سٹینم Stannum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
769
176
STANNUM METALLICUM
(Tin)
سٹینم۔سٹینم ایک دھات ہے جسے برتنوں پر قلعی کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ہومیو پیتھی میں اس کا استعمال عموماً کم کیا جاتا ہے لیکن میں نے اسے بہت اہم اور مفید دوا پایا
ہے۔پھیپھڑوں کی تکلیفوں کو کم کرنے کے لئے خواہ وہ سل کے آخری مقام تک پہنچ چکی
ہوں، عموماً مفید ہے۔۔بلغمی مزاج کے لئے بہت اچھی دوا ہے۔دن میں ہونے والے سردرد
میں جو رات کو کم ہو جائیں مفید ثابت ہوتی ہے مگر اس کا سب سے اچھا استعمال پھیپھڑوں کی
علامات کو نرم کرنے اور پیٹ کے کیڑوں کے لئے ہوتا ہے۔سٹینم کے باب میں عموماً کیٹروں کا
ذکر نہیں ملتا ریپرٹریز (Repertories) اس کا ضرور ذکر کرتی ہیں۔تجر بہ بتاتا ہے کہ پیٹ
کے کیٹروں میں ٹیم کولمبا عرصہ دیا جائے تو کچھ عرصہ کے بعد وہ بے جان ہو کر یا پھل پکھل کر
جاتے ہیں۔اس کو کم از کم چند ماہ ضرور استعمال کرنا چاہئے۔سٹینم سکے کے Lead)
(Poisoning تریاق کے طور پر بھی مفید ہے۔سٹینم منہ کے چھالوں میں بھی کام آتی ہیں۔جن علاقوں میں قلعی شدہ برتن استعمال ہوتے ہیں وہاں پائی جانے والی معدے
اور انتڑیوں کی بیماری میں سٹیم کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔مغربی ممالک میں چونکہ قلعی کئے
ہوئے برتنوں کا رواج نہیں ہے اس لئے وہاں سٹینم کی بھی اتنی ضرورت پیش نہیں آتی۔ہاں مغربی ملکوں میں کھانے اور مشروبات بکثرت لوہے کے ایسے ڈبوں میں سر بمہر کئے
جاتے ہیں جن کے اندر ٹن یعنی سٹینم کی ایک تہ سے کھانوں اور مشروبات کو بیرونی
ڈبے کے اثر سے محفوظ کیا جاتا ہے۔اس لئے جہاں بھی یہ بکثرت استعمال کیا جائے وہاں
ٹینم
سٹینم کی علامتیں پائی جاسکتی ہیں۔770
سٹینم جلد پکھل جانے والی دھات ہے اور اس سے بنی ہوئی دوائیم بلغم کو بھی جلد پچھلا
دیتی ہے۔اگر پھیپھڑے بھاری ہو جائیں اور سوزش کی وجہ سے مفتی پیدا ہو جائے تو سٹینم
بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔اس میں دردیں دن کو بڑھتی ہیں۔سورج چڑھنے سے تکلیف کا آغاز
ہوتا ہے جو آہستہ آہستہ بڑھتی چلی جاتی ہے اور دن ڈھلنے کے ساتھ ساتھ تکلیف میں کمی ہونے
لگتی ہے جو غروب آفتاب کے وقت بالکل ختم ہو جاتی ہے۔دھوپ سے سر درد میں اضافہ ہو تو نیٹرم میور اور سینگو نیر یا وغیرہ مفید ہیں۔سٹیم بھی ان
میں شامل ہے۔سٹیم میں ایک خاص بات یہ ہے کہ اگر سردی لگے تو اعصاب پر حملہ ہو جاتا ہے اور منہ
پر اعصابی درد میں شروع ہو جاتی ہیں۔سٹیم میں ایک اور علامت یہ ہے کہ چھاتی میں کمزوری محسوس ہوتی ہے اور بولنے سے
یوں لگتا ہے جیسے اندر سے چھاتی جواب دے گئی ہے۔سٹینم میں چھاتی کمزور ہو جاتی ہے اور یوں
معلوم ہوتا ہے جیسے پھیپھڑوں میں جان نہیں رہی۔سینے کی کمزوری کی وجہ سے آواز نہیں نکلتی
اور بولنے کی طاقت میں کمی آجاتی ہے۔کئی ایسے مریض ہیں جن کو یہ تکلیف مستقل ہو جاتی ہے۔ایسے لوگوں کو اونچی طاقت میں سٹینیم دینی چاہئے۔پندرہ بیس دن کے بعد اونچی طاقت کی ایک
ایک خوراک چند ماہ تک استعمال کریں تو حیرت انگیز انقلابی تبدیلیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔جہاں بھی سل کی علامتیں پائی جائیں ، وہاں تعلیم کافی مددگار دوا ثابت ہوتی ہے۔سٹیم کی ایک اور علامت منتقلی بھی ہے۔کھانا پکانے کی بو سے بھی کا ٹھیکم
کی طرح متلی ہوتی ہے اور منہ کا مزہ کڑوا ہو جا تا ہے۔معدہ خالی ہونے کا احساس
رہتا ہے اور خالی پن کے احساس کے ساتھ شیخ بھی ہوتا ہے۔کمزوری کا احساس غالب ہوتا ہے
خصوصاً سینے میں زیادہ کمزوری محسوس ہوتی ہے۔بات کرنا بھی مشکل لگتا ہے۔خشک کھانسی
اٹھتی ہے جو ہنسنے، بولنے اور گانے سے بڑھ جاتی ہے۔سٹیم کا مریض ہمیشہ تھکا ہوا رہتا ہے اور
سٹینم
771
رفتہ رفتہ بڑھتی ہوئی کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔موسم کی تبدیلی کو بہت شدت سے محسوس کرتا
ہے۔دل میں شدید دھڑکن پائی جاتی ہے۔معمولی محنت سے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہو جاتا
ہے۔باز دور اور ٹانگیں کانپتے ہیں اور سخت بو جھل محسوس ہوتے ہیں۔میچ بھی ہو جاتا ہے اور
انگو ٹھے ہتھیلیوں کی طرف کھینچ جاتے ہیں جو پلمبم کی بھی نمایاں علامت ہے۔سٹینیم کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ سیڑھیاں اترتے ہوئے بھی کمزوری کا احساس
ہوتا ہے جب کہ اکثر عوارض میں مریض کے لئے صرف سیڑھیاں چڑھنا دشوار ہوتا ہے۔کلائی
اور ہاتھوں کے عضلات میں سنج اور لکھتے ہوئے یا ٹائپ کرتے ہوئے انگلیوں میں جھٹکے لگنا
اس کی خاص علامات ہیں۔عورتوں میں حیض بہت جلد اور مقدار میں زیادہ آتے ہیں۔رحم میں شدید خارش
اور نیچے گرنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔زردی مائل یا سفید رطوبت نکلتی ہے جس کی وجہ سے
کمزوری ہوتی ہے۔سٹینیم میں بیماری کی علامات چھونے سے زیادہ ہو جاتی ہیں لیکن دبانے سے یا کسی سخت
چیز پر سونے سے آرام آتا ہے۔درد آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں اور اسی رفتار سے کم ہوتے ہیں مگر
سر کا درد آہستہ آہستہ ختم نہیں ہوتا بلکہ ایک دم ختم ہو جاتا ہے۔مددگار دوا
پلسٹیلا
طاقت
30 سے 200 تک