سیکیل کورمیثم Secale Cornutum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

سیکیل
735
169
سیکیل کو ر ٹیٹم
SECALE CORNUTUM
ارگٹ )
سیکیل یعنی ارگٹ ایک ایساز ہر ہے جسے زمانہ قدیم سے ہی وضع حمل میں سہولت پیدا
کرنے والا خیال کیا جاتا ہے حالانکہ اس کا ذرا بھی زیادہ استعمال سخت خطرناک ثابت ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے عورتوں کی عمومی صحت کو بہت نقصان پہنچتا ہے اور وہ ساری عمر کے لئے ایسی
اندرونی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہیں جن کا کوئی معروف علاج نہیں۔ارگٹ جسم کے ریشوں اور خون کی نالیوں میں سکڑن پیدا کرتا ہے۔جس کی وجہ سے
کئی قسم کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں جو ساری عمر پیچھا نہیں چھوڑ تھیں۔ایسی عورتیں جنہیں
ارگٹ کافی مقدار میں دیا گیا ہو ان میں ہر وقت کالے رنگ کا خون رستا رہتا ہے۔جسم سخت
لاغر اور کمزور ہو جاتا ہے۔جلد سکڑ کر سیاہی مائل ہو جاتی ہے۔اعضاء مفلوج ہونے لگتے ہیں۔مریض کو گرمی سخت تکلیف دیتی ہے اور وہ ہر وقت کھلی اور ٹھنڈی ہوا میں رہنا پسند کرتا ہے۔کپڑا
اوڑھنا نہیں چاہتا۔آرسنک کی طرح بہت بے چینی اور جلن محسوس ہوتی ہے لیکن ایک فرق
نمایاں ہے سیکیل میں اندرونی طور پر گرمی محسوس ہوتی ہے لیکن باہر سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے۔بسا اوقات پاؤں سخت ٹھنڈے ہوتے ہیں لیکن گرمی کا احساس پھر بھی ہوتا ہے اور مریض بستر سے
پاؤں باہر نکالتا ہے۔ہاتھ پاؤں برف کی طرح ٹھنڈے ہوں گے لیکن مریض کہے گا کہ آگ لگی
ہوئی ہے جبکہ آرسنک کا مریض اندرونی طور پر سخت جلن محسوس کرتا ہے لیکن اس کے بدن کا ٹھنڈا
ہونا ضروری نہیں ہے۔اسے گرمی سے فائدہ ہوتا ہے۔وہ جسم ڈھانک کر رکھتا ہے اور سردی محسوس
کرتا ہے خواہ جسم گرم ہی کیوں نہ ہو۔ٹکور سے بھی اسے فائدہ ہوتا ہے یعنی جلن کو جلن سے

سیکیل
736
ہی آرام آتا ہے۔سیکیل کے مریض کو گرمی کی بجائے ٹھنڈ سے فائدہ پہنچتا ہے۔موسم میں سخت
ٹھنڈا بھی ہو تو گرمی محسوس کرتا ہے۔آرسنک سے سیکیل کا مقابلہ ہے اور بعض دفعہ ان دونوں
میں امتیاز کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔آپس میں بعض مشابہتوں کی وجہ سے یہ ایک دوسرے کے
اثر کو زائل بھی کر دیتی ہیں۔اگر ایک دوا کی علامتیں موجود ہوں لیکن فائدہ نہ ہو تو دوسری دینی
چاہئے۔یہ دونوں ایک دوسرے کے بعد کام آتی ہیں۔اکثر مریض جن میں سیکیل کی پر وونگ (proving) کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کا زیادہ
اثر ان مریضوں پر ہوتا ہے جو لاغر، کمزور اور بے حد دبلے پتلے ہوں۔موٹے لوگ بہت کم سیکیل
کے مریض ہوتے ہیں۔اسی وجہ سے سیکیل کے مریضوں کا عموماً یہ نقشہ کھینچا جاتا ہے کہ
دبلے پتلے، کمزور، جن کی جلد سکڑ کر ہڈیوں سے جڑی ہوئی ہو۔جلد کمزور اور خشک ہو کر سکڑ جاتی
ہے اور جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔جلد غیر صحت مند دکھائی دیتی ہے لیکن یہ لازمی نہیں ہے کہ سیکیل کا
ہر مریض ایسا ہی ہو۔موٹے لوگوں پر بھی اس کا اثر ہو سکتا ہے۔سیکیل کی ایک زائد علامت یہ ہے
کہ جلد پر جامنی سے رنگ کے داغ دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں۔اگر یہ دھبے سرخ رنگ
کے بھی ہوں تو ان میں نیلا ہٹ پائی جاتی ہے۔نیلا ہٹ کا پایا جانا سکیل کی خاص علامت ہے۔جسم کے کسی بھی عضو میں اگر دورانِ خون کمزور پڑ جائے۔مثلاً ٹانگوں اور پنڈلیوں میں یا ہاتھوں
اور کلائیوں میں، جہاں جہاں جلد نیکی اور ہڈی کے قریب ہوگی وہاں اس
قسم کے نشان اور دھبے
ظاہر ہونے لگیں گے۔یہ سکیل کی خاص علامت ہے۔سیکیل کے زخموں میں ناسور بننے کا رجحان ہوتا ہے۔زخم رفتہ رفتہ خراب ہو
کر گینگرین میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔مثلاً اگر انگلی کٹ جائے تو زخم ٹھیک ہونے کی
بجائے آہستہ آہستہ اوپر کی طرف بڑھنے لگتا ہے جس سے سخت بد بو آتی ہے اور جس عضو
پر ہو اس کے سارے بقیہ حصے کو گلا دیتا ہے۔اسی وجہ سے اسے جوڑ سے کاٹنا پڑتا ہے ورنہ
بیماری جوڑ پار کر جاتی ہے اور بقیہ عضو بھی گینگرین کا شکار ہو جاتا ہے۔ہومیو پیتھی میں خدا
کے فضل سے گینگرین کا علاج موجود ہے۔بارہا ایسے مریضوں کا میں نے خود کامیاب

