سٹیفی سیگریا Staphysagria
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
سٹیفی سیگریا
773
177
سٹیفی سیگریا
STAPHYSAGRIA
(Stavesacre)
سٹیفی سیگر یا ایک پودے کے بیجوں سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔اس کا پودا انگور کی
بیل کے مشابہ ہوتا ہے جس پر کاسنی اور نیلے رنگ کے پھول کھلتے ہیں۔قدیم سے ہی اس کے
پھل کو کئی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔معدہ کی صفائی کے لئے قے
لانے کے علاوہ اسے بیرونی طور پر خارش اور جوئیں مارنے کے لئے اور مسوں کو دور کرنے
کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ہومیو پیتھی میں اس کے بیجوں سے جو دوا تیار کی جاتی ہے سٹیفی سیگریا
کہلاتی ہے۔سٹیفی سیگر یا ایک بہت ہی اہم دوا ہے کیونکہ اس کا اعصاب سے بہت گہرا تعلق ہے۔اگر
اس کے مریض کی شناخت ہو جائے تو بہت سے ایسے مرض جو قابو میں نہیں آتے ، وہ اس دوا سے قابو
میں آسکتے ہیں۔سٹیفی سیگر یا ایسے مریض کی دوا ہے جو بہت حساس اور شائستہ مزاج ہو۔بعض حساس
لوگ اپنے غصہ کا ایک دم اظہار کر دیتے ہیں اور مد مقابل پر برس پڑتے ہیں لیکن کچھ لوگ اسے برداشت
کر جاتے ہیں۔بعض زود حس اور نازک مزاج عورتیں غصہ کی حالت میں گنگ سی ہو جاتی ہیں، ایک
لفظ تک نہیں بولتیں اور اپنی شرافت کی وجہ سے غصہ کو دبا دیتی ہیں مگر بعد میں اس کا بداثر ظاہر ہوتا
ہے اور سر میں درد اور شدید بے چینی شروع ہو جاتی ہے۔دو چار دن سخت افسردہ رہتی ہیں۔ایسے
مریضوں کی گھٹ گھٹ کر پیدا ہونے والی بعض جسمانی بیماریاں مستقل ہو جاتی ہیں۔ان کو سر درد
یا پیٹ درد کے دورے پڑنے لگتے ہیں اور ان سے ملتی جلتی بیماریاں انہیں آگھیرتی ہیں جو در اصل
ان کی اعصابی تکلیف کا ہی مظہر ہوتی ہیں۔ہر وہ بیماری جو مسلسل غصہ، تکلیف اور شرمندگی
سٹیفی سیگریا
774
برداشت کرنے کے نتیجہ میں ہو اس میں سٹیفی سیگر یا کو اول مرتبہ حاصل ہے۔قریبی عزیزوں
کی زیادتی کے خلاف غصہ دبانے کے نتیجہ میں عموماً سپیا کی مریضہ بنتی ہے۔سٹیفی سیگریا کے مریض کے چھوٹے اور معمولی زخم کو اگر چھوا جائے تو شدید تشنجی کیفیت
پیدا ہو جاتی ہے جو اعصابی زود حسی کا طبعی نتیجہ ہوتی ہے۔بواسیر کے مسوں میں بھی سخت تکلیف محسوس ہوتی ہے اور مریضہ چھوٹی چھوٹی جسمانی
بیماریوں پر شدید تکلیف کا اظہار کرتی ہے۔اس کے اعصاب میں اتنا تناؤ ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سی
تکلیف کو بھی بہت شدت سے محسوس کرتی ہے۔ملنے جلنے والے لوگ اس کے بارے میں کہنے
لگتے ہیں کہ بہانہ کرتی ہے۔یہ باتیں سن کر اس کی تکلیف اور بھی بڑھ جاتی ہے اور بعض دفعہ اسے
بے ہوشی کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔ایسی مریضا ؤں
کو سٹیفنی سیگر یا دینا ضروری ہے۔اس کے
تعلق میں جو بیماریاں سامنے آتی ہیں وہ خاموشی کے دورے، بے خوابی ، جسم میں تھکاوٹ،
ذہنی کوفت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی ، بات بھول جانا اور مثانے میں بے چینی کی
وجہ سے کثرت پیشاب وغیرہ وغیرہ ہیں۔قوت سامعہ اور قوت شامہ متاثر ہوتی ہیں اور
انگلیوں کے پورے بھی زود حس ہو جاتے ہیں۔معمولی سی آواز بھی برداشت نہیں ہوتی۔جلد پر بھی بیماریاں ظاہر ہوتی ہیں۔سر پر ایگزیما ہو جاتا ہے جس میں کوئی پھوڑا پھنسی
وغیرہ نہیں ہوتے لیکن شدید درد اور تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔جہاں بھی یہ علامات ہوں وہاں یہ دوا
کام آتی ہے۔بعض دفعہ اعصاب پر ابھار اور گومڑ بن جاتے ہیں جن میں شدید درد ہوتا ہے۔سٹیفی سیگریا میں اعصاب کے غدود جنہیں اصطلاحاً Ganglia ( گین گلیا) کہتے ہیں زود
حس ہوتے ہیں۔ذرا بھی ہاتھ لگ جائے تو اچانک درد شروع ہو جائے گا۔بغیر ہاتھ لگائے یا دباؤ کے
بغیران میں درد نہیں ہوتا۔محض اعصاب کے غیر معمولی حساس ہونے کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے۔مردوں میں یہ دوا پراسٹیٹ کی تکلیفوں میں مفید ہے۔پراسٹیٹ گلینڈ ز بڑھ جائیں
775
سٹیفی سیگریا
تو پیشاب کی تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔بہت سے مریض عمومی دواؤں سے ٹھیک ہو جاتے ہیں
لیکن بعض ایسے مریض ہوتے ہیں جن میں عام دوائیں کام نہیں کرتیں اس لئے مختلف وجوہات
ڈھونڈنا پڑتی ہیں۔اگر کسی کا مزاج سٹیفی سیگریا سے ملتا ہو اور پراسٹیٹ کا مریض ہو تو یہ دوا مفید
ثابت ہو سکتی ہے۔پراسٹیٹ کی تکلیف کا فوری علاج ضروری ہے ورنہ یہ تکلیف بڑھ کر مثانہ یا
گردوں میں انفیکشن پیدا کر دیتی ہے اور کبھی کینسر بھی بن جاتا ہے۔پراسٹیٹ کا کینسر بہت
خطرناک ہوتا ہے اور اکثر مہلک ثابت ہوتا ہے۔اس کینسر میں سلیشیا CM حیرت انگیز اثر
دکھاتی ہے۔سٹیفی سیگر یا کو دوسری دواؤں کے ساتھ ایک ترتیب کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے یعنی
پہلے کاسٹیکم ، پھر کولوسنتھ اور پھر سٹیفی سیگر یا۔پیٹ اور انتڑیوں کے تعلق میں یہ دوا بہت کام کرتی
ہے اور بہت سی تکلیفیں اور درد جو بار یک اعصابی ریشوں سے تعلق رکھتے ہیں دور ہو جاتے ہیں۔سٹیفی سیگر یا کا سر درد عموماً پچھلے حصہ سے شروع ہوتا ہے اور سارے سر پر پھیل جاتا ہے۔سر میں مہاسے بھی ہوتے ہیں۔اگر یہ بہت مشک اور حساس ہوں تو سلیمی سیگر یا کی علامت ہے۔سینی سیگریا میں مریض اندرونی طور پر کپکپاہٹ محسوس کرتا ہے اور بیرونی جسم نہیں لرزتا
ہے۔اندرونی لرزش کے لئے تلسیمیم بھی مفید ہے۔سٹیفی سیگریا میں حیض کے ایام میں دانتوں میں درد ہوتا ہے۔دانت سیاہ ہوکر
بھر بھرے ہونے لگتے ہیں۔سٹیفنی سیگر یا عورتوں اور مردوں کی جنسی بیماریوں میں بھی بہت
مفید ہے۔پنڈلیوں اور کمر میں درد صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے بڑھ جاتا ہے مگر عمومارات کے
وقت آرام کرنے سے تکلیف میں کمی آتی ہے۔مددگار دوائیں: کاسٹیکم۔کولوسنتھ
دافع اثر دوائیں کیمفر
طاقت:
30 سے 200 تک