سليشيا Silicea
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
سليشيا
749
173
سليشيا
SILICEA
(Silica - Pure Flint)
سلیشیا یا سلیکا (Silica) زمین کی سطح پر پایا جانے والا ایک ایسا عنصر ہے جو ریت اور ا
کئی قسم کے پتھروں میں پایا جاتا ہے اور تمام روئے زمین پر پھیلا پڑا ہے۔اس عصر نے زندگی
کے آغاز ہی میں عام مٹی کے ساتھ مل کر زندگی کی تعمیر میں حصہ لیا۔اسی لئے یہ تمام زندہ اقسام
کے خلیوں کی عنصری ترکیب میں داخل ہے۔بعض مشہور ہومیو پیتھک اطباء کے تجربات سے
سلیشیا کی بہت سی خصوصیات معلوم ہوئی ہیں۔ہو میو پیتھی کے سوا اسے بطور دوا کسی اور طریقہ
علاج میں استعمال نہیں کیا گیا۔ایک طویل عرصہ کی محنت اور ہومیو پیتھک پروونگ
(Proving) کے بعد اس کی علامات منظر عام پر آئی ہیں۔سلیشیا ان دواؤں میں سے ہے
جس کی پروونگ بہت آہستہ ہوتی ہے۔یہ گہرے اثرات کی حامل ہے اور ایسی اندرونی
تبدیلیاں پیدا کرتی ہے جو آہستہ آہستہ وقوع پذیر ہوتی ہیں۔سلیشیا کی پر وونگ سے اس بات
کا علم ہوا کہ یہ بہت گہرا اور لمبا اثر کرنے والی دوا ہے۔جسم کے اندر کوئی بھی بیرونی مادہ
داخل ہو جائے تو سلیشیا اسے برداشت نہیں کر سکتی اور اسے فوراً باہر نکال پھینکنے کے لئے جسم کو
رد عمل دکھانے پر تیار کرتی ہے۔اگر بیرونی مادہ بے جان ہو تو اس کے اردگرد پیپ بنا کر اسے باہر
کی طرف دھکیلتی ہے۔یہ پیپ موبل آئل کی طرح اس بیرونی چیز کے گرد لپٹ کر اس کی حرکت
کو آسان کرتی ہے اور اس کو نکالنے کا جو رستہ بناتی ہے اس سے گوشت پوست اور جھلیوں وغیرہ
کو زخمی نہیں ہونے دیتی۔اگر بیرونی مادہ جراثیم یا وائرس یا پیٹ کے کیڑے وغیرہ ہوں تو ان کے
خلاف ہر مناسب رد عمل کے لئے جسم کو مستعد کرتی ہے اور یہ دفاعی کارروائی تمام اینٹی بائیوٹک
سليشيا
750
(Anti-Biotic) دواؤں سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔سلیشیا جراثیم اور کیڑوں کے
خلاف ردعمل دکھا کر ان کو جسم کے اندر ہی مار کر ان کی پیپ بنادیتی ہے یا انہیں بغیر پیپ بنائے
مختلف مخارج سے باہر نکال پھینکتی ہے۔بعض بیماریوں میں جراثیم کے خلاف سلیشیا کا رد عمل کافی نہیں ہوتا یا بالکل ہی نہیں ہوتا
مثلاً ٹائیفائیڈ کے مریض پر سلیشیا رتی برابر بھی اثر نہیں کرتی۔اسی طرح فساد خون کی بعض قسموں
میں سلفر اور پائیر و جینم سلیشیا کی نسبت زیادہ مؤثر ہیں۔ہمیں لمبے تجربہ سے معلوم ہو چکا ہے کہ
کن بیماریوں میں سلیشیا کام آ سکتی ہے اور کن بیماریوں میں کسی اور دوا کی ضرورت ہے۔ایسی
گہری بیماریاں جن میں جسم کے پیچیدہ نظام کے مخصوص رد عمل کی ضرورت ہے ان کے لئے
لمبی محنت ، غور وفکر اور ہر مرض اور مریض کی نوعیت کو سمجھ کر دوا کی تلاش کرنی پڑتی ہے۔کیونکہ
خدا تعالیٰ نے جسم میں ایک ایسا نظام جاری کیا ہوا ہے جو لاکھوں بیماریوں کے خلاف الگ الگ
دفاعی کارروائی کے لئے ترکیب اور ترتیب دیا گیا ہے۔یہ ایک ایسی عظیم فیکٹری ہے جس کی
گہرائی ، وسعت اور ہمہ گیر تخلیقی طاقتوں کا تصور بھی عام انسان تو کیا ماہر سائنسدان بھی پوری
طرح نہیں کر سکتے۔پس سلیشیا گو بہت ہمہ گیر ہے مگر اس وسیع وعریض نظام پر ہر گز حاوی نہیں۔سلیشیا عموماً متعدی بیماریوں ، پھوڑے پھنسیوں میں بہترین کام کرتی ہے۔اسی طرح بے جان چیزوں کے خلاف حیرت انگیز بلکہ ناقابل فہم رد عمل دکھاتی ہے مثلاً اگر
جسم میں لوہے کا کیل داخل ہو جائے ، کوئی اور چیز غلطی سے نگل لی جائے ، گلے میں مچھلی
کا کانٹا پھنس جائے یا بندوق کے چھرے جسم کے اندر رہ جائیں تو سلیشیا اس قسم کی چیزوں
کو جسم سے باہر نکالنے میں عجیب کام دکھاتی ہے۔اس کے دو طرح کے اثرات ظاہر ہوتے
ہیں۔اگر چھوٹی طاقت میں دی جائے تو ماؤف جگہ پر آہستہ آہستہ خون کی فراہمی تیز کر کے
تیزی سے جراثیم کو مار کر پیپ بنائے گی اور ان پھوڑے پھنسیوں کو جو عام طور پر ہفتہ
دس دن میں پک کر پھٹنے کے لئے تیار ہوتے ہیں دو تین دنوں میں ہی پکا کر پھٹنے کے لئے
تیار کر دے گی۔اس سے تکلیف بھی نسبتاً کم ہوتی ہے اور پیپ بھی بہت زیادہ نہیں بنتی۔
751
سليشيا
زخم کا سوراخ بھی معمولی سا ہوتا ہے جو دیکھنے میں بدنما معلوم نہیں ہوتا۔اسی طرح اگر سوئی جسم
میں داخل ہو جائے یا کسی دھات یا کنکر کا ٹکڑا جسم کے اندر کہیں پھنسا ہو تو سلیشیا اسے باہر دھکیل
دیتی ہے اور ایسے پر اسرار طریق پر باہر نکال دیتی ہے کہ یہ طریق ابھی تک انسانی سمجھ سے بالا
ہے مگر مشاہدات قطعی ہیں۔ایک دفعہ ایک قابل سرجن نے مجھے بتایا کہ کسی مریض کی انتڑیوں
میں سوئی پھنسی ہوئی تھی اور اپریشن خطر ناک تھا۔اسے انہوں نے سلیشیا کی شہرت سن کر سلیشیا
دی۔کچھ عرصہ کے بعد اندرونی اعضاء کو زخمی کئے بغیر وہ سوئی خود ہی جسم سے باہر نکل گئی اور سوئی
کے جسم سے باہر نکلنے کا رستہ سیدھا جلد کے قریب ترین تھا۔مختلف جھلیاں اور چربی کی تہیں وغیرہ
بالکل حائل نہیں ہوئیں اور نہ ہی زخمی ہوئیں۔یہ طریق جیسا کہ بیان کیا گیا ہے۔انسانی فکر اور
تصور کے احاطہ میں نہیں آسکتا مگر مشاہدہ اتنا قطعی اور بار بار ہونے والا ہے کہ کوئی معقول انسان
اس کا انکار نہیں کر سکتا۔ایک دفعہ ربوہ میں ایک بچے کے پاؤں میں شیشے کا ایک بڑا سا اور ٹیڑھا
ٹکڑا پاؤں کی ہڈی تک پہنچ کر وہیں پھنس گیا۔پاؤں اتنا سوج گیا تھا کہ ڈاکٹروں نے اپریشن
کرنے سے انکار کر دیا۔اسے مسلسل ایک مہینہ تک 6x میں سلیشیا کھلائی گئی۔سلیشیا کے اثر سے
سوجن رفع ہوگئی اور شیشے کا وہ ٹکڑا بڑے آرام سے باہر نکلنے لگا یہاں تک کہ اس کا ایک کنارہ جلد
سے اوپر نکل آیا۔تب اسے موچنے سے کھینچا گیا تو بغیر تکلیف کے باہر آ گیا۔افریقہ کے بعض ممالک اور پاکستان میں سندھ کے علاقہ میں گندے پانی کی وجہ
سے ایک کیڑر اجسم میں داخل ہو جاتا ہے جو بہت خطرناک ہوتا ہے اور اندر ہی اندر فیتے کی
طرح لمبا ہوتا چلا جاتا ہے اور ایک سوت کی گٹھی کی طرح جسم میں ابھار بنا دیتا ہے جو بڑھتے
بڑھتے ایک فٹ بال کے برابر بھی ہوسکتا ہے۔اسے فیل پا یعنی ہاتھی کا پاؤں جیسی بیماری کہا
جاتا ہے۔وقف جدید کا ایک معلم ہومیوڈاکٹر نثار مورانی جو ہندوؤں سے مسلمانوں ہوا تھا،
فیل پا کے علاج کے لئے سلیشیا کو کامیابی سے استعمال کرتا تھا۔اس کے بیان کے مطابق
سلیشیا 6x کیڑے کو اندر ہی اندر پگھلا دیتی تھی۔اسے چیرا وغیرہ دے کر باہر نکالنے
سليشيا
752
کی ضرورت ہی نہیں پڑتی تھی کیونکہ ایسے کیڑے کو سرجری کے ذریعہ باہر نکالنے کی کوشش کرنا
انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اگر یہ پورا نکلنے کی بجائے کہیں سے ٹوٹ جائے جس کا غالب
احتمال ہوتا ہے یا غلط چاقو لگنے سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے تو خون کے ذریعہ جہاں جہاں یہ
ٹکڑے پھیلیں گے اس کا ہر ٹکڑا بہت تیزی سے بڑھنے لگتا ہے اور انتہائی مہلک ثابت ہوتا ہے۔افریقہ میں اس کیڑے کے بعض ماہر معالجین اسے کانٹے پر لپیٹتے ہیں۔یہ سینکڑوں فٹ تک لمبا
ہوتا ہے۔اگر درمیان میں ٹوٹ جائے تو ساری محنت اکارت جاتی ہے۔سندھ ہو یا افریقہ،
سلیشیا ہر جگہ یکساں کارروائی کرتی ہے اور اس کیڑے کو پگھلا کر زخم کا چھوٹا سا سوراخ بنا کر اس کا
مواد باہر نکال دیتی ہے۔بعض اوقات مچھلی کا ٹیڑھا کانٹا گلے میں پھنس جاتا ہے جو نکلتا ہی نہیں۔ایک دفعہ
مجھے بھی ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔جب باوجود کوشش کے کا نشانہ نکل سکا تو میں نے
سلیشیا x 6 کھالی۔چند گھنٹوں کے بعد ہلکی سی کھانسی کے ساتھ کانٹا خود بخود باہر آ گیا۔بعض
بچوں پر بھی یہ تجربہ کر کے دیکھا ہے۔الا ماشاءاللہ ،سلیشیا ہمیشہ کار آمد ثابت ہوتی ہے۔اونچی طاقت میں سلیشیا دینے سے بڑے بڑے پھوڑوں کا مواد خود بخود خشک
ہونے لگتا ہے اور وہ اندر ہی اندر سکڑ کر ختم ہو جاتے ہیں۔پیپ بن کر بہتی نہیں ہے لیکن اس کے
برعکس بعض صورتوں میں پیپ بھی بنتی ہے۔سلیشیا کے اس دہرے اثر کو سمجھنا چاہئے۔عموماً جسمانی
نظام دفاع یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ حسب موقع کیا ردعمل دکھائے۔سلیشیا عموماً اونچی طاقت میں
سل کے مادوں کو باہر نکلنے کا حکم دیتی ہے اور ان مادوں کے گرد پیپ بنانے کے عمل کو تیز کر دیتی
ہے لیکن ان مادوں کو پگھلا نہیں سکتی۔اگر وہ ایسی جگہ ڈیرا ڈالے ہوئے ہوں مثلاً پھیپھڑوں میں
خون کی کسی شریان کے بالکل ساتھ ہوں تو سلیشیا کے پیپ بنانے کے عمل کے ساتھ وہ شریان بھی
پھٹ جائے گی اور اس تیزی کے ساتھ خون بہے گا کہ اس مریض کی زندگی کو بھی بہالے جائے گا۔6x اور 30 طاقت میں سلیشیا دی جائے تو پیشتر اس کے کہ شریا نہیں پھٹنے لگیں مریض کے رد عمل
سليشيا
753
سے ڈاکٹر کو بر وقت خطرہ بھانپ لینا چاہئے۔چھوٹی طاقت نسبتا نرمی اور آہستگی سے کام کرتی
ہے۔اس لئے عموماً کسی شدید ردعمل کا خطرہ پیدا ہی نہیں ہوتا۔ڈاکٹر کینٹ کا کہنا ہے کہ سلیشیا
تپ دق کے مریضوں کے لئے بہت اونچی یا بہت چھوٹی طاقت میں یکساں خطرناک ہے اس
لئے حتی المقدور دوسری مددگار دواؤں سے کام لینا چاہئے۔اگر مجبوری ہو تو 30 طاقت میں دے
کر دیکھا جائے یہ نہ بہت اونچی طاقت ہے نہ بہت نیچی۔سلیشیا کا بعض دواؤں سے تضاد ہے اس لئے اسے ان کے ساتھ ملانا نہیں چاہئے۔مثلاً پاره یعنی مرکزی کی ہر شکل سلیشیا سے متصادم ہے۔ان دونوں کو ایک ساتھ استعمال نہیں کرنا
چاہئے بلکہ ان دونوں کے درمیان ہیپر سلف دینی ضروری ہوتی ہے کیونکہ اس کی بہت سی علامتیں
سلیشیا سے ملتی ہیں اور یہ مرکسال سے بھی موافقت رکھتی ہے۔اس لئے ہسپر سلف ان دونوں
دواؤں کے درمیان ایک پل سا بنا دیتی ہے۔بعض دفعہ سلیشیا کا غیر متوقع اثر ظاہر ہوتا ہے۔مثلاً
اگر کسی کے دانت کی جڑوں میں انفیکشن موجود ہو جس کا اسے علم نہ ہو اور ایسا مریض کسی اور
بیماری کے لئے سلیشیا استعمال کرے تو اچانک خراب دانت کے گرد جبڑے سوج جائیں گے اور
دانت ہلنے لگے گا۔ایسی صورت میں اگر وہ سلیشیا کے تریاق کے طور پر ہسپر سلف کھالے تو در دکو
فورا آرام آ جائے گا اور اسے یہ علم بھی ہو چکا ہوگا کہ فلاں جگہ انفیکشن موجود ہے۔پھر حسب
ضرورت کوئی اور بالمثل دوا دی جاسکتی ہے جو تکلیف دہ رد عمل کے بغیر دانت کو ٹھیک کر دے۔سلیشیا کی ایک عمومی علامت یہ ہے کہ مریض کو بہت سردی لگتی ہے اور اس کے ہاتھ
پاؤں ٹھنڈے ہوتے ہیں۔یہ ایسی علامت ہے کہ جو بعض اوقات صحیح دوا تک پہنچنے کی راہ میں
بھی حائل ہو جاتی ہے کیونکہ وہ مریض جنہیں تعفنی بخار ہوں ان کے ہاتھ پاؤں بعض دفعہ
بہت گرم ہوتے ہیں اور کئی ڈاکٹر اس علامت کے پیش نظر انہیں سلیشیا کی بجائے پلسٹیلا دیتے
رہتے ہیں جو کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچاتی۔سلیشیا کی پہچان یہ ہے کہ بخار چڑھنے سے پہلے سردی
کی وجہ سے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں لیکن بخار چڑھنے کے بعد پلسٹیلا کی علامتیں
ظاہر ہو جاتی ہیں۔یاد رکھیں کہ سلیشیا پلسٹیلا کی مزمن (Chronic) دوا ہے۔
سليشيا
754
کئی دفعہ مریض بخار میں جل رہے ہوتے ہیں اور ان کے ہاتھ پاؤں بھی گرم ہوتے ہیں لیکن
انہیں پلسٹیلا کی بجائے سلیشیا کی ضرورت ہے اور سلیشیا ہی فائدہ دیتی ہے۔عموماً
ٹانسلز کی انفیکشن میں ایسا ہوتا ہے اور بعض بچے ایسے ڈاکٹروں کے ہاتھوں چند دن کے اندرمر
جاتے ہیں کیونکہ دراصل وہ سلیشیا کا تقاضا کر رہے ہوتے ہیں اور انہیں مسلسل پلسٹیلا ہی دی
جاتی ہے یہاں تک کہ بیماری قابو سے نکل جاتی ہے۔سلیشیا کے مریض کو یہ خوف رہتا ہے کہ میں جو کام کروں گا یا جو امتحان بھی دوں گا اس
میں ناکام ہو جاؤں گا۔خصوصاً سکول کے بچے اس ناکامی کے احساس میں مبتلا رہتے ہیں۔مثلاً
بعض لوگ دل میں بیٹھے ہوئے خوف کی وجہ سے ڈرائیونگ کے امتحان میں بار بارنا کام ہوتے
ہیں حالانکہ انہیں اچھی بھلی ڈرائیونگ آتی ہے۔ایسا خوف چونکہ بعض دوسری دواؤں میں بہت
نمایاں طور پر بیان ہوا ہے اس لئے سلیشیا کا خیال ہی نہیں آتا۔ایسے مریضوں کو اگر سلیشیا 6x
کے ساتھ کالی فاس ملا کر دی جائے تو بعض دفعہ تعجب انگیز فائدہ پہنچتا ہے۔۔مختلف قسم کے زخم اور السر مندمل نہ ہوں تو مستقل ناسور بن جاتے ہیں۔اگر سلیشیا کی
اور
علامتیں ملتی ہوں تو یہ ان زخموں
کو نیم خوابیدہ حالت سے نکال کر مستعد کر دیتی ہے اور انہیں ابھار کر
پیپ بناتی ہے۔جب وہ بہہ جائے تو زخم بالکل خشک ہو کر معمولی سانشان باقی رہ جاتا ہے۔اگر عورتوں کے جسم میں غدود بڑھ جائیں تو ان کے خلاف بھی سلیشیا بہت مفید
دوا ہے۔جلد پر ظاہر ہونے والی عمومی تکلیفیں مثلاً زہر یلے دانوں، چھالوں اور پھوڑوں
وغیرہ میں سلیشیا کا بہت اچھا اثر ہے۔جن لڑکیوں اور لڑکوں کے چہرے پر آغاز جوانی میں کیل
نکل آتے ہیں اور بہت بدنما دکھائی دیتے ہیں، انہیں 30 طاقت میں کالی بر و ٹیٹم کے ساتھ سلیشیا
ملا کر دینے سے بسا اوقات نمایاں فائدہ ہوتا ہے اور بہت ضدی قسم کے کیل بھی پیچھا چھوڑ جاتے
ہیں۔لیکن ان دونوں کو کم از کم ایک ماہ تک استعمال کرنا چاہئے۔بعد ازاں بھی وقفے وقفے کے
ساتھ حسب ضرورت دہرانا چاہئے۔
755
سليشيا
جسم کے جس حصہ سے بھی پیپ والے ریشہ دار مواد خارج ہوں سلیشیا کو فراموش نہیں
کرنا چاہئے۔سلیشیا میں پاؤں میں پسینہ آنے کی علامت سلفر سے ملتی ہے۔سلفر میں پاؤں
گرم رہتے ہیں اور پسینہ آتا ہے اور جلن بھی ہوتی ہے۔سلیشیا میں سردی کے احساس کے باوجود
پاؤں میں پسینہ آتا ہے۔سلیشیا میں سردرد گدی سے شروع ہوتا ہے۔عموماً صبح کے وقت درد کا آغاز ہوتا
ہے۔اس لحاظ سے جلسیمیم سے اسے ممتاز کرنا مشکل ہوتا ہے۔دونوں ٹھنڈے مزاج کی
دوائیں ہیں۔سلیشیا میں درد گدی سے آگے کی طرف منتقل ہوتا ہے۔ماتھے اور آنکھوں پر بھی اثر
انداز ہوتا ہے۔اگر یہ علامت واضح ہو تو سلیشیا سے علاج شروع کرنا چاہئے۔اس کا سر درد صبح
شروع ہو کر رات تک جاری رہتا ہے۔کبھی سلیشیا کے مریض کا نچلا دھڑ خشک ہوتا ہے اور اوپر کے دھڑ پر ٹھنڈا پسینہ آتا ہے۔کلکیریا کارب سے فرق یہ ہے کہ کلکیریا کا رب میں اوپر کے سارے بدن
پر نہیں بلکہ صرف سر پر
بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔رسٹاکس میں اوپر کے بدن پر پسینہ آتا ہے لیکن سر پر بالکل نہیں آتا۔سلیشیا میں خاص وقت پر مرض شروع ہوتا ہے اور خاص وقت پر ہی ختم ہوتا ہے اور وقفہ وقفہ سے
مرض عود کر آتا ہے۔اس کا تعلق شروع چاند سے بھی ہے۔چاند نکلتے ہی سلیشیا کی بیماریاں
زور پکڑ لیتی ہیں۔بعض بچوں کا دمہ بھی شروع چاند میں شدت اختیار کر لیتا ہے اور یہ سلیشیا کی خاص
علامت ہے۔مختلف قسم کے بخاروں، حیض کے ایام کی تکلیفوں اور مرگی کے دوروں کا بھی چاند
کی تاریخوں سے تعلق ہوتا ہے۔بیماری کے سات دن
کا دور بھی سلیشیا میں ملتا ہے۔گدی والے درد کے علاوہ سلیشیا کا سر درد زیادہ تر دائیں طرف حملہ آور ہوتا
ہے۔اس پہلو سے اس کی میگنیشیا فاس سے مشابہت ہے۔اس کا تفصیلی ذکر میگنیشیا فاس
میں گزر چکا ہے۔سر کے تکلیف دہ ایگزیما میں بھی سلیشیا بہت کارآمد ہے۔اس کے
ساتھ سورا ئینم اور گریفائیٹس بھی مددگار کے طور پر دینی پڑتی ہیں جس سے تکلیف دہ
سليشيا
756
مزمن ایگزیموں میں بہت نمایاں فرق پڑتا ہے۔یہ دوائیں ایک ہزار طاقت میں باری باری
دہرانی چاہئیں۔سورائس کے بعض پرانے مریضوں کو بھی سورا ئینم ، سلفر ، سلیشیا اور
گریفائیٹس باری باری دینے پڑتے ہیں کیونکہ یہ مرض بہت گہرا ہے اور صرف ایک دو دواؤں
6
کے قابو میں نہیں آتا۔بعض دفعہ بچوں کے چہرے پر خون کی غدود میں ابھر آتی ہیں ، کچی کچھی جلد اور خون
کے چھالے سے بن جاتے ہیں۔اگر وہ ٹھنڈے مریض ہوں تو اللہ کے فضل سے سلیشیا سے
بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ورنہ فیرم مٹیلیکم (Ferrum Metallicum) اس مرض کی اولین دوا
ہے اور تجربہ بتاتا ہے کہ یہ بعض پیدائشی خون کے ابھاروں میں بھی مفید ثابت ہوئی ہے۔سیجیا گلینڈ ز کی زیادہ خطرناک اور گہری بیماریوں میں کام آتی ہے۔سخت غدودوں
کو چھوٹا اور نرم کرنے میں سلیشیا ایک اہم دوا ہے۔کلکیر یا فلور، برائیٹا کا رب، فائیٹولا کا اور
کاسٹیکم بھی مفید ہیں۔لیکن اگر جبڑوں ، گردن اور بغلوں کے غدود تیزی سے سخت اور بہت
بڑے ہونے شروع ہو جائیں اور مریض ٹھنڈا ہو تو سلیشیا استعمال کرنی چاہئے لیکن اگر اس کے
با وجود افاقہ نہ ہو تو احتمال ہے کہ وہ کینسر ہو۔اس صورت میں اکیلی سلیشیا فائدہ نہیں دے گی بلکہ
سلفر CM دینی چاہئے۔جب اس کے استعمال سے مریض ٹھنڈ محسوس کرنے لگے تو پھر سلیشیا
CM ایک خوراک دینی پڑے گی۔جب تک سردی گرمی کی علامتیں تبدیل نہ ہوں اس وقت تک
ان کو ادل بدل کر دینا مناسب نہیں۔سلیشیا آنکھوں کی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔کورنیا کے السر میں بھی جو علاج
کے لحاظ سے ایک مشکل مرض ہے سلیشیا بالمثل ہو تو غیر معمولی فائدہ دیتی ہے۔(دیگر مشابہ
دواؤں سے موازنہ کے لئے دیکھئے کلکیر یا فلور)
نزلاتی مادہ کی وجہ سے اگر کان میں شور ہو تو یہ علامت بہت سی دواؤں میں مشترک
ہے۔سلیشیا اسی وقت کام آئے گی جب یہ مزاجی دوا ہو۔اگر دانتوں کے کنارے
سليشيا
757
بھرنے
لگیں تو کلکیر یا فلور کی طرح سلیشیا بھی دوا ہو سکتی ہے۔اکثر ہومیو پیتھک کتابوں میں گلے کی اچانک خرابی کے علاج کے سلسلہ میں سلیشیا
کا ذکر نہیں ملتا بلکہ یہ گلے کی مستقل اور مزمن بیماریوں میں مفید بتلائی جاتی ہے۔یہ بات درست
نہیں ہے۔گلے کے غدود میں تعفن کی وجہ سے بخار ہوتو صرف سلیشیا دینے سے ہی فوری آرام
آ سکتا ہے۔اس کے ساتھ کالی میور، فیرم فاس اور کلکیر یا فلور 6x دیں تو بخار اللہ کے فضل سے
بہت جلد ٹوٹ جاتا ہے۔بعض ایسے مریضوں کا اس علاج سے اگر پہلے دن ہی بخار نہ ٹوٹے تو دو
تین دن کے اندر رفتہ رفتہ ختم ہو جاتا ہے۔سلیشیا کے مریض کو سردی لگنے کے باوجود سخت ٹھنڈے پانی کی پیاس محسوس ہوتی ہے
اور وہ برف کھانا چاہتا ہے یا مشروبات میں برف ڈال کر پیتا ہے۔سلیشیا کے بارے میں ایک
علامت اکثر کتب میں لکھی ہوئی ہے کہ اس کے مریض کو گوشت سے نفرت ہو جاتی ہے۔اگر
مریض پسند بھی کرے تو صرف ٹھنڈا گوشت پسند کرتا ہے۔میرا وسیع تجربہ اس کے خلاف گواہی
دیتا ہے۔بکثرت سلیشیا سے فائدہ اٹھانے والے مریضوں میں گوشت سے نفرت کی عادت
موجود نہیں ہوتی۔مزمن اسہال کی بیماری میں بھی سلیشیا بہت مفید ہے۔تپ دق کے اثرات کی وجہ
سے بھی اسہال مزمن صورت اختیار کر لیتے ہیں یا پھر اگر خوراک گندی اور مضر صحت ہو جیسا کہ
مہاجر کیمپوں وغیرہ میں ہو جاتی ہے تو اسہال کی بیماری مستقل ہو جاتی ہے یا پیچش مزمن شکل
اختیار کر لیتی ہے۔ایسی بیماریوں میں سلفر اور کروٹن کے علاوہ سلیشیا بھی دوا ہوسکتی ہے بشرطیکہ
مریض کا جسم ٹھنڈا رہتا ہو۔ایک عالمی جنگ میں اسہال کی بیماری بہت پھیلی تھی۔ایک
ہومیو پیتھک ڈاکٹر سلیشیا کا استعمال شروع کیا تو ہر جگہ اس سے فائدہ ہوا لیکن ایک اور موقع پر
سلیشیا سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ خاص موسم اور خاص و با وغیرہ میں علامتیں بدل
جاتی ہیں اور دوسری دواؤں کی ضرورت پڑتی ہے۔سلیشیا کی بعض علامتیں کالی کا رب سے ملتی ہیں۔دونوں ٹھنڈے مزاج کی دوائیں
سليشيا
758
ہیں۔جنسی امراض میں بھی سلیشیا کی کالی کا رب سے بہت گہری مشابہت ہے۔اگر سردی کی وجہ
سے رات کو بستر میں پیشاب نکل جائے تو بھی سلیشیا مفید ہے۔بعض عورتوں خصوصاً بچیوں کے حیض اچانک رک جائیں تو سلیشیا بشرطیکہ دیگر
علامتیں موجود ہوں بہت مؤثر ثابت ہو گی حتی کہ اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی مرگی کا بھی
مؤثر علاج ہے۔دمہ کے لئے بھی سلیشیا بہت مفید ہے۔دمہ کے دوران بخار ہو جائے تو سلیشیا سے
بہتر کوئی دوا نہیں۔دمہ کے ایک حملہ کے بعد سلیشیا دیں تو یہ زیادہ گہرا اور لمبا اثر دکھاتی ہے اور
دمہ کے مستقل حملہ کے رجحان کو ختم کر دیتی ہے۔مرگی میں اگر سلیشیا دوا ہو تو مریض کے ٹھنڈے ہونے کے علاوہ اس کا اورا (Aura)
