روٹا Ruta Graveolens
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
روٹا
719
165
روٹا گر ویلنس
RUTA GRAVEOLENS
(Rue-Bitterwort)
روٹا ایک ایسی بوٹی سے تیار کی جانے والی دوا ہے جس کا انگریزی نام
Rue-Bitterwort ہے۔یہ بوٹی بہت سی روایتی دواؤں میں استعمال ہوتی رہی ہے۔اس
کے بیجوں کو بھی مختلف قسم کے زہروں کا اثر زائل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔اس
بوٹی کو جڑوں سمیت پیس کر عرق نکالا جاتا ہے اور اس سے ہومیو پیتھی دوا بنائی جاتی ہے جو روٹا
کے نام سے مشہور ہے۔روٹا کا شمار ان دواؤں میں ہوتا ہے جو آرنیکا کی طرح چوٹوں میں استعمال ہوتی ہیں۔رونا خاص طور پر ہڈی کی چوٹ میں مفید ہے۔اگر کسی عضو پر ضرورت سے زائد بوجھ پڑے اور
وزنی چیز کو اٹھانے یا کھینچنے کے بداثرات باقی رہ جائیں اور کھچاؤ پیدا ہو تو رسٹاکس اور ملی فولیم
کی طرح روٹا بھی مفید ہے۔اس لحاظ سے روٹا کی رسٹاکس سے بہت مشابہت ہے۔سردی اور نمی
سے تکلیفیں بڑھتی ہیں۔کھلاڑیوں کو طاقت سے بڑھ کر بوجھ اٹھانے کی وجہ سے دل کی تکلیف
ہو جائے تو شروع ہی میں روٹا کو ایکونائٹ کے ساتھ ملا کر دینے سے یہ غیر معمولی اثر دکھاتی ہے۔بسا اوقات
آنکھ کا باریک کام کرنے والوں کی بصارت پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔نظر دھندلا جاتی
ہے۔آنکھوں میں تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے خصوصاً بائیں آنکھ میں کمزوری اور دباؤ کے علاوہ
درد بھی ہوتا ہے۔نظر تھر تھرانے لگتی ہے۔اس تکلیف کے ازالے میں روٹا بہت فائدہ مند ثابت
ہوسکتی ہے۔بسا اوقات شدید محنت اور ورزش کے نتیجہ میں کھلاڑیوں کے دل پھیل جاتے ہیں
عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ دل پھیلنے کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن ہو میو پیتھی ادویہ سے دل کے
روٹا
720
پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ان کے استعمال سے آہستہ آہستہ اعصاب میں جان پڑ کر لچک
پیدا ہو جاتی ہے اور وہ خود بخود اپنی اصل حالت کی طرف واپس لوٹنے لگتے ہیں۔اس پہلو سے
روٹا بھی رسٹاکس کی ہم پلہ دوا ہے۔اعصابی ریشے زخمی ہو جائیں تو عام اعصابی طاقت کی دوائیں کام نہیں کرتیں۔آرنیکا
بھی اثر نہیں کرتی لیکن روٹا اور رسٹاکس حیرت انگیز اثر دکھاتی ہیں۔اگر اپریشن کے دوران سرجن
کی بداحتیاطی سے چاقو ہڈی کی سطح کو زخمی کر دے تو روٹا اس زخم کو تیزی سے مندمل کرنے کی
صلاحیت رکھتی ہے۔نشتر کے لگائے ہوئے زخموں میں جہاں اعصابی ریشے زخمی ہو جائیں
ہائی پیریم (Hypericum) بھی بہت مفید ہے۔کسی ہڈی پر ضرب آ جائے یا فریکچر ہو
جائے تو روٹا دینے سے شفا کی رفتار بہت تیز ہو جاتی ہے۔روٹ ہڈی اور اس کے اردگرد کے اعصاب
کو تقویت دیتی ہے۔روٹا کے ساتھ کلکیر یا فاس اور سمفا ٹیٹم (Symphytum) کو ملا لیا جائے تو
بہت مفید نسخہ بنتا ہے۔کلکیر یا فاس ہڈی کے اندرونی مادے کے لئے اور سمفائیٹم اور روٹا اعصابی
رگ وریشہ کو طاقت دینے کے لئے مفید ہیں۔اگر چوٹ تازہ ہو تو آرنیکا 30 بھی ملا لینی چاہئے۔روٹا عموماً پر خون مریضوں کی دوا ہے۔اس میں خون بہنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔مختلف
بخاروں ، اعصابی دردوں اور معدے کی کمزوری میں مفید ہے۔روٹا کا مریض بہت حساس ہوتا
ہے۔جلد غصہ میں آ جاتا ہے۔چلنے سے کمزوری محسوس کرتا ہے۔ٹانگیں بوجھ برداشت نہیں کر
سکتیں۔اعضاء میں تھکن اور درد خصوصاً کمر اور پیٹھ میں درد روٹا کی نمایاں علامات ہیں۔چت
لیٹنے سے درد کی شدت میں کمی آتی ہے۔آرام سے عموماً تکلیف بڑھتی ہے اور حرکت سے کم ہو
جاتی ہے۔روٹا میں کانوں کی پچھلی ہڈی میں درد کا احساس اور کانوں میں بوجھ محسوس ہوتا
ہے۔چہرے کی ہڈی میں درد، مسوڑھے بھی دکھتے ہیں اور آسانی سے خون نکل آتا ہے۔آدھی
رات کو کھانسی اٹھتی ہے۔سینے میں تنگی اور بوجھ کا احساس ہوتا ہے اور حجرے میں درد ہوتا ہے
جیسے چوٹ لگی ہو۔ٹخنوں کی موچ کے علاج میں روٹا کا ذکر دوسرے ابواب میں بھی گزر چکا ہے۔اس
721
تکلیف کے ازالے میں اسے بہت شہرت حاصل ہے۔پاؤں کی ہڈیوں میں درد جس کی وجہ
سے قدم زمین پر رکھنا دشوار ہو اور یوں محسوس ہو جیسے زخم بن گئے ہوں۔نیز کلائی میں موچ
آنے اور انگلیوں کے کھچاؤ کو دور کرنے کے لئے بھی رونا مفید ہے۔مددگار دوا کلکیریا کارب
دافع اثر دوا:
کیمفر
طاقت 30 سے 200 تک