رسٹاکس Rhus Tosxicodendron

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

رسٹاکس
707
707
رس ٹاکسی کو ڈینڈران
( رسٹاکس )
RHUS TOXICODENDRON
(Poison-ivy)
یہ دوار ٹاکس کے مختصر نام سے زیادہ مشہور ہے۔یہ بچھو بوٹی نام کے ایک جنگلی پودے
کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔جس کے زہر سے نہایت خطرناک قسم کی خارش شروع ہو جاتی
ہے۔شدید بخار ہوتا ہے، بھوک ختم ہو جاتی ہے، متلی اور سخت سر درد، غدود سوج جاتے ہیں اور منہ
اور زبان پر زخم بن جاتے ہیں۔1798ء میں ایک فرانسیسی ڈاکٹر نے مشاہدہ کیا کہ ایک مریض
کی شدید جلدی تکلیف اس زہر کے اثر سے دور ہو گئی۔اس کے بعد اس ڈاکٹر نے اس بوٹی کو بہت
سی اور جلدی امراض، فالج اور جوڑوں کے درد میں استعمال کیا اور اسے بہت مفید پایا۔ہومیو پیتھی
طریقہ علاج میں مرطوب موسم میں اس بوٹی کے تازہ پتوں کو پیس کر دوا تیار کی جاتی ہے۔رسٹاکس ایک ایسی دوا ہے جس کے بغیر ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کا گزارا مشکل ہے۔یہ
بکثرت بیماریوں میں استعمال ہوتی ہے۔رسٹاکس کی سب سے اہم علامت جلن اور سوزش ہے جس کے نتیجہ میں بڑے
بڑے چھالے بنتے ہیں۔جلدی بیماریوں میں سب سے بڑا چھالا رسٹاکس میں پایا جاتا ہے۔اینا کارڈیم (Anacardium) اور میتھرس (Cantharis) میں بھی چھالے ہوتے ہیں
لیکن نسبتا کم۔رسٹاکس جل جانے والے مریضوں کو غیر معمولی فائدہ پہنچاتی ہے۔انہیں
اونچی طاقت میں فوراً رسٹاکس دینا بہت مفید ہوتا ہے۔اس کے علاوہ رسٹاکس ہر قسم کے

رسٹاکس
708
فالجی اثرات میں اعلیٰ درجے کی دوا ہے۔جو فالج زیادہ تر دائیں طرف کے اعضاء پر حملہ آور
ہوں رسٹاکس اور سلفر باری باری دینے سے بالکل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔اگر زیادہ علامتیں نہ بھی
ملتی ہوں پھر بھی کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور پہنچا دیتی ہیں۔اگر سخت تھکاوٹ یا مسلسل بڑھتے ہوئے اعصابی دباؤ کی وجہ سے ایک آنکھ کی نظر
اچانک ختم ہو رہی ہو اور دل پر بھی کمزوری کا اثر ہوتو رسٹاکس کی ایک دوخوراکیں فوراً فائدہ
پہنچاتی ہیں۔ایسی صورت میں عموماً دائیں آنکھ کے سامنے سائے سے تھر کتے ہوئے معلوم
ہوتے ہیں یا دائیں طرف کی آدھی نظر ختم ہو جاتی ہے۔اعصابی دردوں میں جن میں آرام کرنے سے تکلیف بڑھے اور حرکت سے آرام
آئے ، یہ بہت مفید ہے۔چونکہ جلن کا احساس بہت ہوتا ہے اس لئے آرام نہیں کیا جاتا اور
اضطرابی کیفیت طاری رہتی ہے اور کسی کروٹ بھی چین نہیں آتا۔حرکت سے شروع میں تکلیف
بڑھتی ہے لیکن رفتہ رفتہ آرام آنا شروع ہو جاتا ہے مگر کچھ عرصہ بعد دردیں واپس آ جاتی ہیں۔نرم
حرکت جو آہستہ آہستہ کی جائے، جسم کی دردوں میں کمی کا موجب بنتی ہے۔سخت ورزش اس کا
علاج نہیں بلکہ خطر ناک ہے۔ہلکی ورزش اور ہلکی حرکت مفید ہے۔اگر علامتیں ملتی ہوں تو رسٹاکس سر درد اور دوسری جسمانی دردوں کے لئے بھی بہت
اچھی دوا ہے۔رسٹاکس جب بھی بالمثل دوا ہو گی اس کے کھاتے ہی ضرور گہری نیند آ جائے گی
اور گھبراہٹ اور بے چینی کا نام ونشان باقی نہیں رہے گا۔میرے تجر بہ میں بارہا اس کا یہ اثر دیکھنے
میں آیا ہے۔بعض مریضوں نے تو شکایت کی کہ رات کا پتہ ہی نہیں چلا اور سورج چڑھنے کے بعد
آنکھ کھلی حالانکہ قبل ازیں ان کی رات کروٹیں بدلتے گزرا کرتی تھی۔رسٹاکس میں ایک اور علامت یہ بھی ہے کہ مثانے یا گردے میں ہلکی سوزش
مزمن صورت اختیار کرلے تو مریض رات کو بار بار پیشاب کے لئے اٹھتا ہے۔اس کی
نیند خراب ہو جاتی ہے اور وہ بے چین رہتا ہے ، ضروری نہیں کہ ایسے مریض کو ذیا بیٹس

رسٹاکس
709
ہو۔فاسفورس میں بھی یہ علامت ملتی ہے۔بے وجہ آنکھ کھلتی ہے۔بظاہر اچھا بھلا ہونے کے
باوجود نیند کا احساس مٹ جاتا ہے۔پیشاب کی کثرت کی وجہ سے نیند نہیں آتی۔بعض دفعہ
سوتے میں بھی پیشاب نکل جاتا ہے۔بغیر ذیا بیطس کے رات کو آرام کے وقت پیشاب کی
حاجت بہت زیادہ ہو اور کوئی دوسری معین وجہ معلوم نہ ہو تو جسمانی بے چینی کی صورت میں غالباً
رسٹاکس مؤثر ثابت ہوگی۔اگر جلدی بیماریاں تیز دواؤں سے دبا دی جائیں تو بالعموم جھلیوں پر انتڑیوں پر یا
غدودوں پر حملہ آور ہو جاتی ہیں اور بعض دفعہ نہایت سنگین صورت اختیار کر لیتی ہیں۔اگر لبلبہ
(Pancreas) پر ان کا حملہ ہوتو ایسے مریض کوسخت قسم کی ذیا بیس ہو جاتی ہے۔اونچی طاقت میں
رسٹاکس کی ایک ہی خوراک اندرونی تکلیفوں کو فور ارفع کرتی ہے مگر اس صورت میں پرانے ایگزیما
کو جلد پر ضرور اچھال دیتی ہے۔میں نے ذیا بیطس کے ایک مریض کو بعض علامات کی مشابہت کی
وجہ سے اونچی طاقت میں رسٹاکس دی۔اچانک اس کا سارا جسم ایگزیما سے بھر گیا لیکن ذیا بیطیس
سے مکمل شفا ہوگئی۔تحقیق سے پتہ چلا کہ کسی زمانہ میں اسے سخت ایگزیما ہوا تھا جسے مختلف دواؤں
سے دبا دیا گیا تھا۔اس کے بعد ذیا بیطیس ہوگئی۔پس رسٹاکس دینے سے ذیا بیطیس تو ٹھیک ہوگئی مگر
ایگزیما لوٹ آیا۔بعض مریض ذیا بیطس ٹھیک ہونے سے اتنا مطمئن نہیں ہوتے جتنا ایگزیما دیکھ
کر گھبرا جاتے ہیں۔حالانکہ اگر وہ صبر سے کام لیں تو بسا اوقات رسٹاکس ہی سے اس جلدی بیماری
کا علاج بھی ہو جاتا ہے جو خود اس نے باہر نکال دی ہو اور وہی اس کا مکمل صفایا بھی کر دیتی ہے۔مگر شروع میں ایگزیما ایک دفعہ ضرور بھڑکتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ کم ہونے لگتا ہے۔رسٹاکس کے ایگزیما میں پانی بہت بہتا ہے۔اسے رونے والا (Weeping)
ایگزیما کہتے ہیں۔میرے پاس ایک دفعہ ایک بہت غریب مریضہ آئی جس کے ہاتھوں پر
بہنے والا سخت تکلیف دہ ایگزیما تھا۔وہ روز مرہ کا کھانا پکانے سے بھی معذور تھی۔خاوند اور بچے
بھی اس وجہ سے سخت تکلیف میں مبتلا تھا۔میں نے اسے ایک ہزار میں رسٹاکس دی تو حالت
مزید بگڑ گئی لیکن چند دنوں میں پانی خشک ہونے لگا۔اگلے ہفتہ دوبارہ رسٹاکس دینے

رسٹاکس
710
سے رد عمل ہوا لیکن پہلے سے کم ، تین چار ہفتوں میں اس کے ہاتھ بالکل صاف ہو گئے اور
ایگزیما کا نام ونشان بھی باقی نہ رہا۔پس جب یہ دوا کام کرتی ہے تو حیرت انگیز اثر دکھاتی ہے۔میرے علم کے مطابق اس کا کوئی اور متبادل نہیں ہے۔جہاں رسٹاکس کی خاص علامتیں نمایاں
ہوں وہاں رسٹاکس ہی دینی پڑے گی۔رسٹاکس کا مرطوب موسم سے گہرا تعلق ہے۔برسات میں
جبکہ گرمی بھی ہو اس کی تکالیف بہت بڑھ جاتی ہیں۔ملیریا بخار کے لئے بھی رسٹاکس بہت اچھی دوا ہے۔اگر علامتوں کے آغاز میں اسے
برائیونیا کے ساتھ ادل بدل کر دیا جائے تو بہت مفید نسخہ بن جاتا ہے۔لیکن اگر پہلے آرنیکا اونچی
طاقت میں حفظ ما تقدم کے طور پر دے دی جائے تو ملیریا کے خلاف جسم میں دفاع پیدا ہو جائے
گا۔اس سلسلہ میں آرنیکا، آرسنک اور نیٹرم میور کا بھی مطالعہ کریں۔رسٹاکس ملیریا کے علاوہ بعض دوسرے بخاروں میں بھی مفید ہے یعنی وہ بخار جو کبھی کم
اور کبھی زیادہ ہو جاتے ہیں یا مسلسل جاری رہتے ہیں، ان میں بھی اچھا اثر دکھاتی ہے۔ایسا بخار
مریض کو نڈھال کر دیتا ہے۔بے چینی، کپکپاہٹ اور زبان پر خشکی رہتی ہے اور مریض سردی
محسوس کرتا ہے مگر یہ مرکزی علامت ضرور موجود ہوگی کہ اسے کسی کروٹ چین نہیں آتا اور اس کا
سارا جسم دیکھتا ہے۔رسٹاکس خلیوں کی سوزش(Cellulitis) میں بہت مفید ہے۔یہ سوزش غدودوں
اور جلد کی بیرونی سطح اور اندرونی جھلیوں سے تعلق رکھتی ہے۔درد اور اینٹھن اس کی علامت
ہیں۔رحم کی اندرونی جھلیوں کی سوزش (Endometritis) میں بھی رسٹاکس دینی
چاہئے۔عین ممکن ہے کہ یہ اندر سے بیماری کو ٹھیک کرے اور جلد پر نکال دے۔سلفر اور پائیر وچینم
ملا کر 200 طاقت میں دیں تو یہ بیماری کافی حد تک قابو میں آ جائے گی۔اگر ان دواؤں کو
رسٹاکس کے ساتھ ادل بدل کر دیں تو خدا کے فضل سے بعض مریضوں
کو مکمل شفا ہو جاتی ہے۔وہ
تمام جلدی امراض جن میں جلد پر پانی کے چھالوں کے علاوہ خون یا پیپ کے بڑے بڑے
چھالے ہوں ان میں بھی رسٹاکس مفید ہے بشرطیکہ جلن بہت نمایاں ہو۔

رسٹاکس
711
بچوں کے فالج (Infantile Paralysis) میں رسٹاکس بہت اچھا اثر دکھاتی
ہے۔بچے کو بخار ہوتا ہے اور اس کے بعد آہستہ آہستہ فالجی اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔اگر
کسی کو بہت بچپن میں فالج ہو چکا ہو یا ٹانگ کا کوئی حصہ کمزور ہونے لگے تو فوری طور پر رسٹاکس
شروع کروانی چاہئے۔اسے سلفر سے ادل بدل کر دیں تو بہتر اثر ہوتا ہے۔سلفر از خود بھی فالجی
امراض میں بہت مفید ہے اس لئے دونوں مل کر بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔پولیو کے بعض بہت
پرانے مریض اس نسخہ سے خدا کے فضل سے
بالکل شفایاب ہو گئے۔وقتی طور پر جسم کا کوئی حصہ سو
جائے تو وہ اور بات ہے، کچھ عرصہ کے بعد یہ کیفیت خود ہی جاتی رہتی ہے۔لیکن اگر فالجی کمزوری
محسوس ہو تو پھر رسٹاکس فورا دینی چاہئے جو اکثر کام کرتی ہے۔رفتہ رفتہ بڑھنے والے فالج جو
زیادہ لمبا عرصہ تک رہنے والے اور گہرے ہوتے ہیں ان میں کاسٹیکم بھی ایک اہم دوا ہے۔کاسٹیکم کوصرف فوری طور پر ظاہر ہونے والے فالج کی دوا نہیں سمجھنا چاہئے۔کاسٹیکم کا فالج
کچھ دن پہلے سردی لگنے کے نتیجہ میں اندر ہی اندر شروع ہو چکا ہوتا ہے۔لیکن جب ظاہر ہوتا ہے
تو یوں لگتا ہے جیسے اچانک ہوا ہے۔جزوی فالج میں جس کا تعلق محض چند عضلات سے ہو
کا سٹیکم لا جواب دوا ہے، خصوصاً چہرے کے دائیں طرف کے فالج میں تو اس کا کوئی بدل نہیں۔سالہا سال کے بعد بھی اگر شروع کروائی جائے تو چند مہینے کے استعمال کے بعد اگر وہ پرانا فالج
مکمل طور پر دور نہ بھی ہو تو اس میں بہت حد تک نرمی پیدا ہو جاتی ہے۔اسے عرف عام میں لقوہ کہا
جاتا ہے اور کاسٹیکم کو زیادہ تر لقوہ ہی کی دوا سمجھا جاتا ہے۔رسٹاکس کا فالج عموماً دائیں طرف ہوتا ہے لیکن یہ محض دائیں طرف کی تکلیفوں کی دوا
نہیں ہے۔بائیں طرف بھی کام آتی ہے مگر بائیں طرف کی اس سے زیادہ مؤثر دوائیں
لیکیسس اور لیڈم ہیں جو آرنیکا کے ساتھ مل کر خوب کام دکھاتی ہیں۔اگر ان کے ساتھ
کیڈمیم سلف (Cadmium Sulph)30 میں روزانہ تین بار دی جائے تو اور بھی مؤثر ثابت ہوتی
ہیں۔اگر اس نسخہ سے کوئی فائدہ نہ ہو تو اسے چھوڑ کر سلفر اور رسٹاکس ادل بدل کر دے کر دیکھیں۔

رسٹاکس
712
رسٹاکس کے سردرد کی کئی علامات بخار میں ہونے والے سردرد سے مشابہ ہوتی
ہیں۔اگر کسی دوسری دوا کی علامتیں واضح ہوں تو وہی دوا دینی چاہئے۔اگر کسی دوا کی علامتیں
واضح نہ ہوں تو بسا اوقات رسٹاکس مفید ثابت ہو سکتی ہے۔عموماً علامات میں سر بوجھل ہوتا ہے اور
درد پیشانی سے شروع ہو کر سر کے پچھلی جانب گدی میں جاتا ہے۔رسٹاکس میں چہرے اور سر کی طرف خون کا دوران ہوتا ہے۔جلد دکھتی ہے اور سرخ اور
متورم ہو جاتی ہے۔شدید کھجلی ہوتی ہے۔ایگزیما کے چھالوں
پر کھرنڈ بن جاتے ہیں۔بچوں کے ایگزیما میں خصوصاً سر کا ایگزیمارسٹاکس کے زیر اثر آتا ہے لیکن بعض
اوقات اس کا رد عمل بہت سخت ہوتا ہے۔اگر وہ چند دن کے اندر اندر ٹھیک ہو جائے تو پھر دوبارہ
رسٹاکس دی جاتی ہے۔اگر ایگزیما ٹھیک نہ ہو تو پھر دوسری دوا ڈھونڈ نی بہت مشکل ہے۔جلد کی
ایسی امراض میں جب یہ صورت پیدا ہو وہاں یا درکھنا چاہئے کہ وہ جلد کا کینسر بھی ہوسکتا ہے اور
اس صورت میں کارسینوسن (Carsinocin) اور ریڈیم برو میٹم (Radium Bromitum)
کو ہزار طاقت میں ہفتہ ہفتہ کے وقفہ سے ایک دو مہینے تک دے کر دیکھنا چاہئے۔اسی طرح
گریفائٹس اور سور ائینم کو بھی ادل بدل کر دیا جائے تو بعض سخت ضدی ایگزیموں میں بھی یہ مفید
ثابت ہوا ہے۔رسٹاکس آنکھوں کی انفیکشن میں بھی بہت مفید ہے جبکہ آنکھیں سرخ ہو جائیں اور
پیپ پڑ جائے۔خاص طور پر اگر مرطوب موسم میں آنکھوں کی تکلیفیں زیادہ ہوں
تو یہ بہت کارآمد
ہے۔آنکھ کی حرکت یا آنکھ پر دباؤ پڑنے سے تکلیف بڑھتی ہے اور بہت گرم پانی نکلتا ہے۔منہ میں زخم اور چھالے بن جائیں اور سرخ رنگ کی کچی کچھی سطح نظر آئے اور
رسٹاکس بالمثل دوا ہو تو اس میں بھی اچھا کام کرے گی۔منہ کی تکلیفوں میں اس کی خاص
پہچان یہ ہے کہ منہ میں دھات کا سا مزہ آنے لگتا ہے جیسے بیٹری کے سیل کو زبان لگائی
جائے تو مجیب سا احساس ہوتا ہے۔زبان سرخ اور زخمی ہی ہو جاتی ہے۔منہ اور

رسٹاکس
713
ٹھوڑی کے ارد گرد آبلے بن جاتے ہیں۔حلق کے غدودسوج جاتے ہیں اور گلے میں سوزش
ہوتی ہے۔چھالے پڑ جاتے ہیں۔خوراک نگلنی بہت مشکل ہوتی ہے۔رسٹاکس خوراک کی
نالی کی اس قسم کی انفیکشن (Oesphagus) میں بہت مفید ہے۔ٹائیفائیڈ میں بھی رسٹاکس کارآمد ہے۔اس میں بخار سر کو چڑھتا ہے، ہوا سے پیٹ
میں گڑ گڑاہٹ پیدا ہوتی ہے اور بہت تناؤ ہو جاتا ہے۔ڈکار نہ باہر آتا ہے نہ نیچے اترتا ہے۔ہوا کے اخراج کے دونوں راستے تنگ ہو کر سکڑ جاتے ہیں۔یہ بہت تکلیف دہ چیز ہے۔رسٹاکس
اس کے لئے اچھی دوا ہے۔اس کے علاوہ کو چیک بھی مفید ہے۔اگر ضرورت سے زیادہ بوجھ اٹھانے کی وجہ سے رحم میں نیچے گرنے کا رجحان
پیدا ہوتو رسٹاکس بہترین دوا ہے۔لیکن اس کا اثر صرف رحم تک محدود نہیں ، ہر عضلہ جسے زیادہ بوجھ
اٹھانے سے نقصان پہنچا ہواس میں رسٹاکس اور ملی فولیم کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔رسٹاکس کی ایک اور علامت یہ ہے کہ مریض کے گلے کی خرابی کی وجہ سے آواز بیٹھی
ہوئی لگتی ہے۔جب وہ بولنا شروع کرے تو ٹھیک ہو جاتی ہے اور جتنا بولے آواز صاف ہوتی
چلی جاتی ہے۔اگر ایسے مریض کئی کئی گھنٹے بھی لگا تار لیکچر دیں تو آواز ٹھیک رہے گی لیکن بعد میں
اس کا رد عمل ظاہر ہوگا۔رسٹاکس کی کھانسی بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔نرخرے میں ہمہ وقت خارش ہوتی
رہتی ہے۔رسٹاکس سے جلد فرق پڑتا ہے۔دل کے عضلات ڈھیلے پڑ جائیں ، دل پھیل کر بڑا ہو جائے اور اپنے فعل میں کمزور
ہونے لگے تو رسٹاکس اس تکلیف میں بہت مؤثر ہے۔اگر کھلاڑیوں کا دل پھیل جائے تو
ان کے لئے رسٹاکس ہی بہترین دوا ہے۔دل کی کمزوری یا بیماری کی وجہ سے بائیں بازو میں
سن ہونے کا احساس اور بڑھتی ہوئی فالجی کیفیت پیدا ہو تو اس میں بھی رسٹاکس چوٹی کی دوا
ہے۔کچھ دن لیکیس اور آرنیکا دیں اور اگر فائدہ نہ ہو تو رسٹاکس کی کچھ خوراکیں دیں پھر
دوبار لیکلیس اور آرنیکا شروع کر دیں۔

رسٹاکس
714
کمر کی تکلیفوں کے لئے رسٹاکس بہت مفید ہے۔ریڑھ کی ہڈی کے اردگرد کے
عضلات میں اکثر خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں، ان میں رسٹاکس اچھا کام کرتی ہے۔اگر مخنوں
میں موچ آ جائے اور اس مرض کی دیگر متعلق دوائیں پورا کام نہ کریں تو رسٹاکس شفا کے عمل کو
مکمل کر سکتی ہے۔عورتوں کی ٹانگوں کی بے چینی خصوصاً سوتے میں ٹانگوں کو ہلاتے رہنا بعض دفعہ دبے
ہوئے ایگزیما یا خارش کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔اگر ایسا ہو تو رسٹاکس دینے کی صورت میں
ٹانگوں کو آرام آئے گا تو جلد پر مرض ظاہر ہو جائے گا۔چھپا کی (Urticaria) مختلف بخاروں سے تعلق رکھتی ہے۔ملیریا میں رسٹاکس کے
مریضوں میں اکثر چھپا کی لکھنے کا رجحان ہوتا ہے۔شنگل یعنی ہر چیز (Herpes) میں بھی رسٹاکس اچھی دوا ہے۔ایک ہر پیز تو جنسی
بے راہروی کا نتیجہ ہوتی ہے، دوسری قسم وہ ہے جس میں اعصاب متاثر ہوتے ہیں۔اس قسم کی
ہر پیز میں رسٹاکس بھی دوا ہوسکتی ہے بشرطیکہ ماؤف جگہ سے بہت گرم پانی بہہ رہا ہو۔مددگار دوائیں برائیونیا۔کلکیر یا فلور۔فائٹولا کا
دافع اثر دوائیں : اپنا کارڈیم -
کروٹن۔گراونڈ لیا۔میز مریم۔گریفائٹس
30 سے 200 اور بہت اونچی طاقت
طاقت:

آج 10 میں سے 10 باقی