سلفیورک ایسڈ Sulphuricum Acidum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

سلفیورک ایسڈ
787
180
سلفیور ٹیم ایسیڈم
SULPHURICUM ACIDUM
(Sulphuric Acid)
سلفیورک ایسڈ سلفر کا تیزاب اور انسانی زندگی پر اس کا گہرا اثر ہے۔عام بد ہضمی کے
نتیجہ میں معدہ کے اندر سلفیورک ایسڈ پیدا ہوتا ہے اور اس کے اثر سے جو ہوا بنتی ہے اس کی بد بو
ہائیڈ روجن سلفائیڈ کی طرح ہوتی ہے۔ہر تیز اب جو انسانی جسم میں موجود ہے بعض ایسی بنیادی
خصوصیات کا حامل ہے جو مریضوں پر اثر دکھاتی ہیں۔اگر جسم میں کسی بھی تیز اب کا عنصر زیادہ ہو
جائے تو اچانک شدید ضعف کا حملہ ہوتا ہے اور جسم سے طاقت نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔سلفیورک ایسڈ معدہ کی ایسی تیزابیت کی بہترین دوا ہے۔اس دوا کے مطالعہ سے آپ کو
اندازہ ہوگا کہ عناصر کا توازن بدلنے سے علامتیں کتنی بدل جاتی ہیں۔سلفر ایک ایسی دوا ہے جو سر
کی چوٹی سے لے کر پاؤں کے تلووں تک جلن پیدا کرتی ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہائیڈ روجن
کے ایٹم کا اضافہ کر دیں تو سلفیورک ایسڈ بن جائے گا جس کا مزاج سلفر کے عمومی مزاج سے
مختلف ہے۔اس کے مریض کو سردی سے بھی تکلیف ہوتی ہے اور گرمی سے بھی۔سلفیورک ایسڈ کی ایک علامت یہ ہے کہ مریض کے سارے جسم پر کپکپی طاری
ہو جاتی ہے لیکن اس کا سردی کے احساس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ اس کے بغیر ہی جسم
میں تھر تھر ا ہٹ اور لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔سلفیورک ایسڈ میں کالے رنگ کا خون بہنے کا
بھی رجحان ہوتا ہے۔ناخن کی پوروں اور جہاں جلد اندرونی جھلیوں سے ملتی ہے ان
جوڑوں سے کالا خون بہنے لگتا ہے جیسے سانپ کا زہر جسم میں سرایت کر نے سے ہوتا
ہے۔اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ جلد کے اندر خون کا اخراج ہو جانے کی وجہ سے اس خون

سلفیورک ایسڈ
788
میں طبعا باہر کی طرف نکلنے کا رجحان ملتا ہے۔بعض دفعہ جلد پر بلا وجہ سرخ خون کے دھبے پڑ جاتے ہیں۔یہ دھبے سیاہی مائل بھی
ہوتے ہیں جو کچے کچے اور بہت بدزیب نظر آتے ہیں۔چہرے پر بعض بہت سی ایسی بیماریاں
ظاہر ہوتی ہیں جن کی تشخیص معالجین کے لئے بہت مشکل کام ہے۔سلفیورک ایسڈ کے مزاج
میں اس قسم کا اندرونی جریان خون داخل ہے لیکن اس کے علاوہ اور ادویہ میں بھی یہ رجحان ملتا
ہے۔سلفیورک ایسڈ بہت سی جلدی امراض میں مفید ہے۔اگر عمومی دواؤں کا مزاج
معلوم ہوتو ضرور فائدہ پہنچتا ہے۔سلفیورک ایسڈ کی بعض علامتیں سلفر سے بھی ملتی ہیں۔سلفر میں
صبح کے وقت بعض تکلیفیں نمایاں ہو جاتی ہیں مثلاً اسہال۔سلفیورک ایسڈ معدہ کی تیزابیت کے لئے ایک اچھی دوا ہے۔سلفیورک ایسڈ میں
آرنیکا کی بعض علامتیں پائی جاتی ہیں۔آرنیکا کی طرح جسم میں چوٹوں کا احساس، درد، کمزوری
اور سردی سلفیورک ایسڈ میں بھی پائی جاتی ہیں۔جلد پر خون دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ان دھبوں کا رنگ سیاہی مائل یا نیلا ہوتا ہے لیکن ایک علامت آرنیکا میں نہیں ہے جو اس میں ہے
کہ خون اندر سے ابل کر جلد کے نیچے خلیوں کو بھر دیتا ہے جس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔جلد پر بھی
خون کے چھالے سے بن جاتے ہیں اور پھیلنے لگتے ہیں جو اندرونی بیماری کا مظہر ہیں۔اس
مرض میں سلفیورک ایسڈ ایک بہت اہم دوا ہے۔اگر سلفیورک ایسڈ کی عمومی علامتیں موجود ہوں
تو ایک دوخوراکوں سے ہی آرام آجاتا ہے۔سلفیورک ایسڈ کے مریض کے اعصاب جلد جواب
دے جاتے ہیں اور خون کا نظام معمولی بے احتیاطی سے بھی بگڑ جاتا ہے۔اس میں خون کی گہری
خرابیاں پائی جاتی ہیں۔جلد پر پھوڑے بھی بننے لگتے ہیں۔کمزوری محسوس ہوتی ہے۔رنگت
خراب ہو جاتی ہے اور مریض بہت حساس ہو جاتا ہے۔سلفیورک ایسڈ میں درد آہستہ آہستہ
بڑھتے ہیں لیکن اچانک ختم ہو جاتے ہیں۔ایسٹ سلف کی زیادتی سے جو بیماریاں خطرناک اور لمبا

سلفیورک ایسڈ
789
چلنے والی دکھائی دیتی ہیں وہ بسا اوقات عارضی اثرات رکھتی ہیں اور دائمی بداثرات چھوڑے بغیر
ختم ہو جاتی ہیں۔سلفیورک ایسڈ کے مریض کے اخراجات میں تیزابیت پائی جاتی ہے اور کاٹنے
والے مادے نکلتے ہیں۔اگر جسم میں تیز اب زیادہ ہو جائے تو بعض دفعہ کھانا کھاتے ہوئے سخت
کمزوری کا احساس ہوتا ہے اور مریض پسینہ پسینہ ہو جاتا ہے۔کھانے سے بھی تھکاوٹ محسوس
ہوتی ہے۔جسم میں برقی کوندے ایک طرف سے دوسری طرف لپکتے ہیں۔بعض مریض ان سے
لطف محسوس کرتے ہیں۔یہ سلفیورک ایسڈ کی خاص علامت ہے۔اس میں سردرد اور دوسری
درد میں آہستہ آہستہ بڑھتی ہیں اور ایک دم ختم ہو جاتی ہیں۔شنوائی آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتی
ہے لیکن ایک دم واپس نہیں آتی۔شنوائی کے معاملہ میں سلفیورک ایسڈ کا مزاج اپنے عام مزاج
سے مختلف ہے۔درد، پیپ اور بد بو وغیرہ کے ٹھیک ہونے کے بعد بہت آہستہ آہستہ لمبے عرصے
میں شنوائی واپس آتی ہے۔بعض اوقات ناک کی رطوبت کان کی طرف منتقل ہونے سے قوت شامہ میں کمی
واقع ہو جاتی ہے۔اگر دیگر علامتیں ملتی ہوں تو یہ تکلیف بھی سلفیورک ایسڈ کے دائرہ کار میں
ہے۔اس میں دانتوں کا درد آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور بہت شدید ہو جاتا ہے لیکن ایک دم ختم بھی
ہو جاتا ہے اور لمبا گہرا بداثر پیچھے نہیں چھوڑتا۔منہ اور گلے میں زخم بن جاتے ہیں۔سلفیورک ایسڈ ایسے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے اور ان بچوں کی بھی بہترین دوا ہے جو منہ
کے زخموں کی وجہ سے دودھ نہیں پی سکتے۔تیزابی اثرات کی وجہ سے معدہ جواب دے جاتا
ہے۔سلفیورک ایسڈ کے مریض کا سانس بہت بد بودار ہوتا ہے اس میں کھٹاس نمایاں ہوتی
ہے۔بعض لوگوں کو تیزابی چیزیں کھانے سے نبض ہو جاتی ہے لیکن سلفیورک ایسڈ کے مریض کو
تیزابی چیزیں کھانے سے اسہال لگ جاتے ہیں۔آؤیسٹر (Oyster) کھانے سے بھی جو
ایک سمندری گھونگا ہے اور کچا اور کھٹا پھل کھانے سے بھی اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔ایسے
مریضوں کے پیٹ درد کے دردوں میں یہی دوا مفید ثابت ہوتی ہے۔اگر عورتوں کو حیض کے دوران ڈراؤنی خوابیں آنے لگیں تو اس مرض کی اور

سلفیورک ایسڈ
790
دواؤں کے علاوہ سلفیورک ایسڈ بھی زیر نظر رہنی چاہئے۔(تفصیلی بحث کے لئے دیکھیں آرنیکا
اور آرسنک)
اگر حیض کی زیادتی کی وجہ سے کسی عورت کو حمل نہ ٹھہرے تو سلفیورک ایسڈ اس کی دوا
ہوسکتی ہے بشرطیکہ عمومی مزاج ملتا ہو۔دراصل بانجھ پن کی بے شمار وجوہات ہیں اور صحیح دوا کے
انتخاب کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔حسب ذیل چند دواؤں میں یہ مضمون نسبتا تفصیل
سے بیان ہوا ہے۔پلسٹیلا ،کولوفائیلم ، سبائنا، کلکیریا کارب ، اشوکا اور گوسپیم (Gossypium)۔سلفیورک ایسڈ میں کمر کی کمزوری کا احساس رہتا ہے اور مریض کا دل لیٹنے کو چاہتا
ہے۔کھڑا ہونا اور بیٹھنا مشکل ہوتا ہے۔ہلکا چلنے سے آرام محسوس ہوتا ہے۔صبح کے وقت پسینہ
آتا ہے جو عمو ماسلی مادہ کی موجودگی کی وجہ سے ہوتا ہے۔سلفیورک ایسڈ شراب کی پرانی عادت توڑنے کی بہترین دوا ہے اور یورپ میں ایسے
بہت سے مریض ملتے ہیں جن کو شراب کا جنون ہو جاتا ہے اور بالآخر یہ ان کی ہلاکت کا موجب
بن جاتی ہے۔ایسے مریضوں کا بہترین علاج سلفیورک ایسڈ ہے جو بعض دفعہ جادو کا سا اثر
دکھاتا ہے۔ایک بڑے گلاس پانی میں خالص سلفیورک ایسڈ کا ایک قطرہ ملا دینا چاہئے۔اس
پانی کو دن بھر تین خوراکوں میں ختم کر دینا چاہئے۔بعض مریضوں پر جن کو تمام دوسرے معالجین
نے قطعاً لا علاج قرار دے دیا تھا یہ نسخہ استعمال کیا گیا تو ایک ہفتے کے اندراندران کی کایا پلٹ گئی
اور شراب کو ہاتھ لگانے کو بھی دل نہیں کرتا تھا۔دنیائے طب میں غالبا اس مرض کی اس سے بہتر
کوئی دوا نہیں۔مددگار دوا
پلسٹیلا
طاقت:
مد نکچر (Q) کی صورت میں دی جاسکتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی