سینیشوآرس Senecio Aureus

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

741
170
سینیشو اورس
SENECIO AUREUS
(Golden Ragwort)
سیمینیشو عام طور پر نو جوان بچیوں کی اندرونی تکلیفوں کے لئے مفید ہے۔اگر بلوغت
کے آغاز میں سردی لگ جانے کی وجہ سے حیض کے ایام میں بے قاعدگی ہو جائے تو جب تک صحیح
دوا سے علاج نہ کیا جائے ساری عمر یہ تکلیف رہتی ہے۔اس تکلیف میں کلکیر یا فاس کے علاوہ
سینیشو کو بھی شہرت حاصل ہے۔عام طور پر بچیاں شرم کی وجہ سے اپنی تکلیفیں نہیں بتا تیں۔بے احتیاطی سے ان دنوں میں نہا لیا جائے ، پاؤں بھیگے رہیں، نہا کر پوری احتیاط نہ کی جائے اور
مرطوب موسم میں ننگے پاؤں پھرنے کی عادت ہو تو حیض پر جتنے بداثر پڑتے ہیں ان کا علاج
سینیشو سے ممکن ہے۔سیلان خون اس دوا کی خاص علامت ہے۔جگہ جگہ سے خون بہتا ہے۔جہاں بھی
اندرونی جھلی اور جلد آپس میں ملتی ہیں ان کے جوڑوں سے خون بہنا سینیشو کی بھی علامت ہے۔اس کی پیشاب کی علامتیں بھی بہت اہمیت رکھتی ہیں۔اکثر مقدار میں کم اور تیز رنگ کا،
بعض دفعہ خون ملا پیشاب آتا ہے جس میں پیپ بھی شامل ہوتی ہے۔ہر وقت جلن اور پیشاب
کی مسلسل حاجت اس کا طبعی نتیجہ ہے۔آرتھرائیٹس (Arthritis) کے علاج میں بھی اس کو
شہرت حاصل ہے۔اس کے گردے کے درد کے دورہ میں پریرا اور بر برس (Berberis)
مددگار ثابت ہوتی ہیں لیکن دیگر علامتیں موجود ہوں تو یہ اکیلی ہی کافی ہے۔سر درد میں تیزی نہیں پائی جاتی مگر بدحواس سا کر دیتی ہے۔بعض دفعہ بائیں آنکھ میں

742
تیز در داٹھتا ہے جو بائیں کنیٹی کی طرف بڑھتا ہے۔چھینکیں آتی ہیں اور گلے میں جلن کا احساس
ہوتا ہے۔دانت بہت حساس ہو جاتے ہیں۔چہرے کے بائیں طرف درد ہوتا ہے۔منہ، تالو اور
گلاخشک ہوتے ہیں اور نگلنے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔پیٹ کے درد میں اجابت کے بعد افاقہ محسوس ہوتا ہے۔پانی کی طرح پتلے اسہال
آتے ہیں جن میں سخت ٹکڑے بھی ملے ہوتے ہیں۔پیشاب بہت کم مقدار میں آتا ہے۔اس کا رنگ گہرا ہوتا ہے اور بعض اوقات اس میں خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے اور پیپ بھی آتی
ہے۔جلن کا احساس اور بار بار حاجت محسوس ہوتی ہے۔بچوں میں بھی مثانے کی بے چینی کی یہ
علامت پائی جاتی ہے جس کے ساتھ سر اور پیٹ میں درد ہوتا ہے۔نو جوان بچیوں میں بعض دفعہ حیض کا خون جاری ہونے سے پہلے گلے، سینے اور
مثانے میں سوزش محسوس ہوتی ہے۔حیض کے ایام ختم ہونے کے بعد یہ تکلیفیں خود بخو د دور ہو
جاتی ہیں۔اگر عورتوں میں کسی وجہ سے حیض رک جائے اور اس کی بجائے ناک سے خون جاری
ہو جائے تو اس میں بھی سینیشو مفید ہو سکتی ہے۔اگر رحم اپنی جگہ سے مل جائے، پیشاب درد کے ساتھ آئے یا بالکل بند ہو جائے،
گردوں میں شدید سوزش ہو اور سردی لگ کر بخار چڑھے تو یہ ساری علامتیں سینیشو کا تقاضا
کرتی ہیں۔سینیشو میں تکلیفیں دو پہر اور رات کو بڑھ جاتی ہیں۔کھلی ہوا میں نزلہ زکام ہو جاتا
ہے۔عورتوں کی تکلیفیں حیض جاری ہو جانے سے کم ہو جاتی ہیں۔مریض کی توجہ کسی اور طرف
پھیر دی جائے تو تکلیف کا احساس کم ہو جاتا ہے۔طاقت
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی