سینگونیر یا Sanguinaria
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
سینگونیریا
731
168
سینگونیر یا
SANGUINARIA
(Blood Root)
سینگونیر یا (Sanguinaria) انگریزی لفظ Sanguine سے ماخوذ ہے جس کے
معنی ”خون کے رنگ کا اور خون آشام کے ہیں۔یہ نام ہی اس دوا کے بھر پور مزاج کو ظاہر
کرتا ہے۔اس کے مریض کے منہ پر سرخی اور تمتما ہٹ پائی جاتی ہے۔جلن اور سرخی اس دوا کا
خاصہ ہے۔سر در دگدی سے شروع ہوتا ہے اور عام طور پر دائیں کنپٹی یا دا ئیں آنکھ میں آ کر ٹھہر
جاتا ہے۔اگر درد بائیں آنکھ میں اپنا مقام بنا لے تو وہ سپائی جیلیا (Spigelia) کی
علامت ہے۔سینگونیر یا کی بیماری خون کی خرابیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جبکہ سپائی جیلیا کی
تکلیفیں اعصاب کی زود حسی کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں۔اسی وجہ سے ان کے مزاج میں بھی فرق
ہے۔سینگو نیریا میں درد کے ساتھ دھڑکن پائی جاتی ہے۔جبکہ سپائی جیلیا میں بجلی کے کوندوں کی
طرح لپکتے درد کی لہریں پائی جاتی ہیں۔سینگونیر یا میں نیند مرض کو بڑھا دیتی ہے۔یہ علامت
لیکیس سے مشابہ ہے۔سینگونیر یا میں سردرد کے ساتھ شدید منتقلی بھی ہوتی ہے اور تکلیف میں بہت اضافہ ہو
جاتا ہے۔الٹیاں آنے کے بعد آرام آتا ہے۔مریض کی ہتھیلیاں اور پاؤں جلتے ہیں اور وہ
پاؤں بستر سے باہر رکھتا ہے۔پلسٹیلا میں یہ علامتیں صرف عورتوں کے لئے مخصوص ہیں لیکن
سینگونیر یا میں مرد عورتیں سب برابر ہیں۔یہ بہت لمبے اثر والی دوا نہیں ہے صرف وقتی فائدہ
پہنچاتی ہے اور مزمن بیماریوں میں کام نہیں آتی سوائے چھاتی کی مزمن بیماریوں کے جیسے
تپ دق۔ان میں یہ گہرے دیر پا اثر رکھنے والی دوا ثابت ہوتی ہے۔
سینگونیریا
732
سینگونیر یا میں سانس کی نالی اور نرخرے میں کھانسی کے ساتھ درد بہت نمایاں ہوتا ہے۔بات کرتے ہی درد شروع ہو جاتا ہے۔کھانسی کے ساتھ ہوا کا گولا سا گلے میں پھنس جاتا ہے۔اسے نکالنے سے کچھ سکون ملتا ہے۔سینگونیر باتپ دق اور چھاتی کی بہت گہری بیماریوں میں کام آتی ہے مگر یہ صرف
مریض کو پر سکون کرتی ہے مکمل شفا نہیں دیتی۔تپ دق میں سلفر، سلیشیا اور گریفائٹس گومکمل
شفا بخشنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگرتپ دق کا علاج عموماً نسبتا نرم دواؤں سے کرنا چاہئے جن میں
سینگونیر یا بھی ہے۔اکثر تمیں طاقت میں استعمال ہوتی ہے اور زیادہ اونچی طاقت میں دینے کی
ضرورت نہیں پڑتی۔اگر کسی کو گلاب کے پھول کی خوشبو سے الرجی ہو تو سینگو نیر یا اس کا تریاق ثابت
ہوتی ہے۔سینگونیر یا میں بعض دفعہ سات سات دن کے سر درد کا دورہ پڑتا ہے۔اگر سینگونیر یا میں دوسری علامتیں ملتی ہوں تو بائیں طرف کے درد میں بھی مفید ثابت ہو
سکتی ہے۔اگر کندھے کا جوڑ جم جائے اور گردن کا دایاں حصہ اور کمر کا پچھلا حصہ بھی
متاثر ہو اور سب عضلات اکٹر جائیں تو سینگونیر یا بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔سینگونیر یا بیرونی
صدمہ کی وجہ سے پہنچنے والی چوٹ کے لئے مفید نہیں بلکہ یہ اندرونی تکلیفوں کی دوا ہے۔سینگونیریا کے مریض کے چہرے پر مستقل سرخی آ جاتی ہے۔کھانے پینے میں
بداحتیاطی اور مرغن غذاؤں سے سر درد ہونے لگتا ہے۔معدے میں جلن ہوتی ہے۔سب
اخراجات میں تیزابیت پائی جاتی ہے۔ابکائیاں بھی آتی ہیں۔تے میں اتنی تیزابیت ہوتی
ہے کہ گلا چھل جاتا ہے۔اگر معدے میں حد سے بڑھے ہوئے تیزابی مادے موجود ہوں تو
سینگونیر یا بھی، بشرطیکہ دیگر علامتیں پائی جائیں بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔مرض بڑھنے کے
ساتھ بھوک بھی بڑھتی ہے مگر کچھ عرصے کے بعد جب معدہ جواب دے جائے اور قے شروع ہو
جائے تو بھوک تو رہتی ہے مگر کھانے کو دل بالکل نہیں چاہتا۔
سینگونیریا
733
معدے میں تیزابیت زیادہ ہونے کی وجہ سے دمہ ہو جائے تو نکس وامیکا کے
علاوہ سینگونیر یا بھی مفید دوا ہے۔معدے میں ہوا بہت بنتی ہے۔اسہال اچانک شروع ہو جاتے
ہیں جن میں بہت تیزی پائی جاتی ہے۔کروٹن، ایلو اور پوڈوفائیلم میں بھی یہ علامت ہے۔اگر
نزلہ اچانک ختم ہو جائے اور اسہال شروع ہو جائیں تو سینگو نیر یاد وا ہوسکتی ہے۔سینگونیر یا میں حیض کا خون اور لیکوریا نہایت بد بودار ہوتے ہیں۔حیض سے پہلے
متلی اور پیٹ میں درد جو رانوں تک پھیلتا ہے۔عورتوں کے سن یاس کی تکالیف میں سینگونیر یا
استعمال کی جاتی ہے۔حلق میں سرسراہٹ کے ساتھ کھانسی اٹھتی ہے جو مریض کو نیند سے جگا دیتی ہے
جسے اٹھ کر بیٹھنے سے آرام آتا ہے۔اس کھانسی کا تعلق عموماً معدہ سے ہوتا ہے۔سونے ، آرام
کرنے اور پھل کھانے سے تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔حرکت سے اور بستر میں اٹھ کر بیٹھنے سے
تکلیفیں کم ہو جاتی ہیں۔مددگار دوا: اینٹی مونیم ٹارٹ
طاقت : 30 اور اس سے زیادہ استعمال کی جاسکتی ہے۔