پائیروجینم Pyrogenium
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
پائیر وجینم
699
160
پائیر و جینم
PYROGENIUM
(سڑے ہوئے گوشت سے تیار کردہ دوا)
جیسا کہ عنوان میں ذکر ہے یہ دوا گوشت کی عفونت سے تیار کی جاتی ہے جو انتہائی
زہریلا مادہ ہے۔اس کو کھانے والے یا تو تیز بخار کے بعد نیم پاگل سے ہو کر مر جاتے ہیں یا دیر
تک اس کے بداثرات سے تکلیف اٹھاتے رہتے ہیں۔اس کا ذکر پہلے اس کثرت سے مختلف ابواب میں آچکا ہے کہ ممکن ہے قاری یہ سمجھے کہ یہ
دوا پہلے گزر چکی ہے لیکن بحیثیت دوا اس کا ایک الگ باب کے تابع پہلے تفصیلی تذکرہ نہیں ہوا۔اس
لئے قدرے اختصار سے اس باب کے نیچے اب اس کی ضروری علامتیں بیان کی جارہی ہیں۔اس کے تمام اخراجات میں شدید بد بو پائی جاتی ہے جن کے مہلک اثر سے اکثر تیز
بخار چڑھ جاتا ہے۔خصوصا پر سوتی کے بخار میں یا کسیر اعظم ثابت ہوئی ہے۔یہ بخار بچہ کی
پیدائش کے بعد رحم میں گندے مادے رہ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔اسے اگر سلفر کے ساتھ ملا
کر دیا جائے تو اور بھی بہتر کام کرتی ہے۔میں نے دونوں کو 200 طاقت میں ملا کر دینا بہت مؤثر
پایا ہے۔اگر انفلوئنزا کے دوران بے حد کمزوری محسوس ہوا اور مریض بہت بے چین
ہو تو آرسنک کے علاوہ پائیر و جینم بھی مفید ہے۔آرسنک کو پائیر وجینم سے ملا کر دیا جائے تو
اس کمزوری کو دور کرنے میں اور بھی بہتر نتائج دکھاتی ہے۔یہی نسخہ بد بودار اسہال اور
پیچش میں بھی کام آتا ہے۔نزلاتی بخاروں میں مریض کو بہت سردی لگے اور تعفن بھی
پایا جائے ، بے چینی بھی ہو تو پائیر وجینم کو پیلینم اور نیٹرم میور کے ساتھ ملا کر دینے
پائیر و بینم
700
سے فائدہ ہوتا ہے۔پائیر وجینم میں فاسفورس کی طرح ٹھنڈا پانی پینے کی شدید خواہش ہوتی ہے
لیکن معدہ میں پانی گرم ہو کر تے آ جاتی ہے۔اگر چہ پائیر وجینم کا مریض بہت سخت ٹھنڈا ہوتا
ہے اور سردی کا احساس اس کی ہڈیوں تک سرایت کر جاتا ہے لیکن اسے شدید ٹھنڈا پانی پینے کی
پیاس لگی رہتی ہے۔ایسی صورت میں پائیر وجینم کو فاسفورس کے ساتھ ملا کر دیا جا سکتا ہے۔اگر منہ سے بہت سخت بدبو آئے تو پائیر وجینم بھی مفید دوا ہو سکتی ہے۔ایسے مریض
اگر بہت سردی محسوس کریں تو پائیر وجینم اور سورائینم کو ملا کر دینا اکیلا اکیلا دینے سے بہتر ہے۔میں نے ٹائیفائیڈ کے ہر قسم کے مریضوں کو پائیر وجینم اور ٹائیفائیڈ مینم 200 طاقت
میں ملا کر دینا بے حد مفید پایا جاتا ہے۔میرے والد ٹائیفائیڈ میں ہمیشہ اسے استعمال کرتے تھے
اور غالباً وہی اس مرکب کے موجد ہیں۔اس کے ساتھ کالی فاس اور فیرم فاس 6x میں ملا کر دن
رات میں سات آٹھ بار دینی چاہئے۔لیکن اگر ایسے مریض کو بد بودار اسہال بھی آتے ہوں تو
پٹیشیا 30 طاقت کی اسی طرح تکرار بہت مفید پائی گئی ہے۔پائیر وجینم ایسے ملیریا میں بھی اثر دکھاتی ہے جو عام دواؤں سے قابو نہیں آتا۔مریض کو
بہت سردی لگتی ہے، آرسنک کی طرح بے چینی ہوتی ہے اور اخراجات بہت بد بودار ہوتے ہیں۔مویشیوں میں بھی اگر بچہ پیدا ہونے کے بعد آنول رہ جائے اور پرسوتی بخار ہو تو
پائیر وجینم اور سلفر 200 کا نسخہ انسانوں کی طرح مویشیوں پر بھی برابر اثر انداز ہوتا ہے۔گردوں کی سوزش (Nephritis) کے لئے بھی مفید ہے۔اگر یہ علم ہو جائے کہ
کسی زمانے میں مریض کو تعفنی بخار ہوا تھا اور اس کے بعد گردے جواب دے گئے تو پائیر وجینم
بہت مفید ہے۔پائیر وجینم کی ایک علامت یہ ہے کہ تیز بخار میں دل کی دھڑکن نسبتا آہستہ ہو جاتی ہے۔اگر دل کی دھڑکن کا توازن بگڑ جائے تو یہ پائیر بینم کی خاص علامت ہوتی ہے۔
پائیر وجینم
701
اگر پائیر وجینم کی مذکورہ بالا مزاجی علامتیں موجود ہوں
تو یہ ہر قسم کی جلدی امراض میں
بھی کام آ سکتی ہیں۔چونکہ اس کا تعلق زیادہ تر وریدوں کے خون سے ہے اس لئے اس کے
مزاج میں سخت قسم کی متعفن بواسیر بھی پائی جاتی ہے۔سی ایسی ضدی تے میں بھی مفید ہے
جس میں بدبو بہت زیادہ ہو۔مزاجی علامتیں ہوں تو یہ پھیپھڑوں کی ہر قسم کی تکلیفوں مثلاً
Broncho Pneumonia میں بھی مفید ہے۔مددگار دوائیں برائیونیا، سلفر، آرسنگ اور ٹائیفائیڈ مینم وغیرہ جن کا ذکر
اس باب میں گزر چکا ہے۔طاقت:
CM 30