سپونجیا ٹوسٹا Spongia Tosta
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
سپونجیا ٹوسٹا
765
175
سپونجیاٹو سٹا
SPONGIA TOSTA
(Roasted Sponge)
اسفنج سمندر میں پائی جانے والی زندگی کی ایک ایسی قسم ہے جسے آبی جانوروں میں شمار
کیا جاتا ہے۔عام طور پر یہ چٹانوں اور پتھروں سے چپکے رہتے ہیں اور حرکت نہیں کرتے۔اگر
ان کا کوئی حصہ ٹوٹ جائے یا کٹ کر الگ ہو جائے تو وہ کسی پتھریلی سطح پر چھٹ کر بہت تیزی
سے بڑھنے لگتا ہے اور ایک نیا اسفنج وجود میں آ جاتا ہے۔مرنے کے بعد ان کے جسم سطح سمندر پر
تیرنے لگتے ہیں۔کچھ لوگ انہیں اکٹھا کر کے فروخت کرتے ہیں اور یہی ان کا ذریعہ معاش
ہے۔اسفنج میں یہ خوبی ہے کہ اس کو دبایا جائے تو اس میں موجو دسب پانی نکل جاتا ہے اور پھر یہ
خود بخود اپنے اصل حجم پر واپس آ جاتا ہے۔اس کی یہ خاصیت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔سوسال بھی
پڑا رہے تو اسی طرح رہے گا۔اسے بہت سی گھر یلوضروریات میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے
علاوہ اسے جلا کر کئی دواؤں میں بھی شامل کیا جاتا رہا ہے۔ہو میو پیتھی طریق علاج میں اسے بھون کر جو دوا تیار کی جاتی ہے وہ بہت سی
بیماریوں میں مفید ثابت ہوتی ہے۔اس کا زیادہ تعلق دموی کھانسیوں اور دل کی
تکالیف سے ہے۔دل کمزور
ور پھل پھیلا سا ہو جائے ، اس میں پوری جان نہ رہے اور
اعصاب ڈھیلے پڑ جائیں تو اس کے نتیجہ میں کھانسی اٹھتی ہے اور دمہ بھی ہو جاتا ہے۔اسے
Cardiac Cough یعنی دل کی کمزوری سے تعلق رکھنے والی کھانسی کہتے ہیں۔اس میں
سپونجیا چوٹی کی دوا ہے۔اس کھانسی کی ایک خاص پہچان یہ ہے کہ کھس کھس کی آوازیں
آتی ہیں جیسے آرا چل رہا ہو۔اگر یہ پہچان نہ بھی ہو تو دل کی کمزوری سے جو کھانسی پیدا
سپونجیا ٹوسٹا
766
ہواس میں سپونجیا ضرور اچھا اثر دکھاتی ہے۔ایسی کھانسی میں جو سپونجیا کی محتاج ہو، اس میں
دوسری دوا میں کام نہیں کریں گی اس میں سپونجیا ہی دینی پڑے گی۔دل کی کمزوری سے تعلق رکھنے والے دمہ میں خوف بھی پایا جائے، سانس
اکھڑے اکھڑے چلتے ہوں ، دل کے مقام پر کچا پن محسوس ہو اور دمہ کی دوسری دوائیں کام نہ کر
رہی ہوں تو سپونجیا کو پیش نظر رکھنا چاہئے ایسے مشکل وقتوں میں یہ بڑی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔سپونجیا کوا یکونائٹ سے بھی مشابہت ہے۔ایکونائٹ میں بہت خوف ہوتا ہے۔سپونجیا میں بھی بہت خوف ملتا ہے۔دل کے دموی مریض کا خوف بسا اوقات سپونجیا کی
نشاندہی کرتا ہے۔رات کو آنکھ کھلے تو سپونجیا کے مریض کو پتہ نہیں چلتا کہ وہ خود کہاں ہے۔دروازہ اور
کھڑ کی کہاں ہے۔یہ کیفیت روزمرہ اپنے گھر میں رہتے ہوئے بھی ہو جاتی ہے جو مرض کی
نشاندہی کرتی ہے اور یہ دماغی انتشار سپونجیا میں نمایاں ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بعض اور
دواؤں میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔جہاں تک گھبراہٹ اور جھٹکے سے آنکھ کھلنے کا تعلق
ہے وہ گرائینڈ لیا اور آرسنک میں بھی بہت نمایاں ہے لیکن یہ احساس کہ نہ معلوم میں کہاں ہوں،
سپونجیا کے علاوہ فاسفورس لیکیسس ، کار بوویچ ، گلونائن، لائیکو پوڈیم اور ایسکولس میں بھی پایا
جاتا ہے۔سپونجیا کا مریض رات کے کسی حصہ میں جب بھی اٹھے گا ذہنی انتشار کا شکار ہوگا۔اگر دل آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ نے لگے یا اپنے اصل سائز سے بڑا ہو
جائے تو سپونجیا اس میں بھی مفید ہے۔دل پھیل جائے تو عام طور پر اپنی اصل حالت میں واپس
نہیں لوٹتا۔جو ہومیو پیتھک دوائیں اس ضدی مرض میں مفید ثابت ہوتی ہیں ان میں سپونجیا بھی
شامل ہے۔اس بارہ میں رسٹاکس کا خصوصیت سے مطالعہ کریں۔سپونجیا کے ساتھ دل کی عمومی
طاقت کے لئے کریٹیکس ( Crataegus) بھی استعمال کرنی چاہئے۔
سپونجیا ٹو سٹا
767
سپونجیا گرم مزاج دوا ہے۔مریض کو گرمی زیادہ لگتی ہے۔کھلی ہوا کو پسند کرتا ہے۔گرم
کمرے میں تکلیف بڑھتی ہے۔چھونے اور دبانے سے علامات بڑھ جاتی ہیں۔حرکت کرنے ،
چلنے اور جھکنے سے بھی تکلیفوں میں اضافہ ہوتا ہے۔سردی کے موسم میں تکلیفوں میں کمی ہوتی ہے
لیکن ٹھنڈی ہوا سے کھانسی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔سپونجیا گلہڑ یعنی تھائی رائیڈ گلینڈ کے بڑھنے میں مفید دوا ہے۔اس کی گلٹیاں پتھر کی
طرح سخت نہیں ہوتیں بلکہ اسفنج کی طرح نرم نرم اور انگلی کے دباؤ سے دبنے والی ہوتی ہیں۔سپونجیا میں رحم کے غدود بھی بڑھ جاتے ہیں۔وہ بھی اسفنج کی طرح پھلپھلے ہوتے ہیں۔جن بچوں کے غدود پھیل جائیں اور جسم لٹکا ہوا ڈھیلا ڈھالا ہوان کے لئے بھی سپونجیا
مفید ثابت ہو سکتی ہے۔بعض لوگوں
کی ٹھوڑی دہری ہو جاتی ہے اور نرم نرم گوشت لٹکنے لگتا ہے۔سپونجیا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اس کے لئے مفید ہے۔سپونجیا کی ایک دلچسپ علامت یہ ہے کہ میٹھا کھانے سے گلا خراب ہو جاتا ہے۔30 کی طاقت میں سپونجی فائدہ دیتی ہے۔اس دوران میٹھی چیزوں سے پر ہیز کریں۔چند دنوں
کے بعد میٹھا کھا کر دیکھنا چاہئے کہ فرق پڑا ہے یا نہیں۔اگر فرق نہ پڑے تو پھر 200 طاقت
استعمال کرنی چاہئے۔سپونجیا میں مریض رات کو بہت بے چین رہتا ہے، پرسکون
نیند نہیں آتی،
سوتے ہوئے جھٹکے لگتے ہیں، نیند میں تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں اور دن
کو بھی پرسکون نیند نہیں آتی۔سپونجیادل افق
سپونجیا دل کی جھلیوں کی سوزش اور دل میں الیکشن کے لئے بہت مفید ہے۔سپونجیا کا مریض معمولی سی جسمانی محنت سے تھک جاتا ہے۔سر کی طرف دوران خون
ہوتا ہے اور سر درد شدید ہوتا ہے اور آنکھوں سے لیس دار رطوبت نکلتی ہے۔خشک نزلہ جس میں
ناک بند رہتا ہے، منہ میں آبلے بنتے ہیں، حلق میں چھن اور خشکی ، دکھن اور درد کا احساس ہوتا
ہے اور گلے میں سرسراہٹ کے ساتھ کھانسی اٹھتی ہے۔سپونجیا میں شدید بھوک اور پیاس کی علامت پائی جاتی ہے۔منہ کا ذائقہ کڑوا رہتا
سپونجیا ٹو سٹا
768
ہے۔عورتوں میں حیض کے خون کی مقدار کم ہوتی ہے اور حیض سے قبل کمر میں درد، شدید
بھوک اور دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے۔دوران حیض مریضہ رات کو دل گھٹنے کی وجہ سے اٹھ
جاتی ہے۔مسلسل کھانسی دمہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔سپونجیا کے مریض کی علامتیں سیڑھیاں چڑھنے سے، کھلی ہوا میں اور آدھی رات سے
قبل بڑھ جاتی ہیں۔سر نیچا کر کے لیٹنے سے نیز سیٹرھیاں اترتے ہوئے کمی ہو جاتی ہے۔طاقت:
30