سلفرSulphur

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

سلفر
779
179
سلفر
SULPHUR
(Sublimated Sulphur)
سلفر ان دواؤں میں سے ہے جن کے بغیر ایک ہومیو پیتھک معالج کا گزارا نہیں چل
سکتا۔یہ غیر معمولی طاقتور دوا ہے اور انسانی جسم پر حملہ آور جراثیم کے مقابلہ کی بنیادی صلاحیت
رکھتی ہے اور سورک (Psoric) دواؤں میں بہت اونچا مقام رکھتی ہے۔(سورا کی تفصیلی بحث
کے لئے سورائینم اور مرکزی دیکھئے سورا کی بیماریوں کو غدودوں سے باہر نکالنے میں سورائینم اور
مرکزی کی طرح سلفر بھی سر فہرست ہے۔بنیادی بات یہ ہے کہ انسانی جسم میں جو قدرتی نظام دفاع موجود ہے اس میں یہ
صلاحیت ہے کہ وہ ہر قسم کی بیماری کا قلع قمع کر سکے اس لئے اسے ہی قدرتی دفاع کے لئے اکسانا
اور ابھارنا چاہئے۔ہومیو پیتھی میں سلفر اسی دفاعی نظام کو حرکت میں لا کر بہت طاقتور اینٹی بائیوٹک
کے طور پر کام کرتی ہے۔تعفن والی پرانی بیماریوں میں اکثر سلفر کی ضرورت پڑتی ہے۔سلفر اور سلیشیا گرمی اور سردی کے احساس کے لحاظ سے مخالف مزاج رکھتی ہیں۔اس
کے باوجود اگر کسی مریض کو سلیشیا دی جا رہی ہو اور کبھی کبھی سلفر دی جائے تو یہ سلیشیا کے اثر کو
تازہ کر دیتی ہے اور اس سے متصادم نہیں ہوتی۔نہ صرف سلیشیا بلکہ دوسری دواؤں سے بھی سلفر کا۔اکثر یہی تعلق ہے۔بعض اوقات انسانی جسم کچھ عادات کو اپنا لیتا ہے جو رفتہ رفتہ اتنی پختہ ہو جاتی ہیں
کہ انہیں چھوڑ نا مشکل ہی نہیں ناممکن بن جاتا ہے۔سلفر میں یہ گہری خاصیت پائی جاتی ہے
کہ مختلف قسم کی عادتوں اور نشوں کو توڑتی ہے۔اسی طرح اگر کوئی دوا جسم پر اثر کرنا

سلفر
780
چھوڑ دے تو تھوڑی دیر کے لئے وہ دوا بند کر کے سلفر استعمال کروائیں تو پہلی دوا دوبارہ کام
شروع کر دے گی۔سلفر کے مثالی مریض کا مزاج لا ابالی ہوتا ہے اور اس کی عادات میں بے ترتیبی پائی
جاتی ہے۔وہ نہانے سے نفرت کرتا ہے۔اس پہلو سے اس کا مزاج او پیم سے ملتا ہے۔افیمی کو
بھی نہانے سے نفرت ہوتی ہے۔سلفر کا مثالی مریض سخت گندہ ہوتا ہے ، جسم سے بدبو آتی ہے
اور بغلوں اور پاؤں میں بدبودار پسینہ آتا ہے۔صفائی کو قطعاً کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن اس کی
طبیعت میں ایک عجیب تضاد ہوتا ہے کہ باوجود اس کے کہ خود بد بودار ہوتا ہے، اس کی بغلیں ،
پاؤں اور سانس سب متعفن ہوتے ہیں لیکن وہ غیروں کی بو برداشت نہیں کرسکتا۔اگر وہ اپنی ہی
بو میں بسا ر ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن دوسروں کی بو سے سخت بری لگتی ہے۔دراصل بنیادی
طور پر یہ بات حیوانوں کی فطرت میں ودیعت ہے۔جانوروں
کو بھی اپنی بو بری نہیں لگتی۔شیر کے
بھٹ کے پاس سے گزریں تو خطرناک بو آتی ہے لیکن شیر کو اچھی لگتی ہے۔اسے آدمی سے بو آتی
ہے۔اس لحاظ سے یہ بات تعجب انگیز ضرور ہے لیکن فطرت کے خلاف نہیں۔شاذ کے طور پر سلفر کا
مریض خود اپنی بو سے بھی بیزار ہو جاتا ہے اور اسے قے شروع ہو جاتی ہے۔سلفر کے مریض جب تک چلتے پھرتے رہیں ٹھیک رہتے ہیں لیکن جو نہی بستر میں لیٹ
کر گرم ہوں ان کی بہت سی بیماریاں عود کر آتی ہیں۔یہ بات سلفر کے علاوہ مرکزی میں بھی پائی
جاتی ہے اور ان دونوں کے بنیادی مزاج میں داخل ہے۔گرمی اور سردی دونوں کے مضر ہونے
کے لحاظ سے یہ دونوں دوائیں مشابہت رکھتی ہیں لیکن بعض ایسی علامات بھی ہیں جو ان دونوں
میں تمیز کر دیتی ہیں۔مثلاً سلفر کے مریض کا منہ عموماً معتدل یا خشک ہوتا ہے لیکن مرکزی کے
مریض کا منہ لعاب سے بھرا رہتا ہے۔سلفر کی بو انسان کے عام اخراجات کی بو جیسی ہوتی ہے خواہ
کتنی سخت ہی کیوں نہ ہو۔اس کے اخراجات جلد کو چھیلتے ہیں۔عورتوں کے لیکوریا میں بھی جو
مرکزی یا سلفر کی مریضا ئیں ہوں یہی علامت پائی جاتی ہے۔

سلفر
781
سلفر میں تقریباً ہر قسم کی جلدی امراض ملتی ہیں مثلاً چھالے، خشک خارش ، تر خارش،
جلد پر خشکی سے ایسے چھلکے بن بن کر اترنا جیسے مچھلی کی جلد پر ہوتے ہیں، خارش سے خون
بہنے کا رجحان، مختلف قسم کے پھوڑے پھنسیاں غرضیکہ ہر
قسم کی جلدی امراض جن میں جلن کی
علامت نمایاں ہو اور دوسری علامتیں بھی ملیں تو ان میں سلفر اکثر فائدہ دے گی۔جلدی امراض
میں سلفر کی پوری علامتیں نہ بھی ہوں تو بھی بیماری کو نتھار کر اصل کو سامنے لے آتی ہے۔سر کی چوٹی ، آنکھوں، چھاتی اور دونوں کندھوں کے درمیان جلن ہوتی ہے۔بعض
اوقات جسم سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔بواسیر کے مسوں، چھالوں،
معدہ اور گلے میں بھی جلن کا احساس ہوتا ہے۔پیشاب بھی جلتا ہوا آتا ہے ، بعد میں دیر تک
جلن محسوس ہوتی رہتی ہے۔مریض کے پاؤں رات کو جلتے ہیں اور وہ انہیں بستر سے باہر نکال
کر ٹھنڈا کرنا چاہتا ہے۔اس پہلو سے یہ پلسٹیلا کے مشابہ ہے۔سلفر کے بعض مریض بہت بھوک محسوس ہونے کے باوجود تھوڑ اسا کھانے کے بعد ہی
کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔یہ علامت سب سے زیادہ لائیکو پوڈیم میں پائی جاتی ہے۔سلفر کی
امتیازی علامت یہ ہے کہ مریض کی صبح کی بھوک بالکل غائب مگر گیارہ بجے معدہ میں سخت
کمزوری محسوس ہوتی ہے۔کھر چن اور نیچے گرنے کا احساس ہوتا ہے۔فوری کھانے کی طلب اتنی
شدید ہوتی ہے کہ ذرا بھی انتظار دوبھر ہوتا ہے حتی کہ بھوک سے غشی کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے لیکن صبح
اٹھنے کے بعد گیارہ بجے تک بھوک غائب رہتی ہے۔سلفر کی علامات میں یہ بھی داخل ہے کہ جلد بہت حساس ہوتی ہے اور ذراسی رگڑ لگنے
سے بھی زخم بن جاتے یا گٹے پڑ جاتے ہیں۔سلفر چنبل کی بہترین دواؤں میں سے ہے۔مگر محض
اس پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔سلفر کے مریضوں کا veinous System یعنی نیلے سیاہی مائل خون کی رگوں کا
نظام عموماً خراب ہوتا ہے۔بواسیر کا مرض اور تکلیف دہ مسوں کا ہونا سلفر کی ایک عام
علامت ہے۔بواسیر کے ایسے مریضوں کی علامتیں سلفر دینے سے ابتدا میں بڑھ جاتی ہیں

سلفر
782
اور بہت خارش ہونے لگتی ہے جس کا علاج نکس وامیکا ہے۔بعض اوقات ٹانگوں میں نیلی وریدیں پھول کر جالا سا بنا دیتی ہوں جنہیں
Varicose Veins کہتے ہیں۔وریدوں میں خون گاڑھا ہو کر جمنے لگتا ہے۔ہومیو پیتھی
میں بہت سی ایسی دوائیں ہیں جن کے ذریعہ ان رگوں کی اصلاح ہو سکتی ہے۔سلفر انہی دواؤں
میں سے ایک ہے۔سلفر عورتوں کے سن یاس میں بھی کام آتی ہے یعنی اس عمر میں جس میں عورتوں کا
حیض بند ہورہا ہو۔اس دور میں عورتوں کے چہرے اور سر پر گرمی کی لہریں محسوس ہوتی ہیں۔بعض
دفعہ دل پر بھی خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔اس کے لئے پلسٹیلا بھی استعمال کی جاتی ہے مگر مجھے
اس میں اتنا فائدہ دکھائی نہیں دیا جتنی اس کی شہرت ہے۔البتہ اکیلی پلسٹیلا کی بجائے بیلا ڈونا
ساتھ ملا کر دینا زیادہ مفید ہوتا ہے۔مگر سلفر کی علامتیں واضح ہوں تو سلفرا کیلی ہی کافی ہوتی ہے۔لیکیس کی طرح سلفر کی بیماریاں سونے کے بعد بڑھتی ہیں اور مریض گھبرا کر اٹھ
جاتا ہے۔رات کے پچھلے پہر زیادہ گھبراہٹ ہوتی ہے۔سونے کے بعد بڑھنے والی تکلیف
جسمانی نہیں بلکہ ذہنی ہوتی ہے۔بیماری کے اثر سے جو اعصاب پر پڑتا ہے،مریض گھبرا کر اٹھتا
ہے اور سخت بے سکون ہو جاتا ہے۔دن کو گیارہ بجے کے قریب یہ بے چینی معدہ میں ظاہر ہوتی
ہے۔رات کو تکلیف بڑھتی ہے مگر بستر کی گرمی سے۔لیکیس کی طرح محض سونے سے تکلیف
نہیں بڑھتی۔بعض دفعہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے گرد لپٹی ہوئی جھلی (Placenta) کا کچھ
حصہ رحم میں ہی رہ جاتا ہے اور پوری صفائی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے سخت تعفن والا
ن والا بخار ہو
جاتا ہے۔اس میں سلفر اور پائیر و جینیم (Pyrogenium) ملا کر دینے سے بہتر کوئی نسخہ نہیں۔اسی طرح نزلہ زکام کے ساتھ ہونے والا بخار جو عام روز مرہ کی دواؤں سے ٹھیک نہ ہو اس میں
بھی سلفر 200 اور پائیرو نبینیم 200 ملا کر دینے سے افاقہ ہوتا ہے۔

سلفر
783
گاؤٹ یعنی جوڑوں کی تکلیف میں بھی سلفر بہت مفید ہے۔بعض دفعہ سلفر کھانے
سے گاؤٹ کی دبی ہوئی تکلیف جس کی موجودگی کا پہلے علم نہیں ہوتا ، ظاہر ہو جاتی ہے اور مریض
خوفزدہ ہو کر اس کا استعمال چھوڑ دیتا ہے حالانکہ اگر سلفر سے گاؤٹ کی تکلیف ظاہر ہوتو وہی کچھ
عرصہ تک دینے سے اس کا مؤثر علاج بھی ثابت ہوتی ہے۔اگر سلفر بند کر دیں تو یہ بیماری دب
جائے گی اور پھر دوسری اندرونی بیماریوں کا پیش خیمہ ہوگی جو بآسانی قابو میں نہیں آسکتیں۔تپ دق اور پھیپھڑوں کی امراض میں سلفر میں سلیشیا کی طرح بہت محتاط ہو کر استعمال
کرنی چاہئے کیونکہ یہ بھی پھیپھڑوں کو بہت طاقتور رد عمل کا حکم دیتی ہے اور اگر لمبی بیماری سے
پھیپھڑے کمزور ہو چکے ہوں تو وہ سخت رد عمل کے نتیجہ میں پھٹ بھی سکتے ہیں۔سلفر تپ دق کے
ان مادوں کو جو مختلف شکلوں میں خلیوں اور اندرونی پردوں میں لیٹے پڑے ہوتے ہیں باہر نکالتی
ہے کیونکہ سلیشیا کی طرح اس کو بھی اجنبی چیزوں کی موجودگی نا پسند ہے۔سل کے کیڑے اگر
زیادہ مقدار میں ہوں تو ان کا اپنی کمین گاہوں سے باہر نکلنا فائدہ کی بجائے مہلک ثابت ہوسکتا
ہے کیونکہ سل کا مریض اپنی کمزوری کی وجہ سے ان کو مغلوب کرنے کی بجائے ان سے مغلوب ہو
جاتا ہے۔سلیشیا بھی ہر اجنبی چیز کو چاہے وہ ریت کا ذرہ ہو یا اندر چھپی ہوئی بندوق کی گولی ہو یا
شیشے کا ٹکڑا ہوضرور جسم سے باہر نکالنے کی کوشش کرتی ہے۔وہ جراثیم جو زندگی کو نقصان پہنچانے
والے ہیں ان کے خلاف اتنا طاقتور رد عمل پیدا کرتی ہے کہ سل کے بعض مریض اس رد عمل کے
نتیجہ میں مر بھی جاتے ہیں۔یہ ہومیو پیتھک معالج کا کام ہے کہ کمزور مریض کو اتنی زیادہ
طاقت ور دوانہ دے کہ جسم اس سے نپٹ ہی نہ سکے۔مناسب یہی ہے کہ شروع میں دوا چھوٹی
طاقت میں دی جائے۔اگر فائدہ ہوتو رفتہ رفتہ طاقت بڑھائیں نیز مریض کو مددگار دوائیں مثلاً
سٹیم بھی دیں جو آہستہ آہستہ مریض کی دفاعی طاقت کو بڑھاتی ہے۔یہ نہ بھولیں کہ مزاج کے لحاظ سے سلفر گرم ہے اور سلیشیا ٹھنڈی۔کلکیر یا کارب
سل کے فاسد مادوں کو باہر نکالنے کی بجائے ان کے گردانڈوں کے چھلکے کی طرح کیلشیم

سلفر
784
کے خول چڑھا دیتی ہے جن کے اندر وہ قید ہو جاتے ہیں۔یادرکھیں کہ کلکیریا کارب دینے کے
معاً بعد سلف نہیں دینی چاہئے ورنہ کئی قسم کی خرابیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔اگر کلکیریا کے بعد سلفر دینے
سے پہلے ایک دفعہ لائیکو پوڈیم دے دیں تو اس کے بعد سلفر دی جاسکتی ہے۔ہر پیز (Herpes) یا Shingals جو اعصابی ریشوں پر نکلنے والے چھالوں کی
بیماری ہے ، اس میں سلفر بھی اچھا کام کرتی ہے۔صبح کے اسہال کا رجحان پایا جائے تو اس میں بھی سلفر مفید ہے لیکن ڈاکٹر کینٹ نے
متنبہ کیا ہے کہ سلفر سے صبح کے اسہال روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔کیونکہ اگر اسہال رک
گئے تو وہ پھیپھڑوں کی تکلیفوں کو بڑھا دیں گے جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔اگر سل کے مریض
کو اسہال لاحق ہوں تو پہلے نرم دواؤں سے آہستہ آہستہ اسہال کا علاج کرنا چاہئے اور پھر
تپ دق کے مرض کو جڑ سے اکھیڑ نے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔خسرہ میں بھی سلفر بہت اچھا کام کرتی ہے۔اگر جلن اور بے چینی بہت بڑھ جائے
لیکن دانے باہر نہ نکلیں اور خدشہ ہو کہ بیماری اندرونی جھلیوں پر حملہ نہ کر دے تو سلفر کے علاوہ
آرسنک بھی بہت کارآمد ہوتی ہے۔سلفر میں آرسنک جیسی بے چینی نہیں ہوتی۔ہاں جلن اور
آگ کا احساس آرسنک سے مشابہ ہوتا ہے۔ٹیکوں کے بداثرات دور کرنے میں بھی سلفر اچھی دوا ہے۔اس کے علاوہ چند اور
دوائیں بھی مفید ہیں۔سلفر کے مریض کو فلسفی بننے کا بہت شوق ہوتا ہے اور کچھ مزاجاً فلسفی ہوتے بھی
ہیں۔اگر یہ شوق جنون کی حد تک بڑھ جائے تو اونچی طاقت میں سلفر کی ایک دو خوراکوں سے کافی
فرق پڑ جاتا ہے۔ان میں بعض اقتصادی فلسفی ہوتے ہیں جو ہر وقت سکیمیں بناتے رہتے ہیں
لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے۔یہ اقتصادی فلسفی عملاً کوئی کام کر بیٹھیں تو اکثر اپنا سارا سرمایہ ڈبو
بیٹھتے ہیں۔بہت ست مزاج ہوتے ہیں۔کسی کام میں ان کا دل نہیں لگتا۔اپنی سوچوں ہی میں
مقید رہتے ہیں۔ان کا علاج بھی سلفر کی اونچی طاقت ہے۔

سلفر
785
سلفر کے مریض کو سر درد بہت ہوتا ہے جس کا دورہ ہفتہ میں ایک دفعہ تو ضرور پڑتا
ہے۔اسے گرمی پہنچانے سے آرام آتا ہے حالانکہ سلفر کی عمومی تکلیفیں گرمی سے بڑھتی ہیں،
خاص طور پر بستر میں گرم ہونے سے اور کمرے کی گرمی سے لیکن سر در دکو گرم کمرے میں آرام ملتا
ہے۔اسی طرح گرم نکور سے بھی فائدہ پہنچتا ہے۔آنکھوں کے سامنے چنگاریاں اور شعلے ناچتے ہیں۔کبھی سر او پر اٹھانے سے
تارے نظر آنے لگتے ہیں۔مختلف قسم کے رنگوں کے دھبے بھی دکھائی دیتے ہیں۔عام طور پر
سر درد شروع ہونے سے پہلے ایسا ہوتا ہے۔اگر شروع میں سلفر دے دی جائے تو سر درد ہو گا ہی
نہیں۔ہر قسم کے ایگزیما اور خارش میں بھی سلفر مفید ہے۔پرانے نزلہ، زکام میں اور ناک
سے آنے والی بد بو میں بھی یہ فائدہ مند ہے۔یہ ایسی بد بو ہوتی ہے جسے مریض خود بھی محسوس
کرتا ہے جبکہ اکثر اپنی بد بو کوخود محسوس نہیں کرتا۔اگر دائیں طرف شدید قسم کا اعصابی درد ہو تو اس میں بھی سلفر کی ضرورت پیش آ سکتی