737
علاج کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی عضو کاٹنا نہیں پڑا۔جبکہ ڈاکٹروں نے قطعی طور پر
اسے گینگرین قرار دے دیا تھا اور سرجری پر مصر تھے۔جب ایسا مریض صحت یاب ہونے لگتا ہے
تو سب سے پہلے زخم کی رنگت بدلتی ہے اور سیاہی کی بجائے اس پر سرخی آنے لگتی ہے۔کینگرین میں سیکیل اور آرسنک دونوں بہت مفید دوائیں ہیں۔اگر آرنیکا بھی ساتھ ملا کر دی
جائے تو اثر میں اضافہ ہو جاتا ہے۔سیکیل میں ہر جگہ جلن کا احساس بہت نمایاں ہوتا ہے۔نزلہ، گلے کی خرابی اور سانس کی
تکلیف میں بھی جلن پائی جاتی ہے۔سیکیل میں ہر سیلان خون میں خواہ وہ رحم سے جاری ہو یا ناک سے یا کسی اور زخم
سے، سیاہی بہت نمایاں ہوتی ہے۔سیکیل کے دائرہ میں آنے والی ہر بیماری کا وریدوں کے خون
کے گندا ہونے سے تعلق ہے۔ایسے مریض جوموت کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہوں اگر ان کا
سارا نظام خون گندہ اور سیاہ ہو چکا ہو تو سیکیل کو اس حوالے سے یا درکھنا چاہئے۔سیکیل عورتوں کے اندرونی امراض میں بھی بہت مفید ہے۔رحم میں زخم بن جاتے
ہیں اور مسلسل خون جاری رہتا ہے جو سیاہ رنگ کا ہوتا ہے۔مہینہ میں چند دن کے لئے خون رکے
تو سیاہی مائل گندے پانی کا اخراج ہوتا ہے جس میں نا قابل برداشت بو ہوتی ہے۔سیاہ بد بودار
خون کے لوتھڑے نکلتے ہیں جن میں تعفن پایا جاتا ہے۔سیکیل ان عوارض میں کام آنے والی ایک
بہت اہم دوا ہے خصوصاً اگر رحم میں گینگرین بننے کا خطرہ ہو۔سیکیل کی علامتوں والی عورتوں میں
اگر حمل ضائع ہونے کا بھی رجحان ہو تو سکیل اس رجحان
کا قلع قمع کرنے کے لئے کافی ہے۔ایک دوہ ماہ کے استعمال سے رحم کی کایا پلٹ جاتی ہے اور وہ مضبوط اور توانا ہو کر بچے کا بوجھ
برداشت کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔اگر وضع حمل کے وقت رحم بیچے کو باہر دھکیلنے کی کوشش کرے مگر غم رحم میں سخت
اینٹھن کی وجہ سے بچہ پیدا نہ ہو سکے تو ایسی مریضہ کا سیکیل سے فوری علاج کرنا انتہائی
ضروری ہے ورنہ اگر سر جن مہیا ہو تو فوری اپریشن کرنا پڑے گا یا پھر وہ مریضہ سخت اذیت

