شفاعت کی فلاسفی

عصمتِ انبیاءؑ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عصمت انبياء عليهم السلام
اب شفاعت کی فلاسفی یوں سمجھنی چاہئے کہ شفع لغت میں جُفت کو کہتے ہیں پس
شفاعت کے لفظ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ ضروری امر جو شفیع کی صفات میں
سے ہوتا ہے یہ ہے کہ اس کو دو طرفہ اتحاد حاصل ہو یعنی ایک طرف اس کے نفس کو خدا تعالیٰ
سے تعلق شدید ہو ایسا کہ گویا وہ کمال اتحاد کے سبب حضرت احدیت کے لئے بطور جفت اور
پیوند کے ہو اور دوسری طرف اس کو مخلوق سے بھی شدید تعلق ہو گویا وہ ان کے اعضا کی ایک جز
ہو۔ پس شفاعت کا اثر مترتب ہونے کے لئے در حقیقت یہی دو جز ہیں جن پر ترتیب اثر ۱۷۷
موقوف ہے۔ یہی راز ہے جو حکمت الہیہ نے آدم کو ایسے طور سے بنایا کہ فطرت کی ابتدا سے
ہی اس کی سرشت میں دو قسم کے تعلق قائم کر دیئے یعنی ایک تعلق تو خدا سے قائم کیا جیسا
قرآن شریف میں فرمایا فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ
یعنی جب میں آدم کو ٹھیک ٹھیک بنالوں اور اپنی روح اس میں پھونک دوں تو اے فرشتو اسی
وقت تم سجدہ میں گر جاؤ اس مذکورہ بالا آیت سے صاف ثابت ہے کہ خدا نے آدم میں اس (۱۷۸)
کی پیدائش کے ساتھ ہی اپنی روح پھونک کر اس کی فطرت کو اپنے ساتھ ایک تعلق قائم کر
اس آیت میں ایک عمیق راز کی طرف اشارہ ہے جو انتہائی درجہ کے کمال کا ایک نشان ہے اور
وہ یہ کہ انسان ابتدا میں صرف صورت انسان کی ہوتی ہے مگر اندر سے وہ بے جان ہوتا ہے اور
کوئی روحانیت اس میں نہیں ہوتی اور اس صورت میں فرشتے اس کی خدمت نہیں کرتے
کیونکہ وہ ایک پوست بے مغز ہے لیکن بعد اس کے رفتہ رفتہ سعید انسان پر یہ زمانہ آ جاتا ہے
کہ وہ خدا سے بہت ہی قریب جارہتا ہے تب جب ٹھیک ٹھیک ذوالجلال کی روشنی کے مقابل
پر اس کا نفس جا پڑتا ہے اور کوئی حجاب درمیان نہیں ہوتا کہ اس روشنی کو روک دے تو بلا توقف
الوہیت کی روشنی جس کو دوسرے لفظوں میں خدا کی روح کہہ سکتے ہیں اس انسان کے اندر
داخل ہو جاتی ہے اور وہی ایک خاص حالت ہے جس کی نسبت کلام الہی میں کہا گیا کہ خدا نے
الحجر : ٣٠

عصمت انبياء عليهم السلام
دیا۔ سو یہ اس لئے کیا گیا کہ تا انسان کو فطرتاً خدا سے تعلق پیدا ہو جائے ایسا ہی دوسری طرف
یہ بھی ضروری تھا کہ ان لوگوں سے بھی فطرتی تعلق ہو جو بنی نوع کہلائیں گے کیونکہ جبکہ ان کا
وجود آدم کی ہڈی میں سے ہڈی اور گوشت میں سے گوشت ہوگا تو وہ ضرور اس روح میں سے
آدم میں اپنی روح پھونک دی اس حالت ہے اپنی روح پھونک دی اس حالت پر نہ کسی تکلف سے اور نہ ایسے امر سے جو شریعت
کے احکام کے رنگ میں ہوتا ہے فرشتوں کو یہ حکم ہوتا ہے جو اس کے آگے سجدہ میں گریں یعنی
کامل طور پر اس کی اطاع کی اطاعت کریں گویا وہ اس کو سجدہ کر رہے ہیں رہے ہیں یہ حکم فرشتوں کی فطرت کے
ساتھ لگا ہوا ہوتا ہے کوئی مستحدث امر نہیں ہوتا ۔ یعنی ایسے شخص کے مقابل پر جس کا وجود خدا
کی صورت پر آ جاتا ہے خود فرشتے طبعا محسوس کر لیتے ہیں کہ اب اس کی خدمت کیلئے ہمیں
گرنا چاہئے اور ایسے قصے در حقیقت قصے نہیں ہیں۔ بلکہ قرآن شریف میں عادت الہی اسی
طرح واقع ہے کہ ان قصوں کے نیچے کوئی علمی حقیقت ہوتی ہے پس اس جگہ یہی علمی حقیقت
ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس قصے کے پیرایا میں ظاہر کرنا چاہا ہے کہ کامل انسان کی نشانی کیا ہے؟!
پس فرمایا کہ انسان کامل کی نشانی یہ ہے کہ انسانی خلقت کے کسی حصہ میں وہ کم نصیب نہ ہو اور
اس کے روحانی جسمانی اعضا نے بشری بناوٹ سے پورا حصہ لیا ہو اور کمال اعتدال پر اس کی
فطرت واقع ہو (۲) اور دوسری یہ نشانی ہے کہ الہی روح نے اس کے اندر دخول کیا ہو ( ۳) اور
تیسری یہ نشانی ہے کہ فرشتے اس کو سجدہ کریں یعنی تمام فرشتے جو زمین اور آسمان کے کام میں
لگے ہوئے ہیں اس کے خادم ہوں اور اُس کی منشاء کے موافق کام کریں۔ اصل بات یہ ہے
کہ جب خدا تعالیٰ کسی بندہ کے ساتھ ہوتا ہے تو اس کا تمام لشکر ملائکہ بھی اس شخص کے ساتھ ہو
جاتا ہے اور اس کی طرف جھک جاتا ہے تب ہر ایک میدان میں اور ہر ایک مشکل کے وقت
میں فرشتے اس کی مدد کرتے ہیں اور اس کی اطاعت کیلئے ہر دم کمر بستہ رہتے ہیں گویا وہ ہر
وقت اس کے سامنے سجدہ میں ہیں کیونکہ وہ خدا کا خلیفہ ہے لیکن ان باتوں کو زمینی خیال کے
لوگ سمجھ نہیں سکتے کیونکہ آسمانی روح سے ان کو حصہ نہیں دیا گیا۔ منہ

عصمت انبياء عليهم السلام
بھی حصہ لیں گے جو آدم میں پھونکی گئی پس اس لئے آدم طبعی طور پر ان کا شفیع ٹھہرے گا۔
کیونکہ بباعث نفخ روح جور استبازی آدم کی فطرت کو دی گئی ہے ضرور ہے کہ اس کی راست
بازی کا کچھ حصہ اس شخص کو بھی ملے جو اس میں سے نکلا ہے جیسا کہ ظاہر ہے کہ ہر یک جانور کا
بچہ اس کی صفات اور افعال میں سے حصہ لیتا ہے اور دراصل شفاعت کی حقیقت بھی یہی ہے
کہ فطرتی وارث اپنے مورث سے حصہ لے کیونکہ ابھی ہم بیان کر چکے ہیں کہ شفاعت کا لفظ
شفع کے لفظ سے نکلا ہے جو زوج کو کہتے ہیں پس جو شخص فطرتی طور پر ایک دوسرے شخص کا
زوج ٹھہر جائے گا ضرور اس کی صفات میں سے حصہ لے گا۔ اسی اصول پر تمام سلسلہ خا پر خلقی
توارث کا جاری ہے یعنے انسان کا بچہ انسانی قوئی میں سے حصہ لیتا ہے اور گھوڑے کا بچہ
گھوڑے کے قومی میں سے حصہ لیتا ہے اور بکری کا بچہ بکری کے قومی میں سے حصہ لیتا ہے اور
اسی وارثت کا نام دوسرے لفظوں میں شفاعت سے فیضیاب ہونا ہے کیونکہ جبکہ شفاعت کی
اصل شفع یعنی زوج ہے۔ پس تمام مدار شفاعت سے فیض اٹھانے کا اس بات پر ہے کہ جس
شخص کی شفاعت سے سے مستفیض ہونا چاہتا ۔ ہونا چاہتا ہے اُس سے فطرتی تعلق اُس کو حاصل ہوتا جو کچھ
اُس کی فطرت کو دیا گیا ہے اس کی فطرت کو بھی وہی ملے یہ تعلق جیسا کہ وہبی طور پر انسانی
فطرت میں موجود ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان کی ایک جز ہے ایسا ہی کسی طور پر بھی یہ ﴿۱۷۹
تعلق زیادت پذیر ہے یعنی جب ایک انسان یہ چاہتا ہے کہ جو فطرتی محبت اور فطرتی ہمدردی
بنی نوع کی اس میں موجود ہے اس میں زیادت ہو تو اس میں بقدر دائرہ فطرت اور مناسبت کے
زیادت بھی ہو جاتی ہے اسی بنا پر قوت عشقی کا تموج بھی ہے کہ ایک شخص ایک شخص سے اس قدر
محبت بڑھاتا ہے کہ بغیر اس کے دیکھنے کے آرام نہیں کر سکتا۔ آخر اس کی شدت محبت اس
دوسرے شخص کے دل پر بھی اثر کرتی ہے اور جو شخص انتہا درجہ پر کسی سے محبت کرتا ہے وہی شخص
کامل طور پر اور سچے طور پر اس کی بھلائی کو بھی چاہتا ہے چنانچہ یہ امر بچوں کی نسبت ان کی ماؤں

آج 10 میں سے 10 باقی