بھی اس کی نشاندہی کرتا ہے جو پیٹ کے اندر درمیان سے شروع ہوتا ہے اور اس کا غبار دماغ کی
طرف اٹھتا ہے۔شروع چاند میں ہونے والے مرگی کے دورہ میں بھی سلیشیا کو نظر انداز نہ
کریں۔سلیشیا میں زبان پر گنٹھیا کی قسم کا درد اور سوجن ہوتی ہے یعنی زبان
کا کوئی نہ کوئی
حصہ دکھنے لگتا ہے۔مسوڑھوں پر چھالے بن جاتے ہیں۔معدہ میں خرابی کی وجہ سے بیچکی
شروع ہو جائے تو سلیشیا سے آرام آتا ہے۔نکس وامیکا اور اگنیشیا بھی بچی کے لئے بہت مفید
دوائیں ہیں۔سلیشیا میں متلی اور قے کا رجحان بھی ملتا ہے۔اگر سلیشیا کی دیگر علامتیں پائی
جائیں تو اس سے جگر کی خرابی کا بھی علاج ممکن ہے۔ایسے مریض کو گرم کھانا پسند نہیں ہوتا بلکہ
ٹھنڈا کھانا مرغوب ہوتا ہے۔بعض دفعہ بچوں کو شدید قبض ہو جاتی ہے اور اجابت کے وقت بچہ بہت زور لگاتا
ہے۔ایسے بچوں کے لئے سلیشیا اور ور میرم البم بہت مفید دوائیں ہیں۔(تفصیل کے لئے
دیکھئے ور بیٹرم البم۔)
پیشاب کی بہت سی تکلیفوں میں بھی سلی یا مفید ہے۔اگر پیپ اور خون آنے لگے،
سليشيا
759
نزلاتی حملے ہوں یعنی بار بار پیشاب آئے ، مختلف مادے پیشاب کے ذریعے خارج ہوں اور
برتن کی تہ میں بیٹھ جائیں تو سلیشیا دینے سے فائدہ ہوگا۔گردہ میں بننے والے کنکر خصوصاً آگزیلیٹس (Oxalates) جو کسی اور دوا سے
ٹھیک نہیں ہوتے بسا اوقات کچھ عرصہ سلیشیا 6x کھلانے سے چھوٹے چھوٹے ریت کے
ذرے بن کر نکل جاتے ہیں۔ایسی پتھریاں ایکسرے میں بھی نظر نہیں آتیں اس لئے صرف
گردے کی درد کے شدید دورے ان کی نشاندہی کرتے ہیں۔پتھر یلے علاقوں میں جہاں
پتھروں کے سنگریزے خوراک میں شامل ہوتے ہوں وہاں اس قسم کی آگزیلیٹس کی پتھریاں
بکثرت ملتی ہیں۔افغان مہاجرین کے کیمپوں میں آگزیلیٹس کی پتھریوں کے مریضوں پر
میرے ہومیو پیتھک کے شاگرد ڈاکٹروں نے وسیع پیمانے پر اسے کامیابی سے استعمال کیا ہے۔بعض عورتوں کے رحم میں پانی کے تھیلے سے بن جاتے ہیں جو رستے رہتے ہیں یا
پھٹ جاتے ہیں اور ان سے لیس دار مواد بہنے لگتا ہے۔یہ کافی تکلیف دہ اور بے چین کرنے والی
بیماری ہے۔بیضہ الرحم میں سوزش کے نتیجہ میں پیپ بھی بنتی ہے۔رحم میں چھوٹی چھوٹی گلٹیاں
بن جاتی ہیں۔ان سب تکلیفوں کے ازالہ کے لئے اگر سلیشیا مزاجی دوا ہو تو بہت مؤثر ثابت
ہوتی ہے۔پاؤں میں گئے پڑ جانا، اندر کی طرف اگنے والے ناخن (In Growing Toe Nail)
کی وجہ سے سوزش اور درد، رگڑ لگنے سے تکلیف بڑھ جائے، تنگ جوتا پہننے سے گٹے پڑ
جائیں تو حسب علامات سلیشیا یا سلفر مفید ثابت ہوسکتی ہیں مگر بعض ہو میو پیتھس نے دعوی کیا
ہے کہ انگوٹھے کے ناخنوں کی یہ بیماری سب سے زیادہ آسٹریلین نارتھ پول کے میگنٹ سے تیار
کی ہوئی ہو میو پیتھک دوا کے دائرہ کار میں آتی ہے۔مددگار دوائیں تھو جا۔پلسٹیلا۔فلورک ایسڈ
طاقت
30 اور حسب ضرورت مگر بہت احتیاط کے ساتھ
اونچی پوٹینسیاں