سٹرونشیم کارب Strontium Carbonicum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

سٹر نشیم کارب
777
178
سٹر نوشیم کاربونیکم
STRONTIUM CARBONICUM
سٹر نشیم کارب عمل جراحی کے بعد پیدا ہونے والی علامات میں بہت مفید ہے۔سر جن کو چاہئے کہ آپریشن کے دوران اسے ہمیشہ اپنے پاس رکھے کیونکہ جولوگ آپریشن کے
صدمہ سے اچانک مفلوج سے ہو جاتے ہیں اور موت کے قریب پہنچ جاتے ہیں ان کے لئے
سٹر شیم کارب بہت اچھی ثابت ہوتی ہے۔حادثات میں شدید زخمی ہو جانے سے بھی اگر
جسم اچانک جواب دے جائے تو یہی دوا اکسیر ثابت ہوتی ہے۔چوٹیں لگنے اور صدمہ پہنچنے پر آرنیکا ایک ہزار کی طاقت میں دستور کے طور پر دے
دی جائے تو اچھی چیز ہے لیکن اگر حادثات کے صدمہ سے مریض ایک دم بے جان سا ہو
جائے تو ایسی صورت میں تو سٹر نشیم کا رب کے علاوہ کار بوو یج فوری خطرہ سے نکالنے میں جادو
اثر دوا ہے۔سٹر نشیم کا رب اور کار بو ویج دونوں اس پہلو سے ایک دوسرے کی رقیب دوائیں
ہیں۔بعض ڈاکٹر یہ فرق کرتے ہیں کہ اپریشن کے بعد صدمہ پہنچے تو سر نشیم کا رب دیتے ہیں
اور عام بیماریوں یا حادثات کے نتیجہ میں پہنچنے والے صدمہ میں کار بوو پیج۔لیکن یہ کوئی فیصلہ شدہ
امر نہیں ہے، ہاں روزمرہ کے دستور کے مطابق اپریشن کے بداثرات میں سٹر و نشیم کا رب کو
اہمیت دینی چاہئے۔عموماً اس سے بظا ہر مرتے ہوئے جسم میں نئی جان پڑ جاتی ہے۔جسم گرم ہو
جاتا ہے اور مریض آرام سے سو جاتا ہے۔اگر فائدہ نہ ہو تو کار بو ویج ضرور دیں۔مریض کی وہ
آخری حالت جس میں جسم کا دفاعی نظام تقریباً بے کار ہو جاتا ہے اور رد عمل باقی نہیں رہتا اور
مریض موت کے کنارے پہنچ جاتا ہے، کار بوویج کا تقاضا کرتی ہے جو مریض کو واپس زندگی کی
طرف لوٹا دیتی ہے۔جسم کا دفاعی نظام بیدار ہو جاتا ہے اور دوسری دواؤں کے اثر کو قبول کرنے

سٹر
نشیم کارب
778
لگتا ہے۔ہاں صدمہ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مقامی عضلاتی فالج میں کاسٹیکم۔سے مؤثر دوا ہے۔سر کی گدی پر چوٹ لگی ہو یا ریڑھ کی ہڈی کوصدمہ پہنچا ہوتو آرنیکا 1000
کے ساتھ نیٹرم سلف 1000 ملا کر دینی چاہئے۔ہر انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف دفاع کے سب سامان میسر ہیں۔ان کو استعمال
میں کیسے لانا ہے ، یہ اصل چیلنج ہے جس کا ہومیو پیتھک طریق کے ذریعہ مقابلہ ہوسکتا ہے۔سٹر نوشیم کا رب آنکھوں کے لئے بھی اچھی دوا ہے۔اگر آنکھوں میں درد اور سرخی
پائی جائے اور پانی بہتا ہو اور آنکھ کھولنے اور پڑھنے سے تکلیف میں اضافہ ہو جائے اور جلن بھی
ہو تو پھرسٹر فیم کا رب بھی مفید دوا ثابت ہوسکتی ہے۔سٹر نشیم کارب کی ایک اور واضح علامت یہ ہے کہ اس کے مریض کو گوشت سے
نفرت ہو جاتی ہے اور روٹی کھانے کی اشتہاء بڑھ جاتی ہے۔ٹھنے میں موچ آنے کے نتیجہ میں جو تکلیفیں ہوتی ہیں ان کا تفصیلی ذکر آرنیکا، لیڈم،
بیلس وغیرہ میں گزر چکا ہے۔یہ تکلیفیں مزمن ہو جائیں اور دیگر دواؤں سے قابو میں نہ آئیں تو
سٹر نشیم کا رب بھی دوا ہو سکتی ہے۔سٹر نشیم کارب گردن کے پٹھوں کے درد میں بھی مفید
ہے لیکن اس عارضہ کے لئے اسے عموماً 30 طاقت میں استعمال کرنا چاہئے۔یہ دوا دائیں
کندھے میں درد کے لئے بھی مفید بتائی گئی ہے۔اگر وجع المفاصل کے ساتھ اسہال بھی
ہوں ، پنڈلیوں اور پاؤں کے تلووں میں تیج ہو اور پاؤں برف کی طرح ٹھنڈے ہوں تو دیگر
کئی دواؤں کی طرح سٹر نشیم کا رب بھی دوا ہوسکتی ہے۔سٹر نشیم کا رب میں مریض کی بھوک ختم ہو جاتی ہے، وہ گوشت سے عموماً نفرت کرتا
،
ہے۔ویسے بھی عام کھانے میں مزہ نہیں رہتا۔رات کے وقت اسہال کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔سٹر نشیم کارب کی تکلیفیں موسم کی تبدیلی اور خاموش رہنے سے زیادہ ہو جاتی ہیں۔مریض سردی بالکل برداشت نہیں کر سکتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی