سبائنا Sabina
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
سبائنا
727
167
سپاستا
SABINA
(Savine)
سبائنا عورتوں کی بیماریوں میں بکثرت استعمال ہونے والی دوا ہے اور حیض کے سوا اس
کی تصویر عموماً پلسٹیلا سے ملتی ہے۔گرمی سے اس کی تکلیفیں بڑھتی ہیں۔پلسٹیلا میں حیض کا خون
بہت کم اور رک رک کر آتا ہے جبکہ سبائنا میں اس کے برعکس بہت زیادہ خون بہتا ہے۔خون
ہنے کا رجحان صرف رحم تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ دوسرے مقامات مثلا ناک یا گردوں سے
بھی خون بہنے لگتا ہے۔اگر حیض کا خون بہت زیادہ ہو اور عمومی رنگ میں بھی خون بہنے کا
رجحان ہو تو سبائنا بہت مؤثر ثابت ہوگی۔سبائنا میں عموماً تیسرے ماہ میں حمل ضائع ہونے کا
بہت احتمال ہوتا ہے۔بعض اوقات عورتوں کے بیضہ الرحم میں چھوٹی چھوٹی گانٹھیں سی بن
جاتی ہیں جن کی وجہ سے حمل نہیں ٹھہرتا۔یہ سبائنا کی خاص علامت ہے۔اس صورت میں اللہ
کے فضل سے سبائنا سے
مکمل شفا ہو جاتی ہے اور حمل بھی ٹھہر جاتا ہے۔بواسیر کے وہ مسے جن سے بہت زیادہ خون بہتا ہو، ان میں بھی مفید ہے۔اگر
گردوں میں سوزش کی وجہ سے بہت درد اور بے چینی ہوا اور پیشاب میں خون آئے تو
سبائنا اچھی دوا ہے۔اس لحاظ سے یہ پریرا بر یوا (Pareira Brava) سے مشابہت
رکھتی ہے۔سبائنا میں گردوں کے چاروں طرف ٹھہری ہوئی سوزش سی رہتی ہے۔دردیں
لہر دار نہیں ہوتیں۔پر میرا میں دردیں نیچے کی طرف اترتی ہیں اور پتھریاں بھی پائی جاتی ہیں
جو مثانے میں پھنس جاتی ہیں۔سبائنا میں مریض ہر وقت پیشاب کی حاجت محسوس کرتا
ہے۔فارغ ہوتے ہی دوبارہ حاجت محسوس ہوتی ہے حالانکہ پیشاب مقدار میں زیادہ
سبائنا
728
نہیں ہوتا۔صرف بے چینی ہوتی ہے۔یہ علامت کینتھرس میں بھی پائی جاتی ہے۔مردوں اور عورتوں دونوں کے اخراجات سوزا کی بیماریوں (Gonorrhoeal) کی
طرز کے ہوں تو سبائنا کی ضرورت محسوس ہو گی۔سوزاک کی باقاعدہ تکلیف نہ بھی ہو اور مریض
بظاہر بالکل ٹھیک ٹھاک ہو لیکن اگر اخراجات سوزاک کی علامات رکھتے ہوں تو ان میں سبائنا
بہت مؤثر دوا ہے۔سبائنا کی ایک علامت یہ ہے کہ حمل نہ بھی ہو تو رحم میں دردزہ کی طرح در داٹھتے ہیں
جو بچہ کی پیدائش کے وقت سے تعلق رکھتے ہیں۔رحم میں حرکت اور نیچے کی طرف دباؤ ہوتا ہے۔اگر واقعی حمل ہو تو پھر ایسے در دحمل ضائع ہونے کا موجب بن جاتے ہیں۔سبائنا کی ایک خاص
علامت حیض کے ایام کا لمبا ہونا اور بہت زیادہ خون بہنا ہے۔بعض دفعہ یہ دور اتنا لمبا ہو جاتا
ہے کہ ایک حیض دوسرے حیض سے ملنے لگتا ہے۔درمیانی وقفہ بہت کم رہ جاتا ہے۔سرخ چمکدار
خون بہتا ہے جس کی وجہ سے مریضہ عموماً خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہے اور اس کے خون کی رنگت
بھی گلابی ہو جاتی ہے۔رحم میں شدید درد کی لہریں اٹھتی ہیں۔ان دردوں کا جنسی اعضاء کی خارش سے بھی
تعلق ہوتا ہے۔اگر جنسی اعضاء میں خارش ہو اور درد رحم کی طرف منتقل ہو تو سبائنا اس کا علاج
ہے۔یہ درد ایک مقام پر نہیں ٹھہرتے ، ان کی حرکت نیچے یا اوپر کی طرف مسلسل جاری رہتی ہے۔اکثر تجربہ کار ڈاکٹروں نے لکھا ہے کہ سبائنا اسقاط کے رجحان کو روکنے کے لئے حفظ
ما تقدم کے طور پر بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔میرے نزدیک کولو فائیلم (Caulophyllum)
بھی بہت مؤثر ہے۔(دیکھئے باب کولو فائیلم )
حیض کے طویل ایام، رحم کی اندرونی تکالیف اور رسولیوں کے رجحان
کو ختم کرنے
کے لئے سبائنا کے ساتھ کلکیریا کارب اور میوریکس ملا کر دی جائیں تو یہ نسخہ بھی بہت مؤثر ہے۔یہ اسقاط کے رجحان کو بھی ختم کرتا ہے۔اگر حمل کے دوران رحم کی بیرونی جھلی پھٹ جائے اور
جنین کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو تو بعض دفعہ فوری طور پر سبائنا دینے سے یہ خطرہ ٹل جاتا ہے۔
سبائنا
729
اگر حیض کے بعد لیکوریا بہت بڑھ جائے جو چھیلنے والا اور سخت بد بودار ہو نیز جنسی
خواہشات بہت بڑھ جائیں تو سبائنا استعمال کرنی چاہئے۔سبائنا میں مسوں کی علامت بھی
پائی جاتی ہے جن میں خون بہنے کا رجحان ہوتا ہے۔یہ مسے کافی خطرناک بھی ہو سکتے ہیں اور ان
کا زیادہ تعلق رانوں اور پیٹھ کے درمیان والے حصہ سے ہوتا ہے۔سبائنا میں خون بہنے کا رجحان تو بہت ہے مگر ایک دم بہت شدت اور جوش سے نہیں
ابلتا۔ملی فولیم میں جہاں خون ہے، اچانک بہت زور سے نکلنے لگتا ہے جیسے مشک کا منہ کھول دیا گیا
ہو۔یہ خاص فرق یا درکھنا چاہئے۔سبائنا گنٹھیا میں بھی مفید دوا ہے اور اس میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ سبائنا کے
خون بہنے کا رجحان صرف گنٹھیا کی موجودگی میں رک جاتا ہے۔اگر گنٹھیا ٹھیک ہو جائے تو خون
بہنے لگے گا اور اگر خون بہنار کے تو گنٹھیا کی تکلیف ہو جائے گی۔گاؤٹ یعنی گنٹھیا کی تکلیف گرم
کمرے میں زیادہ ہو جاتی ہے۔جوڑ سوزش سے سرخ اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔سینے میں جلن
ہوتی ہے اور منہ کا مزہ کڑوا ہو جاتا ہے۔پیٹ میں درد ہوتا ہے۔سر میں اچانک درد شروع ہو جاتا
ہے جو آہستہ آہستہ ٹھیک ہوتا ہے۔چہرہ اور سر پر خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔چباتے ہوئے
دانتوں میں درد ہوتا ہے۔ہر وقت پیٹ بھرے ہونے کا احساس رہتا ہے۔سبائنا میں صرف
قبض بھی پائی جاتی ہے۔مدد گار دوا
تھوجا
دافع اثر دوا:
طاقت: 30
پلسٹیلا