا دوا ہوسکتی ہے۔مددگار دوائیں کالی میور لائیکو پوڈیم۔سلفیورک ایسڈ
دافع اثر دوائیں کافیا۔کیمومیلا ٹیکس وامیکا
طاقت:
30 سے 1000 تک یا بعض صورتوں میں CM بھی دی جاسکتی ہے۔