سباڈیلا Sabadilla
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
سباڈیلا
723
166
سباڈیلا
SABADILLA
(Cevadilla Seed)
سباڈیلا
مسلسل چھینکوں کے علاج میں بہت مشہور ہے۔اس میں نزلہ نہ بھی ہو پھر
بھی بکثرت چھینکیں آتی ہیں۔بعض مریضوں کو گھاس سے الرجی ہوتی ہے اور چھینکوں کے
سخت دورے شروع ہو جاتے ہیں۔جب دورہ ختم ہو جائے تو عموماً ناک سے پانی نہیں بہتا۔گویا یہ چھینکیں نزلہ کی وجہ سے نہیں بلکہ نتھنوں کے اندر سرسراہٹ کی وجہ سے آتی ہیں۔بعض
ڈاکٹر سباڈیلا کو بہت چھوٹی طاقت میں تجویز کرتے ہیں لیکن میں نے اسے 30 طاقت میں
زیادہ مفید پایا ہے۔سباڈیلا کا مریض بہت سردی محسوس کرتا ہے۔معمولی سی سردی میں بھی
کانپنے لگتا ہے اور ہر ٹھنڈی چیز سے اس کی تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔سباڈیلا میں بہت سی
علامتیں لیکلیس سے ملتی ہیں۔تکلیف کی بائیں سے دائیں طرف حرکت اور مریض کا بہت
ٹھنڈا ہونا ان دونوں کی مشترکہ علامتیں ہیں۔لیکیس خود بھی چھینکوں کی الرجی میں جسے
Hay Fever کہتے ہیں، چوٹی کی دوا ہے۔اگر یہ الرجی موسم بہار میں ہو تو لیکیسس کو اولین
حیثیت دینی چاہئے۔سباڈیلا بھی دراصل موسم بہار ہی کی دوا ہے جب پھول کھل رہے ہوں۔پھولوں
کی خوشبو سے بعض لوگوں کو بہت چھینکیں آتی ہیں۔ایسی فوری تکلیفوں میں سباڈیلا اچھا کام کرتی
ہے لیکن اگر خزاں کے موسم میں الرجی ہو اور بہت چھینکیں آئیں تو ایلیم سیپا (Allium Cepa)
بہتر ہے۔سباڈیلا کی مزمن دوالیکیسس ہے اور ایلیم سیپا کی مزمن دوا ابلیو مینا ہے۔یہ
بات یاد رکھیں کہ جب بیماری کا فوری حملہ ہو تو عموماً اس دوا سے علاج کیا جاتا ہے جو فوری
اثر والی دوا ہو۔جب بیماری میں افاقہ ہو جائے تو پھر مستقل اثر والا دیر پا علاج ہونا چاہیئے۔
سباڈیلا
724
جب سباڈیلا کی علامتیں ہوں تو سباڈیلا ہی دیں۔جب مریض ٹھیک ہو جائے تو اس بات کا
انتظار نہ کریں کہ بیماری مریض پر دوبارہ حملہ آور ہو۔بیماری کے مستقل علاج کے لئے 1000
طاقت میں پندرہ دن کے وقفہ سے لیکیس دیں تو مکمل شفا ہوسکتی ہے۔لیکن اگر سباڈیلا اور دیگر
وقتی دوائیں فائدہ نہ دیں تو پھر بھی فوری ضرورت کے لئے لیکلیس استعمال کی جاسکتی ہے۔بعض مریضوں میں یہ فوری اثر بھی دکھاتی ہے۔اس لئے اسے مزمن دوا کے طور پر ہی نہیں ، حاد
دوا کے طور پر بھی استعمال کروایا جاتا ہے۔بعض دفعہ ایک خوراک دینے سے ہی چھینکیں بند ہو
جاتی ہیں۔چھینکوں کی بیماریاں مختلف شکلوں میں ڈھلتی رہتی ہیں۔اس لئے ان کا علاج بہت توجہ
سے ہونا چاہئے۔مذکورہ بالا سب دوائیں عموماً مفید ثابت ہوتی ہیں اور مایوس نہیں کرتیں۔خود سباڈیلا میں بھی بعض مزمن بیماریوں کو دور کرنے کی صلاحیت ملتی ہے۔اگر
نزلہ پرانا ہو جائے اور ناک کی نالیوں میں بیٹھ رہے تو ایسے نزلہ کے علاج کے لئے بعض دفعہ
سباڈیلا دینی پڑے گی۔سباڈیلا کی ایک عجیب علامت یہ ہے کہ اس کے بعض مریضوں
کو یہ وہم ہونے لگتا ہے
کہ ان کا کوئی عضو دوسرے اعضاء سے بڑا ہو گیا ہے۔کئی دفعہ میرے پاس ایسے مریض آئے
ہیں جو کہتے ہیں کہ ان کا چہرہ ایک طرف سے سوج کر بڑا ہو گیا ہے لیکن دیکھنے میں ایسا نہیں لگتا۔یہ سباڈیلا کی خاص علامت ہے۔اس علامت کی وجہ سے سباڈیلا دیں تو دوسری تکلیفیں بھی ساتھ
ہی دور ہو جاتی ہیں۔ایک عورت کا کیس مجھے یاد ہے جسے ہسپتال والوں نے لا علاج قرار دے
دیا تھا اور اس کی یہ علامت سب سے نمایاں تھی کہ وہ کہتی تھی کہ میری ایک گال سوجی ہوئی ہے۔اس کو سبا ڈیلا دی گئی تو اللہ کے فضل سے سب علامتیں ٹھیک ہو گئیں۔اگر دماغ میں کوئی غیر معمولی
خیال بیٹھ جائے تو اس سے دوا تلاش کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔سباڈیلا کا مریض اس وہم میں
بھی مبتلا ہو جاتا ہے کہ اس کی پسلیاں یا ٹانگیں ٹیڑھی ہو گئی ہیں یا بعض اعضاء سوکھ رہے ہیں اور یہ
و ہم اتنا پختہ ہو جاتا ہے کہ اس کے دماغ سے نکلتا ہی نہیں۔
سباڈیلا
725
تو ہمات کی مدد سے دواؤں کی پہچان آسان ہو جاتی ہے اور بعض پیچیدہ بیماریوں کی
شناخت میں مددملتی ہے۔بعض مریضوں کو عجیب و غریب وہم ہوتے ہیں۔مثلاً تھو جا کے مریض
کو یہ وہم ہوتا ہے کہ میں شیشے کا بنا ہوا ہوں اور جھنجھنا کر ٹوٹ جاؤں گا۔ایک مریض بہت
محتاط ہو کر چلتا تھا کہ کہیں ٹھوکر نہ لگ جائے اور ٹوٹ نہ جاؤں۔اسے ایک ماہر
نفسیات کے پاس
لے جایا گیا۔اس نے سوچا کہ اس کا ایک ہی علاج ہے کہ میں اسے زور سے تھپڑ ماروں، جب
ٹوٹے گا نہیں تو خود بخود ٹھیک ہو جائے گا۔اس نے اچانک زور سے تھپڑ مارا تو وہ مریض چھن
چھن کر وہیں گر کر مر گیا۔بظاہر تو یہ قصہ لگتا ہے۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ سچ ہے کہ نہیں مگر بعض معتبر
لوگوں نے بیان کیا ہے۔اگر سچ ہے تو یہ تھو جا کا مثالی مریض ہے۔Hay Fever میں ناک کے اندر کھجلی ہوتی ہے جو پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے بھی
ہو سکتی ہے۔اگر پیٹ میں کیڑے ہوں تو ناک کے اوپر یا اندر کھلی ہونا ایک طبعی امر ہے جس
کی وجہ سے چھینکوں کا عارضہ لگ سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سباڈیلا پیٹ کے کیڑوں کا بھی بہت
اچھا علاج ہے۔اگر چہ بورک (Dr۔Boericke) نے سباڈیلا باب میں تو اس کا ذکر نہیں کیا
مگر ر بیپرٹری میں سباڈیلا کو کیڑوں کی اہم دوا ظاہر کیا ہے۔سباڈیلا کی کھجلی عموماً تالو میں ہوتی
ہے۔ایک اور دوا Wyethia تالو میں کھجلی کی بجائے سخت درد پیدا کرتی ہے۔اگر یہ درد جگہ
بدلے یعنی تالو پر بظاہر ٹھیک ہو جائے لیکن گلے کے پچھلے حصہ پر شدید حملہ کرے اور اس کی وجہ
سے درد کے علاوہ بار بار کھانسی اٹھے اور بے چینی ہو تو نکس وامی کا مفید ہے۔سباڈیلا نزلاتی
کیفیت میں آرسنک سے مشابہ ہے لیکن آرسنک میں جلن زیادہ ہوتی ہے۔بعض ایسی دوائیں ہیں جن میں بیماری کے دوران بہت بھوک لگتی ہے۔سباڈیلا میں
بھی چھینکوں کے حملے کے دوران بھوک بہت بڑھ جاتی ہے۔یہ دوا پیٹ کے کیٹروں کی دشمن ہے۔اگر ناک کے باہر یا ہونٹوں کے اردگرد اور
تالو میں مستقل کھجلی کی علامتیں پائی جائیں تو ایسے مریض کے پیٹ میں عموماً کیڑے ہوتے
سباڈیلا
726
ہیں۔انتڑیوں کے عوارض کا جسم کے بیرونی حصوں کی طرف منتقل ہونا ایک طبعی امر ہے۔معدے کی سوزش ہو تو منہ میں بھی سوزش ہوتی ہے اور بعض دفعہ چھالے سے بن جاتے ہیں۔اگر پیٹ میں کیڑے ہوں اور ساتھ ہی دوسری نزلاتی علامتیں بھی ہوں تو یہ ایک ہی دوا دونوں کو
ٹھیک کر سکتی ہے۔پیٹ کے کیڑوں کے لئے ایک دوا سٹیم بھی ہے۔اس کے اثر سے یوں لگتا ہے
جیسے کیڑے پکھل گئے ہوں۔سباڈیلا میں خشک کھانسی کے ساتھ پیٹ میں درد بھی ہوتا ہے اور سانس لینے میں
دقت محسوس ہوتی ہے۔اس وقت پیاس بالکل نہیں ہوتی اور پیٹ میں خالی پن کا احساس ہوتا ہے۔میٹھی چیزیں کھانے کی خواہش ہوتی ہے۔مریض گرم چیز کھانے سے بہتر محسوس کرتا ہے۔ٹھنڈ اور
ٹھنڈے مشروبات سے تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔سردی سے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے
ہیں جبکہ سر اور چہرہ گرم رہتے ہیں۔گرمی ، جلن اور جسم میں کچھ رینگنے کا احساس پایا جاتا ہے۔جلد
بالکل خشک ہو جاتی ہے اور خشکی کی وجہ سے جلد میں دراڑیں پڑنے لگتی ہیں۔خصوصاً پاؤں کی
انگلیوں کے نیچے جلد پھٹنے کا رجحان ملتا ہے۔پاؤں کے ناخنوں میں مزمن سوزش بھی سباڈیلا
کی ایک علامت ہے۔گلے میں کچھ پھنسنے کا احساس ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض ہر وقت نگلنے کی کوشش کرتا
رہتا ہے۔گلے کی یہ تکلیف مزمن ہو جاتی ہے جو سرد ہوا سے بڑھ جاتی ہے۔زبان پر جلن کا
احساس ہوتا ہے۔بچوں میں اسہال کا رجحان بھی ملتا ہے۔پیٹ میں کاٹنے والے درد محسوس
ہوتے ہیں جیسے کوئی چھری سے کاٹ رہا ہو۔عورتوں کو حیض کا خون دیر سے جاری ہوتا ہے اور
بیضہ الرحم (Ovary) میں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے چاقو چل رہے ہوں۔اعضاء کے نیچے گرنے
کا احساس دوسری اور بہت سی دواؤں کی طرح سباڈیلا میں بھی پایا جاتا ہے۔مددگار دوا:
سیا
دافع اثر دوائیں پلسٹیلا۔لائیکو پوڈیم کو نیم لیلیس
طاقت
30