738
سے تڑپ تڑپ کر جان دے دے گی۔وضع حمل کے بعد در داور تکلیف جاری رہے، نفاس کے
خون میں زیادتی کی وجہ سے رحم میں درد ہو اور خون سیاہی مائل گندے رنگ کا ہو تو سیکیل باعث
شفا بن جاتی ہے۔حمل کے دوران چھاتیاں سکڑ جائیں اور دودھ نہ بنے اور ماں بچے کو
دودھ نہ پلا سکے تو سیکیل دینے سے افاقہ ہوتا ہے۔سیکیل کی ایک علامت یہ ہے کہ اس کے پیشاب میں بھی سیاہ رنگ نمایاں ہوتا
ہے۔یہ سیاہی Terebinthina سے مشابہ ہے۔جس میں پیشاب کی سیاہی خاص طور پر پائی
جاتی ہے اور اس سیاہی کی وجہ عموماً یہ ہوتی ہے کہ پیشاب میں پروٹین آنے لگتی ہے۔گردوں کی
جھلیوں پر اثر ہوتا ہے۔اس کے لئے Terebinthina بہت مؤثر دوا سجھی جاتی ہے۔سیکیل
کے مریض میں پیشاب کا سیاہی مائل ہونا البیومن کی وجہ سے نہیں بلکہ گندے خون کے ذرات
شامل ہونے کے باعث ہوتا ہے۔سیکیل کے مریض کے نمونیہ میں بھی پھیپھڑوں میں گینگرین بننے کا رجحان پیدا ہو
جاتا ہے۔اس لئے ایسے نمونیہ کا علاج سیکیل سے ہی ہونا چاہئے۔سیکیل وقت پر دی جائے تو
بہت طاقتور دوا ثابت ہوتی ہے اور فوری اثر دکھاتی ہے۔ہر جگہ جہاں زخموں میں سوزش ہو، گلنے
سڑنے اور گینگرین بنے کا رجحان پایا جائے خواہ یہ علامتیں معدہ میں ظاہر ہوں یا پھیپھڑوں میں یا
پھر اندرونی جھلیوں میں سیکیل ان سب عوارض میں ایک لازمی دوا ثابت ہوتی ہے۔سیکیل میں شیخ اور اینٹھن بھی پائے جاتے ہیں۔خصوصاً کسی ایک عضو میں مثلاً
تلووں، پنڈلیوں
یا بازوؤں کے کسی حصہ میں تشیخ شروع ہو جاتا ہے۔اگر سیکیل کی دوسری علامتیں
بھی ملتی ہوں تو پھر یہ فوری فائدہ دیتی ہے۔اعصابی دردوں میں بھی بہت مفید دوا ہے۔یہ درد
اعصاب کے ریشوں کے ساتھ ساتھ دوڑتے ہیں جیسے بجلی کوند گئی ہو اور بہت تکلیف دہ ہوتے
ہیں۔سیکیل کے اعصابی دردوں کو کپڑا اوڑھنے سے آرام ملتا ہے۔سیکیل میں پاگل پن کی علامت بھی ملتی ہے۔مریض ہذیان بکتا ہے، متشدد ہوتا ہے،

سکیں
739
کمزوری کے باوجود پاگل پن کے جوش میں مارنے کے لئے دوڑتا ہے۔ایسی حالت میں
اسے سنبھالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔سیکیل میں اسہال سیاہی مائل اور متعفن ہوتے ہیں۔مریض کو اکثر پتہ ہی نہیں چلتا
اور بلا ارادہ ہی اسہال جاری ہو جاتے ہیں۔مریض کا جسم سخت ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور بے حد
کمزوری محسوس ہوتی ہے مگر پھر بھی اسے گرمی لگتی ہے اور وہ کپڑا اوڑھنا پسند نہیں کرتا۔ایشیائی ہیضہ (Asiatic Cholera) میں بھی سیکیل مفید ہے۔اس میں کیمفر کی
طرح جسم بالکل ٹھنڈا ہو جاتا ہے لیکن اندرونی طور پر مریض کو گرمی کا احساس نہیں ہوتا۔سیکیل میں ٹانگوں اور بعض مقامی حصوں یا کسی ایک طرف کا فالج بھی پایا جاتا
ہے لیکن اس کی کوئی معین سمت نہیں ہے۔دائیں طرف بھی ہو سکتا ہے اور بائیں طرف بھی۔مگر
اس فالج کی تشخیص پر وقت ضائع کرنے کی بجائے سیکیل کی مزاجی علامات پر ہی انحصار کرنا
چاہئے۔سیکیل میں اس بات کو ضرور یاد رکھیں کہ جہاں بھی مرض نمودار ہوگا وہاں سن ہونے اور
جلن کا احساس ضرور پایا جائے گا اور رات کے وقت تشیخ اور اینٹھن میں ہمیشہ اضافہ ہو گا۔اس کا
مریض کھلی ہوا میں آرام محسوس کرتا ہے، گرمی ،نمکور اور حیض کے ایام سے قبل تکلیفیں بڑھ جاتی
ہیں۔ہیں۔کیمفر اور او پیم سے سیکیل کا اثر زائل ہو جاتا ہے یعنی یہ دونوں دوا میں سیکیل کا تریاق
مددگار دوائیں چائنا، آرسنک، ایکونائٹ، بیلاڈونا، پلسٹیلا
دافع اثر دوائیں: کیمفر ، او پیم
طاقت:
30

آج 10 میں سے 10 باقی