سیپیا Sepia

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

سپیا
745
172
سپییا
SEPIA
(Inky Juice of Cuttle Fish)
سپی عموماً ایسی خواتین کی دوا سمجھی جاتی ہے جو د بلی پتلی ہوں اور ان کے کو لہے تنگ اور
جسم کی ساخت میں قدرے سختی پائی جاتی ہو لیکن یہ لازم نہیں ہے کہ عورت
کی یہی جسمانی تصویر
ہو تو وہ سپیا کی مریضہ ہوگی۔سپیا بنیادی طور پر جگر اور رحم کی خرابیوں سے تعلق رکھنے والی دوا
ہے۔جب ان بیماریوں کی علامات ظاہر ہونے لگیں تو خواہ مریضہ کے جسم کی ساخت مذکورہ بالا
نہ بھی ہو،اسے پھر بھی سپیا دی جاسکتی ہے۔دوا تجویز کرتے ہوئے جسمانی علامات پر زور دینے
کی بجائے گہری اندرونی مزاجی علامتوں کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔سپیا دراصل اپنے خاص مزاج
سے پہچانی جاتی ہے جس میں یہ بات شامل ہے کہ عورتوں میں طبعی جنسی رجحان مٹ جاتا
ہے اور پیار اور محبت کے جذبات ختم ہو جاتے ہیں۔یہاں تک کہ ایک پیار کرنے والی ماں
اچانک مامتا کے جذبات سے عاری دکھائی دیتی ہے۔اپنے خاوند سے قطعاً بے نیاز اور بے تعلق
ہو جاتی ہے۔رفتہ رفتہ اس کے تعلقات کے دائرے محدود ہونے لگتے ہیں اور اس میں خود کشی کا
رجحان بھی پیدا ہو جاتا ہے اور عورت نیم پاگل سی ہو جاتی ہے۔یہ کیفیات دراصل لمبے عرصہ
تک اندر ہی اندر تکلیفیں برداشت کرتے رہنے سے پیدا ہوتی ہیں۔اس عرصہ میں دیکھنے والوں
کو کچھ معلوم نہیں ہوتا لیکن یہ دباؤ بڑھتا چلا جاتا ہے اور اچانک لاوے کی طرح پھوٹتا ہے اور وہ
سپیا کی مریضہ بن جاتی ہے۔خاوند اور بچوں کی طرف توجہ نہ کرنا اس بڑھتے ہوئے دباؤ کا طبعی
نتیجہ ہے۔گویا مریضہ اندر سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے یہاں تک کہ ہر چیز سے بیزار ہو جاتی ہے۔سپیا کے مریض کا جگر سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔رحم میں کوئی نقص پیدا ہو

سیپیا
746
جائے تو دوران حمل اور وضع حمل کے بعد کئی قسم کی بیماریاں ظاہر ہوتی ہیں جن کے ساتھ جگر کی
خرابی بھی ضرور پائی جاتی ہے۔ایسی صورت پاگل بھی ہو جاتی ہے اور ہر اس چیز سے جو اچھی لگنی
چاہئے نفرت کرنے لگتی ہے۔اس نفرت اور بے تعلقی کی وجہ سے وہ خوفزدہ بھی ہوتی ہے اور
اس خوف کے نتیجہ میں بیماری مزید بڑھتی جاتی ہے۔سپیا کی ایک اور بہت نمایاں علامت یہ بتائی جاتی ہے کہ مریضہ کے ناک پر کالے
رنگ کی کاٹھی سی بن جاتی ہے جیسے پرندے کے دو پر ہوں۔میں نے بھی دوسرے ہومیو پیتھک
ڈاکٹروں کی طرح صرف اسی علامت کو مد نظر رکھ کر بہت سے مریضوں کو سپیا دی لیکن کوئی خاص
فرق نہیں پڑا۔یہ نشان اکثر جگر کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔اگر سپیا کا مزاج ہو اور جگر
خراب ہو تو پھر سپیا فائدہ دے گی ورنہ جگر کی کوئی دوسری دوا ڈھونڈنی پڑے گی۔ایسی حساس
عورت جس کے جذبات منجمد ہو گئے ہوں اور اس کے چہرے اور ناک پر داغ ہوں تو اس کے
علاج میں سیپیا فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔جگر کی خرابی بڑھتے بڑھتے یرقان پر منتج ہوتی ہے۔بعض عورتوں کے چہرہ پر حمل کے
دوران چھائیاں پڑ جاتی ہیں اور چہرہ بے رونق نظر آتا ہے۔سپیا میں بغیر حمل کے بھی یہ
علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔بھورے رنگ کے مسے بھی نکلتے ہیں اور ان میں کالے کالے دھبے
بننے لگتے ہیں۔یہ علامت خاص طور پر سپیا سے تعلق رکھتی ہے۔جسم پر سفید یا ہلکے بھورے رنگ
کے گول گول دھبے پڑ جاتے ہیں جن کا جگر کی خرابی سے تعلق ہے۔ہومیو پیتھی اصطلاح میں
انہیں Liver Spots کہا جاتا ہے۔اگر یہ بھورے یا پیلے رنگ کے ہوں تو فاسفورس اور سیپیا
مفید ہیں اور سفیدی مائل ہوں تو مرکسال یا کلکیر یا وغیرہ مفید ہوں گی۔سپیا میں قبض کا بھی رجحان ہے جو حمل کے دوران بڑھ جاتا ہے۔فضلہ خارج
کرنے کی طاقت کم ہو جاتی ہے۔ایسی عورت وضع حمل کے وقت بھی دقت محسوس
کرتی ہے کیونکہ عضلات کی بالا رادہ حرکت میں کمزوری پیدا ہو جاتی ہے اور پوری طاقت
کے ساتھ بچہ کو باہر دھکیلنے کی صلاحیت نہیں رہتی۔سپیا کی علامتیں ہوں تو اس کے دینے

سپیا
747
سے بچہ کی پیدائش سہولت سے ہو جاتی ہے۔اگر یہ مدد نہ کرے تو کولو فا کلام یا لسیمیم بھی کام
آ سکتی ہیں۔سپیا میں پیٹ خالی ہونے کا احساس رہتا ہے اور بہت بھوک محسوس ہوتی ہے۔سپیا میں
بھوک اور کمزوری کھانے کے بعد بھی اسی طرح محسوس ہوتے رہتے ہیں۔کھانے کے باوجود آرام
نہیں ملتا۔اگر ایسی عورت کا رحم نیچے گر جائے یا ریڑھ کی ہڈی کے عضلات ڈھیلے ہو جائیں تو سپیا
فوراً اثر دکھاتی ہے۔یہ حمل کی قے میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔مزاجی علامتیں ملتی ہوں تو اس
کا امتیازی نشان یہ ہے کہ کھانا کھانے کے بعد قے میں سفید دودھیا مادہ خارج ہوتا ہے۔اس کے
لیکیوریا میں بھی سفید مادہ نکلتا ہے۔اس کی بیماریوں میں منہ کا مزہ اور قوت شامہ متاثر ہوتے ہیں۔اگر مریض میں سپیا کی دوسری علامتیں بھی موجود ہوں تو سپیا ہر چیز (Herpes) میں
بھی مفید ہوسکتی ہے۔سپیا کے مزاجی مریض کو اس سردرد میں سپیا فوری فائدہ پہنچاتا ہے جس کے ساتھ
کڑوی قے بھی آئے۔مزاجی مماثلت ہو تو آنکھ کی ہر قسم کی تکلیفوں میں سپیا مفید ہے۔مزاج سپیا کا ہو تو
بہت سی جلدی امراض کا علاج بھی سپیا سے ہو سکتا ہے۔جلدی علامات بہت سی دواؤں میں
مشترک ہوتی ہیں۔اگر مزاج ، ماحول اور پس منظر سپیا سے مشابہ ہو تو جلدی امراض میں فائدہ
دے گی اور نہ نہیں۔سلفر کی طرح سیپیا میں پیپ اور بد بودار مادہ خارج ہوتا ہے۔ناک سے سبز رنگ کا
مواد نکلتا ہے۔اگر جلد اور اندرونی جھلیوں میں انحطاط ہو تو مذکورہ علامتوں کے ہوتے ہوئے
مفید ثابت ہوگی۔سپیا میں عموما قبض ہوتی ہے۔اگر اسہال شروع ہو جائیں تو اس کے ساتھ سفید
چپکنے والا مادہ بھی نکلتا ہے۔سخت فضلہ اور پیچش میں بھی یہ سفید مادہ ہوتا ہے اور اس میں
سخت بد بو ہوتی ہے۔بواسیر کے مسے بھی بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔پیشاب میں خون

سیپیا
748
بھی آتا ہے۔بچے کی پیدائش کے بعد اگر پلیسنا( Placenta) یعنی بچہ دانی کی جھلی اندرہی
رہ جائے تو بہت گہری تکلیفیں پیدا ہو جاتی ہیں۔اگر اس میں پلسٹیلا کام نہ کرے تو سپیا دوا ہوسکتی
ہے لیکن پلسٹیلا اور سپیا اس وقت تک مفید ہیں جب تک نظام خون کے اندر زہر داخل نہ ہو گیا
ہو۔جب خون میں زہر داخل ہو جائے تو سلفر اور پائر وچینم کا آزمودہ نسخہ بہترین ثابت ہوتا
ہے۔یہ دونوں 200 کی طاقت میں ملا کر فورادینی چاہئیں۔دودھ پلانے کے زمانے میں سپیا کا مزاج رکھنے والی عورت کا حیض عموماً بند ہو جاتا ہے
لیکن کلکیریا کارب کے مریض میں حیض کا خون بے محل جاری ہو جاتا ہے۔سپیا کے مریض کے
خون میں تیزابی مادے پائے جاتے ہیں جن سے اعصابی درد ہوتے ہیں۔اگر درمیانے درجہ کی ورزش کی جائے تو سپیا کی تکلفیں بڑھ جاتی ہیں لیکن بہت زیادہ
ورزش کرنے سے آرام محسوس ہوتا ہے۔سپیا میں ہاتھ پاؤں سونے کی علامت بھی ملتی ہے۔ملیریا بخار جس میں وقت کا
تعین نہ ہو، اس میں سپیا ایک ترتیب پیدا کر دیتی ہے جس سے اصل دوا کی پہچان ممکن ہو جاتی
ہے۔اگر سپیا کا مریض ہو تو سیپیا خود ہی شفا کا موجب بن جاتی ہے۔عضلاتی کمزوری کی وجہ سے نظر کمزور ہو جاتی ہے۔آنکھوں کے سامنے سیاہ دھبے
تھر کہتے ہیں۔کمزوری اور رحم کی خرابیوں کے نتیجہ میں آنکھوں میں سوزش ہو جاتی ہے۔پپوٹے
بوجھل ہو کر نیچے لٹک جاتے ہیں۔کانوں کے پیچھے اور گردن کے قریب ابھار بن جاتے ہیں۔بعض مریضوں میں چہرے پر زرد داغ پڑ جاتے ہیں۔زبان سفید اور منہ کا ذائقہ بہت نمکین ہوتا
ہے۔مریض ترش چیزیں پسند کرتا ہے۔نقاہت اور کمزوری کا احساس بہت ہوتا ہے۔کھانے کی
بو سے متلی ہوتی ہے جو کروٹ کے بل لیٹنے سے زیادہ ہو جاتی ہے۔مددگار دوا: نیٹرم میور نکس وامیکا۔فاسفورس
30 اور اونچی طاقتیں اور
طاقت
سپیا کی ذہنی مریضاؤں کے لئے ان کا مزاج درست
کرنے کیلئے ایک لاکھ طاقت میں دینی چاہئے۔

آج 10 میں سے 10 باقی