وریٹرم البم Veratrum Album
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ور بیٹرم البم
801
183
ور میٹرم البم
VERATRUM ALBUM
(White Hellebore)
ور میٹرم البم میں سر سے پاؤں تک سردی کا شدید احساس پایا جاتا ہے۔یہ دوا ہیضے کی
بہترین دواؤں میں شامل ہے۔ڈاکٹر ہانیمن نے ہیضہ کی وبا پھیلنے سے پہلے ہی بغیر کسی ہیضہ
کے مریض کو دیکھے ور میرم البم کو ہیضہ کی دوا تجویز کیا تھا۔یہ دوا ہیضہ میں کیمفر اور کیو پرم کا مقابلہ
کرتی ہے مگر اس کے اخراجات مقدار میں بہت زیادہ ہوتے ہیں جو زندگی کی تمام قوتوں کو بالکل
نچوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ور بیٹرم میں سردی کا احساس بہت نمایاں ہوتا ہے اور ٹھنڈے پسینے آتے ہیں اور
مریض سر سے پاؤں تک ٹھنڈے پسینوں میں شرابور ہوتا ہے۔کیمفر میں بھی بالکل یہی علامات
نمایاں ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ کیمفر میں اجابت تھوڑی تھوڑی ہوتی ہے۔اور میٹرم میں بے حد پانی
والے کھلے اسہال آتے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے جسم کا پانی نچوڑ لیتے ہیں اور مریض جلد ہی موت
کا شکار ہو جاتا ہے۔ور بیرم لبم ، کیمفر اور کیو پرم مینوں میں تشیخ کا ہونالازمی ہے۔خصوصاً پنڈلیوں میں
بہت شیخ ہوتا ہے جو ہیضہ کی خصوصی علامت ہے۔ور میٹرم البم کی ایک متضاد علامت انتریوں کی خشکی بھی ہے۔جس طرح یہ اسہال
کی چوٹی کی دوا ہے اسی طرح یہ قبض کی بھی بہترین دوا ہے۔اگر قبض دائمی ہو چکی ہو اور
لمبے عرصہ تک کمزوری کا رجحان ہو اور ساتھ ٹھنڈا پسینہ بھی آئے تو وریٹرم البم اچھا علاج
ثابت ہوتی ہے۔اگر یہ علامتیں نہ بھی ہوں مگر قبض غیر معمولی طور پر شدید ہو تو تب بھی یہ دوا
مفید ثابت ہوتی ہے۔اس صورت میں اسے 30 طاقت میں روزانہ دو تین دفعہ دیتے
ور بیٹرم البم
802
رہنا چاہئے۔یہ پیٹ کو آہستہ آہستہ نرم کرے گی اور انتڑیوں کی خشکی کو دور کر دے گی۔تا ہم اس
کے پوری طرح مؤثر ہونے سے پہلے قبض کے اس مریض کو یا تو انیا دینا پڑے گا یا گلیسرین کی
ٹیوبز استعمال کرنی پڑیں گی کیونکہ فضلہ اتنا زیادہ سخت ہو چکا ہوتا ہے اور اتنی زیادہ مقدار میں اکٹھا
ہو چکا ہوتا ہے کہ طبعی طریق پر اس کا اخراج ناممکن ہو جاتا ہے۔وریٹرم البم کا مریض مسلسل سردی محسوس کرنے کی وجہ سے سخت چڑ چڑا اور مائل بہ
اشتعال ہو جاتا ہے۔اگر ایسے مریض کو ہر وقت گرم رکھا جائے تو اس کی طبیعت اعتدال پر آ جاتی
ہے یعنی اشتعال اس کے مزاج کا کوئی مستقل حصہ نہیں ہوتا۔ور میٹرم البم کے بعض مریضوں میں مذہبی جنون بھی ملتا ہے۔ایسے مریض تیز تیز اور
جلد جلد باتیں کرتے ہیں۔کبھی باتونی ہونے کا دورہ پڑ جاتا ہے اور کبھی خاموشی کا۔خاموشی کے
دورے کے وقت مایوسی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ خود کشی کا رجحان پیدا ہو جاتا ہے مگر ذہنی مریضوں کی
ایسی علامتوں کا اور بھی بہت سی دواؤں میں ذکر موجود ہے۔یہاں اس ذکر کا مقصد صرف اتنا
ہے کہ جب بھی ذہنی مریضوں کے علاج کا موقع آئے تو ور میرم بھی ایک امکانی دوا ہوسکتی ہے
لیکن شاد کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔۔بعض بچیاں ہر حیض سے پہلے بغیر کسی وجہ کے بے حد اداس اور مایوس سی ہو جاتی
ہیں۔مسکرانا بھول جاتی ہیں۔ان کو اگر ور میرم البم فائدہ دے تو مستقل شفا ہو جاتی ہے۔ورنہ
ایسی بچیوں کے مستقل ذہنی مریضہ بن جانے کا احتمال نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔طبیب کو ایسی
بچیوں کے علاج میں یہ علامت یاد رکھنی چاہئے کہ جن کو وریٹرم البم کی ضرورت ہو ان کو لازماً
سردی محسوس ہوتی ہے۔ور میٹرم البم میں بعض تضادات بھی پائے جاتے ہیں۔سر میں سردی محسوس نہیں
ہوتی جبکہ باقی جسم ٹھنڈا ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے سر میں برف
کوٹ کر بھر دی ہو۔گدی اور سر کی چوٹی پر یہ احساس بہت نمایاں ہوتا ہے جو سلفر
ور میٹرم البم
803
کے بالکل برعکس ہے۔سلفر میں سر کی چوٹی پر جلن کا احساس ہوتا ہے۔ور میٹرم البم کا مریض شدید
سردی محسوس کرنے کے باوجود سخت ٹھنڈا پانی پیتا ہے۔پھلوں سے پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہے۔متلی اور قے کے باوجود معدہ میں شدید کھر چن اور بھوک محسوس ہوتی ہے۔طاقت:
30 سے 200 تک