ٹیریٹولا ہسپانیہ Tarentula Hispania
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ٹیر مینٹولا
791
181
ٹیریٹولا ہسپانیہ
TARENTULA HISPANIA
(Spanish Spider)
ٹیرینولا سپین میں پایا جانے والا ایک بے حد زہر یلا مکڑا ہے جس کے کاٹے سے تن بدن
میں آگ لگ جاتی ہے۔اس مکڑے کے عرق سے یہ دوا تیار کی جاتی ہے جو پیشاب کی علامتوں
میں لینتھرس (Cantharis) کی طرح اثر انداز ہوتی ہے۔کینتھرس بھی ایک مکھی کے زہر سے
تیار کی جانے والی دوا ہے۔یہ زہر پیشاب کی نالیوں میں شدید جلن پیدا کرتا ہے۔گردوں کی
جھلیاں سوج جاتی ہیں۔قطرہ قطرہ پیشاب بار بار جل کر آتا ہے جیسے پگھلا ہوا تا نا ہو۔ٹیر مینٹولا میں سارے بدن میں اور خصوصیت سے نچلے اعضاء میں آگ لگنے کا
احساس پایا جاتا ہے۔اس کے ساتھ دل کی بے چینی اور کمزوری بھی لازم ہے۔سینتھرس میں
ضروری نہیں ہے کہ دل پر اثر ہو۔اس کے علاوہ ٹیر مینولا میں بعض رنگوں سے نفرت اور
کراہت پائی جاتی ہے۔کالا، سرخ اور سبز رنگ نا قابل برداشت ہوتا ہے۔اگر یہ کیفیت دائمی
ہو جائے تو اونچی طاقت میں ٹیریٹولا دینے سے ٹھیک ہو جاتی ہے۔وہ بیماری جو انسانی مزاج پر
مستقلاً اثر انداز ہو چکی ہو اس میں دوا اونچی طاقت میں دینی چاہئے لیکن دوا ئیں عموماً30 طاقت
میں شروع کرانا محفوظ طریقہ علاج ہے۔ٹیر مینٹولا میں ایک علامت ہائیوسس (Hyoscyamus) سے مشابہ ہے۔ہائیو مس میں بعض اوقات شرمیلی بچیاں بھی بے حیائی کی باتیں کرتی ہیں لیکن وہ بے ہوشی اور
بے اختیاری کی حالت میں ایسا کرتی ہیں۔ان کے کسی گندے ذہنی رجحان سے اس کا تعلق
نہیں ہوتا۔ٹیرینٹولا کے مریض میں ہوش کے دوران بھی بے حیائی کا رجحان پایا جاتا ہے۔
ٹیر مینٹولا
792
اور وہ واقعتاً بے شرم اور بے حیا ہو جاتا ہے۔وہ ہر جائز اور ناجائز ذریعہ سے اپنی نفسانی
خواہشات کو پورا کرنا چاہتا ہے۔ایسے مریض کو ٹی مینولا اونچی طاقت میں دینا ضروری ہے۔ٹیرینولا میں مریض کا گوشت پوست سکڑنے لگتا ہے اور وہ آہستہ آہستہ ہڈیوں کا پنجر
بن جاتا ہے جیسے اسے گھن لگ گیا ہو۔یہ ٹیر میٹولا کا مزاج ہے۔اس علامت کا ہسپانوی مکڑے
کے زہریلے اثر سے تعلق ہے۔جب وہ کسی جانور کو کاٹتا ہے تو اس کے زہر کے اثر سے شکار کا
گوشت گھلنے لگتا ہے جس کی وجہ سے وہ آسانی سے اسے چوس سکتا ہے۔پس اس کے زہر میں
گوشت گھلانے کی طبیعی صلاحیت پائی جاتی ہے۔اس لئے اگر کسی مریض کا گوشت کھل رہا ہو اور
کوئی اور علامت نہ بھی ہو تو اسے ٹیر مینٹولا استعمال کرانی چاہئے۔میر مینولا میں سردی سے زود حسی پائی جاتی ہے۔سونے سے پہلے ٹانگوں میں بے چینی
نمایاں ہوتی ہے۔یہ علامت ارجنٹم ، لائیکو پوڈیم اور آرسینک میں بھی برابر ملتی ہے۔ٹیرینولا کے امراض اور در دمعین وقت پر ظاہر ہوتے ہیں مثلاً اگر پیر کو بیماری کا حملہ ہوا
ہے تو اگلے پیر ہی کو پھر حملہ ہوگا۔اس کی جو بیماری دو ہفتوں کے بعد عود کر آتی ہے۔وہ ایک دفعہ
پھر دو ہفتے ہی کے بعد دوبارہ ہوگی۔وقت کی پابندی کرنے کا تعلق عموماً جانوروں کے زہروں
سے ہوتا ہے۔مثلاً اکثر سانپوں کا زہر ہمیشہ موسم بہار ہی میں اثر دکھاتا ہے جس کی وجہ سے
سانپ کے بار بار کاٹنے کی بہت سی دیو مالائی کہانیاں بن گئیں ہیں۔حالانکہ سانپ بار باراسی
موسم میں نہیں کا نتا بلکہ اس کالے کے پرانے زخم دوبارہ ہرے ہو جاتے ہیں۔اگر موسم بہار میں
سانپ نے کاٹا ہو تو ہر موسم بہار میں مریض کو یہی احساس ہوتا ہے کہ اسے دوبارہ سانپ کاٹ گیا
ہے۔ایسے زخموں سے مستقل نجات کے لئے اور پرانے زخموں کے نشان دور کرنے کے لئے
لیکیس سے بہتر کوئی دوا نہیں جو اونچی طاقت میں دینی چاہئے۔ٹیرینٹولا میں عین وقت پر مرض کا دہرایا جانا سال یا مہینے سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ دنوں
ٹیر مینٹولا
اور ہفتوں سے تعلق رکھتا ہے۔793
ملیریا میں بھی ، جبکہ دوسری دوائیں نا کام ہو چکی ہوں اور ملیر یا ہفتہ یا پندرہ دن کے
وقفوں کا پابند ہو، اللہ کے فضل سے ٹیرینولا شفا بخشنے کی طاقت رکھتا ہے۔ٹیر مینٹولا کا مریض بالعموم سخت پیاسا، بدمزاج ، عیار اور مکار ہوتا ہے۔خوفناک سکیمیں
بنا کر بہت عیاری کے ساتھ نقصان پہنچاتا ہے۔ٹیر مینٹولا کی مریضہ پرلے درجے کی مکار ہوتی
ہے اور اپنے مکر سے بہت نقصان پہنچا سکتی ہے۔اکثر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرتی ہے۔اسے
اجنبی چہرے دکھائی دیتے ہیں۔جانور ، جن، بھوت اور خوفناک شکلیں نظر آنے لگتی ہیں۔ٹیرینٹولا بے چینی اور جلن کے لحاظ سے آرسنک سے مشابہ ہے اور ہاتھ پاؤں کے
تلوے جلنا خصوصیت سے سلفر کی یاد دلاتا ہے۔بعض رنگوں سے نفرت سپین کے لڑنے والے
بیلوں سے ملتی ہے جو سرخ رنگ سے سخت نفرت کرتے ہیں اور سرخ چیز پر حملہ آور ہوتے ہیں۔آرسنک ٹیر مینٹولا کے اثرات کو زائل کر دیتا ہے۔ٹیریٹولا جب کسی بیماری میں نا کام ہو
جائے تو آرسنک اس کی متبادل دوا کے طور پر کام کرتا ہے۔ٹیرینولا کی تکلیفوں میں سردی مضر ہے مگر اس کی بعض علامتیں سلفر سے ملتی ہیں۔ہتھیلیوں اور تلووں میں جلن کے لئے نیز ایسی عورتوں کے رحم کی جلن دور کرنے کے لئے جو
ہسٹریا کارجحان رکھتی ہوں، ٹیر مینولا اچھی دوا ثابت ہوسکتی ہے۔ٹیر مینٹولا کا مریض عموماً یہ خیال کرتا ہے کہ اس کی ہتک کی جارہی ہے جس کی وجہ
سے وہ اندر ہی اندر کھولتا رہتا ہے اور سکیمیں بناتا ہے۔اگر کوئی لومڑ کی طرح چالاک
ہو اور ساتھ کچھ پاگل بھی ہو تو اسے پیر مینولا اونچی طاقت میں دینا چاہئے۔پھر مینولا کا مریض
بیمار نہ بھی ہو تو ہر بیماری کا ڈرامہ رچا سکتا ہے۔اٹوائی کھٹوائی لے کر پڑرہے گا اور بہانے بنا کر
اپنی طرف توجہ کھینچتا رہے گا۔اس کی حقیقی بیماری یعنی اندرونی بے چینی آرسنک سے مختلف
ہوتی ہے۔ٹیرینٹولا کا مریض گھبراہٹ سے سر تکیے پر رگڑتا ہے۔سر پر وحشت سوار
ٹیر مینٹولا
794
ہوتی ہے، آنکھیں نہیں کھلتیں اور روشنی سے زود سی کے ساتھ کنپٹیوں اور گدی میں بہت درد ہوتا ہے۔ٹیر مینٹولا کی نیٹرم میور سے یہ مشابہت ہے کہ سر پر چھوٹے چھوٹے ہتھوڑے پڑنے
کا احساس ہوتا ہے۔آنکھ کی بیماریوں کا اثر دائیں طرف زیادہ ہوتا ہے۔دائیں آنکھ میں
دھند اور نظر کی کمزوری کے علاوہ دائیں آنکھ سے مواد نکلتا ہے۔دائیں کان میں شدید درد ہوتا
ہے۔ناک کے دائیں نتھنے میں ایک نزلاتی مرکز بن جاتا ہے جہاں سے نزلہ کا آغاز ہوتا ہے۔گلے میں بھی دائیں طرف تکلیف نمایاں ہوتی ہے۔خوراک سے نفرت اور بے دلی،
ٹھنڈے پانی کی پیاس اور متلی بھی خصوصیت سے ٹیر مینٹولا کی علامتیں ہیں۔گلے کی خرابی کی وجہ
سے باہر بھی سوزش نمایاں ہو جاتی ہے۔ٹیر مینولا میں شدید اور مسلسل قبض رہتی ہے جس کی وجہ سے مریض سخت بے چینی
محسوس کرتا ہے، کروٹیں بدلتا ہے اور تکیہ کے ساتھ سر رگڑتا ہے۔بعض دفعہ انیا اور اسہال کی
دواؤں سے بھی اسے افاقہ نہیں ہوتا۔بسا اوقات غم اور فکر سے ذیا بیطیس ہو جاتی ہے۔ایسی صورت میں اگر سارے جسم
میں خصوصاً ٹانگوں اور بازوؤں میں دکھن کا احساس بھی ہوتو ٹیریٹولا دوا مفید ثابت ہوسکتی ہے۔وقتی فائدہ ہی نہیں دیتی بلکہ اللہ کے فضل سے مکمل شفا بھی بخشی سکتی ہے۔ٹیرینولا گردوں کے شیخ میں جو پتھریوں یا سوزش وغیرہ سے ہو، بہت مفید ہے۔اگر
گردے کے اردگرد کو لہے کے اوپر کمر کے پاس در دنمایاں ہو اور پیشاب میں جلن ہولیکن
مقدار میں زیادہ ہو اور اچانک جکڑن کی علامت پائی جائے تو غالباً ٹیر مینولا ہی دوا ہوگی۔اگر عورتوں میں جلن کے ساتھ شدید خارش رحم کے اندر تک جاتی ہوئی محسوس ہو تو
اس تکلیف کو بھی ٹیر مینٹولا سے آرام آ سکتا ہے۔رحم میں غدود کا بڑھ جانا ، رحم کا اپنی جگہ سے ہٹ
جانا ، ڈھیلا ہو کر لٹک جانا اور نیچے گرنے کا احساس اور رحم کا دباؤ برداشت نہ کر سکنا یہ تمام علامتیں
ٹیر مینٹولا میں پائی جاتی ہیں۔
ٹیر مینٹولا
795
ٹیریٹولا کے تشنجات کا سانس کی نالی سے گہرا تعلق ہے۔آواز بیٹھ جاتی ہے۔گلے میں مسلسل
چین کا احساس اور آواز کا بوجھل پن ٹیر مینولا کا مزاج ہیں۔میر مینولا دل کی تکلیفوں اور دمہ میں اگر دیگر معراجی علامتیں پائی جائیں تو بہت مفید
ثابت ہوسکتا ہے۔ٹیرینٹولا کے مریض کی پیٹھ پر اکثر پھوڑے نکلتے ہیں گردن کی پشت پر اور دائیں یا
بائیں کندھے کے اوپر کار بکل نکل آتا ہے۔کاربنکل اکثر ذیا بیطیس کی وجہ سے ہوتا ہے۔اگر ٹیرینولا کی دیگر علامتیں پائی جائیں تو دونوں تکلیفوں کو شفا دے سکتا ہے۔ٹیرینولا میں اعضاء میں سن ہونے کا احساس، کمزوری اور جلن کا پایا جانا اس کے
عمومی مزاج کا خاصہ ہے۔ہر وقت بے چینی رہتی ہے۔اعضاء میں شدید درد ہوتا ہے۔ٹانگوں کا درد
خاص طور پر نمایاں ہوتا ہے۔جلد میں دکھن کا احساس جو ہلکے دباؤ کو برداشت نہ کر سکے۔بعض
اوقات مریض کپڑے کا وزن بھی برداشت نہیں کر سکتا۔کولہوں میں خصوصا رات کے وقت درد ہوتا ہے۔ٹیرینٹولا میں تکلیفیں عموماً رات کو بڑھ
جاتی ہیں۔تمام جسم میں خارش اور جلن ہوتی ہے۔چلنے سے رانوں میں درد ہوتا ہے اور یہ احساس
کہ ان پر کس کر پٹی باندھی گئی ہو۔ٹانگوں
کا فالج بھی نمایاں ہے۔حرکت کے ساتھ پیٹھ پر درد
اور بے چینی جبکہ سر درد کو حرکت سے آرام آتا ہے۔میر مینولا میں تیج بہت نمایاں ہوتے ہیں یہاں تک کہ اگر باقی علامتیں بھی پائی
جائیں تو یہ دوا مرگی میں بھی شفا بخشنے کی طاقت رکھتی ہے۔دافع اثر دوائیں: لیکیسس کیا تھری
کینتھرس
مددگار دوائیں: کیو پرم۔میگ فاس۔عموماً 30 طاقت میں
طاقت
30 سے 200 تک