زنکم Zincum Metallicum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
زنکم
805
184
زنکم
ZINCUM METALLICUM
(Zinc)
زنک اعصاب کی بیماریوں میں کام آنے والی ایک بہت اہم دوا ہے۔ایسا مریض
جس کا اعصابی نظام لمبی بیماریوں کی وجہ سے جواب دے چکا ہو اور اس کے اعصاب اتنے کمزور
ہو جائیں کہ جسم میں موجود بیماریوں کو باہر اچھالنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں تو ان کے اس عارضے
کی اصلاح کے لئے یہ دوا بہترین ثابت ہوتی ہے۔اگر ایسی وبائی امراض پھیلی ہوں جن کے مریضوں کی شناخت کے لئے ان کی علامتوں
کا جلد پر ظاہر ہونا ضروری ہوتا ہے مثلاً خسرہ اور چیچک وغیرہ تو زنکم کے مریض میں علامتیں ظاہر
نہ ہونے کی وجہ سے اس
کی تشخیص نہیں ہو سکے گی کیونکہ اس کے مریض میں بیماری کا حملہ اندر تو ہو
جائے گا مگر اس کی علامتیں ظاہر نہیں ہوں گی۔ہومیو پیتھک زنک دینے سے اس کی بیماری کی
علامات باہر آ جائیں گی۔وہ فالجی امراض جو آ کر ٹھہر جائیں اور ٹھیک ہونے کا نام ہی نہ لیں ان میں اگر
زنک دی جائے تو اعصاب میں ایک اضطراب پیدا ہو جاتا ہے، ایک جد و جہد شروع ہو
جاتی ہے اور صاف پتہ چلتا ہے کہ جسم نے بیماری کے خلاف ردعمل دکھایا ہے۔دبی ہوئی
بیماریاں خواہ وہائی ہوں یا اعصابی، ان کی دبی ہوئی علامتوں کو زنک با ہر نکال دیتا ہے۔یہ
رد عمل زندگی کو بچانے کے لئے ضروری ہے لیکن تکلیف دہ بہت ہے اور بسا اوقات بہت
سخت ہوتا ہے۔اگر اعصابی کمزوری کی وجہ سے دبے ہوئے فالج کے خلاف ردعمل پیدا
کرنا ہو اور اس مریض کی دوا ز تک ہو تو اسے اس رد عمل کے خلاف پوری طرح متنبہ کر دینا
چاہئے۔ڈاکٹر کینٹ نے تو یہ لطیفہ بنایا ہوا ہے کہ اگر زنک کے مریض کو فالج ہو جائے
زنکم
806
تو اس کے علاج کے لئے تیز رفتار گھوڑے پر جانا چاہئے اور دوا دیتے ہی گھوڑے پر بیٹھ کر وہاں
سے روانہ ہو جانا چاہئے کیونکہ زنک کا اثر بہت جلد ظاہر ہوتا ہے اور اتنی خوفناک سرسراہٹ ہوتی
ہے کہ عین ممکن ہے گھر والے ڈاکٹر کو مارنے کے لئے دوڑیں کہ مریض کو کیا زہر دے دیا ہے۔اس سرسراہٹ کے بعد جب اعصاب میں جان پڑنے لگے گی اور فالج ٹھیک ہوگا تو پھر وہ شکریہ
ادا کرنے کے لئے اس ڈاکٹر کو ڈھونڈیں گے۔میں نے بھی بارہا ایسے مریضوں کو زنک دی ہے
جس کے نتیجہ میں سرسراہٹ پیدا ہوئی لیکن اتنی خوفناک نہیں کہ تیز رفتار گھوڑے کی ضرورت پڑی
ہو۔میں اپنے مریضوں کو پہلے ہی متنبہ کر دیتا ہوں کہ اس دوا کا شدید رد عمل شفا کی ابتدائی
علامت ہوگی۔زنک کی ایک خاص پہچان یہ ہے کہ اس کا مریض اپنے پاؤں کو مسلسل حرکت دیتا رہتا
ہے۔عموماً عورتیں رات کے وقت اپنے پاؤں بستر سے باہر نکال کر آپس میں رگڑتی رہتی ہیں یا
بعض مریض اپنی ٹانگوں کو مسلسل ہلاتے رہتے ہیں۔اگر کسی میں یہ عادت پائی جائے تو وہ جب
بھی بیمار ہوا سے زنک دے کر دیکھنا چاہئے۔اگر زنک کے مزاجی مریض کی پہچان ہو جائے تو اس
کی سب بیماریوں میں زنک مفید ثابت ہوگا۔زنگ کے ساتھ نکس وامی کا کبھی نہ دیں کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کی مخالف دوائیں
ہیں۔حالانکہ اعصابی تناؤ میں یہ دونوں قدرے مشابہ ہیں۔جب دو دواؤں کے مزاج آپس
میں ملتے ہوں تو وہ ایک دوسرے کے اثر کو زائل بھی کر سکتی ہیں اور بعض صورتوں میں ایک
دوسرے سے متصادم ہو کر سخت رد عمل بھی دکھا سکتی ہیں۔اگر کسی مریض کو زنک دینا ہو لیکن اس
سے پہلے اسے نکس وامیکا دی جا چکی ہو تو زنک دینے سے پہلے کیمفر یا سلفر دے کر نکس وامیکا کے
موجوداثر کو زائل کرنا ضروری ہے۔اگر جلدی بیماری دب جائے یا بہت ست رفتاری سے جلد پر ظاہر ہو اور آہستہ آہستہ
دانے نکلیں تو زنک کی ایک دو خوراکیں ان کے ظاہر ہونے کی رفتار کو تیز کر دیتی ہیں۔نوجوان بچیوں کے حیض کا زمانہ بہت دیر سے اور آہستہ آہستہ شروع ہو تو یہ
زنم
807
علامت بھی زنک کی نشاندہی کرتی ہے۔اگر زنک سے اس کا علاج نہ کیا جائے تو بعض دفعہ رحم
اور اعصاب کی بہت سی بیماریاں یا کمزوریاں زندگی بھر کے لئے لگ جاتی ہیں۔زنک کے زہر سے معدے کا نظام بہت سست پڑ جاتا ہے۔کھانا بہت آہستہ ہضم
ہوتا ہے۔بھوک مٹ جاتی ہے، معدے میں تعفن پیدا ہوتا ہے، تیزابیت کی وجہ سے کھٹی قے
شروع ہو جاتی ہے۔قبض رہتی ہے۔اس نظام کی ست روی مثانے میں فالجی کیفیت پیدا کرتی
ہے۔پیشاب اور اجابت دونوں میں اکٹھی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔اس کے برعکس مرکزی میں
تیزی اور شدت پائی جاتی ہے۔پیشاب میں جلن ہوتی ہے جو بعد میں بھی جاری رہتی ہے۔پیچش میں بھی یہی ہوتا ہے کہ اجابت کے باوجود پیٹ میں بل پڑتے ہیں اور جلن رہتی ہے۔زنک کا مریض کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کر سکتا۔اسے بیٹھ کر کھل کر پیشاب آتا ہے۔اس کے
برعکس کاسٹیکم کا مریض صرف کھڑے ہو کر پیشاب کر سکتا ہے، بیٹھنے پر اس کا پیشاب بالکل بند
ہو جاتا ہے یا رک رک کر آتا ہے اور بعض مریضوں کو پیشاب جاری کرنے کے لئے پیچھے کی
طرف کھینچنا پڑتا ہے۔زنگ کے ٹکسالی کے مریض کا چہرہ زردی مائل اور جھری دار ہوتا ہے۔ایسا مریض ہمیشہ
ٹھنڈا رہتا ہے۔جب ذہن پر اثر ہونے لگے اور اس کی یادداشت جواب دینے لگے تو پہلی
علامت یہ ظاہر ہوتی ہے کہ مریض سوال کو پہلے دہراتا ہے پھر جواب دیتا ہے۔ذرا سے اچانک
شور سے اس کا جسم لرز اٹھتا ہے۔زنک کا مریض اگر مفلوج ہو جائے تو اس کے چہرے پر جو
بڑھاپے کے آثار ظاہر ہوتے ہیں اگر چہ وہ اسے بھر پور بڑھاپے سے پہلے ہی بوڑھا دکھانے
لگتے ہیں لیکن زنک کے مریض میں جوانی کے عالم میں یہ علامتیں ظاہر نہیں ہوا کرتیں۔یہ
سارسپر یلا اور ایگیریکس کا خاصا ہے کہ چھوٹی سی عمر میں ہی مریض بوڑھا دکھائی دے گا۔سارسپر یلا میں تو بعض بچے بھی بوڑھے لگتے ہیں۔زنگ کے بعض مریض ایپس (Apis) کی طرح سوتے میں چیچنیں مارتے ہیں کیونکہ
ان کے دماغی اعصاب میں زنک کا مخصوص ارتعاش پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ایپس کی
علامتیں تو بڑی آسانی سے پہچانی جاتی ہیں۔اگر وہ علامتیں نہ ہوں تو بلاتر در زنک شروع
زنکم
808
کرا دینا چاہئے۔یہاں بھی مریض یا گھر والوں کو متنبہ کرنا ضروری ہے کہ ہوسکتا ہے کہ شروع
میں چیخوں کا رجحان بڑھ جائے جو رفتہ رفتہ کلیت ختم ہو جائے گا۔زنک کے ردعمل کے طور پر بہت کھلا پسینہ آتا ہے، شدید متلی اور الٹی آنے لگتی ہے، دل
ڈو بتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔زنک کی یہ سب علامتیں بیک وقت ظاہر نہیں ہوتیں بلکہ بعض دفعہ پہلے
معدہ اور انتڑیوں پر ظاہر ہوتی ہیں یا پھر بازوؤں میں اور دل پر اثر ڈالتی ہیں۔اگر رفتہ رفتہ
انتڑیوں میں فالجی علامتیں ظاہر ہو رہی ہوں اور اجابت کے انداز بدلنے سے شک پڑے کہ
انتڑیوں کی طبعی حرکت میں کمزوری آ رہی ہے تو بلا توقف زنگ دینا شروع کر دیں۔اگر یہ شک
درست ہوا تو ایسے تدریجی فالج سے کلیتا نجات مل سکتی ہے۔بعض دفعہ ایسے مریض کو زنک کے
رد عمل کے طور پر الٹیاں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔یہ ایک بہت خوشکن علامت ہے جس کا مطلب
یہ ہے کہ واقعی یہ ایک تدریجی فالج تھا جس کے عمل کو زنک نے لوٹا دیا ہے۔زنک کا رد عمل ایک
وقتی تکلیف کا دور ہے جس سے لازماً گزرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ صحت کی بحالی کے لئے ضروری ہے۔مگر بعض غلط دواؤں یا غلط طاقتوں کے استعمال سے جو رد عمل ہوتے ہیں وہ نہایت خطرناک بھی
ثابت ہو سکتے ہیں اور فائدے کی بجائے نقصان پہنچاتے ہیں۔اگر کوئی ہو میو پیتھ ہر رد عمل کو اچھا
ہی بتائے تو ضروری نہیں کہ وہ ٹھیک ہی کہتا ہو۔خطرناک رد عمل غلط سمت میں آگے بڑھتا رہتا
ہے اور خوشگوار تبدیلیوں کے آثار ظاہر نہیں کرتا۔زنک ریڑھ کی ہڈی اور حرام مغز کی سوزش (Spinal Meningits) میں بھی
مفید دوا ہے۔اگر کچھ دوائیں مثلاً برائیونیا، بیلاڈونا، سیمیم وغیرہ اس تکلیف میں فائدہ پہنچائیں
ہے۔اور کچھ دیر کے بعد ساتھ چھوڑ دیں تو ان کے بعد زنک بہت اچھا اثر دکھاتی
ٹیوبرکولر میننجا ئٹس (Tubercular Meningitis) کے علاج میں بھی زنک مفید ثابت ہوا
ہے۔مینجائٹس کی وبا کے دنوں میں اگر ہفتے میں ایک دو بار زنک 200 استعمال کیا جائے تو غالباً
اس کی روک تھام کے لئے مفید ثابت ہوگا۔آنکھوں کی متعدد تکالیف میں بھی زنک بہت کام آتا ہے۔اگر آنکھوں کے چھپر
زنم
809
آہستہ آہستہ پھول کر بڑے ہو جائیں اور آنکھوں میں رفتہ رفتہ سرخی بڑھنے لگے اور مزمن ہو
جائے، اس کے ساتھ اندرونی علامتیں بھی ظاہر ہونے لگیں اور نظر دھندلا جائے اور بصری
اعصاب متاثر ہوں تو ان تکالیف میں زنک بہت کارآمد ثابت ہو گا۔زنکم سلف سفید موتیا کی
بہترین دواؤں میں سے ہے۔میں نے ایک نوے سالہ بوڑھے مریض کو جس کی آنکھوں میں
سفید موتیا کی علامتیں ظاہر ہو کر کافی آگے بڑھ چکی تھیں، ایک لاکھ طاقت میں زنکم سلف کی ایک
خوراک دی۔اس مریض کو ایک سرجن نے میرے پاس بھجوایا تھا کہ اس عمر میں ہم اس کا اپریشن
نہیں کر سکتے۔زنکم سلف کی ایک لاکھ طاقت کا یہ حیرت انگیز اثر میں نے دیکھا کہ اس کی آنکھیں
چند مہینے کے اندر شیشے کی طرح شفاف ہو گئیں۔بعد ازاں وہ کئی سال زندہ رہا لیکن اس کی وفات
تک اسے یہ تکلیف نہ ہوئی۔آنکھ میں پیدا ہونے والے وہ تمام مادے جو نظر کو دھندلا دیتے ہیں یا جم کر موتیا کی
طرح شکل اختیار کر لیتے ہیں، ان سب میں زنک اچھی دوا ہے۔لیکن اگر مرض نصف سے آگے
بڑھ چکا ہو اورسختی کی طرف مائل ہو تو اس وقت زنک دینے کی بجائے آپریشن کروالینا ہی بہتر ہے
کیونکہ اگر موتیا میں سختی شروع ہو چکی ہو تو زنک دینے سے وہیں رک جائے گا اور مریض نہ
اپریشن کے قابل ہو سکے گا نہ اس کی بینائی ٹھیک ہوگی۔لہذا ایسے مریض کو موتیا پکنے ہی دینا چاہئے
تا کہ جلد آپریشن کے ذریعہ اسے اس جھنجٹ سے نجات ملے۔زنک کے ساتھ کلکیر یا فلور 6x میں کھلانا بہت مفید رہتا ہے۔اسی طرح آنکھ میں
انے کے لئے Cineraria Maritima Sussex کا لوشن بہت فائدہ مند ہے۔دن
میں تین بار اس کا ایک ایک قطرہ ماؤف آنکھ میں پڑکا یا جائے تو افاقے کی رفتار اور بھی تیز ہو جاتی
ہے۔روز مرہ کے طور پر زنکم سلف 200 ہفتہ میں ایک دو بار استعمال کروانا چاہئے۔اگر CM
طاقت میں دیا جائے تو مہینے سے پہلے اسے نہیں دہرانا چاہئے۔اور اگر دہرانا بھی ہوتو ایک دفعہ
دے کر بند کر دیں۔اگر آنکھ میں سفید سی جھلی پھیلنے لگے تو زنک کی دوسو طاقت بہت فائدہ دیتی ہے۔
زنم
810
آنکھوں کے چھپر میں اگر ایسی بیماری ہو جائے کہ پلکوں کے بال مڑ کر آنکھ کے چھپر میں داخل
ہونے شروع ہو جائیں تو وہ قدرتی طور پر بڑھتے ہوئے چھپروں کے اندر ہی گول چھلکوں کی شکل
میں بڑے ہونے لگتے ہیں اور بہت تکلیف دیتے ہیں۔عموماً اس کا علاج جراحی ہے لیکن ایک
جراحی کے بعد پھر کوئی دوسرا بال مڑ کر اندر چلا جائے گا اور یہ سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آئے گا۔اس کا مستقل علاج زنکم سلف ہے اور میں نے اسے اکثر 200 طاقت میں بہت مفید پایا ہے۔آنکھ میں ناخونا (Pterygium) کو بھی زنک 200 بہت جلد ٹھیک کر دیتا ہے اور کسی
اپریشن کی ضرورت نہیں رہتی۔سر کو جب چکر آئیں تو زنکم کا مریض ہمیشہ یہی خیال کرتا ہے کہ وہ بائیں طرف گرے
گا۔دائیں بائیں سر ہلانا اور سر کو تکیے میں دھنسانے کی کوشش کرنا یہ زنکم کی بھی ایک علامت ہے۔سر اور ہاتھ خود بخو د ہلتے رہیں اور رعشہ سا ہو جائے تو اس میں بھی زکم اچھی دوا بتائی جاتی ہے۔کالی بائیکروم کی طرح ناک کے اندر اوپر کی طرف جڑھ میں دباؤ اور دکھن کا احساس۔دانت جلدی مسوڑھوں کو چھوڑنے لگتے ہیں۔دانتوں
کو بھینچنے سے مسوڑھوں کو کچھ آرام محسوس ہوتا
ہے۔جن بچوں کے اعصاب کمزور ہوں ان کے لئے دانت نکالنا مشکل ہو جاتا ہے اور خاص
علامت یہ ہے کہ دونوں پاؤں بے چینی کی وجہ سے ہلتے رہیں گے یا آپس میں رگڑتے رہیں
گے، اگلتے وقت گلے کے عضلات میں کچھ تھوڑی سی درد ہوتی ہے اور معدے میں میٹھی چیزوں
سے جلن پیدا ہو جاتی ہے نیز متلی، ہچکی اور قے کا رجحان ہو جاتا ہے۔زنکم کے مریض بہت جلدی
جلدی کھاتے ہیں اور کھانا کھاتے وقت ان کی بے صبری نمایاں ہوتی ہے۔پیٹ اکثر گیس سے
تنا ہوا ہوتا ہے۔کمر کے نچلے حصہ میں درد، جس میں دباؤ برداشت نہیں ہوتا۔مردوں اور عورتوں
کے جنسی اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں اور فوتوں (Testicles) میں اوپر کی طرف کھچاؤ
ہوتا ہے۔عورتوں میں بیماری کے طور پر شہوانی جذبات تیز ہو جاتے ہیں اور پستان متورم
زنکم
811
ہو جاتے ہیں۔رات کے وقت حیض کا خون زیادہ بہتا ہے اور حیض کے دوران سب تکلیفوں میں
اضافہ ہو جاتا ہے۔ٹانگوں میں ویریکوز وینز (Vericose Veins) اور پاؤں میں چل بلیز
(Chilblains) یعنی انتہائی سردی کے نتیجہ میں پاؤں کے پنجے کا سخت سرخ ہو کر متورم ہو جانا
جس کے نتیجہ میں ایسا پنجہ جڑ بھی سکتا ہے۔کوہ پیماؤں کو بعض دفعہ انتہائی سرد موسم میں برف پر
مسلسل چلنے سے یہ تکلیف ہوتی ہے۔