ریو مکس کرسپس Rumex Crispus
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ریومکس کرسپس
715
164
ریومکس کرسپس
RUMEX CRISPUS
(Yellow Dock)
ریو مکس کرسپس کھانسی کے لئے بہت اچھی دوا ہے خصوصاً وہ کھانسی جو گلے میں
خارش اور سرسراہٹ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ناک ، گلا، سانس کی نالی اور چھاتی بلغمی مواد سے
بھر جاتی ہے۔یہ بلغم پیلی یا گاڑھی دونوں صورتوں میں خارج ہوتی ہے۔ریو مکس کے بارے میں
عموماً یہ تاثر ہے کہ اس میں ہمیشہ بلغمی کھانسی ہوتی ہے جس کے مزمن ہو جانے کا امکان ہوتا ہے
لیکن اس کے بالکل بر عکس رو مکس میں خشک کھانسی بھی پائی جاتی ہے۔اس لئے صرف پیغمی
علامتوں پر ہی نظر نہیں رکھنی چاہئے بلکہ خشک، تنگ کرنے والی کھانسی جو مستقل شکل اختیار کر لے
وہ بھی ریومکس کے دائرہ کار میں آتی ہے۔ڈاکٹر کینٹ نے بھی لکھا ہے کہ ریومکس میں سخت قسم کی
خشک کھانسی پائی جاتی ہے۔سیکھانسی دوروں کی شکل میں بھی آتی ہے۔سانس کی نالی اور حلق میں
سرسراہٹ ہوتی ہے جو کھانسی پیدا کرتی ہے۔ریو مکس کی کھانسی کے ساتھ سینے کی درمیانی ہڈی
میں درد ہوتا ہے۔لیٹنے کے چند منٹ بعد شدید کھانسی کا دورہ اٹھتا ہے۔بعض دفعہ آواز بالکل بند
ہو جاتی ہے۔بعض مریضوں کا کھانسی کے دورہ کے ساتھ پیشاب بھی خطا ہو جاتا ہے۔بعض اوقات سوزش یا انفیکشن بڑھ کر بلم پیدا کرنے کا موجب بن جاتی ہے۔ایسا
مریض بلغمی مزاج کہلاتا ہے لیکن بعض لوگوں کے جسم بلغم پیدا کرنے کے خلاف رد عمل
دکھاتے ہیں۔یونانی طب میں مریضوں کی پہچان کے لئے مختلف مزاج بیان کئے گئے ہیں۔مثلاً صفراوی مزاج ، بلغمی مزاج ، دموی مزاج اور سوداوی مزاج۔ریونکس اگر بلغمی مزاج
والے مریض کی دوا ہو تو بہت زیادہ بلغم بنے گی لیکن اگر مریض کا کوئی اور مزاج ہو اور
ریومکس کرسپس
716
اس میں ریو کس
کی علامتیں پائی جائیں تو وہاں یہ علامت ظاہر نہیں ہوگی۔اس طریق پر دواؤں کی
نشان دہی ہو سکتی ہے۔انہیں کلاسیکل طب کے حوالے سے سمجھنا چاہئے ورنہ بعض تضادات
دکھائی دیں گے۔ریومکس معدہ کی تکلیفوں میں بھی مفید ہے۔معدہ میں بہت ہوا بنتی ہے اور گڑ گڑاہٹ
کی آواز آتی ہے۔عموما نزلے کے بعد شدید دست شروع ہو جاتے ہیں ریو کس میں دست
بغیر درد کے اور مقدار میں بہت زیادہ ہوتے ہیں جو پانی کی طرح پتلے اور سیاہی مائل ہوتے ہیں
جو مریض کو صبح صبح بستر سے اچانک اٹھنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔کھانے کے بعد معدے میں بوجھ
محسوس ہوتا ہے جو حلق تک جاتا ہے۔کھانا کھانے کے بعد چھاتی کے بائیں طرف درد ہوتا ہے،
مریض گوشت نہیں کھا سکتا۔پیٹ میں درد ہوتا ہے جو حرکت سے یا بولنے سے بڑھ جاتا ہے۔ریو کس کی ایک علامت یہ ہے کہ مریض کی زبان کناروں سے چھل جاتی ہے اور زبان
پر زر درنگ کی تہہ جم جاتی ہے۔جسم کے مختلف حصوں میں خارش بھی ہوتی ہے خصوصاً ٹانگوں میں چھوٹے چھوٹے
دانے بن جاتے ہیں۔ٹھنڈی ہوا لگنے سے اور کپڑے بدلتے ہوئے خارش بڑھ جاتی ہے۔ریو کس کا مریض بے حدست ہوتا ہے اور بہت کمزوری محسوس کرتا ہے۔مزاج میں عمومی
کمزوری کے ساتھ چڑ چڑا پن پیدا ہو جاتا ہے۔سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی آجاتی ہے۔سر میں
ہلکا ہلکا در درہتا ہے۔درد پیشانی اور سر کی دائیں جانب ہوتا ہے۔چھینکیں آنے سے درد میں اضافہ
رہتا ہے۔نیز اس کا مریض ٹھنڈی ہوا سے سخت زو حس ہوتا ہے۔ہوا کے جھونکے سے کھانسی کا دورہ
شروع ہو جاتا ہے۔وہ عموماً اپنا سرمنہ ڈھانپ کر سوتا ہے۔مریض کو بہت چھینکیں آتی ہیں جن کے
ساتھ ناک بہتا ہے۔شام کو اور رات کو تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ریومکس میں کھانسی عموماً
گیارہ بجے شروع ہو جاتی ہے خواہ مریض جاگ رہا ہو یا سویا ہواہو۔ریوکس کی ایک علامت یہ بھی
ہے کہ آواز بیٹھ جاتی ہے۔گلے میں سخت بلغم کے جم جانے کی وجہ سے بولنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ریومکس کرسپس
717
ریوکس میں گلے میں کوئی گولہ سا پھنسا ہونے کا احساس ہوتا ہے جو نگلنے سے یا کھنکارنے سے کم
نہیں ہوتا۔ریو کس میں وجع المفاصل کی علامت بھی پائی جاتی ہے۔اس کی امتیازی علامت یہ
ہے کہ جوڑوں کی تکلیف سردی سے بڑھ جاتی ہے۔ہر قسم کی سردی جوڑوں پر اثر انداز ہوتی
ہے۔یہ کلکیر یا فاس کی بھی خاص علامت ہے۔ریومکس کی تکلیفیں حرکت سے بڑھ جاتی ہیں۔یہ علامت برائیونیا سے ملتی ہے لیکن
برائیو نیا میں مریض سرد ہوا سے ایسا زود حس نہیں ہوتا جیسا ر یو کس سے ہوتا ہے۔طاقت :
30