سپائی جیلیا Spigelia
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
سپائی جیلیا
761
174
سپائی جیلیا
SPIGELIA
(Pink Root)
سپائی جیلیا ایک پودے سے تیار کی جاتی ہے جسے Pink Root یعنی گلابی جڑ کہا جاتا
ہے۔یہ بائیں طرف کے اعصابی دردوں کے علاج میں بہت شہرت رکھتی ہے لیکن
وجع المفاصل کے علاج میں بھی اسے اونچا مقام حاصل ہے۔ایسے مریض جو جوڑوں کے درد
میں مبتلا ہوں ان کے اعصاب بھی اس بیماری سے متاثر ہوکر بہت زود حس ہو جاتے ہیں۔وہ
اعصابی درد جن کی جڑ وجع المفاصل میں ہولیکن بظاہر اعصابی تکلیف معلوم ہوتی ہو ان میں
سپائی جیلیا بہت مفید دوا ہے۔دل کی بیماریوں سے بھی اس کا تعلق ہے۔دل کے پردوں کی
سوزش اور دل کی تیز دھڑکن میں بہت کام آتی ہے۔چہرے کے بائیں طرف کے اعصابی
دردوں میں بہت مؤثر ہے۔اس کے بارے میں اکثر قابل ہومیو پیتھک معالجین کا کہنا ہے کہ
گردن سے لے کر چہرے تک کے کوئی اعصابی درد سپائی جیلیا کے دائرہ کار سے باہر نہیں۔بعض
دفعه گردن اور کندھے کے جوڑوں میں درد مستقل صورت میں ٹھہر جاتا ہے۔گرم ٹکور
کرنے سے آرام آتا ہے۔سپائی جیلیا کی تکلیفیں سردی سے بڑھتی ہیں لیکن درد میں جلن پائی
جاتی ہے جیسے آگ سی لگی ہو اور درد کے کوندے شعلوں کی طرح لپکتے ہیں یا ایسے لگتا ہے کہ گرم
تاروں سے ماؤف جگہ کو جکڑ دیا گیا ہے اور اعصاب کے کناروں پر بھی گرمی کا شدید احساس ہوتا
ہے۔ایسی کیفیت میں سپائی جیلیا کو نہیں بھولنا چاہئے حتی المقدور ایلو پیتھک ٹیکوں سے احتراز کرنا
چاہئے جوان دردوں کے دبانے میں مفید تو ثابت ہوتے ہیں لیکن اگر ٹیکہ غلط لگ جائے تو دائمی
نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔سپائی جیلیا کام کرے تو کسی ٹیکے کی ضرورت نہیں پڑتی اور اگر
سپائی جیلیا
762
سپائی جیلیا کام نہ کرے تو دوسری بالمثل ہومیو دواؤں کی تلاش کرنی چاہئے۔آنکھوں کا درد جو اعصاب سے تعلق رکھتا ہو اور سردی لگنے سے شروع ہو اس میں درد
کی لہریں آنکھ کے اعصاب میں دوڑتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔سپائی جیلیا کے درد سارے جسم
میں دوڑتے پھرتے ہیں۔سپائی جیلیا دل کی بعض بیماریوں میں بھی بہت مفید ہے۔پیری کارڈائیٹس
(Pericarditis) اور اینڈ وکارڈائیٹس (Endo Carditis) دونوں میں سپائی جیلیا کام آتی
ہے۔ان کی تفصیل یہ ہے کہ پیری کارڈائیٹس دل کے اردگرد کی جھلیوں میں سوزش کو کہتے ہیں
جس کی وجہ سے بخار اور سینے میں درد ہوتا ہے اور اینڈو کا رڈائیٹس دل کی جھلی اور والو کی سوزش کو
کہتے ہیں جوعموماً بیکٹیریا کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔بخار ہو جاتا ہے اور دل کا فعل درست نہیں رہتا۔سپائی جیلیا کی دماغی علامات میں کمزور یادداشت، ہر چیز سے بے رغبتی ، بے چینی
اور پریشانی نمایاں ہوتے ہیں۔اچانک اٹھ کر کھڑا ہونے پر چکر آتے ہیں غالبا بلڈ پریشر کم یا
زیادہ ہو جاتا ہے یا بعض دفعہ کان کے مائع کا توازن برقرار نہیں رہتا۔کان کی انفیکشن سے بھی
ایسا ہوسکتا ہے۔سخت درد کے باوجود غنودگی سی رہتی ہے۔سر اونچا کر کے لیٹنے سے آرام محسوس
ہوتا ہے۔اگر مریض سامنے کی طرف جھکے تو تکلیف بڑھتی ہے۔سپائی جیلیا میں درد دائیں اور بائیں دونوں طرف ہوتے ہیں لیکن عام طور پر سپائی جیلیا
بائیں طرف کی دوا ہے اور سینگونیر یا دائیں طرف کی۔سپائی جیلیا سے اثر پذیر ہونے والا جو درد
گدی سے شروع ہوتا ہے وہ کبھی دائیں طرف اپنا مقام بناتا ہے اور کبھی بائیں طرف اور اس میں
دھڑکن ہوتی ہے اور درد کی لہریں دوڑتی پھرتی ہیں۔یہ درد ماتھے پر آ کر کبھی دائیں اور کبھی بائیں
آنکھ میں ٹھہر جاتا ہے۔درد کے ساتھ یہ احساس ہوتا ہے کہ سر پر کس کر کپڑا بندھا ہوا ہے۔بعض
دفعہ درد کی شدت سے مریض ٹھنڈا ہو جاتا ہے ، پسینے چھوٹ جاتے ہیں اور الٹیاں آنے لگتی ہیں۔ایسے مریض کو فوراً گرم لحاف اوڑھا کر قہوہ وغیرہ پلانا چاہئے اور بلا تاخیر سپائی جیلیا شروع کرا
دینی چاہئے۔
سپائی جیل یا
763
درد کی غیر معمولی زود حسی ان سب دواؤں میں پائی جاتی ہے۔پلسٹیلا، ہیپر سلف،
کیمومیلا، آگزیلک ایسڈ ، ان کا اپنے ابواب میں مطالعہ کریں۔سپائی جیلیا میں اعصاب کے اندر تکلیف محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سوزش اور
چوٹ وغیرہ نہیں ہوتی۔یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ درد کی لکیریں بیرونی جلد پر سرخی کی صورت
میں دکھائی دینے لگتی ہیں۔غالبا خون کا دوران زیادہ ہو جاتا ہے۔یہ سپائی جیلیا کی خاص علامت
ہے۔سرخی کی لکیریں صرف ماؤف جگہ پر ہی ابھرتی ہیں۔چھنے والے دردوں میں لمس نا قابل
برداشت ہوتا ہے۔سپائی جیلیا میں آنکھیں بہت بڑی محسوس ہوتی ہیں، نظر ایک جگہ نہیں ٹھہرتی اور بعض
دفعہ ایک چیز اپنی اصل جگہ سے ہٹی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔آنکھوں میں درد کے ساتھ سخت
دباؤ محسوس ہوتا ہے۔آنکھ کا ڈیلا ہلائیں تو درد بڑھ جاتا ہے۔اس میں سرخی نہیں ہوتی۔صاف
ستھری آنکھ میں درد ہو تو اکثر اعصاب کا قصور ہوتا ہے۔آنکھ ہلانے سے بھی سر چکرانے لگتا
ہے۔آنکھیں روشنی سے زود حس ہوتی ہیں۔آنکھوں سے پانی بہتا ہے۔چہرے کا
اعصابی در درخساروں کی ہڈیوں، آنکھوں، آنتوں اور کنپٹیوں تک پھیل جاتا ہے۔جھکنے سے
تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔سپائی جیلیا انتریوں کے کیٹروں کے لئے بھی مفید ہے۔دافع اثر دوائیں پلسٹیلا
طاقت:
30 اور اونچی پریسی دی جاسکتی ہے۔