ہے۔اگر ہونٹ کٹے پھٹے ہوں اور ان میں زخم بنتے ہوں تو سلفر بھی بالکل دواؤں میں سے
ایک ہے غدودوں میں سوزش پیدا ہو جو مستقل ہو جائے اور گلے میں سلسلہ وار دائیں
بائیں گلٹیاں بنے لگیں تو سلفر بھی دوا ہوسکتی ہے۔مسوڑھے خراب ہو جائیں اور دانت ڈھیلے ہوکر لٹکنےلگیں تو بھی اگر سلفر مزاجی
دوا ہو تو اس کا ازالہ کر سکتی ہے مگر صرف ایک دانت میں تکلیف ہو تو سلفر کی بجائے کوئی اور دوا
تلاش کریں۔پیٹ کی ہواؤں میں بہت سی دوائیں اچھا اثر دکھاتی ہیں لیکن معین دوا کی تلاش بہت
مشکل ہے۔اگر کوئی اور دوا کام نہ کرے تو سلفرمفید ہوسکتی ہے خصوصاًبد بودار ہوا میں۔سلفر ہیضہ کی ایک بہت اہم دوا ہے۔اگر ہیضہ کی وبا پھیلی ہو تو حفظ ما تقدم کے طور پر
کثرت سے سلفر استعمال کروانی چاہئے۔چند روز 200 طاقت میں دن میں ایک دفعہ سلفر

سلفر
786
دینے سے ہیضہ سے بچاؤ ہو جاتا ہے۔اگر اور دوائیں جو عموماً ہیضہ میں کام آتی ہیں میسر نہ ہوں تو
سلفر ہی ایک حد تک اکیلی کافی ہوسکتی ہے۔اس کا ہیضہ سے بہت گہرا تعلق ہے۔سلفر پراسٹیٹ گلینڈز پر بھی گہرا اثر رکھتی ہے اور اسے تھو جا کے ساتھ ملا کر دینا زیادہ
مؤثر ثابت ہوتا ہے۔اگر مریض کے ہاتھ پاؤں اور بغلوں میں بدبودار پسینہ نہیں آتا اور اس
کے ہاتھ پاؤں اور سر کی چوٹی کی علامتیں مختلف ہیں تو محض پیشاب کی علامتوں کے مشابہ ہونے
کے باعث سلفر کام نہیں کرے گی۔سلفر مردانہ وزنانہ کمزوریوں میں مفید ہے۔عورتوں کے بانجھ پن میں بھی سلفر کو
اہم مقام حاصل ہے۔سلفر کے مریض کی ذہنی علامات بہت نمایاں ہوتی ہیں۔یادداشت کمزور ہوتی ہے
اور سوچ بچار میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔سردرد جس میں جھکنے سے اضافہ ہو جاتا ہے اور
دائگی سردرد جو عین وقفوں سے عود کر آتا ہے۔خشکی سے بال بھی گرتے ہیں۔یہ سب
علامتیں سلفر کی یاد دلاتی ہیں۔سلفر کے مریض کو سینہ پر دباؤ اور جلن کا احساس رہتا ہے۔سانس رکتا ہے اور کھلی ہوا
پسند کرتا ہے۔آدھی رات کو دم گھٹتا ہے اور سینے پر بوجھ محسوس ہوتا ہے۔سلفر کے مریض کی تکلیفیں
آرام کرنے ، کھڑے ہونے ، بستر کی گرمی سے نہانے سے اور صبح کے وقت بڑھ جاتی ہیں۔گرم
موسم میں دائیں کروٹ لیٹنے سے آرام آتا ہے۔وہ لوگ جو کوئلے کی کانوں میں کام کرتے ہیں یا کسی اور رنگ میں کو سلے سے تعلق رکھتے
ہیں ان کے لئے بھی سلفر بہت ضروری دوا ہے کیونکہ یہ کوئلے کی وجہ سے پیدا ہونے والی
بہت سی بیماریوں میں مفید ہے۔مددگار دوائیں ایلو سورائینم ایکونائٹ۔آرنیکا سٹیم۔پائیر وجینم تھوجا وغیرہ۔طاقت:
30 اور اونچی پوٹینسیاں

آج 10 میں سے 10 باقی