ٹیوبرکولینم Tuberculinum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

ٹیوبر کیولینم
797
182
ٹیوبر کیولینم
TUBERCULIUNUM
(A Nosode from Tubercular abscess)
تپ دق کے مادے سے تیار کردہ اس دوا کا نام ٹیوبر کیولینم ہے۔ڈاکٹر برنٹ نے اس
دوا پر سب سے زیادہ کام کیا ہے اور ان کے تجربات کے حوالے سے دوسرے ہومیو پیتھک
معالجین نے اس کے اثرات سے استفادہ کیا ہے۔ڈاکٹر کینٹ نے بھی اس دوا کو بہت اہم قرار
دیا ہے۔اس کی بنیادی صفات کو یاد رکھنا چاہئے کیونکہ اس سے تپ دق سے براہ راست تعلق
رکھنے والی بیماریوں ہی میں نہیں بلکہ دوسری بیماریوں میں بھی بہت مدد ملے گی۔یہ ایک نوز وڈ
(Nosode) ہے۔نوزوڈ کسی بیماری کے گندے اور متعفن مادے سے تیار کی جانے والی دوا کو
کہتے ہیں۔اگر اصل زہر کو بہت زیادہ لطیف کر دیا جائے تو تیار کردہ دوا میں اصل غلاظت اور
گندگی کا کوئی نام ونشان تک باقی نہیں رہتا، ہاں اس زہر کی یاد ایک لطیف طاقت بن کر موجود
رہتی ہے جس سے اس بیماری یا اس سے ملتی جلتی بیماری کے علاج میں مدد لی جاتی ہے۔نوز وڈ عام طور پر 200 طاقت سے کم استعمال نہیں کرنی چاہئے۔زیادہ بہتر ہے کہ
اسے اونچی طاقت میں استعمال کیا جائے۔ایک ہزار طاقت میں استعمال بہت اچھا ہے۔اس دوا کے بارے میں کینٹ کا دعوی ہے کہ اگر کسی شخص کو 200 ، ایک ہزار، دس ہزار،
پچاس ہزار اور آخر میں ایک لاکھ طاقت کی 2 خوراکیں وقفوں سے دی جائیں تو ایسے شخص کو
کبھی سل نہیں ہوگی چاہے وہ سل کے مریضوں کے درمیان اٹھے بیٹھے۔وہ مریض جن میں
سلی اثرات پائے جاتے ہوں خواہ مخفی ہوں۔ان میں ٹیوبر کیولینم یا کسی اور نوز وڈ کی
ضرورت پڑ سکتی ہے جس کے اثر سے دیگر بالمثل دوائیں پوری طرح کام کرنے لگیں

ٹیوبر کیولینم
798
گی۔ٹیوبر کولینم جسم میں گہرا رد عمل پیدا کرتی ہے اور اس کے اثر سے دوسری دوائیں جو
ٹیوبر کیولینم دینے سے پہلے صحیح تشخیص کے باوجود کام کرتی تھیں، کام کرنے لگتی ہیں۔شیو بر کیولینم
دینے کے بعد علاج شروع کیا جائے تو علاج زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ٹیوبر کیولینم کو اینٹی سورک (Anti-Psoric) دوا کہا جاتا ہے۔جلدی امراض سورک
امراض کہلاتی ہیں۔ملیریا اور وہ سب بخار جو بار بار پلٹ آئیں جسم میں موجود رہتے ہیں اور وقتی
طور پر دب جاتے ہیں لیکن ایک دو دن کے بعد یا اس سے بھی زائد وقفہ سے واپس آ جاتے ہیں۔ایسے بخاروں میں ٹیوبر کیولینم بہت مفید ہے۔کئی ڈاکٹر ملیریا بخار کے دوران بھی ٹیوبر کیولینم
استعمال کرتے ہیں اور اسے ملیر یا تو ڑ کہتے ہیں۔اس میں ایک علامت یہ ہے کہ مریض جہاں بھی ہو وہاں سے کہیں اور جانا چاہتا
ہے۔آرنیکا اور تھو جا میں بھی یہ بات پائی جاتی ہے۔ایک اور بات یاد رکھنی چاہئے کہ سل اور آتشک (Syphilis) دونوں کے مریض
بیماری بڑھنے پر پاگل بھی ہو جاتے ہیں مگر دونوں کے پاگل پن میں فرق ہوتا ہے۔سل کے
مریض عموماً سر میں شدید درد کے دوروں اور سینے کے اندرونی زخموں کی تاب نہ لا کر پاگل ہو
جاتے ہیں۔سفلس کے مریض کا سارا جسم زخموں اور ناسوروں سے بھر جاتا ہے جو ہڈیاں بھی گلا
دیتے ہیں۔ناک کی ہڈی گل کر بالکل بیٹھ جاتی ہے۔یہ مرض براہ راست دماغ پر بھی حملہ آور ہوتا
ہے اور مریض کو مکمل طور پر پاگل کر دیتا ہے۔سل کے پاگل میں تشدد کا رجحان پایا جاتا ہے۔بعض دفعہ خاموش بھی ہوتا ہے۔بعض دفعہ نحیف وزار عورتیں جنہیں سل اندر ہی اندر کھوکھلا کر
دیتی ہے پاگل ہو جائیں تو ان کے جسم میں بہت زیادہ طاقت آ جاتی ہے۔دماغ میں جوش پیدا
ہو جاتا ہے اور وہ تشدد پر اتر آتی ہیں حالانکہ عام حالات میں بالکل خاموش طبع ہوتی ہیں۔اگر
ٹیو بر کیولینم اونچی طاقت میں دی جائے تو یہ ایسے مریضوں کو پاگل پن سے بچاسکتی ہے۔کلکیریا سے ٹیوبر کیولینم کا ایسا گہرا تعلق ہے کہ بعض ڈاکٹروں کے نزدیک یہ ایک
دوسرے کے ساتھ ادل بدل
کر بھی دی جاسکتی ہیں۔

ٹیوبر کیولینم
799
ٹیوبر کیولینم میں عضلاتی نظام اتنا کمزور پڑ جاتا ہے کہ اعضاء لٹکے ہوئے محسوس ہوتے
ہیں۔اس کی یہ علامت بہت شدید ہوتی ہے۔اگر بچہ میں سل کا مادہ ہوتو اجابت کے ساتھ ان کی
آنت بھی باہر نکل آتی ہے۔اس میں ٹیٹو بر کیولینم کو نہیں بھولنا چاہئے۔مردانہ یا زنانہ اعضاء کے
نیچے گرنے کے احساس کو دور کرنے کے لئے بھی یہ دوا بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔حیض بہت جلد ، بہت زیادہ اور بہت لمبا عرصہ ٹھہر نے والے ہوتے ہیں۔دردبھی
بہت پائے جاتے ہیں۔ان علامات میں دوسری دواؤں کے ساتھ ساتھ ٹیوبر کیولینم بھی مفید
ہے۔اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔خشک سخت اور مزمن کھانسی جو عام نزلہ زکام وغیرہ کے نتیجہ میں نہ ہو بلکہ آکر ٹھہر ہی
جائے، ٹیوبر کیولینم کے مریضوں میں ملتی ہے۔پلسٹیلا بھی ایسی کھانسی کو نرم کرنے میں کام آتی ہے۔رنگ ورم (Ringworm) یعنی دوری یا داد میں چھوٹے چھوٹے دانوں کا ایک چکر
سا بن جاتا ہے جو اگر بالوں میں ہو جائے تو بالوں کو جڑ سے اکھیر دیتا ہے۔اسی کو ایلو پیشیا
(Alopecia) کی بیماری کہتے ہیں جو بالوں کو کچھوں کی شکل میں گول گول دائروں کی صورت
میں اتارتی رہتی ہے۔اس بیماری میں ٹیوبر کیولینم یا ایسیلینم دونوں بہت مفید ہیں۔ڈاکٹر برنٹ کا
خیال ہے کہ اس کی بنیادی وجہ سلی مادہ ہی ہے اور اگر کسی کو یہ بیماری ہو تو اس کو لا ز ما بیسیلینم یا
ٹیوبر کیولینم دینی چاہئے۔پکرک ایسڈ بھی ایلو پیشیا اور داد کی بہت قوی دوا ہے۔عضلات کو سوتے میں جھٹکے لگنا بھی ٹیوبر کیولینم کی ایک نمایاں علامت ہے لیکن اس
بیماری میں اور بھی کئی دوائیں کام آتی ہیں۔ٹیو بر کیولینم میں طوفان سے قبل ہی مریض میں بیماری کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ٹیو بر کیولینم کو حاد بیماریوں سے زیادہ مزمن بیماریوں کے اثر کو توڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا
ہے ورنہ وہ مزمن بیماریاں نسلاً بعد نسل منتقل ہوتی رہتی ہیں۔لیکن حاد بیماریوں میں بھی یہ فوری
اثر دکھانے والی دوا ہے۔

ٹیوبر کیولینم
800
ایشیائی اور افریقن ممالک میں غربت کی وجہ سے ملیر یا عام ہے۔چہرے زرد، پھیکے اور
بے رنگ پڑ جاتے ہیں۔پھیپھڑوں کی تکلیفیں ، کھانسی ، دمہ وغیرہ عام ہوتی ہیں۔ٹیوبر کیولینم سے
دمہ کی بیخ کنی کا موثر علاج کیا جا سکتا ہے کیونکہ سلی امراض بھی دمہ میں تبدیل ہو جاتی ہوں۔بعض ریتلے علاقے جہاں کثرت کے ساتھ نمونیہ، سل اور ملیریا بخار پائے جاتے ہیں
وہاں رات کو اچانک ٹھنڈ کی وجہ سے نمونیہ ہو جاتا ہے جو پھیپھڑوں کو کمزور کر دیتا ہے۔پھیپھڑوں
کی کمزوری کی وجہ سے سل ہونا کوئی عجوبہ نہیں۔ایسے ملیریائی علاقوں مثلاً سندھ میں ٹیوبر کیولینم
مفید ہی نہیں بلکہ ضروری دوا بن جاتی ہے۔ملیر یا بخار میں عموماً سردرد ہوتا ہے جس کے ساتھ متلی بھی ہوتی ہے۔تپ دق کی
علامتیں رکھنے والا مریض جس میں ملیریا نے گہرے اثرات چھوڑے ہوں اس کے سر درد میں بھی
یہ دوا کام آتی ہے۔جسم میں دکھن اور بخار کی کیفیت اور ہر چیز سے بیزاری بھی ٹیوبر کیولینم کی علامت ہے۔بچوں کے بڑھتے چلے جانے والے سر کی بیماری میں جسے ہائیڈرو و كیفیلس
(Hydrocephalus) کہتے ہیں جب بظاہر بالمثل دوائیں کام نہ کریں تو ٹیوبر کیولینم اونچی
طاقت میں وہ ردعمل پیدا کر دیتی ہے جو عام دواؤں کو دکھانا چاہئے تھا لیکن وہ نہیں دکھاتیں۔ٹیو بر کیولینم میں پیٹ کی بہت سی علامتیں سلفر کے مشابہ پائی جاتی ہیں۔صبح کے
وقت دست کا زور، کبھی پیچیش کبھی اسہال اور کبھی بہت قبض۔یہ سب انتریوں کی تکلیفیں
ہیں۔اگر وقت پر ٹیوبر کیولینم سے ان کا علاج نہ کیا جائے تو بعض دفعہ مریض علاج کے قابل ہی
نہیں رہتا اور انتڑیوں کے ناسوروں سے مستقل خون رسنے لگتا ہے۔اس بیماری کا علاج لمبے
عرصہ تک ٹیوبر کیولینم دیتے رہنے سے ممکن ہوسکتا ہے۔مددگار دوائیں کلکیریا کارب چانا۔برائیو نیا۔سلمہ ھو جا۔ٹیوبر کیولینم کے بعد فسیلینم بھی اچھا کام کرتی ہے۔طاقت:
روز مرہ 30 سے 200 تک یا حسب ضرورت بہت اونچی طاقتیں

آج 10 میں سے 10 باقی