سینیگا Senega

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

سینیگا
743
171
سینیگا
SENEGA
(Snake Wort)
سینیگا ایک ایسی ایلو پیتھک دوا ہے جو گزشتہ سوسال سے بھی زائد عرصہ سے روایتی
طب میں سینہ کی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتی رہی ہے اور یہ اس نسخہ کا مستقل جزو
بنی رہی ہے جو کھانسی، تپ دق اور چھاتی کی دوسری بیماریوں میں استعمال ہوتا تھا۔اگر چہ یہ
درست ہے کہ اس سے ابتدا میں فائدہ پہنچتا ہے لیکن اس کے لمبے استعمال سے نقصان بھی ہوتا ہے
اور وہی بیماریاں جن کی یہ آغاز میں اصلاح کرتی ہے بعد میں انہی کو بڑھانے کا موجب بنتی ہے۔ایسی سب بیماریوں میں اس کا ہومیو پیتھک استعمال بغیر کسی نقصان کے شافی ثابت ہوتا ہے۔دل سے تعلق رکھنے والے دمہ (Cardiac Asthma) میں بھی سینیگا کو مفید بتایا
جاتا ہے۔اس کا پلورل (Pleural) نمونیہ سے بڑا گہرا تعلق ہے اور اس مرض کے ازالہ میں
یہ بہت کامیابی سے استعمال کی گئی ہے۔پھیپھڑے کے ارد گرد کی جھلی کو Pleura کہا جاتا ہے۔اس کی سوزش کے ساتھ جو نمونیہ ہو اسے پلورل (Pleural) نمونیہ کہتے ہیں۔اس بیماری کے
ازالے میں اس کا اتنا گہرا تعلق ہے کہ انسانوں میں اگر چہ اس کا یہ استعمال خطا بھی جاتا ہے اور
تشخیص غلط بھی ہو سکتی ہے لیکن جانوروں کے پلورل نمونیہ میں یہ ہمیشہ تیر بہدف ثابت ہوتی
ہے۔جانوروں میں بیماری کی علامتیں صاف اور غیر مبدل ہوا کرتی ہیں۔اس لئے جہاں ایک
جانور کی تکلیف میں کوئی دوا کام کرے گی دوسرے جانور کی اسی تکلیف میں بھی ضرور کارگر
ہوگی۔

سینیگا
744
پھیپھڑوں کی بیماریوں میں بہت گاڑھا چمٹنے والا بلغم بہت کثرت سے پیدا ہوتا ہے۔تپ دق بگڑ جائے تو یہ علامت اور بھی نمایاں ہو جاتی ہے۔سینیگا سے اس بلغمی تکلیف کا ایک
حد تک ازالہ ہو جاتا ہے لیکن یہ کمل شفا نہیں دے سکتی۔سینیگا کے چھاتی کے درد، آرام کے دوران بڑھ جاتے ہیں مگر کھانسی حرکت سے بڑھتی
ہے۔خصوصاً دمہ کی تکلیف معمولی حرکت سے بھی بہت بڑھ جاتی ہے۔مریض دمہ کے دوران
اعضاء کو حرکت دینا بھی پسند نہیں کرتا۔لیئر نگر (Layrings) کے تپ دق میں بھی اسے شہرت
حاصل ہے۔چپکنے والا بلغم بار بار کھانسنے سے بہت مشکل سے خارج ہوتا ہے۔تپ دق کے
آخری مراحل میں بھی اس کی تکلیف کم کرنے میں اسے کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے۔بعض
یو پیتھس کے نزدیک مزاجی علامتیں موجود ہوں تو بائیں چہرے کے فالج کے لئے بھی یہ دوا
اچھی ثابت ہوگی۔سینیگا کا مزاجی مریض جھگڑالو ہوتا ہے۔طاقت:
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی